Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • اسلام اباد  کے رورل زون میں پولیس کی کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    اسلام اباد کے رورل زون میں پولیس کی کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    اسلام اباد کے رورل زون کے تھانہ کھنہ میں پولیس نے کارروائی کی جس کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے-

    اسلام آباد پولیس نے رورل زون کے تھانہ کھنہ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث مجرم کو گرفتار کرلیا- اسلام آباد پولیس کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق گن پوائنٹ پر پرس و نقدی چھینے والے گروہ کا مرکزی ملزم محمد دانش کو پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ہے- ملزم کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن سمیت شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل فونز و نقدی برآمد کرلیے گئے ہیں- ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے رورل زون کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کرلیا ہے –

    ملزم کے خلاف درج مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے-

  • ملک بھر میں سردی کی دوسری لہر، بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشن گوئی!

    ملک بھر میں سردی کی دوسری لہر، بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشن گوئی!

    محکمہ موسمیات نے آئیندہ چند دنوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

    لاہور : محکمہ موسمیات نے منگل 2 فروری سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ منگل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔جس کی وجہ سے راولپنڈی،اسلام آباد، جہلم، میانوالی، چکوال،خوشاب میں بارش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ منگل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جس سے ملک کے بالائی علاقوں میں منگل سے جمعرات تک بارش اور برف باری متوقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری متوقع ہے، راولپنڈی اسلام آباد، جہلم، میانوالی، چکوال خوشاب اور سرگودھا کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آیندہ ہفتے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہےگا۔ بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ آئندہ ہفتے بارشوں کے ساتھ ساتھ بالائی خیبرپختونخوا گلگت بلتستان اور بلوچستان میں سرد ہواوں کا بھی راج ہوگا۔

    لاہور شہر کا موسم بھی تیور بدلنے لگا، گزشتہ چند روز کی نسبت آج کے روز سردی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی ، کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔