Baaghi TV

Tag: اشٹام پیپرز

  • ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم

    ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم

    لاہور: ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم لاگو کردیا گیا۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈوائٹ نظام لاگو کردیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو فراڈ سے بچانا ہے۔آئندہ سے 50 روپے والے اسٹامپ پیپر بالکل ختم ہوگئے اب جاری اور استعمال نہیں ہوسکیں گے۔

    آن لائن کوڈ سسٹم کے تحت 100 ، 200 ، 600 اور 1200 روپے کے 4 مختلف پیپرز جاری ہوں گے۔1200 روپے والے اسٹامپ پیپرز پراپرٹی، معاہدوں، ایگریمنٹس کے لیے استعمال ہوں گے۔ 600 والے اسٹامپ پیپرز مختارنامہ کے لیے، 200 والے اسٹامپ ملٹی پرپز کے لیے اور 100 روپے والے اسٹام پیپرز پانی، بجلی، سوئی گیس، ٹیلی فون، کنکشنوں کے بیان حلفی سمیت عدالتوں میں جمع کرائے جانے والے بیان حلفی کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔

    نئے سسٹم کے تحت ہر اسٹامپ فروش کو لیپ ٹاپ، پرنٹر اور انٹرنیٹ لازمی رکھنا ہوگا اور اسٹامپ پیپر فروش کے اضافی اخراجات ختم ہوجائیں گے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے ہی پچھلے کئی ماہ سے اشٹام فروش اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور آن لائن اشٹام کے ذریعے اس کاروبار کو وسعت دے رہے ہیں‌،اس سسٹم کے ذریعے بینک میں اشٹام پیپرز کے حساب سے فیس جمع کی جاتی ہے اورپھرمتعلقہ حکام کو اس کی رسید کی کاپی سینڈ کی جاتی ہے اوریوں اتنی رقم کے اشٹام پیپرز متعلقہ شخص کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوجاتے ہیں

  • اشٹام پیپرز نایاب ہو گئے،مرضی کے ریٹ

    اشٹام پیپرز نایاب ہو گئے،مرضی کے ریٹ

    قصور
    چونیاں حکومتی وائٹ پیپر پالیسی کے مطابق اسٹام پیپر نایاب ہوگے اور جن اسٹام فروشوں کے پاس ہیں تو وہ بلیک میں ملنے لگے عوام زلیل و خوار تفصیلات اکرم راول سے چونیاں میں پچاس روپے کا اسٹام نایاب ہو گیا اگر کسی اسٹام فروش کے پاس ہے بھی تو لوگوں کو بلیک میل کر کے پانچ سو میں دیا جاتا ہے اور لوگوں کے حق پر کھلم کھلا ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے متعدد لوگوں نے بتایا اگر کسی ادارے میں اسٹام دینا ہو تواسٹام فروش پہلے تو اسٹام مانگنے پر انکاری کر دیتے ہیں زیادہ اسرار کرنے پر پچاس روپے والا اسٹام پانچ سو میں دیا جاتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں کیا اندھیر نگری ہے حکومت نے اسٹام پیپر بند کر دیے اور اداروں میں اسٹام کی شرط ختم نا کی ہے جس کی وجہ سے مجبور لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے زیادہ تر مسائل دامن سپورٹ پروگرام اور دیگر قرضہ دینے والے اداروں سے قرضہ لینے والوں کو پیش آرہے ہیں جو پچاس روپے کا اسٹام لازمی لیتے ہیں عوام جاے جو جاے کدھر لوگوں کا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ڈی سی قصور کمشنر لاہور سے مطالبہ ہے کہ عوام کے ساتھ جو نارواسلوک کیا جارہا ہے یہ سراسر غلط ہے یا تو وائٹ پیپر کو اسٹام کا درجہ دے کر تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو بزریعہ نوٹیفکیشن پابند کیا جاے کہ وہ اسٹام پیپر کی جگہ وائٹ پیپر کو ترجیح دیں تاکہ عوام کے مسائل ختم ہو سکیں اور عوام سکھ کا سانس لے سکے