Baaghi TV

Tag: اشیاء

  • مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے  بُری خبر

    مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بُری خبر

    ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان نے جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے جبکہ ڈریپ نے جان بچانے والی25 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور ادویات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے وٹیفکیشن کے مطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی ادویات میں کینسر کے علاج کی نئی دوا لوریکا کی قمیت 8 لاکھ 46 ہزار 857 روپے مقرر کردی گئی۔

    جبکہ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا پڑوسی ملک بھارت میں 2 لاکھ 90 ہزار روپے کی ہے جبکہ پاکستان میں تقریبا ساڑھے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے اور ڈریپ نے دمے کے مریضوں کے استعمال کی ان ہیلر کی قیمت 1390 روپے کردی، اس کے ساتھ ہیپاٹائٹس کے ایک انجیکشن کی قمیت 10 ہزار 275 روپے کردی گئی جبکہ پیراسٹامول ڈائیفن ہائیڈرامائن ہائیڈروکلورائیڈ جو پیناڈول نائٹ کے برانڈ کے نام سے فروخت کی جاتی ہے کی 20 گولیوں کے پتے کی قیمت 192 روپے کر دی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکیوین کی قیمت ایک ہزار 7 روپے کر دی گئی، کینسر میں استعمال ہونے والا انجیکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے کر دی گئی، اس کے علاوہ انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسہ کی قیمت 15 ہزار 356 روپے کر دی گئی۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈش واش، ماچس و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    برانڈڈ 75گرام ٹوتھ پیسٹ 20روپے اضافہ کے بعد 97روپے سے بڑھ کر 117روپے کی ہوگئی جبکہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں 20روپے تک کا اضافہ ہوا جس کی نئی قیمت 117 سے بڑھ کر 137روپے ہوگئی۔اسی طرح ٹوائلٹ رول پیپر کی قیمت میں 5روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 69 سے بڑھ کر 74روپے ہوگئی، لگژری سائز ٹشو پیپر کی قیمت میں بھی 25روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹشو پیپر کا ڈبہ 173سے بڑھ کر 198روپے کا ہوگیا۔

    برتن دھونے والے سپونج کی قیمت میں 66روپے کا اضافہ ہوا، گلاس ونڈو کلینر کی قیمت میں بھی 43روپے کا اضافہ ہوا کیا گیا ہے جس کی قیمت 200روپے سے بڑھ کر 243روپے کی ہوگئی۔ ماچس کے پیکٹ میں بھی 10روپے تک کا اضافہ ہوا، جس کی قیمت 40روپے سے بڑھ کر 50روپے ہوگئی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مکس مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک کلو مکس اچار کی قیمت میں 55روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 278سے بڑھ کر 333روپے ہوگئی۔

    ادھر حکومت نے خوردنی تیل کی درآمد پر ریگولیٹر ڈیوٹی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ، وفاقی حکومت نے ریگو لیٹری ڈیوٹی انڈونیشا کے سوا باقی تمام ممالک سے کھانے کے تیل کی درآمد پر عائد کی ہے۔ اس حوالے سے فیڈرل بیورو آف ریونیو نے باضباطہ نوٹی فیکش بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا سے کھانے کے تیل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا ، انڈونیشیا سے کھانے کے تیل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے چھوٹ 30 جون 2022ء تک دی گئی ہے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جس کھانے کے تیل کی درآمد پر کسمٹز ڈیوٹی کی شرح صفر، 3 فیصد اور 11 فیصد ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 2 فیصد ہوگی جس کی درآمد پر 16 فیصد کسمٹز ڈیوٹی عائد ہوگی ، اس پر ریگو لیٹری ڈیوٹی کی شرح 4 فیصد ہوگی ، اسی طرح جس کی درآمد پر کمسٹز ڈیوٹی کی شرح 20 فیصد ہوگی، اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 6 فیصد ہوگی جبکہ جس کی درآمد پر کسمٹز ڈیوٹی کی شرح 30 فیصد ہوگی اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 7 فیصد ہوگی۔

    قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غریب اور پسماندہ طبقے کیلئے بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا ،وزیرِ اعظم نے 5 بنیادی اشیاء ضروریہ کو اگلے مالی سال کیلئے کم نرخوں پر فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا-

    مزکورہ ریلیف کے تحت سبسڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے پورے ملک میں غریب اور پسماندہ طبقے کو فراہم کی جائے گی آٹے، چینی، گھی/خوردنی تیل، دالیں، اور چاول کی بازار سے کم نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی-

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت یوٹیلٹی اسٹورز کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل، مخدوم مرتضی محمود اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی تھی.

    اجلاس کو یوٹیلٹی اسٹورز پر دی جانے والی سبسڈی، پسماندہ طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی، یوٹیلٹی اسٹورز کی ملک بھر میں تعداد میں توسیع اور خیبر پختونخوا میں وزیرِ اعظم کے ویژن کے تحت سستے آٹے کی فراہمی کے پروگرام پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا تھا.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن ملک میں اس وقت 3822 اسٹورز کو براہ راست اور 1380 فرینچائز چلا رہا ہے. جبکہ تیس جولائی تک بلوچستان، سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں 300 سے ذیادہ نئے اسٹورز بنائے جائیں گے.

  • کچن اشیاء کے نرخوں میں استحکام کے لئے حمزہ شہباز ان ایکشن

    کچن اشیاء کے نرخوں میں استحکام کے لئے حمزہ شہباز ان ایکشن

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سستے آٹے کی پورے پنجاب میں فراہمی کے بعد عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ مزید کم کرنے کیلئے ان ایکشن.حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں روزمرہ اشیاء کے نرخوں میں استحکام لانے کیلئے تجاویز ہیش کی گئیں.

    وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف نے روزمرہ استعمال کی ضروری کچن اشیاء کے نرخوں میں استحکام کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ،وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے، جس سے عام آدمی کو ضروری کچن آئٹمز مناسب نرخوں پر تسلسل کے ساتھ مل سکیں۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ میری کاوشوں کا محور عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنا ہے جس کے لئے سرکاری مشینری کو مزید فعال ہونا پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں پرائس کنٹرول کے لئے مسلسل فیلڈ وزٹ جاری رکھیں۔ تمام فیلڈ وزٹ کی تصاویر اور وڈیوز وقت و تاریخ کے ساتھ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی جائیں۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ اشیاء ضروریہ کی سپلائی چین کو بھی مزید بہتر بنایا جائے. وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزراء سردار اویس لغاری، عطاتارڑ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری خوراک اور متعلقہ حکام نے شرکت کی.

    اس سے قبل وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث پریشان عوام کو ریلیف دینے کیلئے پوری انتظامی اور سیاسی مشینری کو متحرک کر دیا ہے،اللہ تعالٰی کی مخلوق کی مشکلات کم کرنے کیلئے صوبائی وزراء، منتخب نمائندے اور پولیٹیکل اسسٹنٹس کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہرچھوٹے بڑے شہر جا کر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیں ، ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کو پرائس کنٹرول کے موٹر اقدامات سے جانچا جائے گا ، پرائس کنٹرول کے لئے ہر ضلع میں کئے گئے اقدامات کی مانیٹرنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے.

    انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کی سرگرمیوں کی رپورٹ مرتب ہو گی ، ہر ضلع کی کارکردگی جانچ کر سزا اور جزا کا تعین ہوگا ۔اچھا کام کرنے والے کی تحسین کی جائے گی۔ پرائس کنٹرول کے حوالے سے تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرائس کنٹرول کے اقدامات میں کوتاہی کرنے والوں کو جوابدہ ہونا ہوگا ۔ پرائس کنٹرول کے لئے سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔ میں عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے پلان کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

  • احترام رمضان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا

    احترام رمضان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا

    قصور
    پرائس کنٹرول اسپیشل مجسٹریٹ کے چھاپے، اشیاء خردونوش مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کی شامت، متعدد کوجرمانے کردئیے، کئی دکانداروں کیخلاف مقدمات درج، احترام رمضان قوانین پر ہرصورت عمل درامد کروایا جائیگا،

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں احترام رمضان قوانین کی خلاف ورزی اور اشیاء خردونوش مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آگئی، اسپیشل مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ آفس رجسٹریشن کے سیکنڈ انچارج محمدعامرگجر نے قصور،پتوکی، چونیاں ودیگرجگہوں پرکاروائی کرکے متعدد دانداروں کو 30 ہزار کے جرمانے کردئیے، جبکہ 4کیخلاف مقدمات درج کروادئیے

  • پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و ضلعی انتظامیہ متحرک

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و ضلعی انتظامیہ متحرک

    قصور
    پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و ضلع انتظامیہ متحرک ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور میں یکم اپریل سے لیکر ابتک 38 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 7354دوکانوں کو چیک کیا ہے جن میں 505 دوکانداروں کو خلاف ورزی کرنے پر موقع پر 6 لاکھ 34 ہزار200 روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 80 دوکانداروں کیخلاف آئی آرز درج کروائی گئیں ہیں
    جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں چینی کی فروخت 85 روپے فی کلو،آٹا 20 کلو تھیلا 860 روپے میں فروخت یقینی بنائی جا رہی ہے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

    شہزاد ملک سمائل نیوز قصور

  • ملاوٹ انتہاہ کی ہو گئی،خالص اشیاء ناپید

    ملاوٹ انتہاہ کی ہو گئی،خالص اشیاء ناپید

    قصور
    تحصیل پتوکی میں اشیاءخوردونوش میں ملاوٹ انتہائی عروج پرپہنچ گئی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور لوکل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے کر سوگئی محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور لوکل انتظامیہ محض کاغذی کاروائی میں مصروف عوام بہت سی بیماریوں کے گھیرے میں

    تفصیلات کے مطابق تحصیل پتوکی میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ اپنے عروج پر گئی ہے ۔دودھ، دہی ، گھی ، چائے کی پتی،مصالحات جات، سرخ مرچ، بیسن اور دیگرچیزوں کا خالص ملنا ناممکن ہو چکا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور لوکل انتظامیہ کا غذی کاروائیوں تک محدودہوکر رہ گئی ہے۔خالص اشیاءکا ملنانا ممکن ہو چکا ہے۔سب سے زیادہ ملاوٹ دودھ، دہی ، گھی ، چائے کی پتی،مصالحات جات، سرخ مرچ ،بیسن میں کی جارہی ہے۔ مختلف علاقوں میں کھا د اور کیمیکلز وغیرہ دودھ،تیار کرنے کی فیکٹریوں میں دودھ کے نام پر کھلے عام صحت زہر فروخت کیا جارہا ہے۔مضر صحت اشیاءخوردونوش کے استعمال سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہیپاٹائٹس ، ٹی بی اور گردوں کے امراض معدہ ،جگراور دیگر امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔جب کہ سرکاری ونجی ہسپتال مضر اشیاءخوردونوش کے استعمال کرنے والے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔جب کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور لوکل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزےلے کر سوگئی ہوئی ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اشیاءخوردونوش میں ملاوٹ کے انسانی زندگیوں پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

  • زیر صدارت وزیرِ اعظم  اجلاس منعقد، اشیاء کی قیمتوں کی پرایس لسٹ جاری

    زیر صدارت وزیرِ اعظم اجلاس منعقد، اشیاء کی قیمتوں کی پرایس لسٹ جاری

    اسلام آباد،03فروری2021:
    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک بھر میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی دستیابی و قیمتوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس. اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء، سیکرٹری صاحبان، چیف سیکرٹری صاحبان و دیگر سینئر افسران شریک. وزیرِ خزانہ نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے بتایا کہ سالانہ بنیادوں کے تقابلی جائزے کی بنیاد پر جنوری میں سی پی آئی 5.7فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ پچھلے سال 14.6فیصد تھا۔ اسی طرح جولائی سے جنوری تک سی پی آئی 8.2فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ پچھلے سال انہی مہینوں (جولائی سے جنوری)11.2فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ان اعدادوشمار کے مطابق سی پی آئی میں واضح کمی دیکھنے کو آئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چینی، انڈوں، پیاز وغیرہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ آٹے کی قیمت میں استحکام دیکھنے کو آیا ہے۔
    اجلاس کو حکومت کی جانب سے سرکاری گندم کی ریلیز کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ہول سیل اور ریٹیل (پرچون) کی سطح پر اور مختلف اضلاع میں قیمتوں میں پائے جانے والے فرق پر تفصیلی بریفنگ. اجلاس کو بتایا گیا کہ ہول سیل اور ریٹیل میں قیمتوں میں فرق مارکیٹ کمیٹیوں کی ناکامی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی دو صوبائی حکومتوں میں موجودہ مارکیٹ کمیٹیوں کو فوری طور پر ختم کر دیا جائیگا۔ شفاف عمل کے نتیجے میں قابل افراد پر مشتمل کمیٹیوں کے قیام تک یہ ذمہ داری متعلقہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کو سونپی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں لیے جانے والے مختلف اقدامات پر بھی تفصیلی بات چیت
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ملوں میں کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو شوگر کی مد میں وصول شدہ سیل ٹیکس کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی تاکہ اس نظام کو شفاف بنایا جا سکے۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کے موثر اقدامات کے نتیجے میں جولائی سے جنوری کے عرصے میں شوگر سیل ٹیکس کی مد میں 84فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
    وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مناسب قیمتوں کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
    وزیرِ اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام اسٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
    وزیرِ اعظم نے وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی کو ہدایت کی کہ مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے گندم، چینی جیسی بنیادوی اشیائے ضروریہ کے تخمینوں کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس حوالے سے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
    وزیر اعظم نے تمام چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے انتظامیہ کا متحرک اور فعال کردار یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے حکم دیا کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوری ایکشن کو یقینی بنایا جائے۔

  • صدرگوگیرہ: اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی چیک کرنیکی آڑ میں کرپشن ، شہریوں نے ایکشن کا مطالبہ کردیا

    صدرگوگیرہ: اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی چیک کرنیکی آڑ میں کرپشن ، شہریوں نے ایکشن کا مطالبہ کردیا

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی علاقے صدر گوگیرہ میں شہریوں نے بتایا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی کوالٹی چیک کرنے اور ناجائز منافع خوری کنٹرول کرنے والے بعض سرکاری اہلکار یہاں چھوٹے دکانداروں خاص طور پر پھلوں ، سبزیوں اور گوشت کی دکانوں وغیرہ سے پھل ، سبزی اور گوشت وغیرہ کے شاپر بھر کر لے جاتے ہیں ۔ چیکنگ کے دوران دو چار ملازمین نے خالی شاپر پکڑے ہوتے ہیں اور بھرتے رہتے ہیں ۔ بھرے ہوئے شاپر منتقل کرکے نئے سرے سے شاپر بھرنے لگتے ہیں ۔ اس عمل کی بہت سے لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا لی ہیں ۔ جو دکاندار انکار کرے اُسے جرمانہ کردیا جاتا ہے۔ یہ لوگ بڑی دکانوں سے دور ہی رہتے ہیں ۔ چیکنگ کے علاوہ بھی دکانوں سے چیزیں لے آتے ہیں ۔ شہریوں نے اس عجیب سی کرپشن کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے ۔ اہلکاروں نے شہریوں کی روک ٹوک پر موقف اختیار کیا ہے کہ اشیاء کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے چیزیں لائی جاتی ہیں ۔ طرفہ تماشا یہ ہے کہ نہ چیزیں واپس دی جاتی ہیں اور نہ کوئی ایکشن لیا جاتا ہے ۔