قصور
عوام نے حکومت کے روز روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کو ڈرامہ قرار دے دیا
تفصیلات کے مطابق عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ روز ضروری ہے تو پھر ٹرانسپورٹ کرایوں، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر کم یا زیادہ کیا جائے
شہریوں کا کہنا ہے کہ جس دن پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے اسی دن ٹرانسپورٹ کرایوں سمیت ہر چیز مہنگی کر دی جاتی ہے تاہم جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو اشیائے ضروریہ، کرایوں اور دیگر سامان کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جاتی
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اضافے کا بوجھ فوری طور پر عوام پر منتقل کیا جاتا ہے تو قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی اسی رفتار سے عوام تک پہنچایا جائے
