Baaghi TV

Tag: اسلحہ

  • نوشہرہ پولیس کی بڑی کامیابی، موٹروے ڈکیتی معاملہ حل

    نوشہرہ پولیس کی بڑی کامیابی، موٹروے ڈکیتی معاملہ حل

    نوشہرہ پولیس کی بڑی کامیابی کہ انہوں نے قلیل مدت میں موٹر وے پر ڈکیتی کا معمہ حلکر دیا ۔ڈکیت گروہ کے 05 ارکان گرفتارہو گئے ۔94.5 لاکھ روپے کا مال مسروقہ، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر کار اور اسلحہ برآمد ہوا
    خیبر ٹوبیکو کمپنی مرادن میں بطور ڈرائیور کام کرنے والے نہار علی ساکن رستم کلے مردان نے 04-02-2021 کو رسالپور پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے دو دوستوں کیساتھ کمپنی کی رقم لینے کیلئے چکوال گئے تھے۔وہاں ڈسٹربیوٹر سے رقم لیکرواپس آرہے تھے کہ رشکئی انٹر چنج کے قریب ایکسائز وردی میں ملبوس اہلکاروں نے ہمیں روکا اور ہمارے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئے پشاور ٹول پلازے سے آگے رنگ رود قریب ہمیں اُتار کر نقد رقم 01کروڑ 10لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔ اس واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے DIGمردان شیر اکبر خان نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین کی سربراہی میں نورجمال خان SPانوسٹی گیشن،وقاص رفیق ASPکینٹ،سیف اللہSHOرسالپور اورساجد اقبال ASIپر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سائینسی اور تکنیکی بنیادوں پر کیس کی تفتیش کی اور مختصر وقت میں ملزمان کے سرغنہ کو ٹریس کر لیا۔ اسلام آباد پولیس کے ہمراہ ملزم شریف اللہ کو اسلام آباد میں گرفتار کرکے قانونی طریقہ کار سے نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔گرفتاری کے دوران پولیس اور ملزم کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جسکا مقدمہ اسلام آباد میں درج کر لیاگیا ہے۔ ملزم کے مزید 03ساتھیوں حمید،عثمان، شاہد ساکنان پشاور اورعبداللہ ساکن اسلام آبادکو بھی قانونی حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اقرار جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر 94.5لاکھ روپے،واردات میں استعمال ہونے والی موٹر کار اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزم شریف اللہ کے قبضے سے اسلام آباد میں بھی اسلحہ برآمد کر لیا گیا تھا جو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزما ن کے دیگر چند ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ انشاء اللہ ملزمان کوعدالت سے قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔

  • عادی جرائم پیشہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس رپورٹ جاری

    عادی جرائم پیشہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس رپورٹ جاری

    تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس کی کامیاب کاروائی مورخہ 2020-11-15 کو درخشاں سوسائٹی ملیر کالا بورڈ حدود تھانہ سعود آباد انیس احمد کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرکے فرار ہونے والے دو سٹریٹ کریمنل ، ڈکیت ، عادی جرائم پیشہ ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے مع اسلحہ و ایمونیشن برآمدگی کے گرفتار کر لیا-

    مورخہ 2020-11-15 کو درخشاں سوسائٹی ملیر کالا بورڈ حدود تھانہ سعود آباد میں دوموٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر انیس احمد کو زخمی کیا اور فرار ہوگئے تھے اس واقعہ کی سی سی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں گرفتار ملزمان کو باآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے- مذکورہ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 380/20 بجرم دفعہ 394/34 پی پی سی بھی تھانہ سعود آباد میں درج کیا گیا تھا-گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور کراچی کے مختلف تھانہ جات میں درجنوں سٹریٹ کرائم ، چوری ڈکیتی ، ناجائز اسلحہ برآمدگی میں کے مقدمات میں مطلوب و گرفتار ہو چکے ہیں- گرفتار شدہ ملزمان کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے

    (1) نصار خان عرف دلشاد خان ولد ناصر خان
    (2) فراز خان ولد اسرار خان

    برآمدگی
    (1) دو عدد ضرب پسٹل تیس بور مع سات روند زندہ برآمد.

    (2) ایک عدد موٹر سائیکل نمبری نا معلوم میکر یونیک سیاہ انجن نمبر DSE-1849741 چیچس نمبر DSC-253757

    پولیس کاروائی
    گرفتار بالا ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس میں ذیل مقدمات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (1) مقدمہ الزام نمبر 71/21 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ

    (2) مقدمہ الزام نمبر 72/21 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ

    (3) مقدمہ الزام نمبر 380/20 بجرم دفعہ 394/34 پی پی سی

    گرفتار بالا ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

    (1) نصار خان عرف دلشاد خان ولد ناصر خان

    (1) مقدمہ الزام نمبر 522/19 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ شاہ فیصل کالونی

    (2) مقدمہ الزام نمبر 16/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد

    (3) مقدمہ الزام نمبر 17/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد

    (4) مقدمہ الزام نمبر 18/20 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ تھانہ سعود آباد

    (2) فراز خان ولد اسرار خان

    (1) مقدمہ الزام نمبر 156/17 بجرم دفعہ 393 پی پی سی تھانہ ملیر سٹی

    (2) مقدمہ الزام نمبر 16/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد

    (3) مقدمہ الزام نمبر 17/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد

    (4) مقدمہ الزام نمبر 19/20 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ تھانہ سعود آباد

    (5) مقدمہ الزام نمبر 522/19 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ شاہ فیصل کالونی

    گرفتار بالا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

  • اوکاڑہ: تھانہ چوچک کی حدود میں بچوں کی لڑائی میں چچی کو فائر مارکر زخمی کردیا۔

    اوکاڑہ: تھانہ چوچک کی حدود میں بچوں کی لڑائی میں چچی کو فائر مارکر زخمی کردیا۔

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی علاقے چوچک میں بچوں کی لڑائی پر چچی کو فائر لگ گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کی حدود میں بچوں کی لڑائی کے دوران عباس نامی شخص نے اپنی چچی نسرین بی بی کو مداخلت کرنیکی بنا پر طیش میں آکر فائر ماردیا۔ جس سے نسرین بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ مضروبہ کو ڈی ایچ کیو اوکاڑہ ریفر کردیا گیا ہے. ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے میڈیکل کی بنیاد پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • ضلع اوکا ڑہ میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر 4 افراد گرفتار، مقدمات درج

    ضلع اوکا ڑہ میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر 4 افراد گرفتار، مقدمات درج

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار افراد کو ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونیوالے افراد میں مظہر، عثمان، بابر اور قدیر وغیرہ شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک کی ہدایات پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، جواریوں اور منشیات فروش جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے۔ تھانہ چوچک کی پولیس نے ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کیوجہ سے چار افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • اوکاڑہ: فحش مواد، ناجائز اسلحہ اور منشیات کا دھندہ کرنیوالے11 افراد گرفتار

    اوکاڑہ: فحش مواد، ناجائز اسلحہ اور منشیات کا دھندہ کرنیوالے11 افراد گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین) فحش مواد اپلوڈ کرنے، منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے گیارہ ملزمان کو اوکاڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے چرس اور بغیرلائسنسی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق وینس چوک اوکاڑہ سے کاظم، چوک محمدیہ اوکاڑہ سے ارسلان اور چھ نمبر چونگی اوکاڑہ سے عامرسہیل کو فحش مواد اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ صمد پورہ کے رہائشی محمد علی سے ایک کلو ایک سو پچاس گرام چرس برآمد کی گئی۔ شمسیہ کالونی کے رہائشی جاوید سے 19 لٹر اور مال منڈی کے رہائشی محمد اکرام سے 20 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • ضلع اوکاڑہ میں جرائم کے خلاف کریک ڈاون۔ کئی ملزمان گرفتار

    ضلع اوکاڑہ میں جرائم کے خلاف کریک ڈاون۔ کئی ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) ڈی پی او اوکاڑہ کے احکامات پر اوکاڑہ پولیس فورس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ، منشیات فروشوں اور غیر لائسنسی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجے میں بدنام زمانہ منشیات فروش مخدوم،امداد، محمدشریف عرف مانی اور تنویر کو جبکہ ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنیوالے شفیع اور عثمان وغیرہ کو گرفتار کرکے مطلوبہ مال قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزمان سے ایک کلو سے زائد چرس، ساٹھ لٹر دیسی شراب اور شراب کشید کرنیوالا سامان اور دو عدد پسٹل برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرلیا ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعیدملک نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی اور رعایت نہیں برتی جائیگی۔

  • اوکاڑہ دیپالپور میں چھ ڈاکو گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ پولیس نے چھاپہ مار کر چھ خطرناک ڈاکووں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی قصبہ دیپالپور کے قریب قبرستان میں مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے ہیں جس پر تھانہ سٹی دیپالپور سب انسپکٹر محمد ایوب نے پولیس نفری سمیت گھیرا ڈال کر چھ ڈاکووں احمدفراز، محمد نعیم، ذوالفقار اور ان کے تین ساتھیوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔