Baaghi TV

Tag: اعتراف

  • جو سازش شہباز گل نے کی تھی اس کا کل عمران خان نے اعتراف جرم  کیا ہے ،مصدق ملک

    جو سازش شہباز گل نے کی تھی اس کا کل عمران خان نے اعتراف جرم کیا ہے ،مصدق ملک

    وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ کل سے بہت تشویش چل رہی ہے،عمران خان کی کل کی تقریر کے بعد لوگ حیران اور پریشان ہیں،عمران خان اس ملک میں تمام سازشوں کا مرکز ہیں،اقوام متحدہ میں بطور وزیراعظم عمران خان نے اداروں پر تنقید کی،سوشل میڈیا پر دفاعی اداروں کے خلاف ٹرینڈ چل رہے ہیں.

     

    پاک فوج میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے، آئی ایس پی آر

     

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ شہدا کے خلاف ٹرینڈ چلائے گئے، شہباز گل نے فوج کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی،شہباز گل کے پیچھے عمران خان ہیں، واضح ہوگیا ادارں کیخلاف ٹرینڈ چلانے والے کون ہیں؟،جو سازش شہباز گل نے کی تھی اس کا کل عمران خان نے اعتراف جرم کیا ہے .

     

    عمران خان کے فوج مخالف بیانات،حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے کی شدید مذمت

     

    مصدق ملک نے کہا کہ شہباز گل کے بغاوت پر اکسانے کی مقدمے کی ذمہ داری عمران خان نے قبول کر لی ، واضح ہوگیا اداروں کیخلاف ٹرینڈ چلانے والے کون ہیں؟عمران خان صاحب آپ کرنا کیا چاہتے ہیں؟عمران خان سے پوچھتا ہوں جو جرنیل شہید ہوئے وہ محب وطن نہیں تھے؟کیاصرف کرکٹ کھیلنے والا ہی محب وطن ہے، یہ وزن جو کل آپ نے اٹھا یا ہے یہ قوم آپ کو یہ وزن اٹھانے نہیں دے گی.

     

    پوری فوج محب وطن ہے، عمران خان اپنی بات کی خود وضاحت کریں،صدر عارف علوی

     

    مصدق ملک نے کہا کہ اب تو پوچھنا چاہیے کہ کون میر صادق اور کون میر جعفر تھا،شاہ محمود ، پرویز خٹک بتائیں کیا وہ عمران خان کے بیان کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں؟ کیا پرویز الہٰی عمران خان کے بیان کی مذمت کریں گے؟یہ تو ثابت ہوگیا کہ شہبا زگل کے پیچھے کون کھڑا تھا؟سوال یہ ہے کہ عمران کے پیچھے کون ہے؟اس سوال کا جواب تو اب دینا ہی ہو گا،یہ وزن جو آپ نے کل اٹھایا ہے، قوم آپ کو یہ اٹھانے نہیں دے گی،پی ٹی آئی قیادت بتائے کیا وہ عمران خان کے بیان کے ساتھ ہیں یا نہیں؟.

  • فوج سے متعلق بیان پارٹی پالیسی کے مطابق دیا،شہباز گل کا اعتراف

    فوج سے متعلق بیان پارٹی پالیسی کے مطابق دیا،شہباز گل کا اعتراف

    پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل نے تفتیش کے دوران فوج سے متعلق بیان دینے کا اعتراف کرلیا ہے.

    عمران خان کا چیف آف سٹاف،تین روز گزر گئے،تھانے ملنے کوئی نہ آیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا تھا کہ بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے، میرے خیال میں، میں نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر یہ بیان نہیں دیا۔ پولیس حکام کے مطابق شہباز گل سے برآمد ہونے والا فون ڈمی تھا، شہباز گل کا اپنا فون ان کا ڈرائیور لے گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق شہباز گل کے فون سے مسلسل ٹوئٹس ہو رہی ہیں، پتا لگا رہے ہیں کہ ٹوئٹر ہینڈل والا فون کس کے پاس ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کےفون سے ٹوئٹ کرنے والا ملزم کا ساتھی ہے۔

     

    شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

     

    یاد رہے کہ شہباز گِل کو 9 اگست کو پولیس نے اسلام آباد میں گرفتار کر لیا تھا، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    گرفتار شہباز گل کے خلاف غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، گزشتہ روز عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا، کل پھر کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    قبل ازیں دوسری جانب شہبازگل کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گئی میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا،شہباز گل کا میڈیکل آج پمز اسپتال میں کروایا گیا ،تین رکنی میڈیکل بورڈ نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کا طبی معائنہ کیا وکیل نے شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا

    واضح رہے کہ شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا تھا کہ اس نے اپنا موبائل اپنے ڈرائیور کو گرفتاری کے وقت دے دیا تھا،رات کو پولیس نے شہباز گل کے‌ ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا ڈرائیور کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا کہ میرا ملکیتی موبائل جس میں اس مقدمہ کے حوالہ سے کافی سارا مواد موجود ہے گرفتاری کے وقت وہ موبائل اسسٹنٹ ،ڈرائیور اظہار کو دے دیا تھا جو کہ ابھی بھی اس کے پاس ہے جو آجکل اپنے سسرال میں مقیم ہے