Baaghi TV

Tag: اسماعیل ہانیہ

  • حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے  کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی اطلاعات

    حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی اطلاعات

    غزہ میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے حازم ہانیہ اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈی کے مطابق اسرائیلی حکومت سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اطلاع دی گئی ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے بیٹے حازم اسماعیل ہانیہ کو شہید کر دیا گیا مقامی فلسطینی میڈیا نے ان سوشل میڈیا دعوے کی بنیاد پر کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر اس عمارت میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے کچھ افراد مقیم تھے حملے میں اسماعیل ہانیہ کے بیٹے حازم ہانیہ کی شہادت کی غیر مصدقہ اطلاع ہے، حازم ہانیہ کی عمر محض 22 سال تھی اور وہ کالج کے طالب علم تھے 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی غزہ جنگ میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 14 افراد شہید ہوچکے ہیں-

    لوئر دیر میں دھماکا ، دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ہونے والا دھماکہ خود کش حملہ قرار

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں …

    حماس کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے اسماعیل ہانیہ کا کوئی بیان منظر عام پر آیا ہے-

  • اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے توجنگ رُک سکتی ہے،اسماعیل ہانیہ

    اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے توجنگ رُک سکتی ہے،اسماعیل ہانیہ

    اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 دسمبر کو ملک بھر میں یوم حرمت مسجد اقصیٰ منایا جائے گا،حماس رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رُک سکتی ہے-

    باغی ٹی وی : مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں تم کو تمہاری مصلحت مبارک ہو، نوجوان جذبہ جہاد کو جاری رکھیں گے، ہمیں تجربہ ہے ہم نے اسرائیل کے چاہنے والوں کو کیسے شکست دی۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو بتادینا چاہتے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر مسلمان حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو ان کے خلاف مسلمان عوام بغاوت کردیں گے، امریکی وزیر خارجہ یہودی کے طور پر اسرائیل آیا، میں مسلمان مجاہد کے طور پر قطر گیا، اسماعیل ہانیہ سے کہا کہ میں یہاں مسلمان کی حیثیت سے آیا ہوں، حماس کا پیغام پاکستان کے فیصلہ سازوں کو پہنچایا ہے، اس وقت چین اور روس کے ساتھ سعودی عرب و پاکستان کا کردار اہمیت اختیار کررہا ہے، چین اور روس کو بھی امریکا کو خلیج میں روکنے کے لیے عملاً آگے بڑھنا ہوگا یہ جمعہ ملک گیر یوم تحفظ مسجد اقصی کے طور پر منایا جائے گا، اگلے جمعہ کو ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے۔

    ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

    اس پورے اجتماع میں متفقہ اعلامیہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، قرار داد پاکستان، پاکستان کی اساس ہے، اس قراد داد میں بھی یہی اعلان کیا گیا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ہم اسرائیل کے بارے میں اس نظریہ کو کیوں بھول جاتے ہیں بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، جب فلسطین پر یہودی بستیاں قائم ہورہی رہی تھیں اس وقت ہم نے مخالفت کی تھی،ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے ایجنڈے کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، ہم نے برطانوی راج کے خلاف ڈیڑھ سو سال کی جنگ لڑی، امریکا اب سپر پاور نہیں رہا، عراق میں قتل عام کے بعد وہ جنگی مجرم نہیں رہا، تم نے ناگا ساکی پر بم مارے تم کس طرح انصاف کی بات کرتے ہو اللہ نے یہودو نصاریٰ کے عزائم سے پردہ چار کردیا، آج کے دور میں ہم حکمرانوں سے شکایت کررہے ہیں، حکمرانوں کو خاموشی اور مصلحت پر مبارک، ہمیں معلوم ہے ہم نے کس نظریہ کو شکست دی، ہم نے پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو نکال باہر کیا، امریکا اگر خطے میں طاقت کا استعمال کرتا ہے تو چین اور روس طاقت کے توازن کے لیے کردار ادا کریں۔

    پمز میں ایم آر آئی مشین کافوٹو سیشن,مریضوں کو ٹرخایا جانے لگا

    دوسری جانب مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ ہم اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کررہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوگا پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں۔

    مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل کیخلاف جہاد کا فتویٰ دیا،اب عمل کرنا ہے، سراج الحق