Baaghi TV

Tag: اعظم نذیر تارڑ

  • سیاسی جماعتوں کو معاشی استحکام کے لیے مل بیٹھنا ہوگا،اعظم نذیر تارڑ

    سیاسی جماعتوں کو معاشی استحکام کے لیے مل بیٹھنا ہوگا،اعظم نذیر تارڑ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چند سالوں سے ہم آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے کی طرف جا رہے ہیں،

    سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو اچھے رویے اپنانے چاہیے 50سال سے ہم اتار چڑھاو کا شکار رہے ہیں سیاست تقسیم کا نہیں نظریے پر قائم رہنے کا نام ہے قائد لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں ،مسائل کا حل دیتے ہیں،ملکی مسائل کے لیے سب مل بیٹھ کر بات چیت کریں جب بھی آئین کو پامال کیا گیا تو حالات خراب ہوئے ،سیاسی جماعتوں کو معاشی استحکام کے لیے مل بیٹھنا ہوگا،ایوان بالا کا فرض ہے سیاسی درجہ حرارت پر بھی بات کرنی چاہیے آج تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کی معاشی صورتحال سیاسی استحکام سے جڑی رہی ہے، اپوزیشن دعوت کے باوجود نہ آئی،کیا ہی اچھا ہوتا کہ اچھا پیغام جاتا،

    سینیٹر نہال ہاشمی نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکر الحمدللہ آج میری نااہلی ختم ہوگئی پانچ سال میں نے پورے کرلئے ہیں میں سینیٹ سے جیل گیا تھا اور جیل سے سینیٹ میں وآپس آگیا ہوں اللہ نے کیا عزت دی اور جنہوں نے ہمیں ذلیل کرنا چاہا آج اللہ ان کا انجام کررہا ہے

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    سینیٹ خصوصی اجلاس وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی گولڈن جوبلی ہم سب کیلئے باعث فخر ہے، اس خصوصی سیشن کے انعقاد پر چیرمین سینیٹ اور سینیٹ سیکریٹریٹ مبارک کے مستحق ہیں۔ سینیٹ ملک کی وفاقی امنگوں کی پاسدار ہے،

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا، اعلامیہ کے مطابق یادگاری سکہ آج سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرزسے جاری کیا جائے گا،وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنےکی اجازت دی سکے کی شکل گول ہے جسے 30.0 ملی میٹر سمت کے ساتھ نقش کیا گیا سینیٹ کے امتیازی نشان کے نیچے گولڈن جوبلی کی مدت1973-2023 درج کی گئی ہے،

  • عمران خان کو عدلیہ بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اب خیال آیا؟ اعظم نذیر تارڑ

    عمران خان کو عدلیہ بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اب خیال آیا؟ اعظم نذیر تارڑ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے خواتین کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے خواتین کے حقوق کے لیے پاکستان میں بھی قوانین بنائے گئے ہیں ویمن رائٹس کمیشن کو بھی فعال کیا گیا ہے

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدلیہ بچاو تحریک شروع کرنے کا اب خیال آیا؟ عمران خان کو ماضی میں بھی جھانکنا چاہیے،ماضی میں بھی صدائیں اٹھ رہی تھی کہ عدلیہ دباو کا شکار ہے سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کے لیے کچھ اداروں کا استعمال کیا گیا،آئین اور قانون کے تحت تحریک عدم اعتماد لائی گئی عمران خان کے اپنے اتحادیوں نے ان سے علیحدگی اختیار کی ،عمران خان نے عدالتی فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں عدلیہ سے شکایت رہی ہے،

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ کچھ شخصیات کی وجہ سے انصاف کے معیار میں فرق آیا ،لوگ کہتے ہیں کہ تنقید نہ کی جائے اس سے عدالتی توہین کے مرتکب ہوں گے،میری رائے اس سے مختلف ہے کیوں بعض ججز خبروں کی سرخیوں پر نہیں رہے؟ ان ججز نے متوازن اور غیر متنازع فیصلے کئے کیا وجہ ہے کہ بعض ادوار کے بارے میں گفتگو ہوتی ہے عمران خان کے دامن پر سیاہ دھبے نمایاں ہیں عمران خان کو اپنے دامن میں جھانکنا چاہیے،عدالتیں نوٹسز اور سمن بھیجتی ہیں اور آپ اپنی مرضی کرتے ہیں عمران خان پیغام بھیجتے ہیں کہ ایک عمارت میں نہیں دوسری عمارت میں پیش ہوں گا،آپ نعرے لگاتے ہیں کہ انصاف کے لیے تحریک چلا رہے ہیں دوسری طرف آپ اس عدالت کی تضحیک کرتے ہیں ہر عدالت کی تکریم بالا تر ہے یہ درست ہے کہ عدالتوں پر تنقید دونوں طرف سے ہوتے ہیں ،جب عدالتیں بلاتی ہیں آپ عدالت میں پیش ہوں

    اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو انجینئرڈ طریقے سے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا،نواز شریف نے انکساری کے ساتھ عدالتی کارروائی کا احترام کیا، نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر بیٹی کے ساتھ واپس آئے ،عمران خان پر نوٹس پر نوٹس بھیج رہی ہے،عمران خان ٹانگ پر ٹانگ رکھے عدالت پیش ہونے کی زحمت گوارا نہیں کی،عدالتوں پر تحریک چلانے سے پہلے موجودہ عدالتی کارروائیوں پر غور کریں

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

  • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے استعفی دے دیا

    وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے استعفی دے دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے استعفی دے دیا-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے استعفی دے دیا انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنا استعفی صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام لکھے گئے خط میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ بطور وزیر مزید کام نہیں کر سکتے۔

    عمران خان کی چوری ثابت ہوگئی، لانگ مارچ آسان کام نہیں ہے. وفاقی وزیرمیاں جاوید…


    انہوں نے لکھا کہ میں آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں-

    واضح رہے کہ اعظم نذیر تارڑ نے ایک ایسے وقت میں استعفی دیا جب پاکستان کے وزیراعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر گئے ہوئے ہیں استعفی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی تا ہم اعظم نذیر تارڑ نے ذاتی مصروفیات کا کہا ہے-

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

  • کریمنل جسٹس سسٹم میں ریفامز کی ضرورت ہے، اعظم نذیر تارڑ

    کریمنل جسٹس سسٹم میں ریفامز کی ضرورت ہے، اعظم نذیر تارڑ

    وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کریمنل جسٹس سسٹم میں ریفامز کی ضرورت ہے، حکومت تمام سہولیات دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جسٹس ریفارمز پراجیکٹ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی استحقاق نےعمران خان اور شیخ رشید کوطلب کرلیا

    چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اﷲ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ درست قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے فرمایا کہ عمارتیں بنانے سے تو نظام آگے نہیں بڑھتا کام کرنے سے خرابیاں دور ہوتی ہیں جب تک سوچ کو حقائق میں نہیں ڈھالتے تب تک خرابیاں بھی ٹھیک نہیں ہوتیں ۔

     

    شیریں مزاری کی گرفتاری،کمیشن نے 14 جولائی کو آئی جی اسلام آبادکو طلب کر لیا

     

    انہوں نے کہا کہ پورا سسٹم سائلین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ہےہمارآئین دنیا کے بہترین آئینوں میں سے ہے، کاش ہم اس پر عملی طور پر عمل کرتے۔وزیر قانون نے کہا کہ ریاست ایک خاندان ہے ہم سب اس کا حصہ ہیں، اب زمانہ بدل گیا جدت آ چکی ہے، سائلین کا بھی حق ہے ان کو بھی سہولت فراہم کی جائے، یہ موضوع میرے دل کے بہت قریب ہے، کریمنل جسٹس سسٹم میں ریفامز کی ضرورت ہے۔

    عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمی درج کیا جائے،عائشہ گلالئی تھانہ پہنچ گئی

     

     

    انہوں نے کہا کہ بار کے دوستو کو کہوں گا اس پراجیکٹ کو مثبت طریقے سے دیکھیں، جو بند دروازے ہیں انہیں کھولیں، ذہنوں کی کھڑکیاں بھی کھولیں اور سائلین کو بروقت انصاف فراہم کرنے کیلئے مشاورت کے ساتھ قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے نمائندے کے طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ فوری انصاف کے حصول کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جیل ریفارمز کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ جسٹس ریفارمز پراجیکٹ عدالتی نظام میں عوامی اعتماد کی بحالی کا منصوبہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اﷲ نے کہا کہ جلد انصاف کے حصول کیلئے یہ پراجیکٹ لانچ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص 12 سال پہلے جیل گیا اور 12 سال بعد اس کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوئی، عدالت نے اسے بری کر دیا، اس کے جیل میں گزرے ہوئے 12 سال کون واپس کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف صرف عدالتیں ہی نہیں دیگر اداروں کا بھی کام انصاف فراہم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جن کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے وہی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایک کیس آیا اس کیس کو 50 سال ہو چکے ہیں، ان 50 سالوں میں 6 بار کیس سپریم کورٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 50 سال پہلے اسلام آباد بنایا گیا اور جن لوگوں سے زمینیں لی گئیں وہ آج بھی سی ڈی اے کے چکر لگا رہے ہیں، ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پٹوار اور تھانے سے ناانصافی شروع ہوتی ہے پھر عوام کی امید عدالتیں ہوتی ہیں، ہماری جیلوں میں بھی جگہ سے زائد قیدی رکھے ہوئے ہیں، جن کی زمینوں پر اسلام آباد میں بڑے بڑے محل بن گئے ان متاثرین کو آج تک معاوضہ نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس دکانوں میں کمرشل ایریاز میں بنائی گئی تھیں، وکیل جج اور سائلین کے حقوق بھی پامال ہو رہے ہیں، خوشی سے کہہ سکتا ہوں سابقہ حکومت نے ہماری درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی بنیاد رکھی، ان عدالتوں میں جانے والے سائلین ہی نہیں بلکہ ججز کے بھی حقوق پامال ہوتے ہیں، گزشتہ حکومت نے ہماری بات سمجھی اور اب وہ کمپلیکس تیار ہونے کے قریب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیا ہر سائل کو ایک مقرر مدت میں انصاف مل سکتا ہے یہ پراجیکٹ اس کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے اکثر لوگ عدالت جا ہی نہیں سکتے، اس بات سے انکار نہیں کہ عدلیہ میں بھی ناانصافی موجود ہے لیکن عدلیہ ریاست کی کبھی ترجیح ہی نہیں رہی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرقانون نے درست کہا کہ صرف بڑی بڑی عمارتیں بنانے سے انصاف نہیں ملتا، ہمیں مسائل کا ادراک تھا لیکن ہم ادارہ جاتی اصلاحات کے ماہر نہیں، ہمیں اندازہ تھا کہ ملک کے ایک بڑے طبقے کی انصاف تک رسائی نہیں ہے، جو لوگ ہائیکورٹ تک رسائی کی استطاعت نہیں رکھتے یہ پراجیکٹ ان کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سوچا کہ کیا کیا جائے تو لیکن ہمیں کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی، یہ پراجیکٹ اصل سٹیک ہولڈرز سائلین کیلئے ہے جس کا تصور ہمیں آئین نے دیا ہے ۔

  • سیاسی مقدمات میں نیب نے ایک روپے کی بھی ریکوری نہیں کی،وزیر قانون

    سیاسی مقدمات میں نیب نے ایک روپے کی بھی ریکوری نہیں کی،وزیر قانون

    سیاسی مقدمات میں نیب نے ایک روپے کی بھی ریکوری نہیں کی،وزیر قانون

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نیب قوانین اور انتخابی قوانین میں پارلیمنٹ نے ترمیم کی،

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا آئینی کردار آئین پاکستان میں وضع کردہ ہے،تحریک انصاف نے انتخابی قوانین بلڈوز کروا کے کروائی گئیں،نیب کی ترامیم وہی ہیں جو تحریک انصاف نے دی تھیں،نیب ترامیم پر تحریک انصاف کا ہی بل 7 ماہ سے التوا کا شکار تھا،صدر مملکت نے بل منظوری کے باوجود واپس بھجوا دیا،صدر مملکت کو 70 فیصد ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں تھا،مشترکہ اجلاس میں ایک بار پھر بل پر صدر مملکت کے اعتراضات کو اٹھایا گیا، نیب ایک آمر کا بنایا ہوا قانون ہے،یہ ترامیم بہت پہلے ہونی چاہیے تھیں،پی ٹی آئی نے یہ ترامیم نومبر 2021 میں آرڈیننس کے ذریعے کی تھیں،

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے تقرر کے طریقہ کی ترمیم نہیں مانی گئی، سابق چیئرمین نیب پچھلی حکومت کو بہت پسند تھے، پی ٹی آئی اپنی حکومت کے خاتمے تک چیئرمین نیب کو ساتھ رکھنا چاہتی تھی، ہم نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ختم کرنے کی ترمیم کی،سپریم کورٹ نے کئی بار نیب کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا،نیب 3،3سال کیس چلا کر پھر معذرت کر لیتا ہے، عمران خان حکومت نے اپریل 2020 میں اسلامی نظریاتی کونسل کو ایک خط لکھا،اسلامی نظریاتی کونسل نے اس خط پر تحریری رائے دی تھی ہماری ایک اور ترمیم پر انہیں اعتراض ہے، ہم نے کیس کی تحقیقات کو التوا نہ دینے کی ترمیم کی،ترمیم کے تحت نیب کو کیس کی تحقیقات کیلئے 6 ماہ کا وقت دیا،پولیس کو ایک ماہ کا بھی وقت نہیں دیا جاتا،نیب بار بار ملزم کا ریمانڈ لے رہا تھا،بار بار ریمانڈ دہشت گردی کے مقدمات میں دیا جاتا ہے، سیاسی مقدمات میں نیب نے ایک روپے کی بھی ریکوری نہیں کی،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اور سابق چیئرمین نیب نے 4 سال قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے،جیل میں عمران خان اورسابق چیئرمین نیب کو ہونا چاہیے دو جھنڈے رکھ کر عمران روئیں، پٹیں یا چیخیں،ان کی کرپشن کے پول کھل چکے ہیں

    خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

    کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

    امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف