Baaghi TV

Tag: اسلم غوری

  • جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے،ترجمان

    جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے،ترجمان

    ترجمان جمعیت علما اسلام پاکستان اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ جن کو تکلیف ہے وہی بے بنیاد خبریں چلوا رہے ہیں، بغیر سربراہی کے ہی مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا قائدانہ کردار اب کسی عہدے کا محتاج نہیں، مولانا فضل الرحمان کی اتحاد میں شمولیت سے اپوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔ترجمان جے یو آئی نے کہا ہ ہم آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس طرح کے بیانات اپوزیشن کے درمیان فاصلے کم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد ان کی کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، قوم جانتی ہے کہ فصلی بٹیرے کہاں سے متحرک ہوتے ہیں۔

    کراچی جیل سے 22 بھارتی ماہی گیر رہا، وطن روانہ

    جنوبی افریقا کا افغانستان کو جیت کیلئے 316رنز کا ہدف

    سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑی کمی

  • مدارس بل کی منظوری پر جے یو آئی حکومت سے خوش

    مدارس بل کی منظوری پر جے یو آئی حکومت سے خوش

    رہنما جے یو آئی ف اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مدارس بل کی منظوری پر حکومت سے خوش ہیں ،حکومت اور ایوان صدر نے بہت ساتھ دیا ،ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 26ویں ترامیم میں مدارس بل حکومت نے ہی بنایا تھا،یہ نیا بل پی ڈی ایم حکومت میں بنا تھا،بل پر امریکی دباؤ سے متعلق ہم نے نہیں صدر کی جانب سے کہا گیا تھا۔حکومتیں اگر بیرونی دباؤ قبول کریں گی تو ہم اپنے ملک کا دفاع بھی نہیں کرسکتے،امریکا کے حوالے سے حکومت ہی بتا سکتی ہے،حکومت نے خوش اسلوبی سے معاملات حل کئے ہیں۔حکمران پریشان ہیں اور اپوزیشن بھی ،صاف شفاف انتخابات تک ملک کےمسائل حل نہیں ہوں گے،ہم بلا وجہ حکومت کے راستے میں رکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے،ہم اصولوں پر احتجاج کریں گے اور بھرپور اپوزیشن کا کرداراداکریں گے،حکومت اور تحریک انصاف کو کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہیے۔میں ایاز صادق کا مشکور ہوں جس نے سب سے پہلے میرے مؤقف کی تائید کی،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باقاعدہ دعوت آئے گی تو دیکھیں گے،ہم دیکھیں گے کہ اس کے ٹی او آر کیا ہیں ، جانے کا مقصد کیا ہے۔

    سکھر: اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں حادثات کا سبب، روڈ سیفٹی سیمینار منعقد

    پہلا ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

  • عدالتی فیصلوں سے پاکستان کا نظام عدل دنیا میں مذاق بن گیا،جے یو آئی

    عدالتی فیصلوں سے پاکستان کا نظام عدل دنیا میں مذاق بن گیا،جے یو آئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ عدالت عظمی اور عالیہ کے معاملات سے پوری قوم حیرت زدہ ہے ۔

    اسلم غوری کا کہنا تھا کہ عوام عدالتی نظام سے دلبرداشتہ ہوئے تو خانہ جنگی پھیل جائے گی ,آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو کھلے دل سے تسلیم کرنا ہوگا.آمروں کے آگے جھکنا اور منتخب جمہوری حکومتوں کے لئے رکاوٹیں نظام عدل کا منہ چڑا رہے ہیں ۔بھٹو ،گیلانی اور نواز شریف کے فیصلے ہر سطح پر متنازعہ کہلاتے ہیں ۔آئینی اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرنے والے ہی ان فیصلوں کا نشانہ کیوں ؟ عدالتی فیصلوں سے پاکستان کا نظام عدل دنیا میں مذاق بن گیا ہے ۔قانون اندھا بہرہ اور پیار و محبت سے عاری ہوتاہے ۔

    ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر کو توہین عدالت میں طلب کرنے کی بجائے ان سے معاونت لی گئی ۔ ملکی معیشت تباہ کرنے والا کیسے معاشی مشورے دے سکتا ہے ۔ حکومت کا فل کورٹ کا مطالبہ آئینی اور قانونی تھا ۔

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

    قبل ازیں قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوڈیشل مارشل لاء قرار دیدیا اور کہا کہ کسی صورت اس فیصلے کو پاکستان میں نافذالعمل نہیں ہونے دیں گے، لڑیں گے اور آخری دم تک لڑیں گے۔ہم اس شجرے سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے ملک کے اندر ملٹری مارچکے خلاف جدوجہد کی جیلیں کاٹیں، جوڈیشل مارشل لاء کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے، پارلیمان میں سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ اتفاق نہیں پیدا کر سکتے تو آپ بھی آئین کی عملداری کے لئے اتفاق پیدا نہیں کر سکے، آپ نے عدلیہ کو تقسیم کیا، آپ سمجھتے ہیں کہ ملک میں تقسیم کی بنیاد ڈالیں گے اور گھروں میں سکون سے سوئیں گے ایسا نہیں ہو گا، آپ کی روح کو بھی اطمینان نہیں ملے گا،