Baaghi TV

Tag: اسلام آباد اور کراچی کیمپسز

  • کراچی:  ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ

    کراچی سے ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو پانی کی ترسیل کے لیے متبادل نظام متعارف کرانے کی ہدا یت جاری کر دی ہے کہ شہر میں موجود تمام 7 واٹر ہائیڈرنٹس کو مرحلہ وار ختم کیا جائے اور شہریوں کو پائپ لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائےشہریوں کو پانی ان کی دہلیز پر لائنوں کے ذریعے فراہم کیا جائے۔

    میئر کراچی نے بتایا کہ واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ تقریباً 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، اس کے باوجود شہریوں کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے واٹر ہائیڈرنٹس کے کنٹریکٹس گزشتہ سال ہی ختم ہو چکے ہیں اور اب نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کیے جائیں گے، ہم شہریوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی حاصل کرنے کی مجبوری سے نجات دلائیں گےٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کوئی مستقل حل نہیں اور اس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہر میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہر علاقے کو متبادل دنوں میں پانی فراہم کیا جائے گا تاکہ نظام بہتر ہو سکے-

    جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری

    میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف، مؤثر اور مستقل نظام نافذ کیا جائے تاکہ کراچی کے عوام کو بنیادی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

    پینٹنگ کی ماہر چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

  • اردو یونیورسٹی میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں ،  آڈٹ کمیٹی قائم

    اردو یونیورسٹی میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں ، آڈٹ کمیٹی قائم

    ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین نے فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اسلام آباد اور کراچی کیمپسز میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی متعدد شکایات کے بعد 4 رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔

    کمیٹی کے کنوینر مشیر ایچ ای سی انجینئر محمد رضا چوہان ہوں گے، جبکہ دیگر اراکین میں وزارتِ تعلیم و پیشہ ور تربیت کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری آفتاب رشید، ڈائریکٹر جنرل ریجنل سینٹر کراچی نذیر حسین اور ایچ ای سی اسلام آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد بن سیف شامل ہیں۔کمیٹی کا کام یونیورسٹی کے گورننس، مالیاتی انتظام، بھرتی کے ضوابط، سروس رولز اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کا آڈٹ کرنا ہے۔ یہ متعلقہ حکام اور فورمز کے سامنے زیر التواء قانونی اور ریگولیٹری معاملات کا بھی جائزہ لے گی۔

    کمیٹی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ یونیورسٹی میں قانونی یا انتظامی عہدوں پر فائز افراد کے اختیارات اور ان کے ممکنہ غلط استعمال کی جانچ کرے، اور خاص طور پر فیکلٹی اور عملے کے خلاف ہراساں کرنے، امتیازی سلوک یا انتقامی کارروائی کی مثالوں کا تجزیہ کرے۔کمیٹی یونیورسٹی کے حکام، فیکلٹی اور عملے سے رابطہ کر کے اپنے مشاہدات کی تصدیق کرے گی اور 15 روز کے اندر نتائج اور قابلِ عمل سفارشات کے ساتھ ایک جامع رپورٹ جمع کرائے گی۔

    یورپی یونین نے ریمنڈس کاروبلس کو پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا

    پی ٹی آئی رہنما ملک احمد خان بھچر ضمنی الیکشن سے دستبردار

    پنجاب میں تباہ کن سیلاب، جاں بحق افراد کی تعداد 33، 20 لاکھ سے زائد بے گھر

    ختمِ نبوت اور دینی مدارس کے تحفظ کی جدوجہد جاری رہے گی،مولانا فضل الرحمٰن