Baaghi TV

Tag: اسٹیل ملز

  • اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا  دھرنا ، ٹرین سروس معطل

    اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا دھرنا ، ٹرین سروس معطل

    پاکستان اسٹیل ملز کے بر طرف ملازمین نے کراچی کے بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کے باعث کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنیوالی ٹرین سروس معطل ہوگئی، دوپہر 12:30 سے اسٹیل مل ملازمین نے ٹریک بند کیا ہوا ہے۔ڈی ایس ریلویز کراچی ناصر خلیلی نے کہا کہ احتجاج کے باعث ٹرین کا آپریشن معطل ہے، ڈاؤن ٹریک پر ملت، گرین لائن، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ٹرین رکی ہوئی ہیں، اپ ٹریک پر رحمان بابا، علامہ اقبال ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس رکی ہوئی ہیں۔

    ناصر خلیلی نے کہا کہ مظاہرین ہم سے بات نہیں کر رہے، ہم نے ضلعی انتظامیہ سے بھی بات کرنے کی کوشش کی ہے، اسٹیل مل انتظامیہ سے مذاکرات کیلئے رابطہ کر رہے ہیں۔دوسری جانب صدر پاسلو عاصم بھٹی کا کہنا ہے کہ ہم سے تاحال کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 6 ہزار ملازمین کو بحال کیا جائے، اسٹیل ٹاؤن میں بجلی گیس بحال کریں۔ڈی سی ملیر، ایس ایس پی ملیر مظاہرین کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

    سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

    مذہبی رسومات کے لیے ہزاروں بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد متوقع

    ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی صدر قاتلانہ حملے میں شہید

  • اسٹیل ملز میں چوریاں، ایف آئی اے نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی

    اسٹیل ملز میں چوریاں، ایف آئی اے نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی

    کراچی: اسٹیل ملز میں چوریاں، ایف آئی اے نے ریکارڈ اپنے قبضے میں لے کرتحقیقات شروع کردیں ، ایف آئی اے کی 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے میٹریل چوری کے معاملے پر اسٹیل مِل کے متعلقہ شعبوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز میں 10ارب روپے کے میٹریل چوری کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے متعین کردہ 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے اسٹیل کے متعلقہ شعبوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

    ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ میٹریل چوری ہونے والے سامان کی مالیت جانچنے کیلئے ریلوے سمیت دیگر محکموں کے افراد بھی شامل ہیں۔

    اس تناظر میں پاکستان اسٹیل ملز کے متعلقہ افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق مقدمے میں ملوث 13 کے قریب لگ بھگ ملازمین نے اپنے بیانات ریکارڈ کروادیئے ہیں تاہم مقدمے میں نامزد کئی اہم افراد نے نوٹسز کے باوجود تاحال بیانات ریکارڈ نہیں کرائے جن میں مرکزی کردارسابق پرسنل ایگزیکٹو آفیسر طارق خان، سابق جی ایم سیکیورٹی بابربرناڈ میسی اوربرجیس عباس کاظمی شامل ہیں جنہوں نے ابھی تک بیان ریکارڈ نہیں کروایا۔

     

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مل ملازمین سمیت کچھ دیگر ملازمین کی پرسنل فائلیں بھی طلب کی ہیں،ایف آئی اے تحقیقات کی جلد تکمیل کے بعد مزید مقدمات درج ہونے کا امکان ہے۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • پاکستان اسٹیل ملزکی 196 قیمتیں گاڑیاں اسکریپ میں فروخت کردی گئیں

    پاکستان اسٹیل ملزکی 196 قیمتیں گاڑیاں اسکریپ میں فروخت کردی گئیں

    کراچی :پاکستان کے بچے کچھے اثاثے بھی اب اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں اوریہ خبر اور بھی پاکستانیوں کے لیے پریشان کُن ہےکہ پاکستان سٹیل مل انتظامیہ نے حیرت انگیز طور پر اپنے ٹرانسپورٹ بیڑے کی 196گاڑیاں سکریپ کے داموں پر فروخت کردیں، فروخت شدہ گاڑیوں میں 59بسیں بھی شامل ہیں، ان کی فروخت سے 4کروڑ 72لاکھ 54ہزار 520روپے وصول ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ بسیں اور دیگر گاڑیاں 2006ء سے 2021ء تک کی رجسٹریشن والی ہیں۔ ان گاڑیوں کی مجموعی خریداری لاگت تقریباً 60، 70کروڑ رہی۔ ان بسوں کو سکریپ کے نام پر فروخت کیا گیا جبکہ بیشتر بسوں کی باڈی گل چکی تھیں مگر انجن اور چیسز ٹھیک حالت میں تھے۔ بسوں کی سب سے زیادہ بولی آٹھ لاکھ جبکہ سب سے کم بولی 85ہزار وصول ہوئی۔ کئی کئی بسیں ایک ہی پارٹی کو فروخت کی گئیں۔

    خریداروں سے 17فیصد جی ایس ٹی اور 0.5فیصد انکم ٹیکس کی مد میں بھی وصول کیے گئے۔

    یاد رہےکہ چند دن پہلے بھی کچھ ایسی خبریں گردش کررہی تھیں‌ کہ برسوں سے بند پاکستان اسٹیل ملز سے 10 ارب روپے مالیت کا میٹریل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت صنعت و پیداوار نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔

    پاکستان اسٹیل ملز یونین نے چوری کے واقعات پر وزارت صنعت کو خط لکھا تھا۔جنرل سیکرٹری سی بی اے اسٹیل ملز عبدالرزاق نے خط میں کہا کہ اسٹیل ملز میں چوریوں کا سلسلہ گزشتہ دور حکومت میں شروع ہوا۔خط کے متن کے مطابق گزشتہ حکومت میں اسٹیل ملز کا 10 ارب روپے کا میٹریل چوری ہوا۔یونین عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کو چوریوں سے آگاہ کیا مگر کوئی پیشرفت نہ ہوئی۔

    چوری میں سیکیورٹی اور سینئر انتظامی افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔خط میں متعلقہ حکام سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی اثاثے کو لٹیروں سے بچانے کے لیے فوری ایکشن و تحقیقات کی جائیں۔27 جولائی کی رات 50 افراد پر مشتمل لٹیروں کا ایک گروہ اسٹیل ملز کے احاطے میں داخل ہوا۔

    لٹیروں نے پاکستان اسٹیل کے پلانٹ ایریا سے اربوں روپے مالیت کا بھاری تانبہ اور تاریں چوری کیں۔ موجودہ اور گزشتہ چوریوں میں سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ اور ملازمین خاموش تماشائی بنے رہے۔چوریاں مرکزی پلانٹ سمیت مختلف ڈپارٹمنٹس میں ہوئیں، اسٹیل ملز میں بھی چوریوں پر تحقیقات جاری ہیں۔

    وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق الزامات انتہائی سنجیدہ ہیں اور اسٹیل ملز انتظامیہ کی شفافیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اسٹیل ملز میں ہونے والی چوریوں کی شفاف تحقیقات کرے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.