Baaghi TV

Tag: اعجاز چودھری

  • نومئی مقدمہ،اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت مسترد

    نومئی مقدمہ،اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت مسترد

    انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی نومئی کے ایک مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے

    انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے راحت بیکری کے باہر جلاؤگھیرا ؤ کے کیس میں اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی ہے،عدالت میں اعجاز چوہدری کے ٹویٹ بھی پڑھ کر سنائے گئے، پراسیکیوشن نے کہا کہ اعجاز چوہدری نے کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا۔اعجاز چوہدری نے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کیلئے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی،نومئی واقعہ کا مقدمہ اعجاز چودھری کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے درج کیا تھا، اعجاز چودھری جیل میں ہیں، ان پر دیگر مقدمات بھی قائم ہیں

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

    پنجاب میں بڑا معرکہ،سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب

  • سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے احکامات

    سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے احکامات

    سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت ہوا

    پی ٹی آئی سینیٹرز ڈپٹی چیئرمین کی نشست کے پاس پہنچ گئے،اور کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو صدراتی انتخاب کیلئے پروڈکشن آرڈر جارہی کیے جائیں،سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ رولز میں واضح ہے کہ اس طرح کی صورتحال میں ایوان کے ممبران کے پروڈیکشن آرڈر جارہی کیے جاسکتے ہیں،کل صدراتی انتخاب ہیں انکو ووٹ کرنا ہے انکا حق ہے ، اس اہم مرحلے پر سینیٹر اعجاز چوہدری کو رہا ہوکر یہاں ہونا چاہیے،ہائیکورٹ کے آرڈر موجود ہیں پروڈیکشن آرڈر کیلئے عدالتوں کا کیوں رخ کریں جب ہمارے پاس اختیارات یہاں ہیں،سینیٹر اعجاز چوہدری بیمار بھی ہیں انکے میڈیکل بورڈ متعلق بھی پمز میں اقدامات کیے جائیں،یہ کوئی ذاتی معاملہ نہیں،سب ایوان متفق ہوگا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جارہی کرنے کی ہدایت کردی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنا اعجاز چوہدری کا حق ہے ،
    پی ٹی آئی ارکان نےڈیسک بجا کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو خراج تحسین پیش کیا

    عمران خان سیاسی قیدی رہا کیا جائے، مشاہد حسین سید
    سینیٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، وہ سیاسی قیدی ہیں، انہیں عام معافی دی جائے،پی ٹی آئی کا حق ہے کہ مخصوص نشست انہیں ملنی چاہئیں،اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہئیں۔

    جب ملک معاشی ترقی کرنے لگتا ہے معلوم نہیں کیوں کوئی ٹانگ کھینچ لیتا ہے ،اسحاق ڈار
    سابق وفاقی وزیر خزانہ، ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت تاریخی سنگ میل ہے،سینیٹ میں چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی موجود ہے،حکومت اور اپوزیشن ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں،حکومت اور اپوزیشن کو مسائل کے حل کے لئے مل کر چلنا ہوگا،ان ساتھیوں میں شامل ہوں جنہوں نے ریٹائر ہونا ہے،یہ ایوان بارہ مارچ سے غیر فعال ہو جائے گا، کارکردگی کی ایک لمبی داستان ہے،آج کے دور میں دو ہزار دو سے پہلے سے زیادہ اشتعال ہے، پارلیمنٹری تاریخ میں اس ایوان نے بہت حصہ ڈالا ہے، سینٹ کی کمیٹیوں کو اچھے کام پر سراہتا ہوں، نوازشریف کہہ چکے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، سینیٹ میں مسلسل احتجاج کی روایت سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جاتا، معاشی استحکام کیلئے چارٹر آف اکانومی کیا جائے ، چارٹر آف ڈیموکریسی اور چارٹر آف اکانومی وقت کی ضرورت ہے ، معاملات افہام و تفہیم سے آگے چلتے ہیں، ہماری ذاتی دشمنیاں نہیں ہونی چاہئے، اس ایوان کا تھوڑا خیال رکھنا چاہیے ، 2013 میں ملک دیوالیہ ہونے جارہاتھا، اس کے بعد ن لیگ کی حکومت آئی، ملک کی جی ڈی پی بڑھی مہنگائی کم ہوئی، پھر ملک کو کس کی نظر لگ گئی، کس کی سازش تھی، پیشگوئی تھی کہ ملک جی 20 میں جارہاہے ، ہمیں دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت ڈکلیئر کیا گیا تھا، 2014 میں دھرنے کے کلاف ساری جماعتیں متحد ہوئیں، وہ جمہوریت کی کامیابی تھی ، اس ملک میں پاناما کا ڈراما رچایا گیا، اس سازش کو پراجیکٹ 2011 کہتاہوں، ملک کو اکیلے کوئی جماعت طاقتور نہیں بنا سکتی، ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا،، تین سال میں ن لیگ کی حکومت نے چوبیسویں معاشی طاقت بنایا، مشاہد حسین سید جانتے ہیں ہم نے کیسے ایف سولہ کے پیسے واپس لیے تھے ، میں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا عادی ہوں ، جب ملک معاشی ترقی کرنے لگتا ہے معلوم نہیں کیوں کوئی ٹانگ کھینچ لیتا ہے .قومی اسمبلی سے کوئی بل پاس ہوکر آتا ہے تو سینیٹ میں سب کی نمائندگی ہے، کسی بل میں کوئی کمی ہوتی ہے تو سینیٹ کے ذریعے ترامیم کی جاتی رہی ہیں،

    کمیٹیوں کے سربراہ سے جب پوچھو تو وہ دبے انداز سے مسکرا دیتے ہیں،طاہر بزنجو
    سینیٹر طاہر بزنجو نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 64کیسے 50میں تبدیل ہوا،بلاول، شہباز شریف نے اعلان کیا کہ منحرف ارکان کو نشان عبرت بنائیں گے، دونوں بڑی جماعتوں نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی،ان کمیٹیوں کے سربراہ سے جب پوچھو تو وہ دبے انداز سے مسکرا دیتے ہیں، منحرف میں سب سے بڑی تعداد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارکان کی تھی،سب کو معلوم تھا کن سینیٹرز نے مخالف ووٹ ڈالا،ان میں چند ریٹائرہو گئے، چند انتقال کر گئے اور چند ابھی بھی ایوان میں ہیں،ایسے انتخابات میں مضبوط حکومت بنے گی جب نتائج اپنی مرضی سے بنائے گئے ہیں؟

    خواتین کا عالمی دن، سینیٹر فیصل جاوید کا قید خواتین کو رہا کرنے کا مطالبہ
    سینیٹر فیصل جاوید نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رضا ربانی صاحب ہمیشہ آئین کی کتاب لے کر آتے تھے لیکن 2 سال ہوگئے انہوں نے آئین کی کتاب نہیں کھولی، 90 دن میں الیکشن نہیں ہوئے آئین کی کتاب نہیں کھلی، خواتین کے عالمی دن پر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ اور دیگر بے گناہ قید خواتین سے اظہار یکجتہی کرتے ہیں،سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ میں تمام قید خواتین کے ساتھ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اظہار یک جہتی کرتے ہوئے عمران خان بشری بی بی اور دیگر کی رہائی کا مطالبہ کر دیا.

    ڈپٹی چیئرمین کی زیرصدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں خواتین سے متعلق قرار داد سیمی ایزدی ، ثانیہ نشتر، ثنا جمالی نے پیش کی۔ سینیٹ اجلاس میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت خواتین کی معیشت میں شمولیت کے فروغ کو یقینی بنائے۔ مؤثر تعلیمی اور ہنر سکھانے کے پروگرامزکو فروغ دیا جائے، منصوبہ بندی اور تعلیمی اصلاحات سے فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

    سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے

    سینیٹ اجلاس، گرفتار خواتین کو رہا کرو، پی ٹی آئی کا احتجاج،جے یو آئی کا بھی مطالبہ

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،33 بل منظور،زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی ترمیم مسترد

    ریپ ملزموں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد

    پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے،سینیٹر مشتاق احمد

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

     سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے بہرامند تنگی نے اپنی قرارداد واپس لے لی

  • یاسمین راشد اور اعجاز چودھری پر فرد جرم عائد

    یاسمین راشد اور اعجاز چودھری پر فرد جرم عائد

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی، ملزمان نے جرم صحت سے انکار کردیا، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت کیلئے طلب کر لیا،اورلاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

    عدالت نے ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی،ملزمان کو گزشتہ سماعت پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔

    سندھ میں پی ٹی آئی کے 32 رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    واضح رہے کہ ملزمان پر 9مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں دو مقدمات درج ہیں،مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ نمبر 108/23 درج کر رکھا ہے،روبینہ جمیل کو تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 109/23 میں پیش کیا گیا-

    ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

  • اعجاز چودھری کو جیل میں ڈینگی ہو گیا

    اعجاز چودھری کو جیل میں ڈینگی ہو گیا

    انسداد دہشت گردی عدالت ،تھانہ شادمان نزر آتش کیس اور نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی

    عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ٫میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کا 13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا ،عدالت نے تینوں ملزمان کو 30 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،اعجاز چوہدری کو ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث پیش نہیں کیا گیا ،جیل حکام نے اعجاز چوہدری کی ڈینگی رپورٹ عدالت میں پیش کی ،انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا ،تھانہ شادمان پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور ،جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،پولیس نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کردیا ،عدالت نے خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ،پولیس نے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی ،انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ،ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    اعجاز چودھری کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا مگر انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، اعجاز چودھری پر نو مئی کے روز احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، اعجاز چودھری کی آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ بیٹے کے ساتھ بات کرتے ہوئے فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ جناح ہاؤس میں ہم نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے

    دوسری جانب اعجاز چوہدری سے جیل میں ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمی اعجاز چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ،سلمی اعجاز چوہدری کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ،آئی جی پنجاب پولیس اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا ہےکہ اعجاز چوہدری کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اہل خانہ کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اعجاز چوہدری مختلف عارضوں کا شکار ہیں اہل خانہ کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت دی جائے،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

  • 9 مئی واقعات:پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    9 مئی واقعات:پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    لاہور : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی: لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت کی جس دوران جیل پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا،عدالت نے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی۔

    واضح رہے کہ اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے، انہیں 11 مئی کو گلگت بلتستان ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا پر سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی ، وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ اس اپیل میں سرکاری وکیل غلام سرور نہنگ نے پیش ہونا ہےانکی طبعیت ناساز ہے جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکتے –

    درخواست گزارکے وکیل نےکہا کہ عمر سرفراز چیمہ کو بی کلاس سہولیات دے دی تھی اعجاز چوہدری کو سہولیات فراہم نہیں کی گئی، وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ اعجاز چوہدری پر دہشت گردی کے مقدمات ہیں سنگین الزامات ہیں ،عدالت نے سرکاری وکیل کو ریمارکس دیئے کہ خدا کا خوف کریں عدالت آرڈر پاس کردیں تو پھر تو بی کلاس سہولیات دو گے ناں ،آپ متعلقہ حکام کو آن بورڈ لیں اور آگاہ کریں –

    جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی

    حکومت شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کر رہی ہے،نگران وزیراعظم

    دوسری جانب 9 مئی واقعات میں حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ، یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانہ نیو ٹاؤن راو لپنڈی منتقل کر دیا گیا ، ملزم 9 مئی کو شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا ۔

    حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ تاحال روپوش ہیں، مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔ سابق وزیر شہریار آفریدی اور سابق خاتون ایم پی اے کو اس مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    جج ہمایوں دلاور نے ہدایت پر سزا سنائی،سپریم کورٹ میں درخواست

    خیال رہے کہ9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

  • خدیجہ شاہ،اعجاز چودھری و دیگر کے ریمانڈ میں توسیع

    خدیجہ شاہ،اعجاز چودھری و دیگر کے ریمانڈ میں توسیع

    جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،عدالت نے خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی

    عدالت نے ملزمان کو 26 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی، خواتین ملزمان خدیجہ شاہ ، صنم جاوید ،عالیہ حمزہ ، روہینہ خان ، فرزانہ سرور ، طیبہ عنبرین اور تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی اور کہا کہ مقدمے کے چالان تیاری کے مرحلے میں ہے کچھ مہلت دی جائے عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 26 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

    خواتین ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔ اعجاز چوہدری کے خلاف مقدمہ نمبر 108/23 تھانہ سرور روڈ اور مقدمہ نمبر 768/23 تھانہ شادمان میں درج ہے

    دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد پر تھانہ شادمان پر حملہ کے لئے اکسانے کے الزام کا مقدمہ،لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت 17 اگست کو سماعت کے لئے مقرر کردی.خدیجہ شاہ وغیرہ کی ضمانت کی شنوائی 15 اگست کو ہو گی!

    پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • اعجاز چودھری  اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد پھر گرفتار

    اعجاز چودھری اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد پھر گرفتار

    سینیٹر اعجاز چودھری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد پھر گرفتار کرلیا گیا

    پولیس اہلکار سینیٹر اعجاز چودھری کو جیل کے عقبی دروازے سے لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر اعجاز چودھری کی رہائی کا حکم دیا تھا ،سینیٹر اعجاز چودھری کے اہلِ خانہ جیل کے باہر ان کی رہائی کے منتظر رہ گئے ،

    جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، اعجاز چودھری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر رہا گیا گیا، عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد اعجاز چودھری کو رہا کیا گیا تھا،

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخو است پر سماعت کی عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا-

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دی-

    باغی ٹی وی :اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخو است پر سماعت کی عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا-

    ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے

    دوسری جانب ملیکہ بخاری اور علی محمد کی نظر بندی کے خلاف اور دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت بھی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی وکیل درخواست گزار تیمور ملک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کو ڈی سی پنڈی کے احکامات پر دوبارہ گرفتار کیا گیا، دونوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت ڈی سی پنڈی کے حکم پر گرفتارکیا گیا۔

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    جس پر عدالت نے کہا کہ پنڈی کا کیس ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، آپ اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کریں بعدازاں عدالت عالیہ نے ہدایت کے ساتھ درخواستیں نمٹا دیں۔