Baaghi TV

Tag: اطلاعات

  • سابق حکومت نے نالائقی میں ٹرافی جیتی ہے ، فردوس عاشق اعوان

    سابق حکومت نے نالائقی میں ٹرافی جیتی ہے ، فردوس عاشق اعوان

    استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج معاشی استحکام ہے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں معیشت کا برا حال ہوا، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، پاکستان اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے عید کے بعد فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں گے ، جس نے اپنی انا کو قربان نہیں کیا اسکی قربانی کا کوئی فائدہ نہیں،اوورسیز پاکستانی اس ملک کیلئے تڑپ رکھتے ہیں ،سابق حکومت نے نالائقی میں ٹرافی جیتی ہے ،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی پاکستان کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا، موجودہ حکومت کے ایک سال میں بھی عوام کا برا حال ہو گیا، استحکام پاکستان پارٹی دلوں کو جوڑنے کیلئے بنائی گئی ہے عید کے بعد پارٹی سیاسی میدان میں کھیلنے جا رہی ہے

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی راہیں پارٹی سے جا کر لی ہیں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا پوری قوم نے دیکھا، ایک منظم سازش کے ذریعے زمان پارک سے منصوبہ بندی کی گئی جس کا مقصد قومی اداروں کی تضحیک کرنا تھا ،فردوس عاشق اعوان نے بعد میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی تو انہیں پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ دے دیا گیا،

  • وزارت اطلاعات کے زیراہتمام ڈائمنڈ جوبلی ادبی کتاب میلہ

    وزارت اطلاعات کے زیراہتمام ڈائمنڈ جوبلی ادبی کتاب میلہ

    انفارمیشن سروس اکیڈمی اور ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنزوزارت اطلاعات کے زیراہتمام ڈائمنڈ جوبلی ادبی کتاب میلہ منعقد کیا گیا جسے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد باالخصوص نوجوانوں، میڈیا ، سینئر حکام اور سماجی و ادبی حلقوں کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات شاہیرہ شاہد نے اس موقع پر ایک روزہ نمائش کا افتتاح کیا اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔

    پاکستان کی تاریخ ، ثقافت، کھیل، سیاحت اور ادب سے متعلق دو ہزار سے زائد کتب نمائش کے لئے رکھی گئی تھیں جو’’ مسٹر بکس ‘‘ اسلام آباد کی طرف سے مہیا کی گئی تھیں جس کے منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ یوسف بھی تقریب میں موجود تھے۔ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنزوزارت اطلاعات نے بھی اپنی تازہ ترین مطبوعات اور ڈیجیٹل تصویری مجموعوں کا خصوصی سٹال لگایا۔ ڈائریکٹوریٹ نے یوم آزادی کی مناسبت سے تیار کی گئی دستاویزی فلمیں اور قومی نغمے بھی دکھائے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات شاہیرہ شاہد نے کہا کہ کتاب میلہ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتاب ہماراورثہ ہے، اسے نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ،باالخصوص نوجوانوں اور تعلیمی اداروں میں کتب بینی کافروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، اس کےلئے ہم سب کو اپنا کرداراداکرناہو گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا قومی تعمیر میں اہم کردار ہے لہٰذا انہیں علم پر دسترس کی ضرورت ہے اور کتب علم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ منانے کاسلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ وزارت اطلاعات کے تمام ادارے اس میں اپنا اپنا کردارادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میلے کے انعقاد کامقصد لوگوں میں کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔ ہم کتب بینی کی جانب لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس کتاب میلہ سے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفیدہوں۔

    وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈیجیٹل فوٹو گرافی کی نمائش میں پاکستان کی 75 سالہ تاریخ کو ڈیجیٹل طریقے سےپیش کیاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے اپنے پرانے فنکاروں کو سراہنے کےلئے تقریبات کااہتمام کیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ ہم نےقومی ترانے کی جدید طریقے سے ری ریکارڈ نگ کی ہے ،ترانے کے الفاظ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی صرف اس کی ریکارڈنگ میں جدت لائی گئی ہے۔ ہم قوم کو 75 ویں سالگرہ پر قومی ترانے کا یہ تحفہ پیش کریں گے۔ اس موقع پرانہوں نے مسٹر بکس کا سٹالز لگانے ، تقریب کے شرکا اور میڈیا کاشکریہ ادا کیا

    ۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی سعید جاوید اور ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز عمرانہ وزیر نےکتب میلے کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلہ میں ہے اور اس کا مقصد نوجوانوں میں کتب بینی کو فروغ دینا ہے یہی وجہ ہے کہ تقریب میں نوجوانوں کو بڑی تعداد میں مدعو کیا گیا ہے ۔

    مسٹر بکس کے منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ یوسف نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انفارمیشن سروس اکیڈمی اور ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ان کے بک ہائوس سے اس خصوصی نمائش کے لئے کتب کی فراہمی سے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ بعدازاں ایوارڈ کی تقریب میں انفارمیشن سروس اکیڈمی اور ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کے ڈائریکٹر جنرلز نے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات شاہیرہ شاہد اور مسٹر بکس کے مالک عبداللہ یوسف کو خصوصی یادگاریں پیش کیں۔

    شرکاء نے نمائش کے لئے رکھی گئی کتب میں بے حد دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنی پسند کی کتب خریدیں جن میں زیادہ ترکتب تاریخ ، کھیلوں اور پاکستانی ثقافت بارے تھیں۔شرکاء نے ادب اور دیگر موضوعات پر کتب بھی خریدیں۔ تمام کتب پر دس فیصد کی خصوصی رعایت دی گئی تھی اور شرکاء نے اس رعایت کا زبردست فائدہ اٹھایا۔

  • مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو متحد کرنے کی کوششیں:دو درجن سےزائد اراکین چھوڑسکتےہیں:رپورٹ

    مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو متحد کرنے کی کوششیں:دو درجن سےزائد اراکین چھوڑسکتےہیں:رپورٹ

    کراچی: مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو متحد کرنے کی کوششیں:دو درجن سےزائد اراکین چھوڑسکتےہیں:اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو حکومت کے خلاف متحد کرنے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دونوں جماعتوں کے اتحاد کی صورت میں دو درجن سے زائد اراکین اسمبلی یا تو پی ٹی آئی میں چلے جائیں گے اور ہوسکا تو کچھ پی پی میں بھی جاسکتے ہیں ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ وہ اراکین ہیں اتحاد کی صورت میں اپنی سیاست کو خطرے سمجھتے ہیں

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے سرکردہ رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، دونوں جماعتوں کے اتحاد میں پیشرفت پر فیصلہ جلد متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کے بیانات کے بعد حکومت اور ق لیگ کے تعلقات خرابی کی طرف چلے گئے ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ق لیگ اور مسلم لیگ ن مستقبل کی سیاست مل کر کرنے کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں اور اس سے متعلق باضابطہ طور پر اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔

    ن لیگ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان جلد ہی مثبت پیش رفت کا اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کو حکومت تاحال مطمئن نہیں کر پائی ہے جبکہ مسلم لیگ ق اور حکومت میں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے۔

    ذرائع ق لیگ کے مطابق سیاست میں ضد یا انا نہیں بلکہ پارلیمانی و جمہوری رویے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، مسلم لیگ ق کی پنجاب سمیت ملکی سیاست میں ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے۔

  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن،7دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن،7دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن،7دہشت گرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن دشمنوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی موجودگی پر خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، یہ آپریشن صوبے میں امن کے بیرونی سپانسر شدہ دشمنوں کو پکڑنے کے لیے کیا گیا۔

    بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشتگردوں نے اپنے کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش اور اس دوران سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے، مارے جانے والوں میں کمانڈر حاصل ڈوڈ اور واشدل شامل ہیں۔ یہ دہشت گرد مکران ڈویژن میں حالیہ فائرنگ اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔بیان کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا اور انہیں بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ : وزیراعظم

    پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ : وزیراعظم

    لاہور: پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ :اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کے شعبوں میں پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی جس میں عثمان بزدار نے وزیراعظم کو صوبے کے اہم امور، امن و امان کی صورتحال اور انار کلی واقعے پر بریفنگ دی جب کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیار یوں سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں تحصیل کی سطح پر ریسکیو سروس کا آغاز کردیا ہے اور ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس بھی شروع کررہے ہیں جس پر وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے ائیر ایمبولینس کے منصوبے کی تعریف کی۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف محکموں میں اصلاحات اور صحت کارڈ کی تقسیم سےمتعلق بھی وزیر اعظم کو بریف کیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے اور مختلف شعبوں میں قانون سازی سےمتعلق بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں حکومتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی عوامی ریلیف کے شعبوں میں کارکردگی قابل تعریف ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔