Baaghi TV

Tag: اسموگ

  • این ڈی ایم اے  نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی

    این ڈی ایم اے نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی :این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتےوسطی،جنوبی پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے،اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں ائیرکوالٹی انڈیکس معتدل سے خراب ہونے کا اندیشہ ہے،گوجرانوالہ، ملتان،لاہور، بہاولپور،فیصل آباد میں اسموگ خطرناک حد تک جاسکتی ہے، سرگودھا،ڈی جی خان،ساہیوال ڈویژن بھی اسموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

    ایڈوائزری میں عوام سے کہا گیا ہے کہ بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں،باہر جاتے وقت ماسک پہنیں، مقامی ہوا کے معیار کی سطح کے بارے میں آگاہ رہیں، نظام تنفس کو اسموگ کے اثرات سے بچانے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

    افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

    اسموگ کیا ہے؟

    اسموگ بنیادی طور پر فضائی آلودگی کی ایک قسم ہے اور اس لفظ کا پہلی بار استعمال 1900 کی ابتدا میں کیا گیا تھادھویں (اسموک) اور دھند (فوگ) کے امتزاج کے لیے اسموگ لفظ استعمال کیا جاتا ہے اور موجودہ عہد میں کچھ شہروں میں یہ بہت عام مسئلہ ہے نائٹروجن آکسائیڈ، سلفر آکسائیڈ، اوزون، دھواں، کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر گیسیں اسموگ بننے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

    اس کی 2 اقسام ہیں فوٹو کیمیکل اسموگ اور انڈسٹریل اسموگ، فوٹو کیمیکل اسموگ زیادہ عام ہوتی ہے جبکہ انڈسٹریل اسموگ کسی زمانے میں زیادہ عام تھی، مگر اب اس کے پھیلاؤ میں کمی آچکی ہے، پیٹرول یا ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں، صنعتی پلانٹس کا دھواں اور فصلیں جلانا اسموگ بننے کی بڑی وجوہات ہیں۔

    روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

    اسموگ صحت پر متعدد منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے جیسے سانس لینا مشکل ہو سکتا ہے، کھانسی، سینے میں تکلیف، آنکھوں میں خارش، دمہ کی علامات کی شدت بڑھنا، ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اسی طرح یہ زہریلا دھواں پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق اس صورتحال میں اگر ممکن ہو تو گھر میں ائیر purifier کا استعمال کریں تاکہ اندرونی فضا آلودگی سے بچ سکےاگر دمہ کے شکار ہیں تو ہر وقت اپنے پاس ان ہیلر رکھیں، اگر حالت اچانک خراب ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں اگر اسموگ میں نکلنا ضروری ہے تو ایسے علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں ٹریفک جام میں پھنسنے کا امکان ہو، اگر ٹریفک میں پھنس جائیں تو زہریلے دھویں سے بچنے کے لیے گاڑی کی کھڑکیاں بند رکھیں-

    پاکستان آرمی نے فلسطینیوں کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

  • ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی،محققین نے راز جان لیا

    ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی،محققین نے راز جان لیا

    قاہرہ: سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جان لیا کہ آخر ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی-

    باغی ٹی وی: صدیوں پرانے گیزہ کے عظیم ہرم کے ساتھ ساتھ ابو الہول کا مجسمہ عرصے سے سائنسدانوں کے لیے معمہ بنا ہوا ہے جو اب تک یہ سمجھ نہیں سکے تھے کہ ہزاروں سال قبل 20 میٹر اتنا بڑا مجسمہ کیسے تعمیر کیا گیا-

    اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جان لیا کہ آخر ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی دہائیوں سے ماہرین اس خیال پر متفق تھے کہ ابو الہول کے اس مجسمے کا چہرہ پتھروں کے اوزاروں سے تراشا گیا تھا، مگر وہ یہ سمجھ نہیں سکے تھے کہ اس کا اتنا بڑا جسم کیسے تیار کیا گیا۔

    بابا وانگا کی سال 2024 کے حوالے سے 7 پیشگوئیاں

    نیویارک یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں اس کا ممکنہ جواب دیا گیا تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسا صحرا میں صدیوں سے تیز ہواؤں کا سامنا کرنے سے چٹان میں آنے والی تبدیلیوں سے ممکن ہوا لیبارٹری تجربات سے ثابت ہوا کہ ہوا کے تیز بہاؤ سے چٹانوں میں ابو الہول جیسی ساخت کا بننا ممکن ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ عظیم مجسمہ مکمل طور پر قدرت نے تراشا ہے بلکہ چٹان میں آنے والی تبدیلیوں کو قدیم مصریوں نے مجسمے کی شکل دی۔

    اس تحقیق کے لیےمحققین نے چونے پر مبنی ماڈل چٹانیں تیار کیں اور انہیں پانی کی تیز دھار سے دھویا ابو الہول کے مجسمے میں موجود اجزا کا خیال رکھتے ہوئے ان ماڈلز کے لیے نرم چونے کو استعمال کیا گیا اور پانی کے بہاؤ سے ان ماڈلز میں شیر جیسی ساخت بننا شروع ہوگئی، صحرا کے اندر تیز ہواؤں کے باعث اس طرح کی چٹانوں میں قدرتی طور پر کسی جانور کے بیٹھے یا لیٹے ہونے جیسی شکل بن جاتی ہے۔

    طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے

    1981 میں ایک ماہر ارضیات فاروق الباز نے خیال ظاہر کیا تھا کہ ابو الہول کے مسجمے کی تعمیر میں تیز ہواؤں نے اہم کردار ادا کیا تھااب نئی تحقیق کے نتائج سے اس خیال کو تقویت ملی ہے محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ابو الہول جیسے اسٹرکچر اس طرح کے حالات میں تشکیل پا سکتے ہیں. مگر انہوں نے تسلیم کیا کہ ابھی بھی اس سوال کا جواب نہیں معلوم ہوسکا کہ مجسمے کا کتنا حصہ قدرتی ہے اور کتنا حصہ انسانوں کا تیار کردہ ہے؛ ہماری تحقیق میں یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ سر، گردن اور پنجے کا بیشتر حصہ قدرت کا تراشا ہوا ہے۔

    اسرائیل نے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی،ہسپانوی اخبار کا دعویٰ

  • اسموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کا بھارت کو خط لکھنے کا فیصلہ

    اسموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کا بھارت کو خط لکھنے کا فیصلہ

    لاہور: آلودگی اسموگ کی روک تھام کے لیے حکومت پنجاب نے بھارت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے اس حوالے سے حکومت پنجاب کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی پنجاب کے علاقوں میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، گوگل امیجز سے بھارت میں فصلوں کی باقیات کو لگنے والی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے،بھارت کے شہر جالندھر،لدھیانا میں سب سے زیادہ آگ لگائی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں لاہور ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنرز ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔

    خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

    ڈی جی تحفظ ماحولیات پنجاب ظہیر عباس ملک نے کہا کہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے کی بڑی وجہ بھارت ہے، پنجاب میں آلودگی پھیلانے والے عناصر کو تو روکا جا سکتا ہے لیکن بھارت سے آنے والی ہواؤں کو نہیں، لہذا بھارت کو خط لکھ کر اس پر اسموگ کی روک تھام کےلیے دباؤ ڈالا جائے۔

    اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

    دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بدترین فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اسکول مزید ایک ہفتے کیلئے بند کردیے گئے نئی دلی میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہو گیا ہے بتایا جارہا ہے کہ نئی دلی کے فضائی معیار عالمی صحت کی تنظیم(ڈبلیو ایچ او ) کی جانب سے مقرر کی گئی حد سے100گنا تجاوز کرگیا ہے۔

    بدترین فضائی آلودگی کی وجہ سے حکومت نے دارالحکومت کے اسکول مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کی ہدایات جاری کردیں، نئی دلی کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری اسکول 10 نومبر تک بند رہیں گے جبکہ 6 سے 12 ویں جماعت کی کلاسز کو آن لائن کرنےکا آپشن دیا گیا ہے، رئیل ٹائم ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) نئی دلی کے مختلف حصوں میں 500 سے زیادہ ہے جبکہ دوپہر کے وقت نئی دلی میں فضائی معیار کی سطح 859 ریکارڈ کی گئی۔

    ملک بھر کی جیلوں سے 496 غیر ملکی قیدی ڈی پورٹ

  • ناسا نے فضائی آلودگی کا جائزہ لینے والا سیٹلائٹ لانچ کر دیا

    ناسا نے فضائی آلودگی کا جائزہ لینے والا سیٹلائٹ لانچ کر دیا

    کیلیفورنیا: گزشتہ برسوں میں ناسا نے ارضی و فضائی آلودگی پر نظر رکھنے کے لیے کئی سیٹلائٹ بنائے اور مدار میں بھیجے ہیں جبکہ اب ٹیمپو نامی ایک نیا سیٹلائٹ شمالی امریکا پر نظر رکھے گا۔

    باغی ٹی وی: ’ٹروپوسفیرک ایمیشن مانیٹرنگ آف پلیوشن انسٹرومنٹ‘ یا ٹیمپو ایک ملک کے دوسرے ملک یا پھر ایک علاقے کے دوسرے علاقے میں بدلتی ہوئی فضا کا باہمی موازنہ کرے گااس کے سینسر بنیادی طورپرتین خوفناک گیسوں یا اجزا کا جائزہ لےگا جن میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، فورملڈیہائڈ اور زمین کے قریب اوزون کی سطح جیسے اہم عوامل ہے اسموگ میں اوزون کی بڑھی ہوئی مقدار پائی جاتی ہے۔

    خلا میں موجود شہابیہ ہر سمت میں پتھر اور چٹانیں پھینک رہا ہے،ماہرین فلکیات

    ناسا کے ماہر جان ہائنز نے بتایا کہ ان علاقوں میں تیل کے کارخانے ہیں جہاں فضائی آلودگی بہت زیادہ ہے۔ تاہم ہرجگہ زمینی سینسر اور مانیٹر موجود نہیں اور اسی ضرورت کے تحت ٹیمپو لانچ کیا گیا ہے۔

    ٹیمپو سیٹلائٹ، ارضِ ساکن (جیواسٹیشنری) مدار میں رہتے ہوئے ایک ہی جگہ پر گویا معلق رہے گا اور یوں وہ ایک جگہ پر آلودگی ریکارڈ کے گا تاہم ٹیپمو کا ڈیٹا عوام تک پہنچنے میں کچھ ماہ لگ سکتے ہیں کیونکہ مئی یا جون میں یہ اپنے تمام آلات کھول کر کام شروع کرے گا۔

    پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

  • اسموگ کے پھیلاؤ پر تشویش،ہفتے میں 3 روز تمام اسکولز بند کرنے کا عندیہ

    اسموگ کے پھیلاؤ پر تشویش،ہفتے میں 3 روز تمام اسکولز بند کرنے کا عندیہ

    لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ سے تدارک سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہارکیا،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ہفتے میں 3 روز تمام اسکولز بند کرنے کا عندیہ دے دیا گیا،عدالت نے ہفتے میں 2روز ورک فرام ہوم کرنے کا عندیہ دے دیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سنجیدہ نہیں لگ رہی ،اسموگ کی صورتحال بگڑ رہی ہے ،اسموگ کے حوالے سے ہمیں بین الاقوامی ماہرین کی ضرورت ہے ،ہفتے میں 2روز ورک فرام ہوم کرنا پڑے گا، تمام سرکاری اور پرائیوٹ ا سکول ہفتے میں تین روز بند کرنا ہوں گے، معاملے پر متعلقہ وزرا سے رابطہ کرکہ بتائیں نوٹیفکیشن جاری کروا دیتے ہیں رولز بنائیں کہ اب بھٹہ یا فیکٹری سیل نہیں ہوگی بلکہ اسے گرایا جائے گا ، بھٹہ مالکان اور فیکٹری مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کیے جائیں

    عدالت نے محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک رولز بنا کر پیش کریں ،عدالت نے آلودگی کا باعث بننے والی سرکاری گاڑیوں کو نیلام کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے حکم دیاکہ وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلیوں سے مدد کے لیے رابطہ کیاجائے،انہیں بتایا جائے کہ پنجاب میں ا سموگ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے بیجنگ اور شنگھائی کےعلاوہ اسموگ کے حوالے سے عالمی ماہرین کی مدد لی جائے،سیکریٹری ماحولیات جرمانوں کےحوالے سے عمل درآمد رپورٹ دیں،دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اب سڑکوں پر نظر نہ آئیں ایسی گاڑیوں کو بھی ایک نوٹس کےبعد قبضے میں لے کر نیلام کرنے کا رولز بنایاجائے

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک موٹر سائیکل نے یورپ میں انقلاب برپا کر دیا ،الیکٹرک بائیکس کو لاکر اسموگ میں بہتری لائی جاسکتی ہے،عدالت نے شمسی توانائی کولگژری آئٹم میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ڈی سی قصور نے آرسنیک کےحوالے سے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    پیکا ترمیمی آرڈیننس،لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

  • فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم

    فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ ،اسموگ کی روک تھام سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی

    عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا بھی حکم دے دیا،عدالت نے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے والے کسانوں کی زمینیں بھی انتظامیہ کوقبضے میں لینے کی ہدایت کر دی،گوگل میپ کی فصلوں کی باقیات جلانے سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی گئی لاہور ہائیکورٹ نے گوگل رپورٹ آج ہی چیف سیکریٹری پنجاب کےسامنے رکھنے کی ہدایت کردی

    عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری کو بتایا جائے کہ یہ ہے آپ کے ڈی سیز کی کارکردگی ہے،اوکاڑہ میں فصلوں کو جلانے کے153واقعات ہوئے،یہ ذمہ داری کس کی ہے اگر عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرنا تو بتایا جائے آنے والی نہیں موجودہ نسل کے بقا کا بھی مسئلہ ہے،فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنا ڈپٹی کمشنرز کی ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنرز کو بلانے کا مقصد معاملے کی سنگینی کو اجاگر کرنا ہے،اپنے اضلاع میں واپس جاکر مقدمات درجات کرائیں اور جرمانے کریں،

    ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے کہا کہ دو ہفتے میں 151مقدمات درج کرائے گئے،پورےضلع کی مشینری سب چھوڑ کر اسی کام میں لگی ہے،

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    پیکا ترمیمی آرڈیننس،لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت

    دوسری جانب ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ نے دھان کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد باقیات (مڈھوں،پرالی وغیرہ) کو آ گ لگانے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ دھان کی باقیات کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی (سموگ)پیدا ہوتی ہے۔سموگ کے باعث انسانی زندگی، فصلات، باغات اور سبزیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔ کاشتکاردھان کی باقیات کو آگ لگانے کی بجائے زمین میں ملا کر زرخیزی میں اضافہ کریں ۔ترجمان کے مطابق دھان کے کاشتکار ہاتھ سے کٹائی کی صورت میں دھان کے مڈھوں کی تلفی کے لئے روٹاویٹر مشین استعمال کریں مزید براں کاشتکار دھان کی مشینی کٹائی کی صورت میں ڈسک ہیرو کی مدد سے انہیں زمین میں ملا دیں یا گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریافی ایکڑ چھٹہ کرکے پانی لگا دیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ دھان کی باقیات کی آگ لگانا ایک غیر قانونی عمل ہےاور ایسے کاشتکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • اسموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پرعملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پرویز الہٰی

    اسموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پرعملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پرویز الہٰی

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے میں کمی کے لیے افسران کو فیلڈ میں جانے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانے کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    کام کی جگہ پر ہراسانی کا قانون؛ کیا واقعی اس ایکٹ پر عمل درآمد کیا جارہا

    انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول، ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں جبکہ اسموگ میں کمی کے لیے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے اسموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی اسموگ اسکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چیک کرے۔

    اسموگ کیا ہے؟

    اسموگ (Smog) دھوئیں اور دھند کا امتزاج ہے جس سے عموماً زیادہ گنجان آبادی والے صنعتی اور مصنوعاتی علاقوں میں واسطہ پڑتا ہے۔ لفظ اسموگ (Smog) انگریزی الفاظ اسموک (smoke) اور فوگ (fog) سے مل کر بنا ہے۔[

    اس طرح کی فضائی آلودگی نائٹروجن آکسائڈ، سلفر آکسائیڈ، اوزون، دھواں یا کم دکھائی دینے والی آلودگی مثلا کاربن مونوآکسائڈ، کلورو فلورو کاربن وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے۔

    وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ کو رہائی مل گئی

    اسموگ کیسے بنتی ہے؟

    جب فضا آلودہ ہو یا وہ گیسز جو اسموگ کو تشکیل دیتی ہیں، ہوا میں خارج ہوں تو سورج کی روشنی اور اس کی حرارت ان گیسوں اور اجزا کے ساتھ ماحول پر ردعمل کا اظہار اسموگ کی شکل میں کرتی ہیں۔ اس کی بڑی وجہ ہوائی آلودگی ہی ہوتی ہےعام طور پر یہ زیادہ ٹریفک، زیادہ درجہ حرارت، سورج کی روشنی اور ٹھہری ہوئی ہوا کا نتیجہ ہوتی ہے یعنی سرما میں جب ہوا چلنے کی رفتار کم ہوتی ہے تو اس سے دھوئیں اور دھند کو کسی جگہ ٹھہرنے میں مدد ملتی ہے جو اسموگ کو اس وقت تشکیل دے دیتا ہے جب زمین کے قریب آلودگی کا اخراج کی شرح بڑھ جائے۔

    اسموگ بننے کی بڑی وجہ پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے گیسز کا اخراج، صنعتی پلانٹس اور سرگرمیاں، فصلیں جلانا (جیسا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے) یا انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی حرارت۔

    اسموگ انسانوں، جانوروں، درختوں سمیت فطرت کے لیے نقصان دہ ہے اور جان لیوا امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، خصوصاً پھیپھڑوں یا گلے کے امراض سے موت کا خطرہ ہوتا ہے،سی شہر یا قصبے کو اسموگ گھیر لیں تو اس کے اثرات فوری طور پر محسوس ہوتے ہیں جو آنکھوں میں خارش، کھانسی، گلے یا سینے میں خراش اور جلد کے مسائل سے لے کر نمونیا، نزلہ زکام اور دیگر جان لیوا پھیپھڑوں کے امراض کا باعث بن سکتی ہے۔

    اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر کار سےمنشیات برآمد. ترجمان اے این ایف

    اسموگ کی معمولی مقدار میں گھومنا بھی دمہ کے مریضوں کے لیے دورے کا خطرہ بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے، اس سے بوڑھے، بچے اور نظام تنفس کے مسائل کے شکار افراد بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

    اسموگ سے بچاؤ کیلئے گھر کے اندر رہنے کو ترجیح دیں اور کھڑکیاں بند رکھیں باہر گھومنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال کریں لینسز کی بجائے عینک لگائیں-

    اسموگ کے دوران ورزش سے دور رہیں خصوصاً دن کے درمیانی وقت میں، جب زمین پر اوزون کی سطح بہت زیادہ ہوتی ہے اگر دمہ کے شکار ہیں تو ہر وقت اپنے پاس ان ہیلر رکھیں، اگر حالت اچانک خراب ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

    اگر نظام تنفس کے مختلف مسائل کے شکار ہیں اور اسموگ میں نکلنا ضروری ہے تو گنجان آباد علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں ٹریفک جام میں پھنسنے کا امکان ہو، سڑک پر پھنسنے کے نتیجے میں زہریلے دھویں سے بچنے کے لیے گاڑی کی کھڑکیاں بند رکھیں اور پانی اور گرم چائے کا زیادہ استعمال کریں۔

    ڈاکیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر ڈاک تقسیم کریں گے

  • عدالت کا پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم

    عدالت کا پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو اسموگ ایمرجنسی کے لیے آج شام یا کل تک اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے حکم دیا کہ اسموگ کی روک تھام کے اقدامات کوحتمی شکل دے کرفوری ٹیمیں تشکیل دی جائیں اسموگ کا باعث بننے والی فیکٹریاں اور کارخانے فوری بند کردئیے جائیں،ٹیموں کی نقل وحرکت کے لیے گاڑیاں فراہم کی جائیں،اگر ایسا نہ ہوا تو چیف سیکریٹری آفس کی گاڑیاں بھجوائی جائیں گی،

    عدالت نے ائیرکوالٹی جانچنے کے آلات دو ہفتے میں خریدنے کے احکامات جاری کردئیے ،عدالت نے حکم دیا کہ آلات کی خریداری کے لیے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہفتے میں فنڈز جاری کرے ،عدالت کو کسی عالمی ادارے سے سروکار نہیں، آلات کی خریداری کے فنڈز تنخواہیں یا کوئی بھی منصوبہ روک کرادا کیے جائیں ،فصلوں کی باقیات جلانے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے ،فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے ذمہ دار افسروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے،ورلڈ بینک اور غیر ملکی ادارے فنڈز دینے کو تیار مگر یہاں کسی کےکان پرجوں تک نہیں رینگتی ڈالروں کے پیچھے اس لیے بھاگتے ہیں کیوں کہ وہ کسی نہ کسی کی جیب میں جاتے ہیں

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    پیکا ترمیمی آرڈیننس،لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت

  • "اسموگ فری نسل” کی تیاری پر کام شروع،دنیا حیران یہ کیسے ممکن؟

    "اسموگ فری نسل” کی تیاری پر کام شروع،دنیا حیران یہ کیسے ممکن؟

    آکلینڈ: "اسموگ فری نسل” کی تیاری پر کام شروع،دنیا حیران یہ کیسے ممکن؟اطلاعات کے مطابق دنیا میں اسموگ کی بڑھتے ہوئے خطرات اور اس کے نتیجے میں  پیدا ہونے والی بیماریوں سے سائنسدان تو بہت ہی زیادہ پریشان ہیں،

     

    ادھر اسی حوالے سے نیوزی لینڈ میں نوجوانوں کو تمباکو سے دور رکھنے کے لیے پہلی ’اسموک فری نسل‘ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

     

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت نے ایسی قانون سازی کا اعلان کیا ہے جس پر عمل کے ذریعے 2025 تک ایسی نئی نسل تیار ہوگی، جو تمباکو کے استعمال سے ناواقف ہوگی اور قانونی طور پر سگریٹ تک پہنچ بھی ان کے لیے ناممکن ہوگا۔

    نیوزی لینڈ کی ایسوسی ایٹ وزیر صحت ڈاکٹر عائشہ ویرال نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ اس مقصد کےحصول کے لیے قوانین میں بہت سے ترامیم کی جائیں گی، جن میں سگریٹ کے 8000 قانونی ریٹیلرز کی تعداد 500 تک لانا اور 14 سال کی عمر کے نوجوان کو سگریٹ کی فروخت پر مکمل پابندی جیسے اقدامات بھی شامل ہیں

    ادھر پاکستان میں بھی سگریٹ نوشی کے خلاف مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں مختلف تنظیمیں کسی نہ کسی طرح اس مہم کو جاری رکھا ہوا ہے

     

    پچھلے دنوں مری میں بھی ایک ایسا ہی سیمینار ہوا تھا جس میں مختلف میڈیا تنظیموں کو دعوت دی گئی تھی تاکہ وہ عوام الناس کو سگریٹ نوشی کے نقصانات سے آگاہ کریں اور اس سے بچنے کی نصیحت کریں ،

     

    اس سیمینار میں باغی ٹی وی کی ٹیم مدعو تھی جنہوں نے دنیا کو اس زہرسے بچانے کے لیے اپنے میڈیا پلیٹ فارم کو سگریٹ نوشی کے نقصانات سے خبردار رکھنے کے لیے اپنی مہم جاری کی ہوئی ہے