Baaghi TV

Tag: اسمبلی تحلیل

  • کے پی اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ، عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    کے پی اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ، عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے خیبرپختونخوا کی قیادت کا اجلاس کل زمان پارک لاہور میں طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود احمد خان، کابینہ ارکان اور دیگر قیادت کل عمران خان سے ملاقات کریں گے اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے روڈ میپ پر بات ہوگی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کی سمری بھی ہفتے تک بھیجے جانے کا امکان ہے۔

    وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کردی

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کا کہنا ہے کہ عمران خان کےحکم کا انتظار کر رہا ہوں، حکم ملتے ہی اسمبلی تحلیل کرنےکی ایڈوائس گورنر کو بھیج دوں گا،عمران خان کا سپاہی ہوں۔

    جبکہ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے ہفتے کو سمری بھیجے جانے کی توقع ہے، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری گورنر پنجاب کو بھیج دی گئی ہے، سمری پر گورنر پنجاب کے دستخط کا انتظار ہے ہفتےکو خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے گورنر کو لکھا جائے گا۔

    ایم کیو ایم کے دھڑے ملکر کراچی کو ایک بار پھر تباہ و برباد کرنے کی سازش کر رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    خیال رہے کہ گزشتہ شب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے، انہوں نے 186ووٹ حاصل کیے تھے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے بار ہا فوری الیکشن کے اعلان کے مطالبات کیے تاہم نئی حکومت نے ان کی نہ مانی۔

    بالآخر عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ فوری انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو وہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی اور آج پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیج دی گئی –

    لاہور: شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

  • پاکستانیوں کی عوام نئے الیکشن چاہتےہیں:سروے روپورٹ

    پاکستانیوں کی عوام نئے الیکشن چاہتےہیں:سروے روپورٹ

    لاہور: پاکستانیوں کی اکثریت نئے الیکشن چاہتےہیں:سروے روپورٹ میں مختلف علاقوں کے حوالے سے مختلف حقائق سامنے آگئے ہیں،دوسری طرف اسی سروے مٰں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اپنے ساڑھے 3 سالہ دور حکومت میں عوامی خدمات کے دعوے کررہے ہیں لیکن صورت حال یہ ہے کہ عوام ہی کی اکثریت ان کی کارکردگی سے غیر مطمئن نظر آتی ہے۔

    پاکستان میں ان دنوں شدید سیاسی گرما گرمی ہے جس نے ملک کو بے یقینی کی کیفیت سے دوچار کرکے رکھ دیا ہے۔

    موجودہ سیاسی صورت حال پر گیلپ پاکستان نے 3 اور 4 اپریل کو عوامی آرا پر مشتمل ایک سروے کا انعقاد کیا، جس میں ملک بھر سے 800 گھرانوں سے ان کی رائے پوچھی گئی۔

    سروے کے نتائج بھی ان ہی کی آرا کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہیں۔عوامی سروے کے دوران ملک کی اکثریت نے تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    سروے کے مطابق 54 فیصد لوگ تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے جب کہ 46 فیصد افراد نے اطمینان کا اظہار کیا۔

    سندھ کے 57 فیصد اور پنجاب میں 55 فیصد لوگوں نے تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

    سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ خیبرپختونخوا میں 60 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی حکومت کی ساڑھے 3 سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ 40 فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔

    3 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد کو ملکی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔

    اس اقدام کے بعد سیاسی حلقوں اور قانونی ماہرین کی اکثریت اسے غیر آئینی اقدام قرار دے رہی ہے۔

    تحریک عدم اعتماد مسترد کئے جانے کے بعد وزیر اعظم نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوائی جسے فوری منظور بھی کردیا گیا۔

    سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 68 فیصد پاکستانی بھی قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کے حامی ہیں۔

    پاکستان میں امریکا مخالف آرا نہیں بات نہیں، تازہ ترین سروے میں بھی یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت امریکا کو اپنا دشمن سمجھتی ہے۔سروے کے دوران 72 فیصد عوام نے امریکا کو پاکستان کا دشمن قرار دیا ۔