Baaghi TV

Tag: اعظم خان

  • جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے دباؤ ڈالا تھا،بشیر میمن

    جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے دباؤ ڈالا تھا،بشیر میمن

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق سربراہ بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور اُن کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے ان پر دباؤ ڈالا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے کے مطابق بشیر میمن کا کہنا تھا کہ بار بار اُن پر دباؤ ڈالا گیا کہ ناصر جنجوعہ پر تشدد کرکے انھیں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دینے پر مجبور کریں عمران خان کا اصرار تھا کہ بیان دلوانے کیلئے ہر قانونی اور غیرقانونی طریقہ استعمال کیا جائے، ایف آئی اے نے تحقیقات کی تو پتا چلا کہ ناصر جنجوعہ کا ویڈیو اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ناصر جنجوعہ کے بے گناہ ہونے کا سن کر عمران خان بہت ناراض ہوئے-

    بشیر میمن نے حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ،سینیٹر روبینہ خالد

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اپریل کو بشیر میمن نے انکشاف کیا تھا کہ کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور شریف خاندان کیخلاف مقدمات بنانے کیلئے کہا تھا پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عثمان ڈار بھی خواجہ آصف کیخلاف کیس بنانے کیلئے گھر آئے۔ تاہم پی ٹی آئی رہنما نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشیر میمن کو خواجہ آصف کو گھیرنے کیلئے نہیں کہا۔

    بشیر میمن نےکہا تھا کہ عمران خان نے شریف فیملی کیخلاف مقدمات بنانے کو کہا متعدد بار کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر مقدمات بناؤ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر بھی مقدمہ بنانے کا کہا گیا تو میں نے صاف انکار کر دیا تھا مجھے وزیراعظم ہاؤس بلایا گیا، جہاں پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر مجھے سابق وزیراعظم کے پاس لے کر گئے۔ انہوں نے مجھے احتیاط کے ساتھ نئے مقدمات بنانے کا کہا۔ مجھے علم نہیں تھا کہ وہ کس بارے میں بات کر رہے تھے۔

    سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو عدالت نے بے قصور قرار دیا

    ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان اور شہزاد اکبر کے ساتھ بات چیت میں یہ عقدہ کھلا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس بنانے کی بات کر رہے تھے میں نے انہیں بتایا کہ ایف آئی اے ایسا کیس نہیں بناسکتی، جس کی وجہ سے سے ہم تینوں کے درمیان بات چیت کشیدہ ماحول میں ختم ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے لیگی نائب صدر مریم نواز سے متعلق غلیظ زبان استعمال کی تو وہ غصے میں آگئے،اعظم خان اپنے دفتر لے گئے اور مجھے اور خود کو واش روم میں بند کرلیا، وہ مجھےغصے پر قابو پانے کا کہتے رہے۔

    واضح رہے کہ 6 جولائی 2019 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کوالعزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر یہ بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نواز شریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا اس بنیاد پر مریم نواز نے یہ مطالبہ کیا کہ چونکہ جج نے خود اعتراف کرلیا ہے لہٰذا نواز شریف کو سنائی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کیا جائے۔

    فل بنچ تشکیل دے کر سیاسی، مخصوص پالیسی کے فیصلوں کا قلعہ قمع کیا جائے. …

    تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد اگلے روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے اوپرعائد الزامات کی تردید کی اور مریم نواز کی جانب سے دکھائی جانے والی ویڈیو کو جعلی۔ فرضی اور جھوٹی قرار دیا تھا

    اس معاملے پر کابینہ اجلاس کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم وزیراعظم عمران خان نے مؤقف اپنایا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ وزیراعظم کے بیان کے بعد جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم قام چیف جسٹس عامر فاروق سے ملاقات ہوئی، اس کے بعد قائمقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سے ملاقات کی۔

    ان ملاقاتوں کے بعد 12 جولائی 2019 کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد وزرات قانون نے ان کو مزید کام سے روکتے ہوئے ان کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردیں۔

    انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری

    اس دوران جج ارشد ملک کا ایک بیان حلفی بھی منظر عام پر آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے انہیں رشوت کی پیشکش کی جج ارشد ملک نے بیان حلفی میں بتایا تھا کہ وہ مئی 2019 کو خاندان کے ساتھ عمرے پر گئے، یکم جون کو ناصر بٹ سے مسجد نبویؐ کے باہر ملاقات ہوئی، ناصر بٹ نے ویڈیو کا حوالہ دے کر بلیک میل کیا۔

    بیان حلفی کے مطابق انہیں (ارشد ملک) کو حسین نواز سے ملاقات کرنے پر اصرار کیا گیا جس پر انہوں نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا، حسین نواز نے 50 کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کی، پورے خاندان کو یوکے، کینیڈا یا مرضی کے کسی اور ملک میں سیٹل کرانے کا کہا گیا، بچوں کیلئے ملازمت اور انہیں منافع بخش کاروبار کرانے کی بھی پیشکش کی گئی تھی-

    عمران خان کیخلاف ملک بھرمیں مقدمات کی تفصیلات جاری،پارٹی کے دعوے غلط ثابت

  • قومی کرکٹر اعظم خان اور سشمیتا سین سے ملاقات کی تصویر مسلسل سوشل میڈیا پر زیر بحث

    قومی کرکٹر اعظم خان اور سشمیتا سین سے ملاقات کی تصویر مسلسل سوشل میڈیا پر زیر بحث

    لوگوں میں دو شعبوں کی شخصیات کا بہت زیادہ کریز پایا جاتا ہے ایک شوبز اور دوسرا کرکٹ . ان دونوں شعبوں کی شخصیات کہیں بھی نظر آئیں تو شائقین دیوانہ وار انہیں ملتے اور سراہتے ہیں. ان کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں لیکن یہ کم کم ہوتا ہے کہ سلیبرٹیز ہی سلیبرٹیز کے ساتھ تصاویر بنوائیں. لیکن حال ہی میں ایسا ہوا ہے ، قومی کرکٹر اعظم خان اور سشمیتا سین کی ملاقات دبئی کے ائیر پورٹ‌ پر ہوئی دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ایک سیلفی لی اور اعظم خان نے اپنے اکائونٹ‌ سے اسے شئیر کیا . تصویر شئیر کئے جانے کی ہی دیر تھی کہ تصویر وائرل ہوگئی. اس تصویر پر مسلسل کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے. تصویر میں دو بڑی سلیبرٹیز کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح خوش ہیں اور اس پر دلچپسپ تبصرے جاری ہیں.

    گزشتہ چند دنوں میں سوشل میڈیا پر یہ سب سے زیادہ وائرل ہونے والی تصویر ہے اس تصویر کے بارے میں سب سے زیادہ تبصرے ہوئے اور مسلسل جاری ہیں . یاد رہے کہ اعظم خان اور سشمیتا سین کی ملاقات دبئی ائیر پورٹ پر ہوئی ان کا یہ کہنا ہے کہ یہ ملاقات اتفاقیہ تھی ،انہوں نے سشمیتا سین کی بہت زیادہ تعریف کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اداکارہ بہت ہی عاجز ہیں اور ان سے ملکر کر لگتا ہی نہیں کہ ان میں سٹار ہونے کی کوئی بو ہے.

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

  • طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

    طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

    طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

    چئیرمین نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا

    چیئرمین نیب اور اعظم خان پی اے سی میں پیش ہوئے، نور عالم خان نے کہا کہ اعظم خان صاحب آپ کو دو تین مرتبہ بلا چکے ہیں آپ آج آئے ہیں، طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل میں آپ پر بھی الزام ہے،آپ پر الزام ہے آپ نے طیبہ گل کو ایک ماہ وزیر اعظم ہاوس میں رکھا،پی اے سی اس معاملہ کو بند نہیں کرے گی،

    اعظم خان نے کمیٹی اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کی بھرپور طریقے سے تردید کرتا ہوں میں کبھی اس خاتون سے نہیں ملا،ایسا نہیں سکتا ایک ماہ تک کوئی وزیراعظم ہاوس میں رہے اور ریکارڈ میں کچھ نہ ہو،مجھے یاد نہیں کہ وہ خاتون کبھی وزیر اعظم ہاوس آئی تھی،

    رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ بالواسطہ یا بلا واسطہ الزام لگانے والے کرپشن میں ملوث تھے،پی اے سی نے وزیراعظم ہاؤس اور سیکریٹریٹ سے داخل ہونے اور جانے والوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ،چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ اعظم خان شاید آپ کو علم نہ ہو لیکن خاتون وزیراعظم سے ملی تھی،

    برجیس طاہر نے کہا کہ بی آر ٹی، بلین ٹری جیسے کیسز کیسے ختم ہو گئے،سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو طلب کیا جائے ،برجیس طاہر نے جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی چئیرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ،رکن کمیٹی مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ جاوید اقبال کو چئیرمین نیب بنانا ہماری غلطی تھی،پی اے سی نے لاپتا افراد کمیشن کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ،پی اے سی نے چیئرمین لاپتا افراد کمیشن جاوید اقبال کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا،نور عالم خان نے کہا کہ جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ چکے ہیں،چیئرمین نیب نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے 15 ستمبر تک انکوائری رپورٹ آ جائے گی،جہاں بھی مالی خرد برد ہوئی ہےتحقیقات کریں گے بی آر ٹی منصوبے کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

  • سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو حکم دیا کہ اعظم خان کو کسی بھی ائیرپورٹ سے بیرون ملک نہ جانے دیا جائے،

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو مالم جبہ کیس اور بلین ٹری سونامی کے معاملہ پر طلب کررکھا تھا، اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا تھا کہ نیب نے مالم جبہ کیس کو کیوں بند کیا، کس چئیرمین نے کیا، چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ سابق چئیرمین جاوید اقبال کے دور میں مالم جبہ کیس بند ہوا، نور عالم خان نے کہا کہ چئیرمین نے مالم جبہ کیس غلط بند کیا، وہ بلیک میل ہوتا تھا،چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ مالم جبہ کیس صوبائی نیب کی سفارش پر بند کیا گیا تھا، نور عالم خان نے کہا کہ سابق چئیرمین جاوید اقبال کے دور میں جتنے کیسز بند ہوئے، ان کو دوبارہ دیکھ لیں،چیئرمین نیب نے کہا کہ مالم جبہ کیس کو احتساب عدالت نے بند کرنے کا حکم دیا تھا،

    چیئرمین نیب نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر 156 گھنٹے استعمال کیاہیلی کاپٹر کے استعمال پر 7 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، نیب اس کی ریکوری کیلئے اقدامات کررہا ہے، یہ رقم خیبرپختونخوا حکومت سے نہیں بلکہ جس نے ہیلی کاپٹر استعمال کیا ہے اس سے وصول کریں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس معاملہ پر نیب کو خط لکھنا چاہیے، چیئرمین نیب نے کہا کہ 1800 مزید لوگوں نے ہیلی کاپٹر پر سفر کیا، 2012 سے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ عمران خان اور 1800 افراد سے ریکوری کی جائے،

    چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ براڈ شیٹ کا کیس 2010 میں رجسٹرڈ ہوا، براڈ شیٹ کیس میں 3.7 ملین ڈالر کی رقم ہے،اپریل 2021 میں یہ کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا، یہ کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا تھا،ایف آئی اے حکام نے کہا کہ نیب نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا کہ کیس کی تحقیات ان کے دائرہ اختیار میں نہیں، اس کے بعد اس کیس میں پیشرفت رک گئی،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے براڈ شیٹ معاملہ پر ایف آئی سے ایک ماہ میں رپورٹ مانگ لی ،چئیرمین نیب نے کہا کہ میں اس کیس میں ایف آئی سے ہونے والی خط و کتابت واپس لیتا ہوں نیب افسران ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے

    بنک آف خیبر میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب تحقیقات کا معاملہ زیر بحث آیا، نیب حکام نے کہا کہ بنک آف خیبر میں 2012 سے 2016 کے دوران 572 افسران بھرتی کیے گئے، چیئرمین نیب نے کہا کہ ایم ڈی اور 72 افسران کی بھرتی غیر قانونی پائی گئی، بلین ٹری منصوبے میں ایک ریفرنس جلد بھجوایا جارہا ہے،تحقیقات جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ ایسی جگہوں پر درخت لگائے گئے جہاں تصدیق کیلئے پہنچنا ناممکن ہے،1 ارب درخت لگائے جانے تھے لیکن 25 کروڑ لگائے گئے، پی اے سی نے بلین ٹری منصوبے کی انکوائری 6 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

  • عمران خان، اعظم خان کی آڈیو لیک ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی گھبرا گئی

    عمران خان، اعظم خان کی آڈیو لیک ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی گھبرا گئی

    عمران خان، اعظم خان کی آڈیو لیک ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی گھبرا گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سوشل میڈیا کے حوالہ سے آڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے بعد سینئر صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اور آڈیو بھی سامنے آ رہی ہے،

    انصار عباسی کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان اور اعظم خان کی ایک مبینہ آڈیو لیک هونے والی هے جس میں امریکی مراسلے کو سیاسی طور پر سازش کا بیانیہ بنا کر پیش کرنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں آڈیو فرانزک کے بعد یہ بہت بڑی خبر ہو گی

    عمران خان کے خلاف جب عدم اعتماد جمع ہو چکی تھی اور انہیں تحریک انصاف کے ہی اراکین اسمبلی چھوڑ چکے تھے تو انہوں نے اپنی حکومت بچانے کے لئے آخری حربہ غیر ملکی سازش کا رچایا، تا ہم وہ بھی کامیاب نہ ہوا، عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور عمران خان سے وزیراعظم کی کرسی شہباز شریف نے چھین لی، عمران خان وزارت عظمیٰ کی کرسی ختم ہونے کے بعد مسلسل غیر ملکی سازش کا الزام لگا رہے ہیں تا ہم قومی سلامتی کمیٹی اس بات کو واضح کر چکی ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، جب عمران خان غیر ملکی سازش اور خط کا دعویٰ کر رہے تھے اسوقت بلاول زرداری نے یہ بھی کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے یہ خط لکھوایا اور اسکو پھر غیر ملکی سازش کہا گیا،

    عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو سامنے آنے سے قبل ہی تحریک انصاف میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی ہے، شیریں مزاری کہتی ہیں کہ 1997 کی ججمنٹ ضرور پڑھیں، جب حکومت گرائی گئی، فون ٹیپنگ ہوئی، سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود فون ٹیپنگ ہورہی ہے، 2015 میں دلچسپ بات ہے،حرکتیں ہورہی ہیں، عمران خان کے فونز کو ٹیپ کیوں کیا گیا، وہ بھی گھر کے، اگر عمران خان اور پرنسپل سیکریٹری کی فون کالز باہر آتی ہیں تو یہ ال لیگل ہے،عمران خان کے خلاف کرپشن پر کچھ نہیں مل رہا اب ان کی فیملیز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،عمران خان کے گھر فون کو ٹیپ کیا گیا، سپریم کورٹ اس پر نوٹس لے انصار عباسی کہتے ہیں ابھی مزید آڈیو آئیں گی یہ نہ سمجھیں ہم اس پر چپ رہیں گے یہ سب کچھ سازش چھپانے کے لئے کیا جارہا ہے یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو حکومت کو لے کر آئے فرسٹ لیڈی کی فون ٹیپنگ کی فرانزک کے بعد پتا چلے گا کہ اصلی ہے یا نقلی ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے اس ساری گفتگو کو کٹ پیسٹ کیا گیا اس میں کوئی سیاسی بات نہیں ماضی میں ایک حکومت بھی اسی وجہ سے ہٹی،پورے پاکستان میں جلسے ہوئےیہ اس سے یہ گھبرا گئے ہیں، ہم لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور آئی ایم ایف میں پھنس گئے ہیں سیاسی بحران کیوں بڑھا رہے ہیں، الیکشن کی ڈیٹ دیں مریم نواز روزانہ مداخلت کی بات کرتی ہیں،

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرلتحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے، جب حکومت بنی شہباز شریف نے بیان دیا 20 پلانٹس بند ہیں،حماد اظہر نے مطالبہ کیا ان پلانٹس کا نام بتائیں، وہ لسٹ ابھی تک نہیں آئی حکومت نے کرپشن کے قوانین نہ بنانے کا عزم کیا ہوا ہے، 1100ارب روپے بچانے کے لیے حکومت نے خود کو این آر او ٹو لے لیا، پہلے کہا گیا سرے محل ہمارا نہیں، جب بیچ کر پیسے ملنے تھے زرداری نے کہا وہ ہمارا ہے، پاکستان میں ٹیلی فون کالز ٹیپ ہورہے ہیں، پھر انہیں ٹیمپر کیا جاتا ہے، لوگوں پر الزامات لگائے جارہے ہیں، کل بھی فرح پر الزامات لگائے گئے،دلچسپ بات یہ ہے کہ ن لیگ نے الزام لگائے ہیں، ملکی سالمیت کا سہارا پاکستان میں عمران خان ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے ساتھ کوئی بات کر رہے ہیں،ہم چین ، امریکہ ، مغرب او رروس کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،لیڈر اس لیے منتخب کرتے ہیں کہ عزت میں اضافہ کریں، دیکھیں گے یہ لوگ کتنی دیر میں اپنے آزادنہ فیصلے لینے پر آمادہ ہوتے ہیں، عمران خان الیکشن کے حوالے سے مشاورت کریں گے،ابھی تک حمزہ شہباز کی قانونی پوزیشن بھی واضح نہیں،کس نے رابطہ کیا، کب کیا ہمیں بتا دیں ہمیں جواب ہی دے دیں کہ سائفر سے متعلق کمیشن کیوں نہیں بنا رہے،

  • عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری اور دوست کی اربوں کی کرپشن، تحقیقات کا حکم

    عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری اور دوست کی اربوں کی کرپشن، تحقیقات کا حکم

    تحریک انصاف کے سابق دور حکومت میں اربوں روپے کے غبن کی ایک اور کہانی منظرعام پر آگئی ہے سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری اعظم خان ،ممبر کسٹم طارق ہدا اور ایم جی موٹرز کے مالک جاوید آفریدی نے اربوں روپے کی لوٹ مار کی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2021 میں ایم جی آٹو موٹرز نے دس ہزار سے زیادہ گاڑیاں درآمد کیں اور طارق ہدا ممبر کسٹم کی مدد سے اربوں روپے کی کسٹم ڈیوٹی کا فراڈ کیا گاڑی کی قیمت CKD Kits سے بھی کم ظاہر کی گئی CKD Kit 16000 ڈالر میں اور پوری گاڑی 11000 سے 13000ڈالر میں کلیئر کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ کسٹم افسران نے اس پر اعتراض آٹھایا تو طارق ہدا نے ان کا فورا تبادلہ کر دیا۔

    نواز شریف ،مریم نواز،حمزہ شہبازسمیت متعدد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج

    ایوب آفریدی جو جاوید آفریدی کے آنکل ہیں کو سینٹ کی سیٹ سے استعفٰی دلوا کر اس سیٹ پر شوکت ترین کو سینٹر بنوایا گیا اور پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور وزیر خزانہ کی سرپرستی کی وجہ سے طارق ہدا نے لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھا۔

    20 اپریل 2022 کو وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس معاملے کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اٹھایا اور چیرمین ایف بی آر کو تفتیش کرکے ایک مہینے میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا چیرمین نے اب چار ارکان پہ مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس معاملے کی چھان بین کرے اور اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث ذمہ دارن کا تعین کرے۔

    چیئرمین نے حکم جاری کیا ہے کہ ایڈجوڈیکیشن پروسیڈنگ جو کہ پہلے بھی ہو چکی ہے کو دوبارہ کھولا جائے، چار رکنی کمیٹی کو آرڈر جاری کیا گیا ہے کہ اپنی رپورٹ 15 مئی تک پیش کرے۔

    صدر مملکت نے سرکاری معلومات لیک کرنے والے بدعنوان نیب اہلکار کی سزا کیخلاف اپیل…

    یاد رہے کہ ایڈجوڈیکیشن پروسیڈنگ کا پہلہ فیصلہ ایم جی آٹو موٹرز کے حق میں کیا گیا کیونکہ کلیکٹر ایڈجوڈیکیشن پہ طارق ہدا کا دباؤ تھا۔

    دوسری طرف اعلیٰ سطح کے پرمووشن بورڈ کا اجلاس 26 اپریل کو ہونا طے ہے جس میں طارق کو ترقی دے کر22 ویں گریڈ میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے-


    صحافی و تجزیہ کار طلعت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایم جی موٹرز سکینڈل کے حوالہ سے ٹویٹ کی جس کو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آواز اٹھائی تھی اور اب اس کرپشن کی تحقیقات کے لیے ون پوائنٹ ایجنڈہ رکھتے ہوئے اجلاس طلب کر لیا گیا ہے-


    ایم جی موٹرز کے مالک جاوید آفریدی نے خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی فورم پر تحقیقات کے لیے تیار ہیں جو کام بھی ہوا وہ قانونی تھا تحقیقات ہوں گی تو سب سامنے آ جائے گا

    پنجاب میں کمیشن کھانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا،مریم اورنگزیب

  • وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری محمد اعظم خان کی عالمی بینک میں تعیناتی:آخرمعاملہ کیا ہے؟حقائق سامنےآگئے

    وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری محمد اعظم خان کی عالمی بینک میں تعیناتی:آخرمعاملہ کیا ہے؟حقائق سامنےآگئے

    اسلام آ باد:وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری محمد اعظم خان کی عالمی بینک میں تعیناتی:آخرمعاملہ کیا ہے؟حقائق آگئے،اطلاعات کے مطابق پچھلے کئی دنوں‌ سے وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری محمد اعظم خان کی عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی میں راز کیا ہے اور اس کے فوائد کون اٹھائے گا،

    اس حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں ہورہی تھیں‌ کہ اعظم خان نے وزیراعظم کا ساتھ چھوڑ دیا ہے تو کوئی کہہ رہا تھا کہ اعظم خان ہاتھ کرگئے،

    اس ساری گفتگو کے درمیان میں ایک چیز پوشیدہ ہے اور وہ یہ ہے کہ اعظم خان کواس عہدے پر لانے کے لیے اسٹیٹ بینک کا کوئی نہ کوئی کردار ضرور ہے ، اس حوالے سے سینیئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ کسی کو کسی کی ترقی ،پروموشن اور کامیابی پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے لیکن سوال یہ ہےکہ ایک فرد کی خاطرآخرپاکستان کوورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ہاں گروی کیوں رکھا گیا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ انداز اچھا نہیں کہ لوگ کھائیں‌ پاکستان کا اور گیت گائیں اغیار کے

    ان کا کہنا تھا کہ دُکھ ہوتا ہےکہ بڑے بڑے افسران اپنے مستقبل کی خاطرپاکستان کا مستقبل تاریک کرنے کی کوشش کرتے ہیں جوکہ اچھا شگون نہیں

     

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ایک فرد کی خاطرملک کے بڑے ادارے اسٹیٹ بینک کوقربان کردیاگیا ہے جس کی قیمت قوم چکائے گی

    یاد رہے کہ چند دن پہلے وزیر اعظم کے سیکرٹری محمد اعظم خان کو عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی ، ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم عمران خان نے تعیناتی کی سمری کی منظوری دی . رپورٹ کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے سمری وزیر اعظم کو بھجوائی تھی .

     

     

    اعظم خان اگست2018 سے سیکریٹری ٹو وزیر اعظم کے طور پر کام کررہے ہیں . اس وقت نوید کامران بلوچ عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہیں . نوید کامران بلوچ کا بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن5اکتوبر2020کو جاری ہواتھا .

     

     

    بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی کا اطلاق 25دسمبر 2020 سے کیا گیا تھا . نوید کامران بلوچ کو31اکتوبر 2022 تک ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا . اعظم خان یکم نومبر 2022سے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر عالمی بینک زمہ داریاں سنبھالیں گے . اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ ابھی تک سمری نو ٹیفیکیشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول نہیں ہوئی .

  • وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان بھی بیگانے ہوگئے

    وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان بھی بیگانے ہوگئے

    اسلام آباد:وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان بھی بیگانے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے خاموشی سے ورلڈ بینک کی نوکری کے لیے درخواست دے دی ہے

    اس حوالے سے معروف صحافی سلیم صافی کہتے ہیں‌ کہ ” اعظم خان(المعروف ڈپٹی وزیراعظم) نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان جن کا عمران خان کے ہر فیصلے میں بنیادی کردار تھا ‘نے اپنے لئے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے پوسٹنگ کی سمری خاموشی کے ساتھ منظور کرالی۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟

     

    سلیم صافی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ اب وزیراعظم کے بہت قریبی بھی ان کے ساتھ دغا کرجائیں گے اور وزیراعظم دیکھتے رہ جائیں‌گے

    یاد رہے کہ اس سے قبل اکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ 24 اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کی موجودگی پر پولیس اہلکاروں کی طرف سے آپریشن کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد منتقل ہوئے۔ سندھ ہاوس کے دونوں دروازوں کو مکمل بند کیا گیا، سندھ ہاوس کے حوالے سے انتظامیہ اور پولیس نے سر جوڑ لئے۔

    12 اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 12 اراکین قومی اسمبلی کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

    سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی اراکین اسمبلی میں فیصل آباد سے راجہ ریاض، نواب شیر وسیر، مظفر گڑھ سے باسط سلطان بخاری، پشاور سے نور عالم خان، ملتان سے رانا قاسم نون، وجیہہ اکرم، احمد حسین ڈیہڑ، بہاولنگر سے غفار خان وٹو، راجن پور سے ریاض مزاری، ڈی جی خان سے خواجہ شیراز، حیدر آباد سے نزہت پٹھان، تھر سے رمیش کمار شامل ہیں۔