Baaghi TV

Tag: اسٹاک

  • پی ایس ایکس 100 انڈکس87 پوائینٹس کم.سونے کی قیمت 1400 روپے گر گئی

    پی ایس ایکس 100 انڈکس87 پوائینٹس کم.سونے کی قیمت 1400 روپے گر گئی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملاجلا دن رہا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک موقع پر 769 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 822 رہا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس کی گراوٹ 87 پوائنٹس رہی۔

    پی ایس ایکس میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 42 ہزار 504 ہے۔بازار میں آج 22 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 28 کروڑ روپے رہی، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 70 ارب روپے ہے۔

    دوسری طرف ملک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 1728 ڈالر فی اونس ہے۔

  • ملکی معیشت آئندہ 6 سے7ماہ میں سنبھل جائےگی:احسن اقبال

    ملکی معیشت آئندہ 6 سے7ماہ میں سنبھل جائےگی:احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت آئندہ 6 سے7ماہ میں سنبھل جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کریں گے، پورے ملک کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہیے تھا، پی ٹی آئی حکومت نے ترقیاتی بجٹ کو نصف کیا، ملک بدترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے، عمران خان کے دور میں کرپشن عروج پر تھی۔

    احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابقہ دور میں ذاتی ہاؤسنگ سوسائٹیز پراربوں روپے لگائے گئے، جہلم جیسے علاقوں پر ترقیاتی بجٹ خرچ نہیں کیا گیا، یونین کونسل تک چلانے کا تجربہ نہ رکھنے والے عمران خان کووزارت عظمیٰ دیدی گئی۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اس قدر معاشی بدحالی نہیں دیکھی، عمران خان نے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے اپنے مقدمات بند کرائے۔رواں ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندے کا رجحان رہا، شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا۔

    100انڈیکس کاروباری ہفتے میں 286 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 344 پر بند ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین اور کم ترین سطح بالترتیب 41 ہزار 685 اور 41 ہزار 9 رہی جبکہ انڈیکس ایک ہفتے میں 676 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    حصص بازارمیں ایک ہفتے کےدوران 36 کروڑ شیئرزکےسودے ہوئےجن کی مالیت 12 ارب 17کروڑ روپےسے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 21 ارب روپےکم ہوکر6 ہزار941 ارب روپے رہی۔