راولپنڈی:معروف عالم دین چئیرمین امن کمیٹی پیر سید اظہار شاہ بخاری نے پاک افواج و احترام پرچم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے,انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہماری جان اور قومی پرچم ہماری پہچان ہے. پاک فوج کا احترام ہمیں اپنی جان اور قومی پرچم کا احترام اپنے کفن سے زیادہ عزیز ہے,قومی پرچم ہر قوم کی پہچان اور نظریے کی عکاسی کرتا ہے. سبز مسلمانوں اور سفید اقلیتوں کو ظاہر کرتا ہے, اس ملک میں ہر محب وطن کو جینے کا حق ہے. انہوں نے کہا کہ پاک افواج کا وجود ہی پاکستان کی ضمانت ہے
Tag: اظہار بخاری
-

فطرانہ کتنا ہوگا..؟ معروف عالم دین نے بتادیا
راولپنڈی :سید اظہار بخاری مرکزی چئرمین امن کمیٹی نے کہا کہ اس سال فطرانہ فی کس سو روپے ہوگا اور مخیر حضرات اپنی مالی استطاعت کے مطابق فطرانہ ادا کریں.فطرانہ کی رقم سفید پوش غرباء کو دینے سے زیادہ ثواب ملے گا انہوں نے کہا کے فطرانہ عید الفطر کی نماز سے قبل ادا کیا جاتا ہے ،افراتفری کے اس دور میں انسانی خدمت بہت بڑی عبادت ہے.انہوں نے کہا کہ بیت المال کے چئرمین علماء کے ساتھ مل کر ایسی پالیسی بنائیں تاکہ غریب کی خوشیوں کے بھی چراغ روشن ہوجائیں انہوں نے کہاکے فطرانہ رووں کی قبولیت کا سبب بنتا ہے
-

ضلع امن کمیٹی رمضان میں فعال کردارادا کرے گی ،اظہار بخاری
راولپنڈی:چئیرمین امن کمیٹی سید اظہار بخاری نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع امن کمیٹی رمضان میں فعال کردارادا کرے گی،ضلعی انتظامیہ مسجدوں و امام بارگاہوں میں سیکیورٹی یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر متحد ہوں اور اسلام دشمنوں کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کریں انہوں نے کہا رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اس لئے ماہ رمضان کو سعادت سمجھ کر اس میں ہر قسم کے اختلافات کو دور کرنا ہوگا.
-

رمضان کی آمد اظہار شاہ بخاری کا بیان سامنے آگیا
راولپنڈی :معروف عالم دین چئرمین امن کمیٹی راولپنڈی پیر سید اظہار شاہ بخاری نے کہا کہ رمضان کی آمد پر خوش ہونے والوں پر جہنم کی آگ حرام کردی جاتی ہے،ماہ رمضان میں شیطان کو بند کردیا جاتا ہے تاکہ روزہ دار اس کے شر سے محفوظ رہے.اپنی مرضی کو چھوڑ کر خدا کی مرضی کا نام روزہ ہے،انہوں نے کہا کہ پوری قوم رمضان کی آمد کا استقبال خوشی سے کرےاور نیکیوں کا ذخیرہ کریں اس کے علاوہ امن و بھائی چارگی کو فروغ دیں اور ملک وملت کے استحام کے لیے دعائیں کریں
