عبدالغفار شاکر (باغی ٹی وی قصور)
پاک رینجر کی تلوار چیک پوسٹ قصور پر بارڈر کراسنگ کرنے والے سمگلروں کے خلاف کامیاب کاروائی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاروائی میں 3 ملزمان گرفتار اور کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی 21 کلو ہیروئن و اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ۔
ملزمان سرحدی بارڈر کراس کر کے منشیات بھارت سمگل کرنا چاہتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں سے 2 کاتعلق قصور جبکہ ایک کا شیخوپورہ سے ہے۔
ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس لاہورکے تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Tag: اسمگلنگ

قصور میں پاکستان رینجرز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
سعودی عرب اسمگلنگ، ملزم گرفتار
اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک نشہ آور ادویات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، مسافر نے نشہ آور ادویات نمکو کے پیکٹس میں چھپا رکھی تھیں۔تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نشہ آور ادویات کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ
مسافر نشہ آور ادویا ت سعو دی عرب لے کر جارہا تھا۔ اے ایس ایف نے شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو نمکو کے پیکٹ سے نشہ آور2560نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔عملے نے مسافر بلال خان کو حراست میں لے لیا ۔ بلال خان سعودی پرواز ایس وی 723 سے ریاض جا رہا تھا اے ایس ایف کے مطابق ملزم نمکو میں گولیاں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنا چاہتا تھا۔
طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک
اے ایس ایف نے مسافر بلال خان کو قانونی کاروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی قسم کی ایک کارروائی میں اے ایس ایف نے منشیات لے کر جانے والے ایک مسافر کو حراست میں لیا تھا۔مگر دوسری طرف سوشل میڈیا پر ایک بحث چل رہی ہے کہ آخرسمگلرز اس قدربہادرکیوںہوگئے ہیں کہ وہ تمام بیئررز پارکرکے بورڈنگ تک پہنچ جاتے ہیں ، عملے کے ملازم ضرور ساتھ شامل ہوں گے
مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی
