Baaghi TV

Tag: اسمگلرز

  • وزیراعظم کی ہدایات پرسگریٹ اسمگلرزکیخلاف کارروائیاں ،کروڑوں روپےمالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس برآمد

    وزیراعظم کی ہدایات پرسگریٹ اسمگلرزکیخلاف کارروائیاں ،کروڑوں روپےمالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس برآمد

    اسلام آباد:و زیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد سگریٹ اسمگلرز کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے کراچی،ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کرلیں اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے شیشہ اور ویپ فلیور بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

    تحریک اصلاحات پاکستان کو ن لیگ میں ضم کرنے کی دعوت

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کو تمباکو کی غیر قانونی فروخت کی مکمل روک تھام کی ہدایت کی تھی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے وفد نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، مشیر وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، چیئر مین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

    عمران خان نے زمان پارک میں بیٹھ کر سازش تیار کی. وزیر داخلہ

    وزیرِ اعظم نے پاکستان میں سگریٹ اور تمباکو مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھاکہ اسمگلنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ وزیرِ اعظم نے 15 جولائی تک سگریٹ کے تمام کارخانوں میں ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تھی-

    اوچ شریف : سونے کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت بھی تاریخ کی بلند …

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ کسی کو بھی ملکی خزانے کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گےوزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسمگلنگ اور ٹیکس چوری والے سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

  • ملک  کے مختلف شہروں میں  کارروائیاں ،منشیات اور اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

    ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات اور اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹس فورس( اے این ایف) کی راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار-

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی ،فیصل آباد،گوادر اور دشت میں کی گئیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    ظل شاہ کی موت چھپانے پر عمران خان ،یاسمین راشد پر مقدمہ درج

    ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی جی ٹی روڈ پر ترنول پھاٹک کے قریب کار سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی فیصل آباد ائیر پورٹ پر چیکنگ کے دوران مُلزم کے لیپ ٹاپ سے 500 گرام ہیروئین برآمد ہوئی –

    ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دشت میں جھاڑیوں کے بیچ گہرے کھڈے میں نشیات برآمد ہوئی ایک اور کارروائی میں گوادر کے علاقے پشکان میں بھی کھڈے سے منشیات برآمد ہوئی-

    کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ واپس دہلی پہنچ گیا

    دوسری جانب پولیس نے کوہاٹ میں مختلف کارروائیوں میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور اسمگلرز کوگرفتار کر لیا کارروائی کے ڈی اے سے ملحقہ درہ آدم خیل کے پہاڑوں میں عمل میں لائی گئی،اسلحہ درہ آدم خیل سے خفیہ پہاڑی راستے کے ذریعے جنوبی اضلاع کو اسمگل کیا جارہا تھا-

    پولیس حکام کے مطابق اسلحہ اسمگلروں نے مختلف قسم کے ہتھیار بوریوں میں بند کر رکھے تھے ،برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں 2 کلاشنکوف،ریپیٹر، 10 پستول، 24 چارجرز اور ایک ہزار کارتوس اسلحہ میں شامل ہیں،کے ڈی اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ملزمان سے تفتیش جاری ہے-

    سی ٹی ڈی کی کارروائی:کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک،2 دہشتگرد …