Baaghi TV

Tag: اشتیاق بیگ

  • نازیہ حسن کے بھائی ذوہیب  پر ان کے بہنوئی اشتیاق نے ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا

    نازیہ حسن کے بھائی ذوہیب پر ان کے بہنوئی اشتیاق نے ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا

    پاپ گلوکارہ ناذیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ ہیں بہت ہی زیادہ غصے میں انہوں نے اپنے سالے ذوہیب حسن پر برطانیہ میں ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا ہے. اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ ایک عرصے سے میں ذوہیب حسن کے الزامات کو برداشت کررہا ہوں انہوں نے نازیہ حسن کی 22 ویں برسی کے موقع پر بھی مجھ پر سنگین قسم کے الزامات لگائے تھے. اب بہت ہو چکا اس لئے میں نے ان پر ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کیا. تفصیلات کے مطابق اشتیاق بیگ زوہیب حسن پر ہتک عزت کا دعوی دائر کر چکے ہیں . اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ ذوہیب حسن کے ان الزامات کی وجہ سے میری ساکھ بری طرح سے متاثر ہوئی ہے. مجھے لوگوں کی طرف سے شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑا ہے. اب پانی سر سے گزر چکا ہے. اب ذوہیب سے عدالت میں ملاقات ہو گی.

    یاد رہے کہ نازیہ حسن کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ نازیہ اور اشتیاق بیگ کے درمیان طلاق ہو چکی تھی لیکن اشیتاق بیگ کہتے ہیں کہ ہماری کبھی بھی طلاق نہیں ہوئی. نازیہ حسن کی وفات کو 22 سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن اشتیاق بیگ اور نازیہ حسن کے گھر والوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے تاہم اب اشیتاق بیگ نے اپنے سالے ذوہیب پر برطانیہ کی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے.

  • سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پربالی ووڈ سلطان سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس سندھی ٹوپی اور اجرک پہننے کی ماضی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سماجی کارکن اشتیاق بیگ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سماجی کارکن سلمان خان کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کرتے ہوئے انہیں یہ پہنارہے ہیں ان ویڈیو اور تصاویر کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تقریباً 10 سال قبل پرانی ہیں، تاہم سندھی ثقافتی دن کے موقع پر ایک مرتبہ پھر یہ وائرل ہورہی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔

    "بگ باس”سیزن 15 مسائل کا شکار، قبل از وقت اختتام کا خطرہ


    واضح رہے کہ آج سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر صوبے کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء سندھی ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لیے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شرکت کر رہے ہیںہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو منائے جانے والے سندھی یوم ثقافت کو سندھ کے باسی عید کے تہوار کی طرح مناتے ہیں مختلف تقریبات میں عوام سندھی ثقافتی ٹیبلوز پیش کر کے یا علاقائی گیتوں پر والہانہ رقص کر کے اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی

    اس موقع پر سندھ کے باسیوں کا کہنا ہے کہ یوم ثقافت منانے کا مقصد سندھ کی ثقافت کو دنیا بھر میں اُجاگر کر کے اس بات کا اظہار کرنا ہے کہ سندھ محبت اور امن کی سر زمین ہے۔