Baaghi TV

Tag: اسکندریہ

  • بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق

    بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق

    کھانا تیار کرنے کے معاملے پر تلخ کلامی پربیوی نے شوہر کو فرائنگ پین کے وار سے قتل کردیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ میں 65 سالہ شخص اور اس کی اہلیہ کے درمیان کھانے کی تیاری پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق بحث کے دوران خاتون نے مبینہ طور پر غصے میں آکر فرائنگ پین سے شوہر کے سر پر وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی گر پڑا اور بعد ازا ں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اہلکاروں نے خاتون کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والا فرائنگ پین بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا،استغاثہ نے واقعے کا باقاعدہ نوٹس لیتے ہوئے تحقیقا ت کا آغاز کر دیا ہے اور فرانزک معائنہ کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ اور واقعے کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔