Baaghi TV

Tag: اشنا شاہ

  • بولڈ ڈریسنگ، اشنا شاہ آئیں تنقید کی زد میں

    بولڈ ڈریسنگ، اشنا شاہ آئیں تنقید کی زد میں

    اشنا شاہ جن کے کریڈٹ پر بہت زیادہ کام نہیں‌ ہے لیکن اتنا کام ہے کہ ان کو لوگ نہ صرف پہچانتے ہیں بلکہ ان کے کام کو سراہتے بھی ہیں. اشنا شاہ کا شمار بولڈ اداکارائوں میں‌ہوتا ہے ایسی اداکارائوں میں‌ہوتا ہے جو اکثر اپنی بولڈ‌ ڈریسنگ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی ہیں. اشنا شاہ ماضی میں‌ بھی متعدد مرتبہ مغربی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرکے تنقید کا نشانہ بنی ہیں. ایک بار پھر انہوں‌ نے مغربی لباس میں بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر جاری کی ہیں(اشنا شاہ آج کل چھٹیاں منانے کی غرض سے آسٹریا میں ہیں)، ان تصاویر میں‌اشناہ شاہ بولڈ ڈریسنگ میں‌نظر آرہی ہیں ان کی اس

    ڈریسنگ پر بہت زیادہ تنقید کی جا رہی ہے. یوں اشنا شاہ اس وقت ہیں سوشل میڈیا صارفین کی ہیں‌تنقید کے نشانے پر. تاہم اشنا شاہ نے ابھی تک ناقدین کو جواب نہیں دیا. یاد رہے کہ اشنا شاہ کسی نہ کسی حوالے سے سکینڈلز کی زد میں‌ہی رہتی ہیں شاید ان کو سکینڈلز کی زد میں رہنا یا ایسی تصاویر اپ لوڈ کرنے میں‌مزہ آتا ہے کہ جس کے بعد ان کو لوگوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جائے. اشنا شاہ کی اداکاری پر بھی اکثر و بیش تر سوال اٹھایا جاتا ہے تاہم انہوں نے جتنا بھی کام کیا ہے وہ نوٹس کیا گیا ہے اور بڑے ہیروز اور بڑی کاسٹ کے ساتھ ہی کام کرتی نظر آئی ہیں.

  • عامر لیاقت کی کے پوسٹ مارٹم کی خبر پر اشنا شاہ ہوئیں آگ بگولہ

    عامر لیاقت کی کے پوسٹ مارٹم کی خبر پر اشنا شاہ ہوئیں آگ بگولہ

    اداکارہ اشنا شاہ جو اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے کافی پسند کی جاتی ہیں وہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کے بعد سے اب تک کافی دُکھی دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے عامر لیاقت کے انتقال کی خبر پر بھی گہرے رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی پرائیویٹ وڈیوز شئیر کرنے اسکا مذاق بنانے اور اسکو پھیلانے والوں کے ہاتھوں پرعامر لیاقت کا خون ہے۔ عدالت کی طرف حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی قبر کشائی کرکے ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے تاکہ ان کی موت کی معلومات واضح ہو سکیں۔ ایک شہری کی درخواست پر عدالت نے ایسا فیصلہ کیا۔شک کیا جا رہا ہے کہ جیسے عامر لیاقت کی موت طبعی نہیں ہے انہیں مارا گیا ان شکوک شبہات کو دور کرنے کےلئے قبر کشائی کا حکم دیا گیا ہے۔اشنا شاہ نے عدالت کے اس حکم پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کو مرنے کے بعد تو قبیر میں چین سے رہنے دیا جائے۔ عامر لیاقت کی قبر کشائی ان کی فیملی کے لیے مزید تکلیف کا باعث بنے گی۔اشنا شاہ نے کہا کہ کیا پہلے عامر لیاقت کی فیملی کم اذیت سے گزری ہے جو اب ایسا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم ان کی سب سے پہلی اہلیہ بشری بیگم نے کرنے سے منع کر دیا تھا ان کے بچوں کا بھی یہی کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

  • اشنا شاہ ہیں شرمندہ لیکن کس بات پہ؟

    اشنا شاہ ہیں شرمندہ لیکن کس بات پہ؟

    عامر لیاقت حسین کی موت کے بعد بہت سارے لوگ خصوصی طور پر شوبز انڈسٹری کے لوگ کافی پریشان اور افسردہ ہیں۔ہر کوئی ان کی اچانک موت اور موت سے قبل ان کے ساتھ جو ہوا اس پہ بہت ہی دکھی ہے۔ اداکارہ اشنا شاہ بھی ان میں سے ایک ہیں انہوں نے عامر لیاقت حسین کی موت کے بعد کہا ہے کہ مجھے بہت دکھ ہے عامر لیاقت کی موت کا سن کر۔ میں خود سے شرمندہ ہوں بلکہ ہم سب خود سے شرمندہ ہیں اور یہ شرمندگی ہمیں سال ہا سال ستائے گی۔ جب ان کے ساتھ غلط ہو رہا تھا تو مجھے انکے حق میں بولنا چاہیے تھا۔ جنہوں نے بھی ان کی وڈیوز شئیر کیں ان کا مذاق بنایا ان سب کے ہاتھ پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا خون ہے، وہ ذلت کی ہر حد کو محسوس کرتے ہوئے اس جہان فانی سے کوچ کئے ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے آخری دنوں میں کسی سے نہیں مل رہے تھے نہ بات کررہے تھے وہ بہت پریشان تھے اور اسی پریشانی اور ڈپریشن کی حالت میں وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔،عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ان کی کچھ پرائیویٹ وڈیوز ریلیز کیں جن کے بعد وہ کافی ٹوٹ گئے تھے کیونکہ ان کو ہر طرف سے تنقید کا سامنا تھا اسی لئے انہوں نے خود کمرے کی حد تک محدود کر لیا تھا .

  • اشنا شاہ کے بعد ماہرہ خان نے بھی صبا کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

    اشنا شاہ کے بعد ماہرہ خان نے بھی صبا کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

    گزشتہ دنوں اداکارہ اشنا شاہ نے صبا قمر کے ٹیلنٹ کی تعریف کی تھی ان کے بعد ماہرہ خان میدان میں آئی ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے صبا قمر سے کہا کہ میں فلم کملی کو دیکھنے کےلئے مزید انتظار نہیں کر سکتی مجھے امید ہے کہ تم نے اس میں شاندار کام کیا ہو گا ،تم سے اور سرمد سے میں یہی توقع کر سکتی ہوں۔ اس پرصبا قمر نے انہیںشکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا آپ کا اس طرح سے کہنا اور وہ بھی میرے متعلق میرے لئے یقینا معنی رکھتا ہے۔میں بہت زیادہ پرجوش ہوں” قائداعظم زندہ باد“ دیکھنے کےلئے ۔میری طرف سے آپ کے لئے بہت پیار اور دعائیں یقینا مجھے بہت اچھی وائبز بھی آرہی ہیں ۔ان دونوں ادکااراﺅں کا آپس میں اتنے خوبصورت انداز میں مکالمہ ان کے پرستاروں کو بے حد پسند آیا ۔

    ماہرہ خان جن کی فلم ” قائداعظم زندہ باد“ عید الاضحی پر ریلزہونے جا رہی ہے اس میں فہد مصطفی ان کے ساتھ نظر آرہے ہیں اس فلم کے لئے بھی شائقین بے چینی سے انتظارکررہے ہیں ۔کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم کامیابی کے ریکارڈز قائم کرے گی ، یہ فلم اب کتنی کامیاب ہوتی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا

  • اُشنا شاہ نے کی صبا قمر کی تعریف اور تعریف کا انداز سب کو بھاہ گیا

    اُشنا شاہ نے کی صبا قمر کی تعریف اور تعریف کا انداز سب کو بھاہ گیا

    اداکارہ اشنا شاہ جو ایک عرصہ سے ٹی وی پر کم کم دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے حال ہی میں صبا قمر کی فنی صلاحیتوں کی تعرف کھل کر کی اور جس طرح سے انہوں نے صبا کی تعریف کی یہ انداز سب کو بھاہ گیا۔ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگا کر اپنی ساتھی اداکاری کی فلم کملی کے حوالے سے تعریف کی . انہوں نے کہا کہ میں فلم کے پریمئیر پر تو نہیں پہنچ سکی لیکن میں نے سنا ہے کہ آپ نے اس میں خود کو بھلا کر کام کیا ہے میں بے صبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہی ہوں اس پر صبا قمر نے ان کو شکریہ ادا کیا ۔اشنا کی طرف سے صبا قمر کی اس انداز میں تعریف

    کو لوگوں کی طرف سے بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اشنا کی اس پوسٹ کے نیچے لوگوں کے کمنٹس پڑھے جا سکتے ہیں۔ عمرما ہیروئینز ایک دوسرے کی تعریف کرنے میں زرا ہچکچاہٹ سے کام لیتی ہیں لیکن ہماری بہت ساری ایسی اداکارائیں ہیں جو ایک دوسرے کی ہمت بندھاتی ہیں جیسے سپر سٹار مہوش حیات فلم کملی کے پریمئیر پر پہنچیں اور صبا قمر کی فلم دیکھی اور باقاعدہ ان کے کام کی تعریف کی . یاد رہے کہ فلم کملی ایک دن کے بعد سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے شائیقن سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔