Baaghi TV

Tag: اغوا شدہ بچہ

  • کراچی کے ہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغواکرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    کراچی کے ہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغواکرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    کراچی کے ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئےہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغواکرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق ضلع کیماڑی پولیس کو ہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے میں ملوث ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے رہائشی میاں بیوی کی پاک کالونی میں موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔اطلاع پر انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پاک کالونی بڑا بورڈ کے علاقے سے مزکورہ میاں بیوی کو گرفتار کرکے قبضہ سے ایک نومولود بچی برآمد کرلی۔گرفتار ملزمہ و ملزم کی شناخت شازیہ زوجہ اعجاز علی ہنگورو اور اعجاز علی ہنگورو ولد مولیڈنو کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزم و ملزمہ نے دوران انٹروگیشن درج زیل ہو شربا انکشافات کئے۔1. گرفتار ملزم و ملزمہ ضلع ٹھٹھہ کے رہائشی ہیں۔2. گرفتار ملزمہ B.A پاس گھریلو خاتون ہے جبکہ گرفتارملزمہ کا شوہر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں سرکاری ملازم ہے۔3. ملزمہ سے برآمدہ نومولود بچی سجاول سول ہسپتال سے اغواکی گئی ہے.4. ملزمہ سے برآمدہ نومولود بچی تسلیم نامی ہیلتھ ورکر کی مدد سے اغوا کی گئی ہے۔5. ملزمہ نے ہیلتھ ورکر کو بچی کے اغوا کے بدلے ڈھائی لاکھ روپے دئے۔6. ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ عاصمہ نامی بے اولاد خاتون کو بچی 8 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کراچی آئی تھی۔7. ملزمہ نے سن 2019 میں بھی مزکورہ تسلیم نامی ہیلتھ ورکر سے ڈھائی لاکھ روپے میں نومولود بچہ خرید کرفروخت کرنے کاا نکشاف کیا۔ 8. ملزمہ نے مزید انکشاف کیا کہ سن 2019 میں اغوا کیا گیابچہ ٹھٹہ میں بے اولاد جوڑے کو بیچا تھا جوکہ اب چار سال کا ہے اور اسکول جاتا ہے۔گرفتار ملزم و ملزمہ کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمہ الزام نمبر 519/2024 بجرم دفعہ 363/364-A ت پ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    مئیر کراچی کا براہ راست انتخاب: حافظ نعیم الرحمان و دیگر کی درخواستیں مسترد

  • 4 برس کی عمرمیں اغوا ہونے والا بچہ 30 برس بعد اپنی ماں سے جا ملا

    4 برس کی عمرمیں اغوا ہونے والا بچہ 30 برس بعد اپنی ماں سے جا ملا

    بیجنگ: 4 برس کی عمر میں اغوا ہونے والا چینی بچہ 30 برس بعد اپنی ماں سے مل گیا۔

    باغی ٹی وی : بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لی جینگ وی کو اس کے پڑوسی نے 4 سال کی عمر میں بچوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے ہاتھوں فروخت کردیا تھا لی جینگ وی نے ایک ویڈیو ایپ پر ہاتھ سے تیار کردہ نقشہ شیئر کیا چینی نوجوان نے اپنی یاداشت پر مبنی نقشے میں گاؤں کی گلیاں، گھر اور اس کے اطراف کا خاکہ تیار کیا۔

    فلسطینی بچوں کو تحفظ دو، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل سے مطالبہ زورپکڑگیا

    جس کے بعد مقامی پولیس نے تیار کردہ خاکہ کی مدد سے لی جینگ وی کا گاؤں ڈھونڈ نکالا اور ماں بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جس سے مزید تصدیق ہوگئی ڈی این اے ٹیسٹ میں تصدیق ہونے بعد چینی صوبے یننان میں 30 برس سے بچھڑے ماں بیٹے آپس میں مل گئے۔

    گاؤں میں موجود اپنے کا گھر خاکہ پیش کرتے ہوئے لی جینگ وی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان کا پڑوسی بہلا پھسلا کر گاؤں سے دور لے گیا اور پھر مجھے انسانی اسمگلرز کے ہاتھوں فروخت کردیا ماں اور بیٹے کے ملاپ کے مناظر انتہائی رقت آمیز تھے جس میں دونوں ایک دوسرے سے مل کر پھوٹ پھوٹ کررو پڑے۔

    سعودی عرب میں 14 ہزار سے زائد غیرملکی تارکین وطن گرفتار:پاکستانی بھی شامل

    اس سے قبل بھی ایک چینی شخص کو 24 سال کی تلاش کے بعد اپنا بچپن میں اغوا کیے جانے والا بیٹا دوبارہ مل گیا ہے اس دوران انھوں نے اپنے بیٹے کی تلاش میں پورے ملک میں موٹر سائیکل پر پانچ لاکھ کلومیٹر کا سفر کیا گوو گنگ تینگ کے بیٹے کو دو سال کی عمر میں انسانی سمگلروں نے صوبہ شانڈونگ میں ان کے گھر کے سامنے سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ ان کے بیٹے کی گمشدگی پر سنہ 2015 میں ایک فلم بھی بنائی گئی تھی جس کے اداکاروں میں ہانگ کانگ کے سپر سٹار اینڈی لاؤ بھی شامل تھے۔

    صرف 40 منٹ جاری رہنے والی تاریخ کی مختصر ترین جنگ

    گوو گنگ تینگ کے بیٹے کو ان کے گھر کے باہر اکیلے کھیلتا دیکھنے کے بعد، مشتبہ خاتون نے اسے پکڑا اور بس سٹیشن لے گئی جہاں اس کا ہو نامی ساتھی پہلے سے انتظار میں موجود تھا اس کے بعد یہ جوڑا قریبی صوبے ہنان جانے کے لیے انٹرسٹی کوچ پر سوار ہوا اور وہاں انھوں نے اس بچے کو فروخت کر دیا۔

    خیال رہے کہ چین میں بچوں کا اغوا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور ہر سال ہزاروں بچے اغوا کر لیے جاتے ہیں۔

    ایران مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام لانے میں تعاون کرے ،شاہ سلمان