Baaghi TV

Tag: ‏اسٹیبلشمنت ڈویژن

  • بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

    بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

    بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے،‏اسٹیبلشمنت ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردئیے-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق ‏ایڈمنسٹریٹو گریڈ 22 کے محمد علی شہزادہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے محمد علی شہزاد اس سے قبل سیکریٹری وزارت تخفیف غربت تعینات تھے-

    راولپنڈی:امن وامان اورٹریفک نظام بہترکرنے کے حوالے سے اہم اجلاس

    ‏گریڈ 21 کے ڈاکٹر فخر عالم عرفان بطور سیکریٹری انچارج وزارت تخفیف غربت تعینات کئے گئے ہیں ، ‏ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے محی الدین وانی چیف کی بطور سیکریٹری گلگت بلتستان تعیناتی کی گئی ہے ‏محی الدین وانی اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم تعینات تھے-

    ‏ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے محسن مشتاق بطور ایڈیشنل سیکریٹری انچارج وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات ہوئے ہیں محسن مشتاق اس سے قبل سیکریٹری انچارج وزارت بین الصوبائی رابطہ تعینات تھے-

    حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی رپورٹ شئیر کی دی

    ‏ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے عثمان اختر باجوہ کو اسٹیبلشمنت ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس سے قبل ‏عثمان اختر باجوہ وزیر اعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے-

    ‏ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کی سارہ سعید کی بطور ایڈیشنل سیکریٹری وزیر اعظم آفس تعیناتی کی گئی ہے ‏سارہ سعید اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خزانہ تعینات تھیں-

    ‏ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈٖ 22 کے آصف حیدر شاہ بطور سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کئے گئے ہیں ‏آصف حیدر شاہ اسٹیبلمشنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے-

    حکومت کا عید الفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ