Baaghi TV

Tag: اظہار یکجہتی

  • مولانا طاہر اشرفی کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

    مولانا طاہر اشرفی کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

    مولانا طاہر اشرفی نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے-

    پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور امتِ مسلمہ کا وہ گہرا زخم ہے جو فلسطین کی طرح مسلسل خون بہا رہا ہے۔

    مولانا طاہر محمود اشرفی پاکستان کی عوام اور ریاست ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اس وقت تک کھڑی رہے گی جب تک کشمیریوں کو اقو ام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت نہیں مل جاتا، 5 فروری کو پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا صبح فجر کی نماز کے بعد کشمیری عو ام، ان کے شہداء اور غازیوں کے لیے دعائیں کی جائیں گی ملک کے تمام علماء، مشائخ اور مختلف مذاہب کے افراد کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کر یں گے۔

    پنجاب پولیس: اصلاحات، قیادت اور تسلسل کی امید، تجزیہ : شہزاد قریشی

    کشمیری جدوجہد کی پوری دنیا میں ہر جگہ پر جہاں پر بھی کوئی امن پسند ہےوہ تائید کرےگا اور جمعہ کو جہاں پر پورے ملک میں بلوچستان میں ہونےوالی دہشت گردی پر یوم مذمت منایا جائے گا وہاں پر ہندوستان کی جارحیت کے خلاف اور کشمیری عوام کی جدوجہد کے حق میں بھی خطبات جمعہ میں علماء اور مشایخ اور پاکستان کی عوام ان کو خراج تحسین پیش کریں گے،انشاءاللہ تعالی وہ دن قریب ہے جب کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملے گا اور یہ ہندوستان کی اور اسرائیل کی جو بربریت و وحشت ہے یہ کشمیر اور فلسطین سے ختم ہوگی۔

    فیلڈ مارشل نے مسئلہ کشمیر پرجس عزم کا اظہار کیا،وہ سچ کردکھایا

  • افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں

    افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں

    افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

    باغی ٹی وی : 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد احتجاج کے بعد فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا گیا9 مئی کے قابل مذمت واقعات کے بعد سے افواج پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آج بھی فوج کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔

    باجوڑ میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

    پاکستان مسلم لیگ ق سمیت مختلف چھوٹی بڑی جماعتوں اور انجمنوں کی جانب سے افواج پاکستان کے حق میں منعقدہ ریلیوں میں پاک فوج زندہ باد کےنعرے لگانے کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    بہاولنگر میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سماجی رہنماء رانا بختاور کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

    ادھر پشاور میں پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عوام نے ہشت نگری سے ریلی شروع کی ریلی کے شرکاء نے پولیس کو ہار پہنائےاور پھول کی پتیاں نچھاورکیں ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم تھام کر فوج اور پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔

    کراچی: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک ہزار افراد پر مشتمل کار ریلی

    دوسری طرف آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کہوٹہ کے مقام پر انتظامیہ ، پولیس اور سرکاری ملازمین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی پاک فوج زندہ باد ریلی میں سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ فوجیوں، بلدیاتی نمائندوں، تاجروں، طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی میں شریک افراد نے فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ شرکاء نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔

    مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، حالیہ واقعات کی وجہ سے دشمن کو پروپیگنڈے کا موقع مل رہا ہےعوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہداء اور غازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عوام پاک فوج کے ہر حکم پر لبیک کریں گے اور خون کا آخری قطرہ دینے کیلئے تیار ہیں۔

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں …

  • باجوڑ میں بھی پاک فوج  کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

    باجوڑ میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

    پشاور: باجوڑ میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی: باجوڑچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی حاجی لعلی شاہ پختونیارنےریلی کی قیادت کی ریلی میں قبائلی زعما،تاجر برادری اور دیگر عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    کراچی: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک ہزار افراد پر مشتمل کار ریلی

    عمائدین کا کہنا تھا کہ بازاروں میں سیاسی جلسے کرنے اور افواج پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سیاسی جماعت کےکارکنوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج:رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والا باپ بیٹا گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کےلیے کراچی میں عظیم الشان کار ریلی کا انعقاد کیا گیا،300 سے 350 گاڑیوں پر مشتمل اس ریلی میں 950 سے ایک ہزار افراد نے شرکت کی تھی سول سوسائٹی کی جانب سے ڈالمین مال سے لے کر سی ویو تک کار ریلی نکالی گئی،ریلی کی سربراہی لیاقت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر علی فرحان نے کی تھی-

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث 4 خواتین سمیت14 شر پسندوں کی شناخت ہو گئی

    ریلی میں شرکاء نے پاک آرمی کی چھاؤنیوں اور حساس تنصیبات پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا اس دوران پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے۔

  • کراچی: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک ہزار افراد پر مشتمل کار ریلی

    کراچی: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک ہزار افراد پر مشتمل کار ریلی

    پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کےلیے کراچی میں عظیم الشان کار ریلی کا انعقاد کیا گیا،300 سے 350 گاڑیوں پر مشتمل اس ریلی میں 950 سے ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی : سول سوسائٹی کی جانب سے ڈالمین مال سے لے کر سی ویو تک کار ریلی نکالی گئی،ریلی کی سربراہی لیاقت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر علی فرحان نے کی۔

    شرجیل میمن نے چیف جسٹس کوکھلا چیلنج کردیا

    ریلی میں شرکاء نے پاک آرمی کی چھاؤنیوں اور حساس تنصیبات پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا اس دوران پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے۔

    دوسری جانب پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ 9 مئی کومشتعل افراد، اس پر اکسانے اور عمل کرنےوالوں کوانصاف کےکٹہرےمیں لائیں گے،ورپاک افواج اپنی تنصیبات کوجلانےکی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی –

    نادرا نے جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری کا اجرا کر دیا

    ان کا کہنا تھا کہ ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گےآرمی چیف کا قومی سلامتی کو درپیش خطرات پرزوردیتے ہوئےکہنا تھاکہ امن و استحکام کےعمل کوخراب کرنےوالوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی-

  • ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

    ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

    قصور
    پوری دنیا و ملک بھر کی طرح قصور میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے و ریلیاں نکالی جائینگی
    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ضلع بھر کے ہر گلی محلے گاؤں و شہر میں ریلیاں نکالی جائینگی جس میں 74 سال قبل سلامتی کونسل کی طرف سے جنگ بندی کی شرط پر کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو کہ تاحال پورا نہیں کیا گیا سلامتی کونسل کو اس دن کا وعدہ یاد کروانے کیلئے ریلیاں نکالی جائینگی اور مطالبہ کیا جائے گا کہ انڈین گورنمنٹ مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکالے اور کشمیریوں کو رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دی جائے
    ریلیاں نماز جمعہ کے فوری بعد نکالی جائینگی