Baaghi TV

Tag: اسلام باد

  • پاکستان میں منکی پاکس سے متاثر پہلا مریض جاں بحق

    پاکستان میں منکی پاکس سے متاثر پہلا مریض جاں بحق

    اسلام آباد: پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج 40 سالہ مریض منکی پاکس سے انتقال کر گیا۔

    باغی ٹی وی : وزارت صحت کے مطابق جاں بحق مریض منکی پاکس اور ایچ آئی وی کے امراض میں مبتلا تھا، منکی پاکس میں مبتلا شخص سعودی عرب سے پاکستان واپس آیا تھا، جاں بحق ہونے والا شخص گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیرعلاج تھا، پمز اسپتال میں منکی پاکس کے مریض کا انتقال اتوار کے روز ہوا، منکی پاکس کے لیے عالمی ادارہ صحت نے تجرباتی دوا بھی فراہم کی تھی۔

    14 سالہ کار سوار کی رکشے کو ٹکر، خواتین سمیت 4 افراد …

    منکی پاکس کیا ہے؟

    منکی پاکس ابتدائی طور پر بندروں میں پائی جانی والی بیماری تھی جو 1970 کے بعد افریقہ کے مغربی حصے میں پھیلی اور کئی دہائیوں تک وہیں پھیلتی رہی منکی پاکس عام طور پر صرف افریقی خطے میں پایا جاتا ہے اور کئی دہائیوں سے مذکورہ مرض کے کیسز کسی دوسرے خطے میں سامنے نہیں آئے تھےمنکی پاکس ایک بہت کم پایا جانے والا وبائی وائرس ہے،یہ انفیکشن انسانوں میں پائے جانے وا لے چیچک کے وائرس سے ملتا ہے،اس وبا کی علامات میں بخار ہونا،سر میں درد ہونا اور جلد پر خارش ہونا شامل ہیں، منکی پاکس صرف قریبی تعلقات اور خصوصی طور پر جسمانی تعلقات سے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے۔

    مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا ہے

    چیچک اور جسم پر شدید خارش کے دانوں کی بیماری سے ملتی جلتی اس بیماری کی دو قسمیں ہیں، ایک قسم مغربی افریقی کلیڈ ہے اور دوسری قسم کانگو بیسن (وسطی افریقی) کلیڈ ہے، مغربی افریقی کلیڈ سے متاثرہ افراد میں موت کا تناسب تقریباً ایک فیصد ہے جبکہ کانگو بیسن کلیڈ سے متاثر ہونے والے مریضوں میں ہلاکتوں کا تناسب 10 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی طبیعت ناساز،بینچ ڈی لسٹ

    چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی طبیعت ناساز،بینچ ڈی لسٹ

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کا بینچ اچانک ڈی لسٹ کردیا گیا-

    باغی ٹی وی: رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بینچ کے سامنے سماعت کے لئے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے ہیں تاہم نوٹیفکیشن میں بینچ ڈی لسٹ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

    چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لئے مقرر کیے گئے تھے سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی جبکہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔

    سپریم کورٹ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کا بینچ چیف جسٹس کے عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا، چیف جسٹس خرابی صحت کے باعث آج سپر یم کورٹ نہیں آئے۔

    آڈیو لیک کی گفتگو انتہائی سنگین ہے،وزیر قانون

    بینچ نمبر 2 کے تمام مقدمات کی سماعت کے لئے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست جاری کردی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال طبیعت ناسازی کے باعث سپریم کورٹ نہیں آ سکے۔ باخبرزرائع کے مطابق ڈاکٹر نے چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر انکا طبی معائنہ کیا اور انہیں آرام کرنے کی ہدایت کی، جس کی وجہ سے آج کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بخار ہے اور اپنی رہائشگاہ پر ہیں

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

     زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی

    پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد: پیمرا نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کےمطابق اس سلسلے میں پیمرا کی جانب سے ایک روز کے لیے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کوریج پر پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

    عدالت میں پیشی کیلئے عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیمرا نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلیوں، جلسے، جلوس اورعوامی اجتماع کی لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی، پابندی اسلام آباد کی حدود میں صرف آج کے لیے جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر عائد کی گئی۔

    پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خط کے تناظر میں عائد کی گئی ہے، چینلز نے پُرتشدد ہجوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی براہ راست فوٹیجز نشر کیں، ایسی فوٹیجز کی براہ راست نشریات نے افراتفری اور خوف و ہراس پھیلایا۔

    پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر پارک کو کتنا نقصان ہوا؟

    واضح رہے کہ عمران خان آج لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ جا رہے اور پانچ مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں ممکنہ پیشی کا امکان ہے۔

  • اسلام آباد میں 100 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف

    اسلام آباد میں 100 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف

    وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی اجلاس میں اسلام آباد میں قانونی اور غیر قانونی رہائشی اسکیموں کی تفصیلات پیش کی گئیں وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں منظور کردہ ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 47 ہے جب کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 109 ہے۔

    ہاؤسنگ پراجیکٹس کو ٹی وی پرتشہیری مہم چلانے سے قبل این او سی حاصل کرنا لازمی قرار

    وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد کے زون 4 میں سب سے زیادہ 77 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں، زون 2 میں پانچ اور زون 27 میں 27 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیےگئے تحریری جواب کے مطابق اسلام آباد کے زون فائیو میں قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 23 ہے، زون ٹو میں 12 اور زون فائیو میں 23 قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں تاہم غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے آغاز کی تاریخ اور اسپانسرز کے نام دستیاب نہیں ہیں۔

    دوسری جانب پیمرا اتھارٹی نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ان سے متعلقہ پروجیکٹس کے اشتہارات ٹی وی چینلز پر نشر ہونے سے متعلق TV Broadcast Regulationsمیں ترمیم کی منظوری دی۔

    نئی ریگولیشنز کے تحت ملک بھر کے تمام ہاؤسنگ پراجیکٹس کو ٹی وی چینلز پر تشہیری مہم چلانے سے بیشتر پیمرا سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہو گا۔ تمام ہاؤسنگ پراجیکٹس پر لازم ہو گا کہ وہ متعلقہ Development Authorityسے این او سی لینے اور تمام قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد پیمرا سے رجوع کریں گے۔

    مزید برآں بغیر این او سی ہاؤسنگ پراجیکٹس کا اشتہار چلانے پرٹی وی چینلزکے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔