Baaghi TV

Tag: اسٹاک مارکیٹ

  • ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

    ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

    کراچی: تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز: ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی،اطلاعات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز معاشی لحاظ سے برا ثابت ہوا، ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے اضافہ ہوا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی دیکھی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز ڈالر قابو سے باہر ہوتا دکھائی دیا، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 186 روپے 75 پیسے ہوگئی۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 94 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 186 روپے 63 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 187 روپے 50 پیسے میں جاری رہی۔

    دوسری جانب عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار رہی۔ دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 117 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 131 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک 100 انڈیکس میں کم ہونے والے پوائنٹس کی تعداد 217 ہوگئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 31 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 408 پوائنٹس کمی کے ساتھ 44 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، ادھر ماہرین معیشت نے عید تعطیلات کے بعد ترسیلات زر کی آمد میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، 100 انڈیکس 1250 پوائنٹس گرگیا

    اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، 100 انڈیکس 1250 پوائنٹس گرگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس میں ساڑھے 1200 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    باغی ٹی وی : پی ایس ایکس میں مندی کے ساتھ آغاز کے بعد دباو کی کیفیت جاری رہی اور بینچ مارک ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 1250 پوائنٹس کم ہوکر 43 ہزار 902 پربند ہوا-

    کاروباری دن میں 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے شیئرز بازارکےکاروبار کی مالیت 5.49 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 184 ارب روپےکم ہوکر 7415 ارب روپے ہے-

    نجی خبررساں ادارے ڈان سے باتے کرتے ہوئے انٹر سیکوریٹیز مارکیٹ کے ہیڈ آف ریسرچ رضا جعفری کا کہنا تھا کہ فیصلہ ایسا تھا جس کی توقع نہیں کی جارہی تھی اور معاملہ آگے چلا گیا ہے جس کی وجہ سے بازار نے زیادہ ردعمل دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ دباؤ آگے بھی جاری رہ سکتا ہے۔

    اسٹاک بروکر ظفر موتی نے کہا کہ ہفتہ وار چھٹیوں پر جو سیاسی حالات پیدا ہوئے وہ سرپرائز تھے اور اسٹاک مارکیٹ نے بھی اس پر توقعات کے برعکس ردعمل دیا اب سپریم کورٹ کے فیصلے تک اسٹاک مارکیٹ دباؤ میں ہی رہے گی۔

    قوم راشن پرست یا آپ شہرت پرست ؟؟ ازقلم:غنی محمود قصوری

    واضح رہے کہ اتوار کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا ہےسپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ معاملے پر سماعت کر رہا ہے۔

    دوسری جانب صدر مملکت نے نگراں حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کو خطوط بھی ارسال کر دیئے ہیں و ز یراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کیا ہے جبکہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اس عمل میں حصہ لینے سے انکارکردیا۔

    بیوروکریسی اور حالات حاضرہ، ابھرتے ہوئے نوجوان کالم نگار کی ایک اور شاندار کاوش

  • اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے 213 ارب ڈوب گئے

    اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے 213 ارب ڈوب گئے

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر شدید مندی کا شکار ہوگئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 1284 پوائنٹس کی کمیٹی سے 43 ہزار 200 کی سطح پر آگیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1501 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 1284 پوائنٹس کم ہوکر 43266 پر بند ہوا 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 43049 رہی جبکہ حصص بازار میں 23 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کےسودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب روپے رہی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 213 ارب روپے کم ہوکر 7445 ارب روپے ہوگئی۔

    روس یوکرین جنگ نے تیل مزید مہنگا کر دیا

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی، جن میں 301 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرگئیں اور 41 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 16 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے کے باعث سرمایہ کاروں کو 2 کھرب 13 ارب 80 کروڑ 49 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    اسٹاک ماہرین کے مطابق امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے روسی خام تیل کی درآمد پر پابندی کا عندیہ دینے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کے معاشی منفی اثرات کے خدشات نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کو بھی لپیٹ میں لیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی یہ اثرات دیکھنے میں آئے۔

    یوکرین جنگ: روس کی خاموش حمایت پربورس جانسن سے بھارت کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ

    ماہرین کے مطابق عالمی اثرات کے ساتھ پاکستان میں تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر بھی سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے پیر کو شدید مندی دیکھنے میں آئی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کا تجارتی و کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کے خدشات نے مقامی کرنسی مارکیٹوں کو بھی متاثر کیا اور پیر کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 63 پیسے اضافے سے 177.50 سے بڑھ کر 178.13روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے کے اضافے سے 178.50 روپے ہوگئی ہے۔

    یوکرین کی طرح مسلمان ممالک پر حملوں کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی؟ بیلا حدید کا دنیا…