Baaghi TV

Tag: اسموگ

  • اسموگ  بڑھنے کا خطرہ،وزارت قومی صحت کی ایڈوائزری جاری

    اسموگ بڑھنے کا خطرہ،وزارت قومی صحت کی ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد میں فضائی آلودگی تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ،وزارت قومی صحت نے ایڈوائزری جاری کردی-

    وزارت قومی صحت نے اسلام آباد والوں کے لیے اسموگ سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مشتمل ایڈوائزری جاری کردی، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فضائی آلودگی تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہےاسلام آباد میں اسموگ صحت عامہ کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اسموگ کے دوران فضا میں موجود ذرات صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اس لیے اسلام آباد کے شہریوں کو اسموگ بڑھنے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق اسموگ سے بچے، بوڑھے، دائمی امراض کا شکار افراد کو زیادہ خطرہ ہے، بچے، بزرگ، دائمی امراض کا شکار افراد اسموگ میں خصوصی احتیاط کریں،شدید اسموگ سانس، دل، آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ کرتی ہے، شہری گھر سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں، شہری فضائی آلودگی والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں شہری لکڑی، کوڑا جلانے، دھواں پھیلانے سے اجتناب کریں اور دوران اسموگ آنکھوں میں جلن ہونے پر صاف پانی سے دھوئیں، اسموگ کے دوران ماسک پہن کر گھر سے نکلیں جبکہ سانس کی تکلیف، درد سینہ پر معالج سے رجوع کریں،دمہ اور سانس کے مریض ادویات ساتھ رکھیںِ اسموگ سیزن کے دوران شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں، شہری فضائی آلودگی میں کمی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔

  • لاہور کے بعد کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت قرار

    لاہور کے بعد کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت قرار

    لاہور کے بعد کراچی کی فضا بھی انتہائی مضر صحت قرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبرپرآگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق منگل کوکراچی اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ ہونے کے بعد دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور دوسرے اور کراچی پانچویں نمبرپر آگیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لاہور 404 ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی)کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں پہلے، ملتان 304 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کراچی 207 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پشاور 203 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپررہا۔دوسری جانب پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد حفاظتی اقدامات میں نرمی کی جارہی ہے، لاہور اور ملتان ڈویژن کے علاوہ پنجاب بھر میں اسموگ کے باعث بند کیے گئے اسکول آج سے کھل گئے۔محکمہ ماحولیات پنجاب کےجاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہوٹل، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو اب رات 10 بجے تک کھلا رکھنےکی اجازت ہوگی جب کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت بھی رات 10 بجے تک کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی تاہم آؤٹ ڈور اسپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی جب کہ حد نگاہ کم ہونے سے مختلف مقامات پر موٹرویز بھی بند کی گئیں۔

    شرجیل میمن کا پیپلز بس سروس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

    ملکی آبادی میں سالانہ اوسطا 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ

    پی ٹی آئی کا 24 نومبراحتجاج:پولیس کو آنسو گیس شیل، ربڑ کی گولیاں اور اینٹی رائٹ کٹس مہیا

  • ماحولیاتی بہتری اور اسموگ سے مستقل بچاؤ کی منزل دور ہے،مریم اورنگزیب

    ماحولیاتی بہتری اور اسموگ سے مستقل بچاؤ کی منزل دور ہے،مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی بہتری اور اسموگ سے مستقل بچاؤ کی منزل دور ہے،، تاہم وزیراعلی مریم نواز شریف کے ماحولیاتی بہتری کے وژن پر عمل درآمد سے آنے والے چند سالوں میں نمایاں بہتری نظر آئے گی-

    ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہلی اسموگ کے اسکور میں 601 سے 720 پر پہنچ گیا ہے جبکہ لاہور میں صبح 247 کے اسکور کے مقابلے میں شام کو اسموگ مزید کم ہوکر 177 کے اسکور پر آ گیا تھا، جبکہ بھارت میں فصلیں جلانے کے دھوئیں سے فضائی آلودگی مزید بڑھ گئی ہے مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے بھارت سے کالے دھوئیں کی پاکستان آمد فی الحال رکی ہوئی ہے اورپاکستان میں آج رات نظر آنے والی ‘دھند’ گندم کٹائی کے بعد پیدا ہونے والی فضائی کیفیت ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ اداروں اور عوام کے تعاون سے صورتحال میں بہتری نظر آئی ہے،مشترکہ کاوشیں جاری رکھنا ہوں گی، ماحولیا تی بہتری اور اسموگ سے مستقل بچاؤ کی منزل دور ہے، تاہم وزیراعلی مریم نواز شریف کے ماحولیاتی بہتری کے وژن پر عمل درآمد سے آنے والے چند سالوں میں نمایاں بہتری نظر آئے گی-

    دوسری جانب لاہورمیں اسموگ کے پیش نظر اسکولز ،مارکیٹیں اور تفریحی مقامات پر پابندییوں میں توسیع کردی گئی ہے، تعلیمی ادارے 24نومبرتک بند رہیں گے یا آن لائن منتقل ہونگے،مارکیٹوں کی بندش میں توسیع کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    ڈی جی ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمرشل مارکیٹوں کی بندش میں 24نومبر تک توسیع کردی گئی ، پارکس ،چڑیا گھر، تاریخی مقامات بند رہیں گے لاہوراورملتان میں تمام سرکاری ، نجی یونیورسٹی ، کالجزاورسکولز 24نومبرتک بند رہیں گے، تمام ترآؤٹ ڈورسرگرمیوں پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی،اسی طرح ملتان اورلاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پرمکمل بند رہیں گی ، فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی پابندی ہوگی ،لاہورمیں فائر ورکس پر پابندی رہے گی، نجی ،سرکاری دفاترمیں 50 فیصد عملہ کم کرنےکی پا بندی میں 31جنوری تک توسیع کردی گئی ہے، آوٹ ڈورڈائننگ میں 4چاربجےتک پابندی ہوگی۔

    ڈی جی ماحولیات پنجاب نے کہا کہ ٹیک اوے پررات 8 بجےتک ریسٹورنٹس پرپابندی ہوگی ، ملتان اور لاہور میں ہائیر ٹریول وہیکلز کے داخلے پر بھی پابندی رہے گی مارکیٹیں ، دکانیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند ہونگے، پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی اداروں اورپارکوں میں داخلے پر 24 نومبرتک پابندی ہوگی ضلع مری تمام تر پابندیوں سے مستثنی ہونگے ، محکمہ ماحولیات نےتینوں سیکٹرز میں پابندیوں کی توسیع کے نوٹفکیشن جاری کردئیے گئے ہیں ۔

    ڈی جی ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹفکیشن کے مطابق نماز جنازہ پرکسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • بلاول کا  اسموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ

    بلاول کا اسموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے دیگر شہروں میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں اسموگ اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے، شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہےجب کہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کے بند کرنا پڑ رہا ہے،پنجاب حکومت نے بڑھتی اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث صوبے کے تمام اضلاع کے نجی و سرکاری اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث تمام اسکولوں کو 17 نومبر تک مکمل بند رکھنے اور نجی اداروں کے نصف عملےکو آن لائن شفٹ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،وہیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے دیگر شہروں میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔
    smog
    بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر جاری بیان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہروں میں آلودگی کی تفصیل بھی شیئر کی ، جس میں بڑے شہروں میں اے کیو آئی پوائنٹس کی تفصیلات بھی موجود ہیں-

  • اسموگ خاتمہ:پہلی دفعہ شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ، مریم اورنگزیب

    اسموگ خاتمہ:پہلی دفعہ شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ، مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے پہلی دفعہ شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ہے-

    باغی ٹی وی: اپنے بیان میں سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی بہتری کیلئے پنجاب کی تاریخ کی پہلی دس سالہ جامع پالیسی بنائی ہے، ہر سیکٹر کو اہداف دیئے ہیں اور وزیراعلی خود کارکردگی کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں، پہلی دفعہ ملک میں vehicle certification regime متعارف کروائی گئی ہے اور اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب کی انوائرنمنٹ پرو ٹیکشن ایجنسی کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں پٹرول اسٹیشنز پر پٹرول کی کوالٹی کی چیکنگ ہو رہی ہے، پہلی دفعہ قوانین میں تبدیلی کر کے اسموگ کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں عدالت کا شکریہ کہ سابق حکومتوں کے مقابلے میں مریم نواز شریف حکومت کے اچھے کاموں کا اعتراف کیا،ایک ہزار سپر سیڈرز تقسیم کر دیئے، کل پانچ ہزار سپر سیڈرز تقسیم کرکے مونجی اور فصلوں کی باقیات جلانے کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

    اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگ قادسیہ کا درست مقام تلاش

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں بھی دنیا بھر کی طرح سورج کی روشنی میں کاروبار کرنے کی عادت اپنانا ہوگی، اگر ہم سب اسموگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو اپنے رویے اور عادتیں بدلنا ہوں گی ورنہ خاتمہ نہیں بلکہ مزید اضافہ ہو گا، حکومت کا فیل اور پاس ہونے کا معاملہ نہیں ہے، یہ بحثیت قوم فیل یا پاس ہونے کا مسئلہ ہے۔

    جنوبی کوریا کے معروف اداکار نے خود کشی کر لی

  • پنجاب : اسموگ کے باعث ایک کروڑ سے زائد بچے خطرےمیں

    پنجاب : اسموگ کے باعث ایک کروڑ سے زائد بچے خطرےمیں

    پاکستان میں عالمی ادارہ یونیسیف نے پنجاب کے شدید متاثرہ اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر ایک کروڑ سے زائد بچوں کے اسموگ کے خطرے سے دو چار ہونے کے باعث فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سات شہروں میں آج ریکارڈ کیا جانے والا ایئرکوالٹی انڈیکس 400 سے زائد تھا جبکہ کھیلوں کے سازوسامان کے لیے مشہور شہر سیالکوٹ میں فضائی معیار 774 تک ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں اقوام متحدہ فنڈ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ہفتے لاہور اور ملتان میں ریکارڈ فضائی آلودگی کے باعث درجنوں بچوں سمیت متعدد افراد ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔ گزشتہ ماہ صوبے میں اسموگ کو آفت قرار دیا گیا تھا جبکہ پنجاب کے بڑے شہروں میں بچوں کو آلودگی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے اسکول 17 نومبر تک بند کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اسموگ کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے لوگوں پر پارکوں، چڑیا گھروں، کھیل کے میدانوں اور عجائب گھروں میں جانے پر 17 نومبر تک پابندی عائد کی گئی ہے۔پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فادل نے کہا کہ میں اس آلودہ اور زہریلی ہوا میں سانس لینے والے بچوں کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویش میں مبتلا ہوں۔’ پنجاب کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر ایک کروڑ سے زائد بچے سموگ کے خطرے سے دو چار ہیں۔’عبداللہ فادل نے کہا کہ’ فضائی آلودگی کے ریکارڈ سطح سے قبل پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر 12 فیصد بچوں کی اموات ہوا کے خراب معیار کی وجہ سے ہوتی تھی۔’ ’ غیر معمولی اسموگ’ کے اثرات کا اندازہ کچھ وقت بعد ہوگا، تاہم ہم جانتے ہیں آلودگی کی مقدار میں دوگنا اور تین گنا اضافہ ہونے سے حاملہ خواتین اور خاص طور پر بچوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔عبداللہ فادل کا کہنا تھا کہ ’فضائی آلودگی سے بچے اس لیے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ ان کے پھیپڑے کمزور ہیں اور ان کی قوت مدافعت کم ہے۔‘آلودہ ذرات بچوں کے پھیپڑوں اور دماغ کی نشونما پر بہت زیادہ اثر انداز ہوسکتے ہیں، آلودہ فضا میں سانس لینے سے دماغی ٹشوز متاثر ہوسکتے ہیں۔’ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جب حاملہ خواتین آلودہ فضا میں سانس لیتی ہیں تو ان کے بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا امکان زیادہ ہوتا ہے جبکہ ان بچوں کا پیدائشی وزن بھی کم ہوسکتا ہے۔‘انہوں نے حکام سے فوری طور پر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے اور طویل مدتی حفاظت کے لیے آلودہ مادوں کے اخراج سے متعلق ضوابط کو مزید مضبوط بنانے کی درخواست کی۔

    سندھ حکومت نے اسٹیل مل بحال کیلئے روس سے رابطہ کر لیا

    کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

  • لاہور کی فضا میں خطرناک حد تک اضافہ،آج بھی دنیا میں پہلا نمبر

    لاہور کی فضا میں خطرناک حد تک اضافہ،آج بھی دنیا میں پہلا نمبر

    لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے، اسموگ اور دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا –

    باغی ٹی وی : چھٹے روز بھی لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی، صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پہلا نمبر پر ہے جبکہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارتی شہر دہلی کا دوسرا نمبر ہے، لاہور میں اسموگ کی اوسط شرح خطرناک حد بھی پار کرگئی، شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 688 تک جاپہنچی-

    بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہو رہا ہے،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی آلودہ ترین ہواؤں نے پنجاب کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، عوام احتیاط کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

    لاہور کے مختلف علاقوں ڈی ایچ اے فیز 8 کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1391، گلبرک ٹو کے علاقے کا 918، ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 856 ریکارڈ کیا گیا،جبکہ ملتان کا اے کیو آئی 527 ریکارڈ کیا گیا ہے، اسلام آباد 226 اور راولپنڈی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 248 کو چھو گیا۔

    پنجاب میں دھند اور اسموگ کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ترجمان موٹر وے نے بتایا کہ دھند اور اسموگ کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے اور موٹروے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کیا گیا ہے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک ٹریفک کے لیے بند ہےجلال پور پیروالا میں آج بھی اسموگ اور دھند برقرار ہے، موٹروے جلالپور پیروالہ انٹر چینج سے ٹریفک کے لیے بند ہے-

    ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

    موٹر وے پولیس نے کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

  • ملتان پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    ملتان پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    ملتان شہر رات میں بھی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 1900 سے تجاوز کر گیا۔

    باغی ٹی وی : ائیر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہروں میں بھی دھند اور اسموگ نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 1 چارسدہ سے اکبرپورہ تک، موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرورتک، موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں، موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے جھانگڑہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں اور گاڑیوں میں دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے مسئلے سے نمنٹنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں اتوار کو بھی تمام بازار بند رہیں گے اسموگ سے متاثرہ 4 ڈویژن کے 18 اضلاع میں کھیلوں کے میدان، عجائب گھر اور چڑیا گھر سمیت تمام تفریحی مقامات بھی 17 نومبر تک بند رہیں گے، ادھر لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے بھی شہر میں تمام سیاحتی اور تفریحی پروگرام اور تقریبات 17 نومبر تک معطل کردیں ہیں۔

    پنجاب حکومت نے بھی ورک فرام ہوم پالیسی پر کام شروع کردیا ہے، ملازمین نجی ہوں یاسرکاری کام گھر بیٹھ کر کریں گے،لاہور میں گیارہ اور بارہ نومبر کو مصنوعی بارش برسانے کی بھی تیاری ہونے لگی ہے۔ اٹھارہ اضلاع میں پارکس اور تفریح گاہیں دس روز بند رہیں گی،جبکہ عدالت نے دو ہفتوں کے لیے اتوار کے دن کمرشل سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا حکم بھی دیا-

  • آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ،متعدد بیماریاں پھیلنے لگیں

    آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ،متعدد بیماریاں پھیلنے لگیں

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں خطرناک اسموگ سے سانس، گلے اور آنکھوں سمیت متعدد بیماریوں پھیلنے لگیں سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں اسموگ کی صورتحال سنگین ہوگئی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے، صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 995 تک پہنچ گیا،حکومتی اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے اسموگ کی وجہ سے آنکھ، ناک، کان اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ہے-

    دوسری جانب بھارتی دارالحکومت کے حکام رواں سال فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے مصنوعی بارش کا استعمال کرنے کے لیے پر عزم ہیں، دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا ہے کہ دہلی اور اس سے ملحقہ خطے میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔شمالی بھارت کا بڑا حصہ ہر سال موسم سرما میں آلودگی کا سامنا کرتا ہے-

    وزیر ماحولیات نے کہا کہ ٹھنڈی ہوائیں گاڑیوں، صنعتوں، تعمیراتی دھول، اور زرعی فضلہ دہلی اور اس کے قریبی علاقوں کو زہریلی دھند کی لپیٹ میں لیتا ہے۔2023 میں بھی آلودگی سے نمٹنے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعے بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے یہ کام سرانجام نہیں دیا جاسکا تھا،میں وفاقی وزیر ماحولیات سے درخواست کرتا ہوں کہ دہلی اور شمالی بھارت میں ایئر کوالٹی انڈیکس 400 تک پہنچ چکا ہے، اگلے 10 دن انتہائی اہم ہیں، ہمیں مصنوعی بارش برسانے کی اجازت دی جائے۔

  • لاہور میں  اسموگ:ایک ہفتے کیلئے پرائمری تک اسکول بند کرنے کا اعلان

    لاہور میں اسموگ:ایک ہفتے کیلئے پرائمری تک اسکول بند کرنے کا اعلان

    لاہور :صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ کے باعث ایک ہفتے کے لیے پرائمری تک اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں اسموگ کے باعث ایک ہفتے کے لیے پرائمری تک اسکول بندکرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے تحت چھٹی کا اطلاق پبلک اور پرائیویٹ اسکولوں پر ہوگا اور پرائمری سیکشن تک اسکول 4 سے 9 نومبر تک بند رہیں گے۔

    اس حوالے سے پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اعلان کیا کہ پرائمری کلاسز سے اوپر بچوں کی صحت پر خصوصی نظر رکھی جائے، سرکاری اور نجی اسکولوں میں ماسک کی پابندی لازمی ہونی چاہیے اسموگ بھارت سے آئی اور ایک دم پھیل گئی، بھارت سے بات کیے بغیر یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا, بھارتی ہوا کو نہ روک سکتےہیں نہ اس کا رخ موڑ سکتے ہیں, بھارت کےساتھ ڈائیلاگ سے ہی اسموگ کے معاملات بہتر کرسکتے ہیں، بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے4 نومبرکو وزارت خارجہ کو خط لکھیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ اسموگ کے تدراک کے لیے شارٹ اور میڈیم ٹرم اقدامات کیے گئے ہیں، مقامی سطح پر انفورس اور سرویلینس ہورہی ہے، اسموگ مقامی فیکٹریز سے مل کر اور زیادہ خطرناک ہوجاتا ہے شہری اس وقت میتھین کوسانس کےذریعےجسم میں اتار رہے ہیں، اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمے ہوں گے اور انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا۔