Baaghi TV

Tag: اشتہار

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

    اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیا ہے۔اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس کو دیگر ملزمان سے الگ کر دیا گیا، تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اور ان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ 3 روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں پولیس سے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت ملزم کا انتظار تو نہیں کرسکتی۔

  • وزن کم کرنے کے لئے دوائیوں کا استعمال

    وزن کم کرنے کے لئے دوائیوں کا استعمال

    موٹاپا ایک بیماری، اس سے بچاؤ کے لئے ہر ایک کوشش کرتا ہے
    موٹاپے کے خاتمے کے لئے خوراک ،ورزش کے ساتھ دوائیاں بھی کھائی جاتی ہیں
    سوشل میڈیا پر، بلکہ دیواروں پر بھی اشتہار لگتے ہیں کہ یہ دوا کھائیں اور وزن کم کریں
    جب تک خوراک ، ورزش کا خیال نہیں رکھیں گے وزن کم ہونے کا کوئی امکان نہیں
    پاکستان کو چھوڑیئے امریکہ میں بھی وزن کم کرنے کی جعلی دوائیاں بیچنے کا فراڈ ہو چکا
    کراچی میں بھی ایک وزن کم کرنے کی جعلی دوا فروخت کرنے پر صارف عدالت پہنچ گیا تھا
    وزن کم کرتا ہے تو دواؤں کا سہارا چھوڑیئے، ڈاکٹر کے پاس جائیے اورہدایت پر عمل کیجئے

    موٹاپا ایک بیماری اور اس سے بچاؤ کے لئے ہر ایک کوشش کرتا ہے، کوئی کامیاب ہو پاتا ہے اور کوئی سعی کرتا رہتا ہے، موٹاپے کے خاتمے کے لئے جہاں خوراک ،ورزش کی جاتی ہے وہیں دوائیاں بھی کھائی جاتی ہیں اور وزن کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ،وزن کم کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر، بلکہ شہر میں نکلیں تو دیواروں پر بھی اشتہار لگے ہوتے ہیں،چوکوں چوراہوں پر پمفلٹ بانٹے جاتے ہیں کہ یہ دوا کھائیں اور وزن کم کریں،کیا ان دواؤں سے وزن کم ہوتا بھی ہے یا نہیں؟ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دوائیں جتنی مرضی کھا لیں جب تک خوراک کا خیال نہیں رکھیں گے اور ورزش نہیں کریں گے تب تک وزن کم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے

    بازاروں میں جائیں،ٹی وی پر ،سوشل میڈیا پر ایڈ دیکھیں جہاں خوشنما دعوے کئے جاتے ہیں کہ اپنے کھانے پر پاؤڈر چھڑک کر وزن کم کریں، بادام کی خوشبو والی کریم اپنی رانوں پر لگائیں اور انہیں پتلا کریں، زبان کے نیچے صرف دو قطرے ڈالیں اور روز وزن کم کریں، یہ دعوے تو بہت اچھے ہیں مگر حقیقت اسکے برعکس ہوتی ہے، پاکستان کو تو چھوڑیئے امریکہ میں بھی ایسا وزن کم کرنے کا فراڈ ہو چکا ، جس کا عدالت میں بھی کیس چلا، دوا بنانے والی چار کمپنیوں کے خلاف امریکی عدالت میں کیس ہوا جن کے اسی طرح کے خوشنما دعوے تھے

    وزن کم کرنے کے لئے ٹوٹکوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے،وزن کیسے کم ہو گا؟ اس حوالہ سے ٹوٹکے، دوائیاں،اگرچہ کچھ اچھی بھی ہو سکتی ہیں تا ہم ورزش اور خوراک ساتھ بہت ضروری ہیں، اگر معالج کے مشورے کے بغیر ہی وزن کم کرنے کی دوائیں خوشنما اشتہار دیکھ کر کھاتے رہیں گے تو اسکا کوئی فائدہ نہیں ہونیوالا،کچھ دوائیں نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں، خوشنما دعووں کی بجائے حقیقت کو تسلیم کرنا سیکھیں، جنہوں نے اپنی مصنوعات فروخت کرنی ہوتی وہ بڑے بڑے دعوے کرتے اور اتنے دعوے کرتے کہ انسان ان کے جھوٹ کو بھی سچ مان لیتا ہے اور جب انکی پروڈکٹ استعمال کی جاتی ہے تو اسکا نتیجہ صفر،کیونکہ وہ صرف خوشنما دعوے کر کے اپنی مصنوعات کی فروخت کر رہے ہیں

    اگر کوئی کہے کہ ڈائٹنگ یا ورزش کے بغیر وزن کم کریں، اس دوا کا استعمال کریں اور وزن کم کریں، وزن کم کرنے کے لئے بس یہ ایک گولی کھائیں، تیس دنوں میں دس کلو وزن کم شرطیہ،تو یہ بالکل بھی نہیں ہو گا،اچھی خوراک اور ورزش کے بغیر وزن کم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، تیزی سے وزن کم کرنے کی دوائیں صرف دھوکہ ہی ہوتی ہیں،دھوکہ دینے والے جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں اور سوشل میڈیا، ویب سائٹس کا سہارا لے کر اپنی دوا بیچ کر صارفین کو لوٹتے ہیں، کبھی کبھار دھوکہ دہی کرنیوالے اپنی دوا فروخت کرنے کے لئے کسی معروف کمپنی کے لوگو کی طرح کا استعمال بھی کریں گے تا کہ اسکی پہچان نہ ہو سکے،وزن کم کرنے کی آن لائن دوا فروخت کرنیوالوں کی یہ بھی ایک چال ہوتی ہے کہ اپنے اشتہارات کے نیچے کمنٹس خود ہی لکھواتے ہیں جس میں لوگ کہتے ہیں کہ ہاں، اس دوا سے انکا وزن کم ہوا، حالانکہ وہ کمنٹ کمپنی کے اپنے بندوں کے اور جھوٹ ہوتے ہیں

    پاکستان کے شہر کراچی میں ایک وزن کم کرنے کی جعلی دوا فروخت کرنے پر صارف عدالت پہنچ گیا تھا ، عدالت نے ڈاکٹر کو جرمانہ بھی کر دیا تھا، کنزیومر کورٹ شرقی میں ڈائٹ پلان خریدنے والے شہری عبد الجبار لغاری نے ڈاکٹر کے خلاف درخواست جمع کروائی ،فہمیدہ ساہیووال کے روبرو ڈائٹ پلان فروخت کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس کے بعد ڈائٹ پلان فروخت کرنے والی ڈاکٹر ندا کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ عدالت میں جمع کروانا پڑا۔کنزیومر کورٹ شرقی میں جمع کروائی درخواست کے متن کے مطابق ستمبر 2022 میں عبدالجبار لغاری نے والدہ کیلئے ڈاکٹر سے ڈائٹ پلان خریدا تھا، ڈائٹ پلان کی مکمل رقم 38 ہزار روپے بھی ادا کردی گئی تھی۔درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر نے ایک ماہ میں 10 کلو وزن کم کرنے کی گارنٹی دی تھی، تاہم ڈائٹ پلان سے والدہ کے پیٹ میں تکلیف شروع ہوگئی، شکایت کے باوجود رقم واپس نہیں کی گئی۔درخواست پر فیصلہ آنےکے بعد ڈائٹ پلان خریدنے والے شہری کے کیس میں ڈاکٹر ندا نے ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی رقم عدالت میں جمع کرا دی۔

    وزن کم کرتا ہے تو دواؤں کا سہارا چھوڑیئے، ڈاکٹر کے پاس جائیے اور اس سے وزن کم کرنے کے لئے اپنی خوراک اور ورزش کے بارے میں پوچھئے، ورنہ پچھتاتے رہیں گے اور وزن بھی کم نہیں ہو گا،

    وزن کم کرنے کا آسان نسخہ
    اجزاء:
    لیموں چار عدد
    شہد تین کھانے کے چمچ
    دار چینی دو چائے کے چمچ
    ادرک ایک ٹکڑا
    تازہ سہانجنا ایک سو پچیس گرام

    ترکیب:
    ادرک اور سہنجنا کو بلینڈر میں اچھی طرح پیس لیں اس میں لیموں کا رس شامل کر کے دو سے تین منٹ پھر بلینڈ کریں پھر اس میں سہد اور دار چینی ملا کر دوبارہ بلینڈ کریں اور اس کو نکال کر شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں اس کا ایک چمچ دن میں دو بار کھانے سے پہلے استعمال کریں تین ہفتے استعمال کریں پھر کچھ دنوں کے وقفے کے بعد دوبارہ استعمال شروع کریں اس سے نہ صرف وزن کم ہوگا بلکہ اس سے نظر دماغ اور یاداشت بھی تیز ہوگی سہانجنا میں وٹامن چی بی سکس بی ون پوٹاشئیم میگنیشئم اور فاسفورس پایا جاتا ہے اس کی وجہ سے میٹابولزم بھی تیز ہوجاتا ہے اور تھکاوٹ بھی دور ہوتی ہے

    ہر آدھے گھنٹے میں تین منٹ کی چہل قدمی خون میں شوگر کی سطح کو …

    دہی پر کی گئی نئی تحقیق میں دہی کے مزید حیران کن فوائد سامنے آ …

    ڈرپ کی بجائے اینٹی بایوٹکس کھانا زیادہ مفید،تحقیق

    شادی کے بعد جوڑوں کا جسمانی وزن بڑھ جاتا ہے۔

  • خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بیرون ملک سے مزید 10 اشتہاری گرفتار

    خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بیرون ملک سے مزید 10 اشتہاری گرفتار

    خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بیرون ملک سے مزید 10 اشتہاری گرفتار
    پنجاب پولیس پنجاب نے بیرون ملک مقیم مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن میں تیزی آئی ہے اور پولیس ٹیموں نے ڈکیتی،قتل، اغواء برائے تاوان، اجرتی قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں کا ارتکاب کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے مزید 10 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہیں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مسقط اور یونان سے گرفتار کیا گیاہے۔ 24جنوری سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کے دوران پولیس ٹیمیں اب تک ڈکیتی، قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان اور اجرتی قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث 28 اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر چکی ہیں۔

    نارووال پولیس کو مطلوب تین اشتہاریو ں عاکف حمید کو دبئی، ظہیر کو مسقط جبکہ یاسر کو یونان سے گرفتار کیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان پولیس کو مطلوب تین اشتہاریوں غلام فرید، محمد اصغر کو متحدہ عرب امارات جبکہ ظفر اقبال کو سعودی عرب سے گرفتار کیاگیا۔ ملتان پولیس کو مطلوب دو اشتہاریوں محمد مجاہد کو سعودی عرب جبکہ محمد وسیم کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا اسی طرح سیالکوٹ پولیس کے اشتہاری طیب علی اور اٹک پولیس کے اشتہاری عبادت کو متحدہ عرب امارات سے گرفتارکیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کرنے والی تمام پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب سلطان احمد چوہدری نے کہاکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس انٹر پول اور ایف آئی اے کے تعاون سے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کو مزید تیز کیا گیا ہے، بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخی کے ساتھ ساتھ انٹر پول کے ریڈ نوٹس جاری کروائے جارہے ہیں تاکہ انہیں جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

     ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

     خواجہ سرا امام مسجد کیس میں عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا

    سرکاری ملازمین نے راش دینے کے بدلے خواجہ سراؤں سے گھناؤنا کام

    خواجہ سراؤں کے ساتھ غیر انسانی سلوک، تشدد ،دو پولیس اہلکار معطل 

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب سلطان احمد چوہدری نے کہاکہ تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں مقدمات کے مدعیوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور اندرون و بیرون ملک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جاری گرینڈ آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جاری کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کررہے ہیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اشتہاری ملزمان سے متعلقہ کیسز کو انویسٹی گیشن پنجاب ہیڈ کوارٹرز میں مانیٹرنگ ٹیمیں مسلسل فالو اپ کر رہی ہیں تاکہ ان معاشرتی ناسوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جاسکے۔

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

  • عدلیہ مخالف اشتہار چھاپنے کےخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    عدلیہ مخالف اشتہار چھاپنے کےخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    عدلیہ مخالف اشتہار چھاپنے کےخلاف کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی گئی

    جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمان اور ایڈیٹر عامر غوری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ایڈیٹر دی نیوز عامر غوری نے بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے اشہتار چھاپنے سے متعلق تمام دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کر دی،جسٹس عامر فاروق نے حکم دیا کہ دستاویزات جمع کرائیں کہ یہ اشتہار آپ کو کیسے ملا،وکیل عامر غوری نے کہا کہ ہم نے بیان حلفی کیساتھ وضاحت بھی دی ہے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اشتہار چھاپ کر آپ نے تو خود ہی ٹرائل کردیا ہے، اشتہار چھاپنے کا مقصد عدلیہ پر دباؤ ڈالنا تھا، اشتہارات پر فیصلہ نہیں آنا یہ آپ غلط روایت ڈال رہے ہیں،

    جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا مالک کون ہے؟ اشتہار چھاپنے پر ایڈیٹر اور پبلشر بھی ذمہ دار ہوتا ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی ایک پر اشتہار کی ذمہ داری نہیں ڈالی جا سکتی، اشتہار چھاپنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ دستاویزات جمع کرائیں،ایک جج جو ٹرائل کررہے ہیں ان پر الزامات عائد کرنا بہت سنجیدہ معاملہ ہے،اگر رشوت کا کوئی ثبوت تھا تو متعلقہ فورم پر پیش کیا جاتا، شفاف ٹرائل سب کا حق ہے،وکیل انصر محمود نے کہا کہ چوبیس مئی کو ٹی وی پروگرام میں آیا،عدالت نے کہا کہ جس نے بھی کیا بیرسٹر فہد ملک کا قتل تو ہوا ہے،

    بہت ہوگیا اب عدلیہ پرالزام تراشی برداشت نہیں کریں گے،لاہور ہائیکورٹ

    عدلیہ اورججز پرانگلیاں اٹھانا، ججز پر الزامات لگانا بند کریں،جس پراعتراض ہے اس کا نام لیں،چیف جسٹس

    یہ معاملہ عدلیہ کی آزادی سے متعلق ہے،عدالت کا اٹارنی جنرل کو حکم

    عدلیہ کی غیر متعلقہ حدود میں مداخلت شرمندگی کا باعث بنتی ہے،سپریم کورٹ

    عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین امیز ریمارکس،سینئر اینکر پرسن بارے عدالت کا بڑا حکم

    عدالتوں کیخلاف اشتہار چھاپا ہےاس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے،عدالت

  • عدالتوں کیخلاف اشتہار چھاپا ہےاس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے،عدالت

    عدالتوں کیخلاف اشتہار چھاپا ہےاس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے،عدالت

    عدالتوں کیخلاف اشتہار چھاپا ہےاس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے،عدالت
    دی نیوز اخبار میں مسلسل دو روز عدلیہ مخالف اشتہار چھاپنے پرعدالتی نوٹس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عدلیہ مخالف اشتہار چھاپنے پر برہمی کا اظہار کیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر کو میر شکیل الرحمان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ،عدالت نے میر شکیل الرحمان اور ایڈیٹر عامر غوری کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو اشتہارات چھاپے صحافتی رپورٹنگ نہیں ہے آپ نے اشتہار میں چیف جسٹس پاکستان کی تصاویر لگائیں، اس معاملے کو کسی صورت نظر انداز نہیں کریں گے،آپ اشتہار کا سائز دیکھیں اور اس کا متن پڑھیں، آپ نے کمرشل مقاصد کے لیے عدالتوں کیخلاف اشتہار چھاپا ہےاس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے،ایسا اشتہار چھاپنا بہت ہی سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے،

    عامر غوری نے کہا کہ ہم اس معاملے پر عدالت سے معذرت کرتے ہیں، عدالت نے کہا کہ کوئی معذرت نہیں اس معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،میر شکیل الرحمان کو کہیں وہ خود عدالت میں پیش ہوں، آپ کو احساس ہے کہ آپ نے زیر سماعت مقدمے پر اشتہار چھاپ دیا؟ عامر غوری نے کہا کہ بیرسٹر فہد ملک کی فیملی نے اخبار کو اشتہار دیا تھا،عدالت نے کہا کہ جس فیملی کا اشتہار تھا ہم اسے بھی نوٹس کررہے ہیں،عامر ٍغوری نے کہا کہ اشہتار چھاپنا غیر ارادی غلطی تھی،جس پر عدالت نے کہا کہ ایک اشتہار مسلسل 2 دن چھاپااور کہہ رہے ہیں غیر ارادی غلطی ہے،اس معاملے کو کسی صورت نظر انداز نہیں کریں گے،

  • سوشل میڈیا پرشدید تنقید،اکشے کمارنےگٹکےکےاشتہارمیں کام کرنے پرمعذرت کر لی

    سوشل میڈیا پرشدید تنقید،اکشے کمارنےگٹکےکےاشتہارمیں کام کرنے پرمعذرت کر لی

    ممبئی: نشہ آور اشیاء سے دوری اختیار کرنے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی گٹکے کے اشتہار میں انٹری پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے یہاں تک کہ اداکار کو اشتہار میں کام کرنے پر معذرت کرنی پڑی-

    با غی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار اکشے کمار، اجے دیوگن اور شاہ رخ خان نے ایک گٹکے کے اشتہار میں کام کیا جس کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی ناقدین نے اکشے کمار کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اکشے کمار کو تنقید کا نشانہ اس لیے بنایا جارہا ہے کیوںکہ وہ سگریٹ، شراب اور منشیات سے دور رہتے ہیں اکشے کمار بالی ووڈ کے واحد اداکار ہیں جو صبح 4 بجے اٹھتے ہیں 5 بجے شوٹنگ کیلئے سیٹ پر پہنچ جاتے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کا جملہ ہے کہ ’ایک سگریٹ کے پیسوں سے تم دو زندگیاں خرید سکتے ہو‘ اور وہ خود گٹکے کے اشتہار میں کام کررہے ہیں۔


    بالی ووڈ اداکار نے 2018 میں کہا تھا کہ مجھے گٹکا کمپنیز سے متعدد مرتبہ بھاری معاوضے کے عوض پیشکش ہوئی اشتہار میں کام کرنے کی مگر میں غلط کام نہیں کروں گا۔

    تاہم اب حال ہی میں اداکار کو گٹکے کے اشتہار میںدیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھڑک گئے تھے اور اداکار پر غصے کا اظہار کیا تھا جب تنقید حد سے بڑھ گئی تو اکشے کمار نے ٹوئٹر پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر معافی مانگی ہے۔


    اکشے کمار نے لکھا کہ میں اپنے مداحوں، خیرخواہوں اور آپ تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں پچھلے کچھ دنوں میں آپ لوگوں کی جانب سے ملنے والے ردعمل نے مجھے بے حد متاثر کیا اگرچہ میں تمباکو کی توثیق نہیں کرتا اور نا ہی کروں گا میں ویمل الائچی کے ساتھ اپنی وابستگی کی روشنی میں آپ کے جذبات کے اظہار کا احترام کرتا ہوں۔

    اکشے کمار نے گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پوری عاجزی کے ساتھ میں پیچھے ہٹتا ہوں اور اس اشتہار میں کام کے لیے ملنے والی پوری فیس کو میں نے ایک اچھے مقصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برانڈ اس معاہدے کی قانونی مدت تک اشتہارات نشر کرنا جاری رکھ سکتا ہے، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں مستقبل میں اشتہارات کے انتخاب میں انتہائی محتاط رہوں گا بدلے میں ہمیشہ آپ کی محبت اور نیک تمناؤں کا طلبگار رہوں گا۔ اکشے کمار‘‘۔