Baaghi TV

Tag: اظہار افسوس

  • احمد آباد طیارہ حادثہ: وزیراعظم، نواز شریف، بلاول بھٹو سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    احمد آباد طیارہ حادثہ: وزیراعظم، نواز شریف، بلاول بھٹو سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کے افسوسناک طیارہ حادثے پر پاکستان کے اعلیٰ سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حادثے میں 241 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل گرفتہ ہوں، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی اس المناک حادثے کو انسانیت کا مشترکہ دکھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے، بھارتی عوام اور وزیراعظم مودی سے تعزیت کرتا ہوں۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آنے والا طیارہ حادثہ افسوسناک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایئر انڈیا کی پرواز کا حادثہ جان کر دکھ ہوا، بھارت کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں حادثے پر گہرا دکھ ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔

    رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس ہے، ہم متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایئر انڈیا حادثہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، بھارتی، برطانوی اور کینیڈین شہریوں کی ہلاکت پر دکھ ہے۔

    واضح رہے کہ ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد سے لندن جا رہا تھا، جو ٹیک آف کے فوراً بعد ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ 241 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ ایک 40 سالہ برطانوی شہری وِشوَش کمار رمیش معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا، جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔

  • عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے عامر لیاقت جو کہ رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان تھے ۔جن کی شخصیت کسی تعارف کی متحاج نہیں ہے ۔ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔

    مولانا طارق جمیل نے عامر لیاقت کے لیے مغفرت کی دعا کی ۔اور مزید یہ کہ یہ بھی دعا کی کہ اللّه پاک انھیں جنت میں اعلی مقام عطاء کریں ۔اور ان کے گھر والوں کو بھی صبر دیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چند الفاظ لکھے۔

    عامر لیاقت کا تعلق کراچی سے تھا اور انہوں نے وہاں پر موجود اپنے گھر میں ہی وفات پائی ۔ عامر لیاقت رمضان ٹرانسمیشن بھی کرتے تھے ۔اس ٹرانسمیشن کو عوام بہت شوق سے دیکھتی تھی ۔

  • خالد حمید فاروقی کی وفات پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

    خالد حمید فاروقی کی وفات پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

    خالد حمید فاروقی کی وفات پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

    سینئر صحافی تجزیہ کار خالد حمید فاروقی برسلز میں وفات پا گئے ہیں

    خالد حمید فاروقی کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے لیکن لندن سے برسلز واپس پہنچے تو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا ،خالد حمید فاروقی کا تعلق کراچی سے تھا لیکن وہ طویل عرصے سے یورپ میں مقیم تھے انہوں نے پسماندگان میں بیوہ، بیٹا اور بیٹی کو چھوڑا ہے

    خالد حمید فاروقی عالمی امور پر رپورٹنگ کے لیے شہرت رکھتے تھے وہ جیو نیوز سے وابستہ تھے انہوں نے اہم امور پر مختلف ممالک سے غیر معمولی رپورٹنگ کی حال ہی میں انہوں نے فرانس کے صدارتی انتخابات کی کوریج بھی کی تھی خالد حمید فاروقی جنگ کی کوریج کے لیے حال ہی میں یوکرین بھی گئے تھے جبکہ وہ نیٹو، یورپی یونین کے امور کی کوریج کا وسیع تجربہ رکھتے تھے

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی خالد حمید فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خالد حمید فاروقی ایک کہنہ مشق اور اپنے پیشے سے عشق کرنے والے صحافی تھے اور خالد حمید فاروقی کی وفات صحافت کے شعبے کا بڑا نقصان ہے خالد حمید فاروقی کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر دے آمین

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپ میں سینئر پاکستانی صحافی خالد حمید فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ خالد حمید فاروقی نے کئی دہائیوں تک عالمی امور پر غیرمعمولی رپورٹنگ کرکے پاکستانی عوام کو عالمی حالات حاضرہ سے باخبر رکھا، خالد حمید فاروقی ایک جمہوریت پسند انسان تھے، ان کی صحافتی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، خالد حمید فاروقی یورپ میں پاکستان کی ایک توانا آواز تھے، ان کے انتقال سے یورپ میں پاکستانی صحافت میں بڑا خلا پیدا ہوگیا،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خالد حمید فاروقی کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سنیئر صحافی خالد حمید فاروقی کی وفات پہ بہت دکھ ہو ا خالد حمید فاروقی سنجیدہ طبعیت اور اعلی صحافتی معیار پر کاربند صحافی تھے وہ یورپ سے پاکستانی صحافی کے طور پر معروف تھے، حالیہ یوکرین جنگ میں بھی انہوں نے ایک نئی صحافتی تاریخ رقم کی تھی وہ ایک بہت اچھے اور محنتی انسان، قابل اور باخبر صحافی تھے، ان کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

    وزیراعلی ٰپنجاب نے معروف صحافی خالد حمید فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،وزیر اعلی ٰحمزہ شہباز شریف نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ، حمزہ شہباز نے صحافت میں گراں قدر خدمات پر مرحوم خالد حمید فاروقی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ،حمزہ شہبا زکا کہنا تھا کہ خالد حمید فاروقی کواپنے فن میں کمال حاصل تھا خالد حمید فاروقی کی خدمات کو بھلا یانہیں جا سکے گا خالد حمید فاروقی کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین