Baaghi TV

Tag: اشنا شاہ

  • اشنا شاہ کا  خوفناک تجربہ جس کے بعد  سے وہ کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہیں

    اشنا شاہ کا خوفناک تجربہ جس کے بعد سے وہ کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہیں

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے۔

    باغی ٹی وی : اشنا شاہ نے نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں بتایا کہ مجھے انسومنیا ہے جس کی وجہ سے میری آنکھوں کے گرد حلقے پڑے ہوئے ہیں تو مجھے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ فلرز لگوانے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے پہلی بار جب فلرز لگوائے ان سے میرا چہرہ بہتر ہو گیا اور وہ فلرز دو تین مہینے تک رہے لیکن اس کے بعد میں ایک سیلون گئی وہاں موجود بیوٹیشن نے مجھ سے کہا کہ فلرز تو میں بھی لگا دیتی ہوں تو میں نے اس سے فلرز لگوا لیے اور اس کے بعد میری آنکھیں بہت بری طرح سوج گئیں۔

    شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

    اشنا شاہ نے بتایا کہ آنکھیں سوجنے کے بعد مجھے فلرز نکلوانے پڑے اور میری آنکھوں کے گرد اب نشانات پڑ گئے ہیں جو کبھی دوبارہ ٹھیک نہیں ہوں گے،اس خوفناک تجربے کے بعد میں کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈرتی ہوں اور میں کبھی کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری نہیں کرواؤں گی۔

    خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،حنا خواجہ کا ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

  • میں حاملہ نہیں ، اداکارہ اشنا شاہ نے ثبوت بھی دے دیا

    میں حاملہ نہیں ، اداکارہ اشنا شاہ نے ثبوت بھی دے دیا

    معروف اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ سےحمل بارے سوال ہوا تو اداکارہ نے اپنی ویڈیو شیئر کر دی اور کہا کہ وہ حمل سے نہیں ہیں

    اداکارہ اشنا شاہ نے حمل کے بارے پوچھے جانے والے سوال پر بطور ثبوت ویڈیو شیئر کی ہے،اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ لگائی، اداکارہ اشنا شاہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن کر رہی تھی کہ اس دوران ایک مداح نے اداکارہ اشنا شاہ نے سوال کر لیا کہ کیا وہ حاملہ ہیں جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ نہیں وہ حمل سے نہیں ہیں.

    بعد ازاں اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ڈھیلے کپڑے پہن رکھے ہیں اور وہ اپنی قمیض کو پیٹ سے تنگ کر کے اپنی فٹنس دکھا کر یہ بتانا چاہ رہی تھیں کہ وہ حمل سے نہیں ہیں، اداکارہ نے ساتھ پیغام میں کہا کہ "نہیں میں حمل سے نہیں ہوں مگر ناراض ضرور ہوں”.

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک لباس کی منفرد تراش خراش کے سبب قیاس آرائیوں نے جنم لیا تھا کہ اداکارہ اشنا شاہ حاملہ ہیں تاہم اداکارہ اشنا شاہ نے افواہوں کی تردید کی تھی اور اب ویڈیو سامنے رکھ کر یہ ثابت کیا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں.

    ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع

     لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

  • منڈا سوہنا وی اے تے چنگا وی اے بسمہ اللہ کرئیے ، اشنا شاہ نے منگنی کر لی

    منڈا سوہنا وی اے تے چنگا وی اے بسمہ اللہ کرئیے ، اشنا شاہ نے منگنی کر لی

    ٹی وی اداکارہ اشنا شاہ جو اپنی اداکاری کی بجائے اپنے سکینڈلز کی وجہ سے زیادہ مشہور رہتی ہیں. لیکن ان کو بھی اب ان کے سپنوں کا راجہ مل گیا ہے. جی ہاں اشنا شاہ کسی کی محبت میں گرفتار ہو گئیں‌ہیں. انہوں نے منگنی کر لی ہے ان کا کہنا ہے کہ منڈا سوہنا وی اےتے چنگا وی اے بسمہ اللہ کرئیے. لہذا انہوں حمزہ امین نامی لڑکے سے منگنی کر لی ہے . اشنا شاہ نے اپنے منگنی کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں اور کہا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کو حمزہ جیسا لڑکا ملا ہے . اس سے زیادہ اشنا شاہ نے اپنے منگیتر کے حوالے سے کوئی معلومات شئیر

    نہیں ہیں. یاد رہے کہ اشنا شاہ کے حوالے سے حال ہی میں ایک جعلی وڈیو بنا کر یوٹیوب پر شئیر کی گئی جس میں ظاہر کیا گیا کہ اشنا شاہ نے اداکار فیروز خان کے خلاف باتیں کی ہیں. اشنا شاہ نے جب ایسی وڈیو دیکھی تو انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس یوٹیوب چینل کو رپورٹ کریں جس نے ان کی جعلی وڈیو بنا کر شئیر کی اور لوگوں کو گمراہ کیا ہے. اس جعلی وڈیو کو پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ اب تک دیکھ چکے ہیں.

  • اشنا شاہ کام کے دوران ہر کسی کو بھائی کیوں کہتی ہیں ؟

    اشنا شاہ کام کے دوران ہر کسی کو بھائی کیوں کہتی ہیں ؟

    اداکارہ اشنا شاہ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص کو بھائی کہتی ہیں . اداکارہ جو کہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں بتا دیا ہے کہ وہ کیوں ہر کسی کو بھائی کہتی ہیں ،. انہوں نے لکھا کہ ہم جن کے ساتھ کام کررہے ہوتے ہیں ان کو بھائی کہنا بہت ضروری ہوتا ہے اگر ان کو بھائی نہ کہیں تو ان کا دماغ خراب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بھی کام کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بھائی کہنے کا مجھے کوئی شوق نہیں ہے لیکن مجھے لگنے لگ گیا ہے کہ

    ایسا کرنا ضرورت ہے . انہوں‌نے مزید کہا کہ اگر ہمیں بھی اندازہ ہو کہ بھائی کہے بغیر کام چل سکتا ہے کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا تو ہم بھی بھائی نہ کہیں لہذا بھائی کہہ کر ہم انہیں زرا اس بات کا پابند کر دیتے ہیں کہ اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہے. واضح رہے کہ اشنا شاہ ٹی وی اور فلم دونوں میڈیم کے لئے کام کرتی ہیں ، لیکن اشنا کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اسلئے فلمز اور ٹی ڈراموں میں کم کم نظر آتی ہیں .

  • شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فراڈ ہیں اشنا شاہ

    شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فراڈ ہیں اشنا شاہ

    بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے لوگ اپنے پروفیشن کے بارے میں کوئی ایسی بات کریں‌جس کو سن کر ہر کوئی رہ جائے حیران . لیکن کچھ لوگوں‌کو شاید خبروں میں‌رہنے کا ہنر آتا ہے. اشنا شاہ کا شمار بھی ایسی اداکارائوں میں ہوتا ہے جو بے دھڑک ہو کر سچ بولتی ہیں اور پھر تنقید کی زد میں آجاتی ہیِ اشنا شاہ نے کبھی یہ پرواہ نہیں‌کی کہ میں سوشل میڈیا پر ویسے بھی زیر بحث رہوں گی اگر روٹین سے ہٹ کر کوئی بات کی. اشنا شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے شوبز انڈسڑی کے لوگوں کے بارے میں کہا ہے کہ یہاں زیادہ

    تر لوگ فراڈ ہوتے ہیں، لوگ جو ہوتے ہیں وہ بتاتے یا دکھاتے نہیں. پی آر کمپنیاں بیانیہ بناتی ہیں اورلوگ اس طرف بھاگ اٹھتے ہیں جس طرف ہجوم ہوتا ہے. یاد رہے کہ اشنا شاہ کا شمار پاکستانی کی اچھی اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں اپنی جگہ بنائی ہے. اشنا شاہ سکینڈلز کی زد میں بھی رہی ہیں لیکن یہ کبھی گھبراتی نہیں ہیں اور جو دل میں آتا ہے بول دیتی ہیں. اشنا فی الحال سکرین پر نظر نہیں آرہیں لیکن امید ہے کہ وہ جلد کسی اچھے پراجیکٹ کے ساتھ نظر آئیں گی.

  • کیا کام والیاں عورتوں کی نسبت مردوں کے کام زیادہ جلدی کرتی ہیں؟ اشنا شاہ کا سوال

    کیا کام والیاں عورتوں کی نسبت مردوں کے کام زیادہ جلدی کرتی ہیں؟ اشنا شاہ کا سوال

    اداکارہ اشنا شاہ جو اپنی اداکاری کی وجہ سے کافی سراہی جاتی ہیں، اشنا سوشل میڈیا پر پر اپنے مداحوں کے ساتھ کافی انٹریکشن کرتی دکھائی دیتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر پوچھ لیا ہے ایک منفرد سا سوال ہے. انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ کام والیاں عورتوں کی نسبت گھر کے مردوں‌کا زیادہ جلدی کام کرتی ہیں اور ان کا رویہ عورتوں‌سے زیادہ مردوں کے ساتھ اچھا ہوتا ہے. اس سوال کے جواب میں‌ہر کوئی اپنے اپنے تجربے کے حساب سے جواب دے رہا ہے. اشنا شاہ نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ میرا تجربہ ہے کہ

    کام والیاں عورتوں کی نسبت مردوں کا کہا ہوا کام دل لگا اور بہت جلدی کرتی ہیں. اشنا شاہ کے اس سوال پر دلچپسپ تبصرے ہو رے ہیں اور ہر کوئی اپنے تجربے کے حساب سے جواب دے رہا ہے. یاد رہے کہ اشنا شاہ نے نہایت کم وقت میں اپنا نام بنایا ہے ان کے کریڈت پر بہت کم پراجیکٹس ہیں کچھ میں اچھی اداکاری ہے اور کچھ میں نارمل اداکاری ہےلیکن پھر بھی وہ ایک بہت بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر باقاعدگی سے اپلوڈ کرکے اپنے مداحوں کی داد وصول کرتی رہتی ہے.

  • ہم سیلاب زدگان کو بھولے نہیں، کینڈا میں  فنڈز اکٹھے کررہے ہیں اشنا شاہ کی وضاحت

    ہم سیلاب زدگان کو بھولے نہیں، کینڈا میں فنڈز اکٹھے کررہے ہیں اشنا شاہ کی وضاحت

    24 ستمبر کو کینڈا میں ہم ایوارڈز کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد ہونے جا رہی ہے اس کے لئے تقریبا آرٹسٹ کینڈا پہنچے ہوئے ہیں. جن آرٹسٹوں نے ایوارڈز میں‌ پرفارمنس دینی ہے ان کی ڈانس ریہرسلز کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں . اُدھر ان سب کا مقابلہ انجلینا جولی سے کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہےکہ ایک انگریز آرٹسٹ پاکستان آکر سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارے فنکار کینڈا پہنچے ہوئے ہیں. اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھاکہ ہم سب کینڈا ایوارڈز کے لئے آئے ہوئے ہیں ہم سب پر جو تنقید ہو رہی ہے وہ خاصی پریشان کن ہے. ایسا نہیں ہے کہ ہم سیلاب زدگان کو بھولے بیٹھے ہیں ، ہم سب ان کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں کھڑے ہیں اور ہم

    یہاں سکون سے نہیں بیٹھے بلکہ ان کے لئے فنڈز جمع کرتے پھر رہے ہیں. اشنا شاہ نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں نے رات کے کھانے کے ٹکٹ کے لیے 1500 ڈالر تک کے ٹکٹ خریدے، نیلامی میں اشیا ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوئیں۔ تمام فنڈز سیلاب کی امداد کے لیے دیا جا رہا ہے اور اسی لیے ہم یہاں آئے ہیں۔اشنا شاہ کے ساتھ ساتھ بہت سارے فنکار کینڈا جانے کو جسٹیفائی کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ ہم یہاں سیلاب زدگان کی مدد کے لئےفنڈز اکٹھے کررہے ہیں ان سب کا کہنا ہے کہ ہم بالکل بھی نہیں بھولے کہ ہمارے بہن بھائی مشکل میں ہیں اور ہماری مدد کے منتظر ہیں.

  • سوشل میڈیا صارفین نے لیا اشنا شاہ کو آڑھے ہاتھوں‌

    سوشل میڈیا صارفین نے لیا اشنا شاہ کو آڑھے ہاتھوں‌

    پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ جن کے کریڈٹ پر ان کے پراجیکٹس دیکھیں تو وہ ایک درمیانی سی اداکارہ لگتی ہیں لیکن اشنا شاہ خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں. کبھی وہ مختصر لباس زیب تن کر کے تصویریں اپلوڈ کرتی ہیں اور کبھی وہ ایسا کچھ کہہ دیتی ہیں کہ جس کے بعد ان کو دھر لیا جاتا ہے اور ان پر خوب تنقید کی جاتی ہے. لیکن اشنا شاہ تنقید سے نہیں گھبراتیں. اگر گھبراتی ہوں تو وہ یقینا سوچ سمجھ کر بات کریں. حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک میل فرینڈ کو چھٹی دودھ یاد کروا دیا. انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ” ڈئیر مین اگر فیمیل فرینڈ آپ کی بیہودہ

    باتوں پر ردعمل نہیں دے رہی تو آپ کو سمجھ لینا چاہیئے ، ایسا نہ ہو آپ کی یہ حرکت مزید پریشانی کا سبب بنے”. اشنا شاہ کی اس پوسٹ کے بعد ان پر خاصی تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ آپ کسی سے بات کریں تو ٹھیک کوئی کرے تو غلط . اشنا شاہ کی پوسٹ کا مقصد شاید یہ تھا کہ اگر لڑکیاں مردوں سے بات نہیں کرنا چاہتیں یا ان کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتیں تو پھر پیچھے ہٹ جانا چاہیے. شاید اشنا شاہ کی بات ٹھیک تھی لیکن ان کا یہ بات لکھنے کا طریقہ کار زرا تلخ تھا اسی وجہ سے ان پر تنقید ہوئی.

  • اشنا شاہ کو آخر فخر ہے کس بات کا؟

    اشنا شاہ کو آخر فخر ہے کس بات کا؟

    ادکاارہ اشنا شاہ جنہوں نے وقت کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں ڈرامہ سیریل لشکارہ میںان کی اداکاری نے ناقدین کے منہ بند کر دئیے تھے. اشنا شاہ نے فلموں میں آئٹم سانگ بھی کئے. اداکارہ منفی اور مثبت ہر طرح کے کردار کرتی ہیں اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ایک ایسی فیملی سے ہے جن کے لوگ پہلے سے ہی اس فیلڈ میں موجود ہیں لیکن میں نے ان کے ناموں کا، ان کے مقام و مرتبے کا سہارا نہیں لیا. مجھے فخر ہے کہ میں نے ان کے نام کو کیش نہیں‌کروایا. میں نے جب اس فیلڈ میں آنے کا فیصلہ کیا تو یہ مکمل طور پر میری چوائس تھے اور میں نے اس حوالے سے جدوجہد کی. میرے آڈیشنز ہوئے فیل بھی ہوئی پاس بھی ہوئی لیکن آخر کار مجھے آڈیشنز کی بنیاد پر ہی کام ملا.میں نے کام حاصل کرنے کے لئے کسی سے بھی سفارش

    نہیں‌کروائی. اشنا شاہ نے کہا کہ شوبز ہو یا کوئی بھی فیلڈ اس میں لاکھ آپکے جاننے والے ہوں یا قریبی رشتہ دار ہوں لیکن آپ کو کا م آٔپ کی قابلیت پر ہی ملتا ہے.سفارش ویسے بھی ایک بار کام آتی ہے شاید پہلا موقع مل جاتا ہے لیکن اس موقع کے بعد آپ کی اپنی صلاحیتوں کی بنا پر ہی کوئی آپکو کام دیتا ہے کوئی بھی ایسے انسان پر رسک نہیں لے سکتا جسکو کام نہیں آتا چاہے وہ کتنی ہی بڑی شخصیت کا قریبی رشتہ دار کیوں نہ ہو. یادرہے کہ اشنا شاہ سینئر اداکارہ ارسہ غزل کی سوتیلی بہن ہیں.

  • اُشنا شاہ اور عفان وحید نئی مختصر فلم "جنکشن” میں نظر آئیں گے

    اُشنا شاہ اور عفان وحید نئی مختصر فلم "جنکشن” میں نظر آئیں گے

    اُشنا شاہ اور عفان وحید نئی مختصر فلم "جنکشن” میں نظر آئیں گے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم سی پرائم کی نئی مختصر یہ فلم ان کے یو ٹیوب چینل پر ریلیز کی جائے گئی.محسن طلعت کی ڈائریکشن میں تیار کی گئی. تقسیم کے ہند کے وقت 1947کے پس منظر میں بننے والی فلم "جنکشن” کی کہانی دو محبت کرنے والوں جاوید اور نگار کے گرد گھومتی ہے جن کی ملاقات ایک تاریک اور طوفانی رات میں ریلوے اسٹیشن پر ہوتی ہے جہاں وہ اپنی منزل کی ٹرین کا انتظار کررہے ہیں اور غیر منقسم انڈیا میں اپنے بچپن سے بڑے ہونے کے گزرے دنوں کی یاد

    تازہ کرتے ہیں۔ کہانی ردین شاہ کی لکھی ہوئی ہے اور مرکزی کردار اُشنا شاہ اور عفان وحید ادا کررہے ہیں.سی پرائم کی ایگزیکٹیو پروڈیوسرسیمیں نوید کہتی ہیں‌ کہ ہمارا مقصداور ارادہ ان فلموں کے ذریعے ایسا مواد پیش کرنا ہے جو انسان کو اپنے اند ر جھانکنے کی تحریک دے اور ہماری سوچ کے انداز کو مثبت رخ پر تبدیل کرے. یاد رہے کہ شارٹ فلم "جنکشن” جمعہ 29جولائی2022کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائے گی.اشنا شاہ اور عفان وحید کا شمار آج کے ٹی وی کے اچھے اداکاروں میں ہوتا ہے دونوں کی اپنی اپنی فین فالونگ ہے. عفان وحیدعموما سنجیدہ کرداروں میں‌ ہی نظر آتے ہیں یقینا اس فلم میں بھی وہ ایک سنجیدہ کردار میں ہی دکھائی دیں گے.