Baaghi TV

Tag: اسکائی ونگز

  • سی اے اے نےاسکائی ونگز ایوی ایشن کو ایریئل ورکس لائسنس جاری کردیا:ایئرایمبولینس سروس کا بھی اجرا

    سی اے اے نےاسکائی ونگز ایوی ایشن کو ایریئل ورکس لائسنس جاری کردیا:ایئرایمبولینس سروس کا بھی اجرا

    کراچی :سی اے اے نے اسکائی ونگز ایوی ایشن کو ایریئل ورکس لائسنس جاری کردیا ،اطلاعات کے مطابق سی اے اے اسکائی ونگز فلائنگ اسکول کا سالانہ لائسنس کی بھی تجدید کردی ، اس حوالے سے اسکائی ونگزکی طرف ان کے چاہنے والوں کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب فضائی سفر کرنے والوں کی جہت میں ایک اور انقلابی تبدیلی آئے گی

     

      

    اسکائی ونگز پر چھوٹے الزامات :CAA ترجمان کو لیگل نوٹس کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

    ادارے کی طرف سے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسکائی ونگز کمپنی ہوا بازی، سیاحت کی صنعت کو ایک نئی سطح پر فروغ دینے کے لئے اپنی خدمات جاری رکھا اور مستقبل میں بھی اس ادارے کی یہی ترجیحات ہیں ، یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکائی ونگز ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ، ایڈیشنل ڈی جی ائیر وائس مارشل تیمور اقبال اور ڈپٹی ڈی جی جناب نادر شفیع ڈار کا پاکستان میں ایوی ایشن کے کاروبار کو فروغ دینے میں تعاون کرنے پر ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے۔

    پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی…

    ادارے کی طرف سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسکائی ونگز نے جہاز پر ٹرک آرٹ، ون ڈے پائلٹ، ٹاپ گن 5 پروگرام اور سیاحت کے فروغ کی دیگر سرگرمیاں متعارف کروائیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم نے سندھ کی سیاحت کے فروغ کے لیے کراچی سے موہنجو داڑو کے لیےفلائٹس بھی متعارف کروائیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ بھی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ اسکائی ونگز کا ایریل ورکس لائسنس مئی 2019 سے نامعلوم وجوہات کے باعث زیر التوا تھا، سی اے اے ملکی ہوابازی کے فروغ کی خاطر جلد از جلد لائسنس جاری کِیا کرے،اس سے پاکستان میں ایوی ایشن کا بزنس اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔اسکائی ونگز جلد ایئر ایمبولینس سروس شروع کر رہی ہے

    سدا خوش رہیں :سلامت رہیں اے اہل وطن: اسکائی ونگزکا یوم 23 مارچ پرقوم کے نام پیغام

    کمپنی کی طرف سے اس حوالے سے ایک بہت بڑا اعلان کیا گیا ہے کہ اس ایئر ایمبولینس سروس کو شہید صحافی ارشد شریف کے لیے وقف کر رہے ہیں، ایئر ایمبولینس سروس کا نام اے ایس اے یا ارشد شریف شہید ایئر ایمبولینس سروس رکھا گیا ہے۔ایریل ورکس لائسنس ملنے کے بعد کمپنیوں کے لیے فضا سے مارکیٹنگ کے نئے طریقے متعارف کرانے کا اعلان کرتا ہیں،

    اسکائی ونگز ایوی ایشن کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنیاں اپنی مارکیٹنگ کے تحت فضا سے زمین پر لیفلیٹ یا فلائیرز پھینک سکینگی، جلد ملک میں لوگ مستقبل قریب میں اڑتے بل بورڈز یا بینرز دیکھیں گے, اس سے کراچی کی اسکائی لائن بدل جائے گی، ایریل ورکس لائسنس ملنے سے اسکائی ونگز ایوی ایشن انڈسٹری میں نئی ​​ملازمتیں بھی پیدا کرے گی۔

    اسکائی ونگز بڑی بین الاقوامی ایئر لائنز کے ساتھ معاہدہ کر رہا ہے اس میں مشرق وسطیٰ کو تربیت یافتہ ہوابازی کی افرادی قوت کی برآمد بھی شامل ہے۔

  • پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی لےگئی،اہم اعلان

    پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی لےگئی،اہم اعلان

    کراچی:پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگز ایوی ایشن نے پاکستان بھرمیں سیلاب سے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے ایسا اقدام کیا ہے کہ جس سے اہل وطن کو بہت حوصلہ ملا ہے ، اسکائی ونگز ایوی ایشن نے سیلاب متاثرین کوہرصورت ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے

     

     

    اس نازک موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ حوصلہ افزا پیغام جاری کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان پاکستان نے کہا ہے کہ اداہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کرچکا ہے

    چیف آپریٹنگ آفیسر اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے پریشانی کے اس عالم میں سیلاب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی دل جوئی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر اسکائی ونگز ایوی ایشن نے اپنے تمام کمرشل آپریشن بند کرکے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیئے ہیں‌

    چیف آپریٹنگ آفیسر اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا کہ اسکائی ونگز ایوی ایشن نے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہم وطنوں کو ریلیف کا ساماں پہنچانے کے لیے خصوصی ریلیف فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    پاکستان بھر میں‌ سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے اسکائی ونگز ایوی ایشن نے ڈی جی سی اے اے سے اجازت طلب کرلی ہے اور اس پر عمل درآمد بھی شروع ہوچکا ہے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے چیف آپریٹنگ آفیسر اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے اس بات کے عزم کا اظہارکیاتھا کہ فلائٹ آپریشن کی اجازت ملتے ہی ہنگامی طور پر سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف آپریشن شروع کردیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیشہ کہ طرح دکھ کی اس گھڑی میں بھی اسکائی ونگز اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہے،

  • اسکائی ونگزاور ایئر کرافٹ آپریٹرز اینڈ اورنز ایسوسی ایشنز کی خواجہ سعد رفیق کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    اسکائی ونگزاور ایئر کرافٹ آپریٹرز اینڈ اورنز ایسوسی ایشنز کی خواجہ سعد رفیق کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    اسکائی ونگز ایوی ایشن اور ایئر کرافٹ آپریٹرز اینڈ اورنز ایسوسی ایشن نے خواجہ سعد رفیق کو وزارت ہوابازی کا قلمدان ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیاہے-

    کراچی: چیف آپریٹنگ آفیسر اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو وزیر ہوابازی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے خواجہ سعد رفیق ہوابازی کے شعبے کو درپیش چلینجز کو حل کرنے میں کامیاب ہوں گے-

    انہوں نے کہا کہ وزیر ہوابازی سے توقع ہے کہ ہوابازی کے شعبے سے متعلق فیصلوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر ساتھ چلیں گے اور خواجہ سعد رفیق اپنی صلاحیت اور تجربے سے ہوابازی کی صنعت کے فروغ میں کردار ادا کریں گے-

    چیف آپریٹنگ آفیسر اسکائی ونگز ایوی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کی طرح ہوابازی کے شعبے کو بھی ترقی دلانے کے لیے خواجہ سعد رفیق کردار ادا کریں گے-

    عمران اسلم خان نے کہا کہ اسکائی ونگز ایوی ایشن ہوابازی کے شعبے کی ترقی کے لیے وزیر ہوابازی کو اپنی ماہرانہ رائے و خدمات کے لئے حاضر ہے-

    عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلیٰ عہدے پربحال کرنےسےمتعلق درخواست نمٹادی گئی

    دوسری جانب ایئرکرافٹ آپریٹرز اینڈ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہوابازی کے شعبے کو کئی چیلنجرز درپیش ہیں، امید کرتے ہیں خواجہ سعد رفیق ہوابازی کے شعبے کی بہتری کے لئے ایئر کرافٹ آپریٹرز اونرز ایسوسی ایشن سے مشاورت کریں گے-

    ہوابازی کے شعبے کی بہتری کے لیے تمام کاوشوں کو ویلکم کریںگے، نئے وزیر ہوا بازی بالخصوص جنرل ایوی ایشن سے متعلق پالیسیوں اور فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لینگے ہم وزہرہوابازی خواجہ سعد رفیق کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کرتے ہیں، ایئرکرافٹ آپریٹرز اینڈ اونرز ایسوسی ایشن

    ایئرکرافٹ آپریٹرز اینڈ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایسی پالیسیاں متعارف کرائی جائیں جس سے اہوی ایشن سیکٹر میں نئے سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن ہو، ہوابازی کے شعبے کے فروغ سے ملک میں نئی ملازمتیں بھی پیدا ہونگی-

    وزیراعظم کا عمران خان فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم،وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہنگامی مراسلہ…

  • سدا خوش رہیں :سلامت رہیں اے اہل وطن: اسکائی ونگزکا یوم 23 مارچ پرقوم کے نام پیغام

    سدا خوش رہیں :سلامت رہیں اے اہل وطن: اسکائی ونگزکا یوم 23 مارچ پرقوم کے نام پیغام

    اسلام آباد:سدا خوش رہیں :سلامت رہیں اے اہل وطن: اسکائی ونگزکا یوم 23 مارچ پرقوم کے نام پیغام ،اہل پاکستان کوفضائی سفر کی سروسز فراہم کرنے والے قومی ادارے اسکائی ونگز نے 23 مارچ کے اس مبارک دن پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور اس بات کاعہد کیا کہ یہ وطن ہمارا ہے اور ہم نے ہی اس کی حفاظت کرنی ہے ، جس کے لیے ہم تیار ہیں ، ہم حاضر ہیں ، ہمارا سب کچھ اس وطن پرقربان

     

    پاکستان کے قومی فضائے ادارے اسکائی ونگز کے ترجمان عمران اسلم خان نے اپنے ادارے کی طرف سے اہل وطن کو مبارکباد کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ یہ عزم کیا کہ کمپنی ہوابازی اور سیاحت کی صنعت کو نئی سطحوں پر فروغ دینے کے لئے کام کرے گی۔

     

    اسکائی ونگز یہ عہد بھی کرتا ہے کہ وہ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی اقدار کو برقرار رکھے گا جیسا کہ بابائے قوم "قائد اعظم” محمد علی جناح نے تصور کیا تھا۔

    اسکائی ونگز اس موقع پر اسلامی وولرلڈ کے وزرائے خارجہ کا خیرمقدم بھی کرتی ہے جو وزرائے خارجہ کے 48 ویں او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔

     

    مسلم دنیا کے لئے یہ اتنا بڑا موقع ہے کہ وہ ایک بار پھر متحد ہو جائے اور 1970 کی دہائی کی یادیں تازہ کر دے جب سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو نے شاہ فیصل بن عبدالعزیز اور کرنل قذافی کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کو متحد کیا تھا۔

     

     

    دنیا اب ایک جیسی نہیں رہی، سرد جنگ کا دور 1990 کی دہائی میں ختم ہو چکا تھا، یہ بھی یک قطبی نیو نہیں ہے اور نئی صف بندیاں کی جا رہی ہیں، لہذا، یہ مسلم ممالک کا بلاک بنانے اور اسے کثیر قطبی بنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔

    مسلم اتحاد زندہ باد اور پاکستان زندہ باد.

     

    عمران اسلم خان

  • پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےفلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید:ہرطرف خوشی کاسماں

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےفلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید:ہرطرف خوشی کاسماں

    اسلام آباد:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید:ہرطرف خوشی کاسماں،اطلاعات کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی نے اظہارمسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اپنے فلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے۔

    ادارے کی طرف سے وضاحت کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ کی اسکائی ونگز لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر پی سی اے اے کو جاری کردہ قانونی نوٹس بھی واپس لے رہا ہے۔اسکائی ونگز اپنی عظیم حمایت پر قوم کا شکر گزار ہے اور قوم کو یقین دلاتا ہے کہ کمپنی ہوابازی اور سیاحت کی صنعت کو ایک نئی سطح پر فروغ دے گی۔

    اسکائی ونگز ڈی جی سی اے اے مسٹر خاقان مرتضیٰ اور ایڈیشنل ڈی جی ایئر مارشل جمال ارشد کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں ان کی حمایت کی۔اسکائی ونگز وہی کمپنی ہے جس نے ٹرک آرٹ ایئرکرافٹ، ون ڈے پائلٹ، ٹاپ گن 5 پروگرام اور سیاحت کے فروغ کی مختلف سرگرمیاں متعارف کرائی تھیں۔

    اسکائی ونگز نے موہنجو دڑو کے لئے ڈے ٹرپ پروازیں بھی متعارف کرائی۔ اسکائی ونگز کا ایریل لائسنس نامعلوم وجوہات کی بنا پر مئی 2019 سے جاری ہونے کے لیے ابھی زیر التوا ہے، اسکائی ونگز نے پی سی اے اے پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد لائسنس جاری کرے جس سے پاکستان کو مختلف دیگر معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایئر ایمبولینس سروس، بینر ٹوئنگ اور لیفلٹ ڈراپنگ جیسے نئے راستے تلاش کرنے میں مدد ملے گی

     

     

    اسکائی ونگز کا کہنا ہے کہ اس سے کراچی کی اسکائی لائن تبدیل ہوجائے گی جہاں لوگ مستقبل قریب میں اڑتے ہوئے بل بورڈز یا بینرز کا مشاہدہ کریں گے۔ایریل ورکس لائسنس سے ہوابازی کی صنعت میں بھی نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
    اسکائی ونگز جلد ہی مختلف سرگرمیوں کے لئے ایک بڑی بین الاقوامی ایئر لائنز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کرے گا جس میں مشرق وسطیٰ کو تربیت یافتہ ہوابازی افرادی قوت کی برآمد تک محدود نہیں ہے۔

    ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسکائی ونگز کے ہیڈ آفس کی جانب سے مستقبل قریب میں این ایف ٹی اور کرپٹو کرنسیوں کو اپنانے کے بارے میں بھی بڑا اعلان کیا جائے گا۔