Baaghi TV

Tag: اسکواڈ

  • گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ

    گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا، حادثے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق سیکيورٹی گاڑی کوحادثہ پرائیوٹ گاڑی کی ٹکرسے پیش آیاحادثہ ڈيفنس شاہین بخاری سگنل کے قریب یوٹرن پر پیش آیا۔ پولیس کےمطابق ٹریفک حادثے میں سیکيورٹی گاڑی سے گرکر2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے-

    وزیر اعظم کی مفت آٹےکےمراکز پرشناختی کارڈ کی تصدیق میں رکاوٹوں کو دور کرنیکی ہدایت

    حادثے میں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جناح اسپتال پہنچ کر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

    آسٹریلین سفیر کی بغیر پروٹوکول رکشے میں راولپنڈی کی سیر

  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: نیوزی لینڈ کے 16رکنی ٹی 20 اسکواڈ کے ٹام لیتھم کپتان ہوں گے، ریگولر کھلاڑیوں کو ملک کی نمائندگی کے بجائے آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی ٹم سودھی، کین ولیم سن، گلین فلپس، مچل سینٹنر ڈیون کانوائے، فن ایلن، مچل براس ویل، لوکی فرگوسن بھی آئی پی ایل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے جبکہ ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ بھی پاکستان میں ٹی 20 میچز کے دوران آرام کریں گے، ان کی جگہ شین جورجینسین کوچنگ کریں گے، اسٹیڈیم 26 اپریل کو راولپنڈی میں شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے موقع پر ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔

    کیوی ٹیم پاکستان میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور5 ون ڈے کھیلے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچز لاہور،راولپنڈی اورکراچی میں کھیلے جائیں گے،پاکستان اور نیوزی لین ڈکے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج  ہوگا

    آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

    لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز، نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان آج جمعرات کی سہ پہر 4:30 بجے بذریعہ پریس کانفرنس کیا جائے گا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 15 ستمبر بروز جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں پریس کانفرنس کریں گے۔ پی سی بی اس میڈیا کانفرنس کی ڈیجٹل کوریج کرے گا تاہم ویڈیو گرافرز کو ایونٹ کی کوریج کی اجازت ہوگی۔

    مزید معلومات کے لیے ابراہیم بادیس (03040978327)سے رابطہ کریں۔

    ادھر ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لئے آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور دیگر ٹیموں نے اپنے اپنے سکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جن ٹیموں کے سکواڈ کے بارے میں بتایا گیا ہے وہ درج ذیل ہیں:۔

    آسٹریلیا سکواڈ

    میگا ایونٹ کے لئے میزبان ٹیم آسٹریلیا کے سکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، مارکس سٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

    انگلینڈ سکواڈ

    برطانوی سکواڈ میں کپتان جوز بٹلر معین علی، ہیری بروک، سیم کیورن، کرس جورڈن، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ، بین سٹوکس، ریسے ٹاپلی، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز شامل ہیں جبکہ لیام ڈاسن، رچرڈ گلیسن اور ٹائمل ملز کو بطور ریزرو پلیئرز رکھا گیا ہے۔

    جنوبی افریقہ سکواڈ

    ورلڈ کپ کے لئے پروٹیز سکواڈ میں کپتان ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، ہینرچ کلاسن، ریزا ہینڈرکس، کیشو مہاراج، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینرچ نورٹج، وین پارنل، ڈیوئن پریٹوریس، کگیسو ربادا، رائیلی روسو، تبریز شمسی اور ٹرسٹن سٹبز شامل ہیں جبکہ بجورن فورچیون، مارکو جانسن اور پہلکووائیو کو بطور ریزور رکھا گیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز سکواڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ویسٹ انڈین سکواڈ میں کپتان نکولس پوران، روومین پاول، یانیک کاریا، جانسن چارلس، شیلڈن کوٹریل، شمرون ہٹمائر، جیسن ہولڈر، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، ایون لوئس، کائل مائرز، اوبید مک کوئی، ریمن ریفر اور اوڈین سمتھ شامل ہیں۔

    نیدر لینڈز سکواڈ

    میگا ایونٹ کے لئے نیدر لینڈز کے سکواڈ میں کپتان سکاٹ ایڈورڈز، کولن ایکرمین، شاریز احمد، لوگان وان بیک، ٹام کوپر، برینڈن گلوور، ٹم وان ڈر گوگٹین، فریڈ کلاسن، باس ڈی لی ڈی، پال وان میکرین، رؤلوف وان ڈر مرو، سٹیفن مائی برگ، ٹیجا ندامانورو، میکس او ڈاؤڈ، ٹم پرنگل اور وکرم سنگھ شامل ہیں۔

    نمیبیا سکواڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے نمیبیا کے سکواڈ میں کپتان جیرہارڈ ایراسموس، جے جے سمٹ، ڈیوان لا کوک، سٹیفن بارڈ، نکول لوفٹی ایٹن، جان فرائلنک ڈیوڈ ویزے، روبن ٹرمپلمین، زین گرین، برنارڈ شولٹز، ٹانگینی، لونگامینی، مائیکل وان لنگن، بین شیکونگو، کارل برکن سٹاک، لوہان لووارنس اور ہیلاؤ یا فرانس شامل ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • قومی اسکواڈ کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں انڈور ٹریننگ سیشن

    قومی اسکواڈ کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں انڈور ٹریننگ سیشن

    تربیتی کیمپ کے پہلے روز قومی کرکٹرز انڈور سیشنز تک محدود رہے جب کہ بارش کے سبب قذافی اسٹیڈیم کے بجائے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرنا پڑی۔

    لاہور میں بارش کی وجہ سے قومی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا پہلا روز متاثر ہوا،صبح کے وقت شروع ہونے والی رم جھم میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا جس کی وجہ سے قذافی اسٹیڈیم میں پانی جمع ہوگیا، کرکٹرز کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے انڈور ہال میں ٹریننگ کرنا پڑی۔

    موسم کی خرابی کے باعث نائب کپتان شاداب خان کی میڈیا ٹاک بھی منسوخ کردی گئی، انڈور ہال میں نیٹ سیشنز میں کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی بیٹنگ اور بولنگ کی مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

    محمد یوسف نے بیٹرز کو مفید مشورے دیے، ان کی توجہ خاص طور پر مڈل آرڈر اور پاور ہٹرز پر مرکوز رہی، کوچ نے تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے چند اسٹروکس خود کھیل کر بھی دکھائے، فخرزمان، عبداللہ شفیق اور خوشدل شاہ کو اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم نے تھرو بولنگ سے الگ مشق بھی کرائی۔

    شان ٹیٹ نے پیسرز کی رہنمائی کرتے ہوئے لائن و لینتھ بہتر بنانے پر کام کیا، چند کھلاڑیوں نے فیلڈنگ سیشنز میں ڈائیو لگاکر گیندوں پر قابو پانے کی مشقیں کیں۔

    دورہ نیدر لینڈز کیلیے منتخب قومی ٹیم اور شاہینز کے درمیان پہلا پریکٹس میچ اتوارکو ایل سی سی اے گراؤنڈ شیڈول تھا،مگر اب پیر کو انعقاد ہو گا، اتوار کو کرکٹرز 2 سے 5 بجے تک قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔

    اسٹاف گزشتہ روز کی بارش کے سبب گیلے گراؤنڈ کو پریکٹس کے قابل بنانے کیلیے سرگرم ہے، بارش کی مداخلت ہوسکتی ہے،پیشگوئی کے مطابق دوپہر کے بعد بادلوں کی آنکھ مچولی میں رم جھم ہوسکتی ہے۔

  • ویسٹ انڈیزکےخلاف ون ڈے سیریز،قومی اسکواڈ کےاعلان بہت جلد متوقع

    ویسٹ انڈیزکےخلاف ون ڈے سیریز،قومی اسکواڈ کےاعلان بہت جلد متوقع

    لاہور : ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے چند روز قبل 23 مئی کو ٹیم کا اعلان اوریکم جون سے کیمپ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان اور کوچ سے حتمی مشاورت مکمل کرنا ہے جس کے بعد ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے جبکہ بعض سینئر کھلاڑی آرام کے حق میں نہیں ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قومی ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابراعظم بھی زیادہ کھلاڑیوں کو آرام دینے کے حق میں نہیں ہے جبکہ وکٹ کیپر و بیٹر محمد حارث اور فاسٹ بولر زمان خان کا نام بھی زیر غور ہے، محمد نواز کی بھی واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 8, 10 اور 12 جون کو شیڈولڈ ہیں۔

    پاکستانی اسپیشل اولمپکس ٹیم2023 میں جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں حصہ لینے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔اسی سلسلے میں اسپیشل اولمپکس ٹیم نے کراچی میں واقع جرمن قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں جرمن قونصلیٹ کی جانب سے نائٹ مارکیٹ سجائی گئی۔اس مارکیٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اسپیشل اولمپکس ٹیم کو عطیہ کیا جائے گا اور عطیہ کی یہ رقم کھلاڑیوں کی ویلفیئر کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    مختلف اسٹالز پر آرٹس اینڈ کرافٹس ڈسپلے کیے گئے، ٹرک آرٹ اور سندھی دستکاری بھی توجہ کا مرکز بنی رہی، کھانے پینے کے اسٹالز میں وزیٹرز نے خاص دلچسپی دکھائی۔اس موقع پر اسپیشل کھلاڑی بھی پرجوش اور پر مسرت نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ وہ جون2023 میں جرمنی میں ہونے والے مقابلوں کے لیے خوب پریکٹس کررہے ہیں اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

  • لاہور پولیس نےموٹرسائیکلوں کا ابابیل سکواڈ  تشکیل دے دیا

    لاہور پولیس نےموٹرسائیکلوں کا ابابیل سکواڈ تشکیل دے دیا

    سٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتیں، ایک اور سکواڈ تشکیل دیدیا لاہور پولیس نے ابابیل سکواڈ تشکیل دے دیاشہر بھر میں 518 ہاٹ سپاٹ علاقوں کی نشاندہی کر لی گئی۔ 20 موٹر سائیکلوں کا ابابیل سکواڈ کریمنلز کو پکڑے گا۔
    اے کیٹیگری کے 35 تھانوں کی حدود میں 20 موٹرسائیکلوں کا ابابیل سکواڈ کریمنلز کو پکڑنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے ابابیل سکواڈ کا ایک سیکشن، چار سب سیکشن میں گشت کریں گے۔ ایک سیکشن کا انچارج ایک اے ایس آئی، ایک محرر، ایک نائب محرر اور 25 کانسٹیبل ہوں گے۔ ابابیل سکواڈ کے ہر موٹر سائیکل پر دو مسلحہ جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ہدایات کی روشنی میں ابابیل سکواڈ ہاٹ سپاٹ ایریا میں ڈیوٹی کریں گے۔ دوران ڈیوٹی عوام الناس کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کیا جائے گا موٹرسائیکل چلانے والے پولیس ملازم کے پاس سرکاری پستول، گولیاں اور وائرلیس سیٹ ہوں گے۔ رواں سال ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں کے بعد ابابیل سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔