Baaghi TV

Tag: اسٹیٹ بینک پاکستان

  • آئی ایم ایف نےایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل کردی ہے،اسحاق ڈار

    آئی ایم ایف نےایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل کردی ہے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے معاہدے کی منظوری کے بعد پہلی قسط 1.2بلین ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا، گزشتہ رات آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پروگرام منظور کیا اور معاہدے کی منظوری دی۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ کا ہے پروگرام کے تحت پاکستان کو 9 ماہ میں 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔ پہلی قسط 1.2 بلین ڈالراسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے باقی 1.8 بلین ڈالر بقایا آئندہ مہینوں میں مرحلہ وار ملیں گے، آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ریزرو میں 4.2 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک رپورٹ جاری کرے گا۔

    جو نیازی کو کندھوں پہ بٹھا کے لائے تھے وہ ہسپتال مکمل کرواتے،وزیراعظم

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں ، بہت سخت شرائط ہیں، ہم نے قرض کے لیے آئی ایم ایف کی منتیں کیں، اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانی ہیں ،ملکی معاشی استحکام کے لیے قرض ضروری تھا۔ پچھلی حکومت نے چور ڈاکو کی گردان کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال بربا د کئے، ہماری حکومتیں ختم نہ کی جاتیں اور چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار میں نہ لایا جاتا تو پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہوتا۔

    ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

  • اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

    اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کا نعٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: نوٹیفکیشن کے مطابق بینک دولت پاکستان حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق پیر یکم مئی 2023 کو "یومِ مزدور” کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے یکم مئی 2023 بروز پیرکو اسٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے یوم مزدور پر تمام نجی بینکوں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔

    پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف

    سندھ حکومت نے یکم مئی کوعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا دنیا بھر کے دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی یکم مئی کو مزدوروں کا دن منایا جائے گا، اس حوالے سے سندھ حکومت نے عام تعطلیل کا اعلان کیا ہے، اور اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    دسمبر 2022 کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائردوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے،اسٹیٹ بینک

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عالمی یوم مزدورپرسندھ کے سرکاری اور تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی، اور یوم مزدور کے موقع پر سندھ کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے، جنہوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے لیے نتیجہ خیز جدوجہد کی۔

    سندھ: اشتہاری مفرور خطرناک ملزمان کے سر کی قیمت بڑھا دی گئی

  • دسمبر 2022 کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائردوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے،اسٹیٹ بینک

    دسمبر 2022 کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائردوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے،اسٹیٹ بینک

    اسلام اباد: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر 2022 کے بعد دوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 20 اپریل کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہے۔

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری


    اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 کروڑ 3 لاکھ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 46 لاکھ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ 91 لاکھ ڈالربڑھ کر 5 ارب 56 کروڑ ڈالر رہے۔

    شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 93 روپے تھا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 53 پیسے کا اضافہ ہواگزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر283 روپے 39 پیسے کا تھا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 290 روپے 50 پیسے ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے سے انکار

    جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج 150 روپے بڑھی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہے 10 گرام سونے کی قدر 129 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 586 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر اضافے سے 2001 ڈالر ہے-

    سندھ: اشتہاری مفرور خطرناک ملزمان کے سر کی قیمت بڑھا دی گئی

  • اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیاں روکنےکیلئےوسل بلوئنگ فورم متعارف کرادیا

    اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیاں روکنےکیلئےوسل بلوئنگ فورم متعارف کرادیا

    اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ سے متعلق غیرقانونی سرگرمیاں روکنے کے لیے وسل بلوئنگ فورم بنانے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : سرکاری خبررساں ایجنسی اے اے پی کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے احتساب اور دیانت داری کے ماحول کو فروغ دینے کی غرض سے ایک مخصوص ای میل ایڈریس (WhistleBlowing.FX@sbp.org.pk) متعارف کرایا ہے-

    پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مہنگائی میں مزید اضافہ

    مرکزی بینک کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی ای میل سروس کے ذریعے عوام نشاندہی کر سکتی ہے، ای میل سے ایکسچینج کمپنیز کے بغیر رسید کاروبار کی نشاندہی بھی کی جا سکتی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ی میل کے ذریعے زرمبادلہ بورڈ ریٹ سے منہگا فروخت کرنے کی شکایات بھی کی جا سکتی ہی زرمبادلہ کی غیر قانونی سرگرمی کی رپورٹنگ کرتے وقت شکایت کنندہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جس حد تک ممکن ہو سکے حقائق اور مخصوص معلومات اور تفصیلات فراہم کرے تا کہ اس معاملے کا جامع طور پر جائزہ لیا جا سکے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ان سے یہ توقع بھی کی جاتی ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے، قیاس آرائیوں، غلط اور غیر سنجیدہ الزامات لگانے سے گریزکریں گے۔ اس فورم کو استعمال کرنے کے لیے شناخت ظاہر کرنا رضاکارانہ ہے تاہم اگر شناخت بتائی گئی تو وسل بلور کی شناخت کو گمنام رکھا جائے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر

    اعلامیے میں کہا گیا کہ عو ام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے وہ واقعات کی رپورٹنگ میں احتیاط سے کام لیں گے اگر کسی شخص کو ایکس چینج کمپنیوں سے لین دین میں کسی مسئلے کا سامنا ہو تو وہ اس ای میل facilitation.fx@sbp.org.pk پر اپنے خدشات سے آگاہ کر سکتا ہے۔

    پاکستان میں زرمبادلہ کے کاروبار کی ضابطہ کاری فارن ایکس چینج ریگولیشن ایکٹ 1947ء کے تحت کی جاتی ہے۔ مذکورہ ایکٹ کے تحت سٹیٹ بینک نے زمرہ ’’ اے ‘‘ کی 26 ایکس چینج کمپنیوں اور زمرہ ’’ بی‘‘ کی 20 ایکس چینج کمپنیوں کو فارن کرنسی نوٹوں کی خرید

    گزشتہ روز وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا تھا کہ زیادہ ڈالر ریٹ چارج کرنے والے بینکوں پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ کیا جائےگا تاکہ آئندہ کوئی بینک ایسا کام نہ کرے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کےمطابق بینکوں کی جانب سے اوور چارجنگ کی تحقیقات اسی ماہ مکمل ہوجائے گی۔

    تلہ گنگ:گورنمنٹ سٹی ہسپتال تلہ گنگ کی ماہ اکتوبر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

    ان کا کہنا تھا کہ ایک سرکاری بینک سمیت مختلف بینکوں نے یہ اوور چارجنگ پچھلے سال اس وقت کی تھی، جب ڈالر کی قلت پیدا ہوئی اور ڈالر مہنگا ہونا شروع ہوا تھا-

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کا مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کا مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

    باغی ٹی وی : 100 انڈیکس 126 پوائنٹس اضافے سے 42211 پر بند ہوا جبکہ حصص بازار میں 24 کروڑ شیئرز کے سودے 10.53 ارب روپے میں طے ہوئے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 6875 ارب روپے ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقراررکھنے کا فیصلہ

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر نئے ہفتے کے اختتام پر بھی مزید ایک روپے96 پیسے سستا ہوگیا
    انٹربینک میں ڈالر217 روپے96 پیسےپربند ہوا ہے اور ڈالر ایک روپے96 پیسے سستہ ہوکر بند ہوا جبکہ کاروبارکےدوران انڈیکس 42 ہزار211 کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا

    اس سے قبل انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 17 پیسے سستا ہوا ہے۔ فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 218 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42431 پر آ گیا ہے-

    علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ فی الحال دستیاب معلومات کی بنیاد پر، مالی سال 2023 میں نمو تقریباً 2 فیصد تک گر سکتی ہے،مہنگائی اور جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی آئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاریاعلامیے میں کہا گیا کہ پچھلی میٹنگ کےبعد سےمانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ہیڈ لائن افراط زر اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کو نوٹ کیا،کمیٹی نےیہ بھی نوٹ کیاکہ حالیہ سیلاب نے میکرو اکنامک نقطہ نظر کو تبدیل کر دیا ہے اور ان کے اثرات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق شرح سود میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا اور شرح سود 15 فیصد پر برقرار ہے،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 19 سے 20 فیصد پر رہنے کی توقع ہے۔

    آزاد کشمیرکےوزیراعظم پی ٹی آئی رہنما سردارتنویرالیاس کاشاپنگ مال سیل کردیا گیا