Baaghi TV

Tag: اسلام آباد مذاکرات

  • اسلام آباد مذاکرات کیلئے سرینا ہوٹل کی فری خدمات کا انکشاف

    اسلام آباد مذاکرات کیلئے سرینا ہوٹل کی فری خدمات کا انکشاف

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ ایران مذاکرات کیلئے سرینا ہوٹل کی فری خدمات کا انکشاف ہوا ہے۔

    سرینا ایم ڈی اور پرنس کریم آغا خان فاؤنڈیشن کے مطابق پرنس رحیم آغا خان نے اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے لیے خیر سگالی کے طور پر حکومت پاکستان کو مفت ہوٹل رہائش، کھانے پینے کی اشیاء اور تمام متعلقہ خدمات کی پیشکش کی۔

    سرینا ہوٹل کے ایم ڈی کے مطابق مرحوم پرنس کریم آغا خان کے بیٹے اور اسماعیلی جماعت کے موجودہ مذہبی پیشوا پرنس شاہ رحیم الحسینی جو کہ اسلام آباد میں قائم سرینا ہوٹل کے مالک ہیں، انہیں جب علم ہوا کہ پاکستان نے امریکہ ایران مذاکرات کے سلسلے میں سرینا ہوٹل بک کیا ہے، تو انہوں نے حکومتِ پاکستان سے کہا کہ یہ ان کی طرف سے ایک نیک اور اچھا کام جو پاکستان کر رہا ہے اس کے لیے گفٹ ہے کہ ہم اس میزبانی پر پاکستان کی ریاست سے ایک پائی بھی چارج نہیں کریں گے، انہوں نے پاکستان کی گڈول پر خوش ہوکر پاکستانی عوام اور ریاست کو تحفہ دیا ہے۔

  • بھارت کے لیے موجودہ صورتحال ایک امتحان بن چکی ہے،شرجیل میمن

    بھارت کے لیے موجودہ صورتحال ایک امتحان بن چکی ہے،شرجیل میمن

    سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے اور مختلف محاذوں پر کامیابیاں حاصل کر رہا ہے،حالیہ پیش رفت کے بعد پوری دنیا کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہو گیا ہے-

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دو روز قبل اسلام آباد میں ہونے والے اہم ایونٹ نے عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس کا کریڈٹ سول اور ملٹری اداروں کو جاتا ہے، انہوں نے وزیراعظم، صدر اور آرمی چیف کو مبارکباد بھی پیش کی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے اور مختلف محاذوں پر کامیابیاں حاصل کر رہا ہے،حالیہ پیش رفت کے بعد پوری دنیا کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہو گیا ہے اور ‘معرکۂ حق’ میں کامیابی کے بعد ملک کا عالمی وقار بلند ہوا ہے جبکہ بھارتی میڈیا اس صورتحال پر پریشان نظر آیا، بھارت کے لیے موجودہ صورتحال ایک امتحان بن چکی ہے اور سفارتی میدان میں وہ پیچھے جا رہا ہے، جبکہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا مثبت اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے اور اپنے خارجہ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار اور باوقار ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے جو امن، استحکام اور ترقی کے لیے پرعزم ہے، اور دنیا میں ایک امن پسند ملک کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صدر کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے، جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پاکستان کے ذریعے اہم ڈیٹا اکٹھا کیا گیا دنیا کا بڑا ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت 21 لاکھ خاندانوں کو گھر فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ “بینظیر ہاری کارڈ” بھی متعارف کرایا گیا، تین لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 1500 روپے دیے گئے، گندم کی فصل کو بارشوں سے نقصان پہنچا تاہم کاشتکاروں کو ادویات فراہم کی گئیں اور اس سال گندم کی بہتر پیداوار حاصل ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیے جائیں گے، جس کے لیے درخواست کا طریقہ کار جلد جاری کیا جائے گا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں، کیونکہ ملک کو درآمدی تیل پر انحصار کرنا پڑتا ہے، لہٰذا پالیسی فیصلے انہی عالمی حالات کو مدنظر رکھ کر کیے جاتے ہیں پاکستان کے بیانیے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، جبکہ لندن فیسٹیول میں سندھ حکومت کا منصوبہ “میرا لیاری” بھی پیش کیا جائے گا۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس کے خلاف آگاہی مہم بینظیر بھٹو کے دور سے جاری ہے، جسے بعد میں مزید وسعت دی گئی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اس مہم میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لیے جاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے اردگرد لوگوں کو اس حوا لے سے آگاہ کریں، کیونکہ یہ ایک قومی اور انسانی فریضہ ہے۔

  • محسن نقوی کا  اسلام آباد مذاکرات کے دوران سیکیورٹی  اداروں کی کارکردگی پر خراج تحسین

    محسن نقوی کا اسلام آباد مذاکرات کے دوران سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر خراج تحسین

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے دوران سیکیورٹی اور سول اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے-

    سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی، پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس، موٹروے پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، باہمی تعاون اور چوکس رویے کا مظاہرہ کیا، ان اداروں کے مؤثر اور مربوط سیکیور ٹی انتظامات کی بدولت مذاکرات کے دوران ایک محفوظ، پرامن اور منظم ماحول یقینی بنایا گیا، جو ایک اہم قومی سرگرمی کے لیے نہایت ضروری تھا، قوم کو اپنے سیکیورٹی اداروں کی محنت، لگن اور انتھک خدمات پر فخر ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں

  • انڈیا کو پیغام ہے اپنے حکمرانوں کو سمجھائیں عوام پر توجہ دیں،حنیف عباسی

    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران امریکا کے مابین امن مذاکرات کے لیے کردار ادا کرکے ثابت کیا کہ امن کے پیامبر ہیں-

    راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آج پاکستان کی شان دیکھیں کہ ایران، مصر اور یورپی یونین میں پاکستان کے ترانے پڑھے جا رہے ہیں، 193 ملکوں کو یہ منظر نصیب نہیں ہوا جو پاکستان کو ہوا، ان شاء اللہ اکانومی گروتھ بڑھے گی، گوادر اور کراچی پورٹ اَپ گریڈ ہوں گے کہ یہاں سرگرمیوں کے باعث جگہ نہیں ملے گی، پاکستانی عوام بھی جانتی ہیں کہ ملک بہت اہم کام کر رہا ہے اور لوگ مبارکباد دے رہے ہیں، راولپنڈی اسلام آباد کے بند ہونے پر بھی عوام نے خوش اسلوبی سے سہا کیونکہ یہ پاکستان کے مفاد میں تھا۔

    وفاقی وزیر حنیف عباسی کا مذاکرات سے متعلق کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے کیے جس کہ وجہ سے کوئی پاکستان کی جانب آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا اور آج پاکستان کی شان دیکھیں کہ آپ امن کے پیامبر بن گئے، یہ کارنامہ اس سے قبل کسی نے دیکھا اور نہ سنا،پاکستان خطے کا محفوظ ترین ملک ہے اور یقین رکھیں محفو ظ صرف اپنا گھر ہوتا ہے انڈیا کو پیغام ہے اپنے حکمرانوں کو سمجھائیں عوام پر توجہ دیں، وہاں 70 فیصد کو ٹوائلٹ میسر نہیں، دہلی کے چند جگہوں پر ترقی و ز ندگی نظر آتی ہے، مودی سے کہتا ہوں 10 مئی کو شسکت کے زخم چاٹے تھے، اب آپ اپنا گھر بچائے۔

    محکمہ ریلوے کی کاکردگی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ریلوے کی بہتری کے لیے بیل آؤٹ پیکج دیا ہے، اب نہ بجلی بند ہوگی اور نہ گیس، ریلو ے مزید ترقی کرے گا، سفاری ٹرین کو اَپ گریڈ کرکے تمام کوچز کو ایئر کنڈیشنڈ کر دیا گیا، مسافروں اور اسٹاف کو مزید سہولیات بھی دے رہے ہیں۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ سفاری ٹرین پہلے بھی چلتی تھی لیکن فرق سوچ کا اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا ہے، سہولت کو سندھ میں بھی شروع کیا ہے راولپنڈی میں سفاری ٹرین کی کسی کوچ میں اے سی نہیں تھا اور عوام کو شدید گرمی میں سفر کرنا پڑتا تھا لیکن ٹرین و کوچز کو اَپ گریڈ کرکے ہر کوچ میں اے سی نصب کر دیا گیا ہے اور سیٹیں بھی کشن کی گئی ہیں راولپنڈی سے گولڑہ، مارگلہ اور اٹک خود کے تاریخی سیاحتی مقام تک ہر اسٹیشن پر ٹرین ر کتی ہے جہاں مسافروں کو ریفریشمنٹ اور تاریخ سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ ہمیں ریلوے مزدور کا احساس ہے، تمام دن شدید گرمی میں محنت کرتا ہے، ٹریک کو مینٹین کرتا ہے، ورکشاپوں میں کام کرتا ہے، ایسے تمام عملے کا ریلوے معترف ہے مانتا ہوں ٹریک کے ایشوز ہیں، سالوں سے لوکو موٹیو بہتر نہیں ہوئی، ان شاء اللہ جولائی تک اَپ ریلوے لوکو موٹیو میں بہتر ی دیکھیں گےستمبر کے پہلے ہفتے میں لاہور تا راولپنڈی ٹریک سے متعلق اسٹون لینگ کرنے جا رہے ہیں لاہور اور راولپنڈی کے ٹریک پر ڈھائی ار ب کی لاگت سے پنجاب حکومت کام کرے گی، مریم نواز کی توجہ چاہیے تھی وہ مل گی ہے وہ کام بہت تیزی سے کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ روہڑی جنکشن کے حوالے سے جوائنٹ وینچر کر رہے ہیں، 40 فیصد سندھ حکومت اور 60 فیصد وفاق دے گا۔ کے پی حکومت سے بات چیت نہیں ہوئی لیکن سیکرٹری ریلوے کے ذریعے رابطہ کیا ہے، ہمارا دل بڑا ہے تھر کول ایک سو پانچ کلو میڑ پہلی مرتبہ کرنے جا رہے ہیں یہ بھی حقیقت ہےکہ 300 مسافروں کو لےجانے والا پائلٹ فائیو اسٹار ہوٹل میں رہتا ہےاور ریلوے کے 1100 مسافروں کو لے جانے والے ٹرین ڈرائیور کے لیے کوئی سہولت نہیں لیکن اب ہم دیں گے پاکستان ریلوے کو پہلے سے بہت زیادہ ترقی دیں گے کفایت شعاری کے سلسلے میں تین گاڑیاں استعمال نہیں کیں، تمام افسران کا کٹ اسی دن لگا جب حکومت نے لگایا، پیٹرول کی قیمت خوشی سے نہیں بڑھائی جاتی، دعا کریں سیز فائر جاری رہے تو بہتری آئے گی۔

    قبل ازیں، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سینیئر مسلم لیگی خاتون رہنما و ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ راولپنڈی اسٹیشن سے اٹک خورد کے تاریخی سیاحتی مقام تک چلنے و اَپ گریڈ کی جانے والی سفاری ٹرین کا افتتاح کیا۔

  • شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خوش آئند قدم قرار دیا

    شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خوش آئند قدم قرار دیا

    کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں امن کے لیے خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جب بات چیت کا عمل شروع ہوتا ہے تو نئے باب رقم ہوتے ہیں، اور پاکستان میں ایرانی اور امریکی وفود کی ملاقات ایک نہایت اہم موڑ کی حیثیت رکھتی ہےوہ پُرامید ہیں کہ ان مذاکرات سے نہ صرف کشیدگی میں کمی آئے گی بلکہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔

    اس سے قبل بھی شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا تھا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اور پاکستان ہمیشہ امن کے قیام میں کردار ادا کرتا رہا ہے۔

  • فرانسیسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، اسلام آباد مذاکرات سے بھر پور فائدہ اٹھانے پر زور

    فرانسیسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، اسلام آباد مذاکرات سے بھر پور فائدہ اٹھانے پر زور

    فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ کر کےاسلام آباد میں جاری مذاکرات کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر زور دیا-۔

    فرانسیسی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہےانہوں نے ایرانی ہم منصب پر زور دیا کہ اسلام آباد مذاکرات کی صورت میں ملنے والے اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے تاکہ خطے میں کشیدگی میں مستقل کمی کی راہ ہموار کی جا سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خطے کی سیکیورٹی کے لیے ایک ایسا ٹھوس اور جامع معاہدہ ضروری ہے جس میں تمام متعلقہ ممالک شامل ہوں میکرون نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور سیکیورٹی بحال کرے اور کہا کہ فرانس اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    فرانسیسی صدر نے لبنان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے جنگ بندی کے مکمل احترام کی اہمیت پر بھی زور دیاانہوں نے لبنانی حکومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فرانس لبنانی حکام کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے صرف لبنانی حکام ہی ریاست کی خود مختاری کا استعمال کرنے اور لبنان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے قانونی اور آئینی حق دار ہیں۔

    دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود اعلیٰ سطح وفد ایران کے مفادات کا محافظ ہے اور وہ اسی جذبے کے تحت مذاکرات میں شریک ہے ’ایکس‘ پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نتائج کچھ بھی ہوں، ایران کی ریاست عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

  • اقوام متحدہ کا پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم

    اقوام متحدہ کا پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مابین شروع ہونے والے مذاکرات کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

    یو این ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خلوصِ نیت کے ساتھ ان مذاکرات کو آگے بڑھائیں سیکریٹری جنرل نے ان مذاکرات کو خطے میں امن کی جانب ایک ‘اہم پیش رفت’ قرار دیا ہے انہوں نے فریقین کو مشورہ دیا ہے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھایا جائے اور تعمیری بات چیت کے ذریعے ایک ایسے جامع معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے جو پائیدار ثابت ہو۔

    واضح رہے کہ یہ تاریخی مذاکرات پاکستان کی میزبانی اور ثالثی میں اسلام آباد میں منعقد ہو رہے ہیں، جس کا بنیادی مقصد تہران اور واشنگٹن کے درمیان حالیہ شدید کشیدگی کو ختم کرنا اور سفارتی حل تلاش کرنا ہے،مریکا اور ایران کے درمیان پاکستان میں مذاکرات جاری ہیں دنیا بھر کی توجہ اس وقت اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پر مرکوز ہے، کیوں کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے براہِ راست اثرات دنیا بھر کی مارکیٹوں خصوصاً تیل کی عالمی منڈی پر مرتب ہوئے ہیں۔

    امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے نکات میں سب سے اہم نکتہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر جہازوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی ختم کروانا ہے، جو صرف امریکا کا ہی نہیں بلکہ یورپ سمیت مختلف ممالک کا سب سے اہم مطالبہ ہے-