Baaghi TV

Tag: اشتہاری ملزم

  • پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ٹیپو سلطان )تھانے پر حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو اشتہاری قرار دیدیا۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ٹیپو سلطان تھانے پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو اشتہاری قرار دیدیا۔مقدمے میں شریک ملزم سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان ضمانت پر ہیں۔استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل کی آمد پر ہنگامہ کیا۔ ملزمان نے ہنگامے کے دوران تھانے پر حملہ کیا تھا۔

    جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

  • پانچ افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم پانچ سال بعد گرفتار

    پانچ افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم پانچ سال بعد گرفتار

    قتل، ڈکیتی،اغواء سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر لیا گیا

    رحیم یار خان پولیس کو 5 افراد کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری عنایت اللہ ائیر پورٹ پر گرفتارکر لیا گیا، پنجاب پولیس نے اشتہاری عنایت اللہ کے کوائف پرویزنل نیشنل آئی ڈنٹیفیکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل کروائے تھے۔ ملزم کو متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل دوران چیکنگ ائیر پورٹ پر گرفتار کیا گیا ،مزید کاروائی کیلئے رحیم یار خان پولیس کے حوالے کر دیا گیا،

    ترجمان پولیس کے مطابق اشتہاری عنایت اللہ 5 برس قبل تھانہ بی ڈویژن رحیم یار خان کے علاقہ میں ہونے والے 05 افراد کے قتل کے واقعہ کے مرکزی ملزمان میں شامل ہے ۔رحیم یار خان پولیس نے ملزم کا ریڈ وارنٹ بھی جاری کروایا تھا۔

    آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سنگین جرائم میں ملزمان کو موثر فالو اپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں سے پابند سلاسل کیا جائے ۔ایف آئی اے ، انٹرپول اور دیگر اداروں کے تعاون سے ان ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ سپروائزری افسران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری کی گرفتاری کیلئے آپریشنز کی خود نگرانی کریں ۔

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • گینگ ریپ میں نامزد اشتہاری ملزم 6 سال  بعد گرفتار

    گینگ ریپ میں نامزد اشتہاری ملزم 6 سال بعد گرفتار

    پنجاب پولیس نے 6 سال سے روپوش گینگ ریپ میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے واپس آنے والے اشتہاری ملزم شجر حسین کو وطن واپسی پر گرفتار کیا ملزم گینگ ریپ مقدمے میں نامزد ہے، جس نے گوجرانوالہ میں 6 سال قبل طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    جاب سکینڈل تونسہ،خاتون سمیت جعلساز اور نوسرباز گروہ کے تین افراد گرفتار

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزم طالبہ کو زیادتی کے بعد بیرون ملک میں روپوش تھا، جس کی گرفتاری کے لیے کوشش بھی کی گئی ،ملزم کو سی آئی اے گوجرانوالہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔


    دوسری جانب گجرات میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ پولیس تھانہ سول لائنز نے دو گھنٹے کے اندر بازیاب کروالیا گجرات پولیس نے ہسپتال سے اغواء ہونے والے نومولود بچے کو 2 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغواء کار خاتون شاہدہ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا ہے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ماجد اور جاوید کے ناموں سے ہوئی مقتول ماجد پولیس کے محکمہ اے وی ایل ایس میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا دونوں بھائیوں کو فائرنگ کے بعد لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے واقعے کے بعد آئی جی پنجاب نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او فیاض احمد سے رپورٹ طلب کی۔

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ جیسے خونی کھیل آپ کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کر دیتے ہیں، شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسے قانون شکن عناصرکو اپنی خوشیوں کی تقریبات میں مدعو نہ کیا کریں انہوں نےاپیل کی کہ شہری اپنے اردگرد ہوائی فائرنگ جیسے واقعات دیکھیں تو فوری 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔

    ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں متاثرہ کمسن بچی کا بیان بھی قابل تسلیم گواہی قراردیا

    قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں متاثرہ کمسن بچی کے بیان کو بھی قابل تسلیم گواہی قرار دے دیا لاہور ہائی کورٹ نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کامران کی عمر قید کے خلاف اپیل خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ 6 سالہ معصوم گڑیا کو اسکول جانے کے ایک ماہ بعد شیطان صفت کامران نے اسکول کے بیت الخلا میں زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچی نے عدالت میں سارا وقوعہ بلند حوصلے اور مضبوط الفاظ میں قلمبند کروایا، بچی کا بیان مدعی اور شواہد کےساتھ مطابقت رکھتا ہے، ٹرائل عدالت نے بچی کا بیان تسلیم شدہ قرار دےکر درست فیصلہ کیا۔

    شادی میں ہوائی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

    عدالت نے مزید لکھا کہ متاثرہ بچی کا بیان تسلیم کرنے کے اصول پر عمل کرنے کا بہترین وقت ہے، زیادتی سے متاثرہ فرد کا بیان زخمی فرد سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، مجرم کو سزا دلوانے کیلئے زیادتی سے متاثرہ شخص کا محض بیان ہی کافی ہے، مجرم کا وقوعہ کا مقدمہ تاخیر سے درج کرانے کا اعتراض ناقابلِ تسلیم ہے، والدین نے مقدمے کےنتائج پر غور و خوص کےبعد ہی بچی کا میڈیکل کرایا، ڈاکٹروں نے بھی بچی کےساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی،پراسیکیوشن نے بلا شک وشبہ مجرم کے خلاف اپنا کیس ثابت کیا۔

    سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار

  • اشتہاری ملزم منشیات فروشی کے سلسلے میں  گرفتار،  ایس-پی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا

    اشتہاری ملزم منشیات فروشی کے سلسلے میں گرفتار، ایس-پی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیرِ قیادت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کی جس میں بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سرور ،اکبر عرف بلا نامی منشیات فروش گرفتار،1کلو800گرام منشیات برآمد،02 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،ملزمان میں مبشر اور احمد شامل ہیں۔
    نیز ملزمان سے2موٹرسائیکل،مسروقہ سامان اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رانا قادر نے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی۔
    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے فیصل ٹاؤن پولیس کو شاباش دیتے ہویے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔