Baaghi TV

Tag: اسلام آباد پولیس

  • اسلام آباد پولیس کی نئی اور جدید الیکٹرک گاڑیوں کا فلیگ مارچ

    اسلام آباد پولیس کی نئی اور جدید الیکٹرک گاڑیوں کا فلیگ مارچ

    اسلام آباد پولیس کے بیڑے میں جدید الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی تعداد شامل کر دی گئی ہے-

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جدید الیکٹرک گاڑیوں کا شاندار فلیگ مارچ ڈی چوک سے شروع ہوا، جو شہر کی اہم شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوا،فلیگ مارچ کے ذریعے پولیس کی نئی گاڑیوں کو شہریوں کے سامنے متعارف کرایا گیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ جدید الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت سے شہر بھر میں پولیس پٹرولنگ مزید فعال ہوگی جبکہ فیلڈ میں پولیس نفری کی موجودگی بھی مضبوط بنائی جا سکے گی،ان گاڑیوں کے ذریعے پٹرولنگ کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا اور حساس مقامات سمیت اہم شاہراہوں کی کڑی نگرانی ممکن ہوگی، جس سے جرائم کی روک تھام میں نمایاں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ جدید الیکٹرک گاڑیوں کی مدد سے پولیس کا رسپانس ٹائم بہتر ہوگا اور فیلڈ آپریشنز پہلے سے زیادہ تیز اور مؤثر انداز میں انجام دیے جا سکیں گے، الیکٹرک گاڑیوں کا پولیس بیڑے میں شامل ہونا اسلام آباد پولیس کی جدید اور ماحول دوست پولیسنگ کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے جدید ٹیکنالوجی اور تمام دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے ذریعے شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جدید وسائل کی فراہمی سے فیلڈ فورس، پٹرولنگ اور سیکیورٹی کے مجموعی نظام کو مزید مستحکم کیا جائے گا جدید الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے نہ صرف پولیس کی فیلڈ موجودگی میں اضافہ ہوگا بلکہ دارالحکومت میں مؤثر، تیز رفتار اور ماحول دوست پولیسنگ کے نظام کو بھی فروغ ملے گا۔

  • اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں بھرتیاں، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں بھرتیوں کے خواہشمند افراد کو خوشخبری دیتے ہوئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔

    محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں ملازمتوں کے لیے درخواستیں اب 14 ستمبر 2026 تک جمع کرائی جاسکیں گی، ملک بھر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ان ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں،انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ مرد و خواتین آگے بڑھیں اور قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں دستیاب ملازمتوں کے لیے درخواستیں جمع کرائیں، ملازمتوں کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ملک بھر کے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں اور انہیں قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    حکام کے مطابق بھرتیوں میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے امیدوار حصہ لے سکتے ہیں، جس سے مختلف علاقوں کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمت کے حصول کا موقع ملے گا، اسلام آباد پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا مقصد پولیس فورس میں دستیاب نشستوں کو پُر کرنا ہے، جبکہ این سی سی آئی اے میں ملازمتوں کے مواقع سائبر کرائم سے متعلق ادارے میں خدمات انجام دینے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے اہم موقع ہیں۔

  • ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا  پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ

    ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ

    ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا۔

    پاکستان مونومنٹ آمد پر فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا،انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،ملائیشیا کے وزیر داخلہ کو پاکستان مونومنٹ کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس پر انہوں نے یادگار شہدا اور مونومنٹ کی تاریخی اہمیت کو سراہا۔

    ان کے اعزاز میں اسلام آباد پولیس لائنز میں خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا گیا اسلام آباد پولیس کے چاق چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، جبکہ اس موقع پر پاکستان اور ملائیشیا کے قومی ترانے بھی بجائے گئےملائیشیا کے وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی پریڈ کا معائنہ کیا اور پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

    اس موقع پر آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری ریاض نذیر گاڑا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

  • اسلام آباد پولیس میں تقرر و  تبادلے

    اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلے

    اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد کے دفتر سے جاری کردہ حکم نامہ نمبر 99/OSI/SSP/OPS کے تحت مجموعی طور پر 20 افسران کے تبادلے و تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل کر دی گئی ہیں، ان افسران میں انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز شامل ہیں جبکہ 10 ایس ایچ اوز بھی اس انتظامی ردوبدل سے متاثر ہوئے ہیں۔

    یہ تبادلے اسلام آباد پولیس کے آپریشنل یونٹس، تھانوں اور ریسکیو-15 سمیت مختلف ونگز کے درمیان کیے گئے ہیں، جن کا مقصد کارکردگی میں بہتری، جرائم کے خلاف مؤثر کارروائی اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانا ہے متعدد ایس ایچ اوز کو ریسکیو-15 میں ’کلوزڈ‘ پوسٹنگ پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ ریسکیو-15 اور دیگر یونٹس سے افسران کو مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے تھانوں میں کراچی کمپنی، آئی-9، شہزاد ٹاؤن، نون، کھنہ، کرپا، ہمک، گولڑہ، رمنا اور بارہ کہو شامل ہیں یہ تمام تبادلے فوری طور پر نافذ کیے گئے ہیں اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریو ں پر فوری رپورٹ کریں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے انتظامی اقدامات سے فیلڈ میں کارکردگی بہتر ہوگی اور آپریشنل نظام مزید مضبوط ہوگا، حکم نامے کی نقول ڈی آئی جی اسلام آباد، اے آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، تمام زونل ایس پیز اور دیگر متعلقہ دفاتر کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

  • اسلام آباد پولیس کی کشمیریوں سے متعلق منسوب آڈیو جعلی قرار

    اسلام آباد پولیس کی کشمیریوں سے متعلق منسوب آڈیو جعلی قرار

    اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش کشمیریوں سے متعلق مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق جڑواں شہروں کی باؤنڈری پر کشمیریوں کی خصوصی چیکنگ کی باتیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ اسلام آباد پولیس کو اس نوعیت کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، معمول کی چیکنگ سب شہریوں کے لیے یکساں ہے۔

    ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ افواہوں اور پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔ ان کا کہنا تھا کہ گمراہ کن افواہ پھیلانا جرم ہے اور اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    غزہ میں جنگ ختم نہیں ہوئی، مزید اقدامات درکار ہیں،امریکی وزیرِ خارجہ

    ایٹمی الزامات بے بنیاد، پرامن مقاصد چاہتے ہیں، ایرانی صدر

    ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ گفتگو، غزہ جنگ بندی پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

  • اسلام آباد:مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان گروہ کے 5 ارکان گرفتار

    اسلام آباد:مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان گروہ کے 5 ارکان گرفتار

    تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی میں ہراسمنٹ ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث منظم افغانی گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف بور کے پانچ عدد پستول اور آئس برامد ہوئے ہیں،گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان ، محمد ابراہیم خوشحال اور عین الحق کے ناموں سے ہوئی ہے،گرفتار ملزمان کےخلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ گروہ نے کم عمر لڑکوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کا بھی انکشاف کیا۔

    ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے جبکہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

    آئی لو محمد کا بورڈ لگانے پر بھارت میں مقدمہ،مسلمان سراپا احتجاج

    پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل

    پرتگال بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تیار، برازیل کابھی،اسرائیل کے خلاف بڑا اقدام

  • عید پر غیر حاضری: اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی ایک ماہ کی تنخواہ ضبط

    عید پر غیر حاضری: اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی ایک ماہ کی تنخواہ ضبط

    عید الاضحیٰ کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی ایک ماہ کی تنخواہ ضبط کر لی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ اہلکاروں نے بتایا کہ ان کی تنخواہیں آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر روک دی گئیں۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے بچوں کے لیے کھانے پینے کا بندوبست مشکل ہو چکا ہے۔

    متاثرہ اہلکاروں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ اس سخت فیصلے پر نظرثانی کی جائے تاکہ انہیں اور ان کے خاندانوں کو مزید پریشانی نہ ہو۔ پولیس ذرائع کے مطابق غیر حاضری پر سخت ایکشن پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

    بیلاروسین نے ایرانی بچے کو زمین پر زمین پر پھینک دیا، دو سالہ بچہ کوما میں

    ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں کو 82 لاکھ کے کیش انعامات، 22 فیڈریشنز کو کروڑوں کی گرانٹس جاری

    12 دن بعد بیت المقدس میں مقدس مقامات دوبارہ کھل گئے، عبادات بحال

    شہادت کی افواہ، ایرانی جنرل تہران میں جشن میں شریک، ویڈیو وائرل

    فاٹا، پاٹا اور بجٹ امور پر حکومت و اپوزیشن میں اہم مشاورت، مزید نشستوں کا امکان

  • پہلی بار بڑے  پیمانے پر  اسلام آباد  پولیس میں ترقیاں

    پہلی بار بڑے پیمانے پر اسلام آباد پولیس میں ترقیاں

    اسلام آباد پولیس کی تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر ایس پیز کے رینک پرترقیاں ہوئیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں محمد شریف کولاچی،منور علی مہر،حاکم خان،محمد محفوظ کیانی, امتیاز علی شاہ،عابد اکرم،ماجد اقبال،محمد نجیب شاہ،سجاد حیدر شاہ اور حسن رضا شامل تھے۔ آئی جی اسلام آباد نے سینئیر افسران کے ہمراہ ایک پروقار تقریب میں ایس پیز کو رینک لگائے, تقریب میں افسران کی فیمیلیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔آئی جی اسلام آبادنے افسران کو مبارک باد پیش کی اور ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے آپکو جو ترقی ملی ہے آپ اسکے ساتھ انصاف کریں۔

    آپ نے مجرمان کا قلع قمع ،شہریوں کو فوری انصاف اورانکی جان و مال کے تحفظ کے وعدے کی تجدید کرنی ہے، محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے ۔محکمانہ کورس مکمل کرنے والے افسران کو سنیارٹی کے مطابق پرموٹ کیا جائے گا ، پروموشن کا سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔

    مولانا فضل الرحمان نے تمام مکاتب فکر کا مشترکہ کنونشن طلب کرلیا

    تبصرہ کتب: کٹی پتنگ از ذوالفقار علی بخاری.مبصر ، دانیال حسن چغتائی

    اسلام آبادسے ڈنمارک جانے والی خاتون سے مشکوک مواد برآمد

    اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

  • اسلام آباد پولیس کا عیدالفطر کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

    اسلام آباد پولیس کا عیدالفطر کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

    اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے دنوں کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عیدالفطر پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مری آنے جانے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین ٹریفک انتظامات کیے ہیں، 500 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے، 3500 سے زائد افسران و جوان شہر میں پٹرولنگ، کرائم فٹنگ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 پکٹس لگائی گئی ہیں، شہر میں سٹریٹ کرائم کے سدباب، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔ ہماری 100 فیصد کوشش ہے کہ شہری اپنی عید اچھے انداز میں گزاریں، شہر میں سیکیورٹی کی فضاء کو ہر صورت قائم کریں گے، دوبڑے پارکوں کو فیمیلی پارک ڈکلییر کیا گیا ہے، پارکوں کے اندر سائیکل پٹرونگ ہوگی۔

    انکا کہنا ہے کہ آبائی گھروں کو جانے والے شہریوں کے گھروں کے باہر پولیس بیٹس قائم کی گئی ہیں، سیکٹرز میں فور ویلرز، ٹو ویلرز پٹرولنگ ہوگی، آپ کو شہر میں ہر طرح کی پٹرولنگ نظر آئے گی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ باڈی وارن کیمروں، اے این پی آر اور ٹریکرز کے ذریعے شہر کی نگرانی کی جارہی ہے، پچھلے تین سالوں میں جن کریمینیلز نے وارداتیں کیں ان ما ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے، ان کریمینلز کے خلاف عید سے پہلے ناک دی ڈور شروع کیا گیا ہے۔

    آذربائیجان کی پاکستان کو قرض کی پیشکش

    عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش

  • اسلام آباد: تھانہ آئی 9 کے باہر دھماکے کے بعد  راکٹ برآمد

    اسلام آباد: تھانہ آئی 9 کے باہر دھماکے کے بعد راکٹ برآمد

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کے باہر سے راکٹ برآمد ہوا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات تھانہ کے اطراف زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی، گزشتہ رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے محرر تھانہ آئی نائن کو دھماکے کی اواز سنائی دی تھی جسے محرر نے ٹائر بلاسٹ کی آواز سمجھتے ہوئے نظر انداز کردیا۔اس کے بعد آئی نائن پولیس نے سرچ آپریشن کیا تھا لیکن وہ کوئی مشتبہ چیز برآمد کرنے میں ناکام رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق صبح علاقہ مکینوں نے آکر پولیس کو بتایا کہ تھانے کے باہر راکٹ موجود ہے۔بعد ازاں پولیس نے راکٹ قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج متنازع

    پہلا دن، جنوبی افریقا کے 4وکٹوں کے نقصان پر316رنز

    ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر مقابلے کے بعد گرفتار