Baaghi TV

Tag: اغوا

  • مدرسہ میں پڑھنے والے 2 طالب علموں کے اغواء کا معمہ حل

    مدرسہ میں پڑھنے والے 2 طالب علموں کے اغواء کا معمہ حل

    سی آئی اے لاہور پولیس نے رواں سال کے چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،

    سی آئی اے لاہور پولیس نے گزشتہ چھ ماہ میں اغواء برائے تاوان، اندھے قتل، ڈکیتی و رابری جیسے سنگین مقدمات کے 3478 مقدمات چالان کیے ،گزشتہ چھ ماہ میں 4729 ملزمان کو گرفتار کیا ، ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ 81 خطرناک گینگز کے 283 ممبران کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیا گیا ،سی آئی اے ونگ نے رواں سال کے چھ ماہ میں 36 کروڑ 55لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی، 401 اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 360 عادی و عدالتی مفرور گرفتار کیے 65 ملزمان سے ناجائز اسلحہ جن میں 67 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں،8 مقدمات میں آںٔس برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھجوایا گیا، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز بھر پورقانونی کارروائیاں جاری رہیں گی ،

    دوسری جانب گرین ٹاؤن سے مدرسہ میں پڑھنے والے 2 طالب علموں کے اغواء کا معمہ حل ہو گیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے بچوں کی بازیابی کا ٹاسک سونپا تھا ،10 سالہ الیاس اور 07 سالہ وقاص مدرسہ میں پڑھتے تھے ،بچوں کے پاس پیسے جمع تھے اور مدرسہ سے گھر جانے کی بجائے گھومنے چلے گئے بچوں کے اغواء کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاون میں درج تھا دونوں بچے لاہور سے ڈسکہ پنہچ گئے تھے، بچے ڈسکہ پنہچ کر اپنے چاچا کے گھر کا پتہ بھول گئے ,سوشل میڈیا پر تشہیر کی وجہ سے ڈسکہ پولیس اور لاہور پولیس کے باہمی تعاون سے بچوں کی حوالگی ممکن ہوئی دونوں بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا گیا بچوں کے بحفاظت واپس ملنے پر ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیاڈھیروں دعائیں دیں ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے گرین ٹاؤن پولیس کو شاباش دی

    دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور کی زیرصدارت اجلاس ہوا،تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس پی اے وی ایل ایس سمیت ایس ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی،عمران کشور نے زیر تفتیش مقدمات، پینڈنگ انکوائریز، روڈز پنڈینسی کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے تفتیش تبدیلی کی درخواستوں کی پینڈینسی پر اظہار ناراضی کیا اور کہا کہ تمام افسران تفتیش تبدیلی بورڈ سے تبدیل ہو کر آنے والی تفتیش کی بروقت میرٹ پر یکسوئی یقینی بنائیں، شوٹرز سمیت اشتہاریوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن اور کارکردگی خود مانیٹر کروں گا،فنگر پرنٹ، ڈیٹا اینالاسز، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کوالٹی آف انویسٹی گیشن میں بہتری لائیں،دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں،گنہگار کو اس کے کئے کی سزا دلوائیں،

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • شادی شدہ خاتون کے اغوا کا معمہ حل، پسند کی کر لی دوسری شادی

    شادی شدہ خاتون کے اغوا کا معمہ حل، پسند کی کر لی دوسری شادی

    شادی شدہ خاتون کے اغوا کا معمہ حل، پسند کی کر لی دوسری شادی
    سندھ ہائیکورٹ ،محمود آباد کے علاقے سے شادی شدہ خاتون کا اغواء ،پولیس کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی

    پولیس رپورٹ کے مطابق اغواء ہونے والی فاطمہ نے لاڑکانہ میں پسند کی شادی کرلی ہے ،لڑکی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا ،وکیل نے عدالت میں کہا کہ لڑکی کو کراچی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، لڑکی نے نکاح پر نکاح کیا ہے اور جو بیان پولیس کو مغویہ نے دیا ہے وہ دباؤ اور خوف کی وجہ سے دیا ہےمغویہ فاطمہ کو کراچی کی عدالت میں بلاکر بیان لیاجائے کیونکہ مغویہ دباو اور پریشر میں اس لیے خوف کی وجہ سے ملزمان کے کہنے کے مطابق بیان دے رہی ہے۔

    عدالت نے ایس ایس پی لاڑکانہ کو 20 اگست تک لڑکی کو پیش کرنے کی ہدایت کردی ،درخواست گزار خالد نے کہا کہ 9 مئی کو ڈیفنس گارڈن فیز 1 ٹیوشن پڑھانے گیا تھا ،رات کو دس بجے گھر واپس آیا تو میری بیوی فاطمہ گھر پر نہیں تھی معلومات کی تو پتہ چلا کہ میرے اہلیہ کو عامر نے اغواء کیا ہے  استدعا ہے کہ فاطمہ کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے

    جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ قید، جیلوں میں ایڈز کے مریض کتنے؟

     پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع 

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ

    لاڑکانہ میں 11 سو سے زائد بچے ایڈز کا شکار، نیو یارک ٹائمز نے بھٹو کے شہر پر تہلکہ خیز رپورٹ شائع کر دی

  • چار ماہ قبل اغوا شدہ خاتون بچوں سمیت بازیاب

    چار ماہ قبل اغوا شدہ خاتون بچوں سمیت بازیاب

    کوہاٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران 4ماہ قبل اغواء ہونی والی خاتون کو بچوں سمیت کراچی سےبازیاب کر کے اغواء کار گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو ورغلا کر بچوں سمیت کوہاٹ سے اغواء کیا تھا جسکی گمشدگی کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا تھا، واقعہ کے بعد ڈی ایس پی صدر یوسف خان کی سربراہی میں ایس ایچ او ایم آر ایس اسلام الدین خان نے مسلسل محنت کے بعد خاتون کو بچوں سمیت کراچی سے بازیاب کرکے اغواء کار کو گرفتار کرلیا،

  • سوات شانگلہ سے اغواء ہونے والی لڑکی تا حال لاپتہ

    سوات شانگلہ سے اغواء ہونے والی لڑکی تا حال لاپتہ

    سوات شانگلہ سے 5 دن پہلے اغواء ہونے والی 14 سالہ لڑکی تاحال بازیاب نہ ہو سکی،متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اغواء کرنے والے لوگ با اثر ہے ،جسکی وجہ سے ایف آئی آر میں غلط نکات درج کئے گئے ہے،دوسری جانب پولیس ڈی پی او شانگلہ کا دعوی ہے کہ لڑکی کو بازیاب کرنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہے جس کی مدد سے بہت جلدی لڑکی کو بازیاب کرا لیا جائے گا،لڑکی کے خاندان والوں نے موقف اپنایا کہ لڑکی کا جس لڑکے کے ساتھ نکاح ہوا تھا اسکی زہنی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں کے سربراہان کے جرگے کی مدد سے رشتہ ختم کیا جا رہا تھا ،تاہم لڑکے والوں نے رات کی تاریکی میں ہمارے گھر میں داخل ہو کر خواتین پر تشدد کیا اور 14 سالہ لڑکی کو اپنے ساتھ زبردستی لے گئے،جبکہ ڈٰ ُٰی پی او شانگلہ نے بتایا ہے کہ لڑکی کے بازیابی کے بعد اس بات کا پتہ عدالت میں چلے گا کہ لڑکی کو زبر دستی لے جایا گیا ہے یا وہ خود اپنی مرضی سے گئی ہے،

  • گھوٹکی:ڈاکوؤں نے دو افراد کو اغوا کرلیا،دو افراد مزاحمت پر زخمی

    گھوٹکی:ڈاکوؤں نے دو افراد کو اغوا کرلیا،دو افراد مزاحمت پر زخمی

    گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے دو افراد کواغوا جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گڈو لنک روڈ پر کشمور کی جانب دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی سے چار افراد کو اغوا کرلیا، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا جب کہ دو افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو کے بعد رحیم یارخان منتقل کردیا گیا ہے۔

    کوئٹہ : سبزل روڈ نزد کلی بنگزئی مین روڈ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر …

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکو دو افراد کو اپنے ہمراہ اغوا کر کے کچے کی جانب فرار ہوئے تو پولیس نے تعاقب کیا اور مقابلے کے بعد ایک مغوی شہباز شاہ کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ مغوی امداد بنگوار کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

    دوسری جانب صادق آباد میں کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 22 ویں روز بھی جاری ہے جہاں پولیس نے 3 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچالیا ہے۔

    کندھ کوٹ میں ڈاکو راج ، بدامنی کے خلاف قومی عوامی تحریک کے جانب سے …

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے جن شہریوں کو اغوا ہونے سے بچایا ہے ان کا تعلق بنوں سے ہے۔ تینوں شہری ہنی ٹریپ کے ذریعے سستا ٹریکٹر خریدنے آئے تھے شہریوں کی شناخت نیاز، اکبر، گل کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ پولیس نے شہریوں تحویل میں لے کرمحفوظ مقام پر منتقل کردیا ہےآپریشن کے دوران 3 ڈاکو ہلاک اور 28 گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانے کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

    گوجرہ : پتنگ بازی 8 سالہ بچے کی جان لے گئی

  • ڈاکٹر فیملی کے دو بچوں اغواء کرنیوالے ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    ڈاکٹر فیملی کے دو بچوں اغواء کرنیوالے ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    سکول جانے والے دو کمسن بچوں کو اغوا کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں

    تھانہ احمد پور لمہ اور تھانہ سبزل پولیس کا مسلح ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 ملزمان ہلاک ، دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، اس حوالہ سے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی پر موجود پولیس نے مشکوک کار روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ناکہ توڑتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا ، اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے

    فائرنگ تھمنے پر پولیس کے سرچ آپریشن میں ملزمان کی شناخت عثمان ، حسیب ، جنید اور راحیل کے ناموں سے ہو گئی۔ ہلاک ملزمان کی شناخت ان کی جیبوں میں موجود شناختی کارڈز کی کاپیوں سے ہوئی۔ہلاک ملزمان کی نعشوں کے قریب سے ان کے زیر استعمال اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف اور تین پسٹل تیس بور بھی برآمد ہوئے۔ دریافت پر ہلاک ملزمان کچھ دن قبل خان پور سے ڈاکٹر حسن کے بیٹوں شایان اور سبحان کے اغوا میں ملوث پائے گئے ہلاک ملزمان نے خان پور میں دن دھاڑے سکول جاتے دونوں بچوں کو اسلحہ کے زور پر قتل کر دینے کی نیت سے اغواء کیا تھا۔ ہلاک ملزمان کے بارہ میں اطلاعات تھیں کہ وہ سندھ فرار ہونے کی کوشش میں ہیں۔ اس دوران تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں پولیس ناکہ کنڈیر پل پر مسلح ملزمان اور پولیس کا آمنا سامنا ہو گیا۔ ولیس نے ملزمان کے زیر استعمال کار بھی قبضہ میں لے لی ، جوکہ اغواء کی واردات میں استعمال ہوئی تھی اور پولیس کو مطلوب تھی۔ پولیس نے ہلاک ملزمان کی نعشوں کو قبضہ میں لے کر حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

    ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے پولیس پارٹی کے کوئیک رسپانس اور موثر کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

  • چار سالہ بچی اغوا،پولیس کا فوری ایکشن،ملزم گرفتار

    چار سالہ بچی اغوا،پولیس کا فوری ایکشن،ملزم گرفتار

    معصوم بچی کے اغوا کار کے خلاف تھانہ خانگڑھ پولیس نے بڑی کارروائی کی

    ترجمان پولیس کے مطابق اغوا کار بچی کو اغوا کرنے کے 30 منٹ میں گرفتار کر لیا گیا، 4 سالہ معصوم بچی کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، ملزم خانگڑھ شہر سے بچی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغوا کر گیا تھا، پولیس نے اطلاع پر فوری ریسپانڈ کیا، ایس ایچ او قیصر حسنین نے خود موقع پر پہنچ کر بچی کو بحفاظت درندگی ہونے سے بچا لیا، ملزم کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم بچی کو دو کلومیٹر دور ویرانے میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ خانگڑھ میں مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے، ڈی پی او رضا صفدر نے پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا اعلان کردیا، پولیس کے اچھے کام پر خود آ کر بھرپور حوصلہ افزائی کرینگے،

    دوسری جانب جہلم ملوٹ میں زمین کے تنازعے پر بھائی کی ساتھیوں سے ملکر بھائی اور بھتیجوں پر فائرنگ، 3 افراد قتل کر دیئے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جہلم میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،آئی جی نے ڈی پی او جہلم کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے،

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

  • خود ساختہ مغوی بازیاب،  دوست کے ساتھ حوالات میں بند

    خود ساختہ مغوی بازیاب، دوست کے ساتھ حوالات میں بند

    خود ساختہ مغوی بازیاب دوست کے ساتھ حوالات میں بند کر دیا گیا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملت پارک پولیس نے کارروائی کی ،خود ساختہ مغوی زبیر کے بھائی محد عمیر نے بابر کے کہنے پر 15 پر اغواء کی کال کی اور درخواست دی ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ڈی پی او غلام دستگیر خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ایس ایچ او عدیل انجم نے ابتدائی تحقیقات میں ہی معمہ حل کر دیا ،پولیس حکام کے مطابق خود ساختہ مغوی زبیر نے اپنے دوست بابر کے ہمراہ اپنے اغواء کی پلاننگ کی معمولی جھگڑے پر اغواء کا مقدمہ اپنے محلے دار کے خلاف کروا کر رقم وصول کرنی تھی ملزم اور خود ساختہ مغوی محمد زبیر کو دوست بابر کے گھر سے بازیاب کروایا گیا ،خود ساختہ مغوی زبیر اور بابر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او عدیل انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرصدارت جینڈر سیل کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا فوکل پرسن سب انسپکٹر انعم سمیت تمام ڈویژنل جینڈر سیل انچارجز نے اجلاس میں شرکت کی، ڈاکٹر انوش مسعود نے زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا، پینڈنگ مقدمات پر انچارجز کی سرزنش کی، جینڈر سیل کو مطلوب اشتہاری ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے شوکاز جاری کر دیا، ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی واقعات کی رپورٹ پر خود موقع پر پہنچنے، اپنی نگرانی میں شواہد اکٹھے کریں،بچوں سے بدفعلی، خواتین سے اجتماعی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی،دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں،گنہگار کو سزا دلوائیں،خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے لاہور پولیس خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کی تمام اقسام کی مذمت کرتی ہیں،

  • پولیس نے سات سالہ بچی کو بازیاب کروا کر ملزم گرفتار کرلیا

    پولیس نے سات سالہ بچی کو بازیاب کروا کر ملزم گرفتار کرلیا

    پولیس نے سات سالہ بچی کو بازیاب کروا کر ملزم گرفتار کرلیا

    ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے  6 روز قبل اغواء ہونے والی 7 سالہ بچی بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان حزب اللہ خان کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمد عدنان باہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان کاروائی کی جسکے تحت 6 روز قبل اغوائیگی کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے 7 سالہ مغوی بچی نسیمہ بی بی بازیاب کراتے ہوئے اغواء کار جو کہ  افغان نژاد  نقول خان ہے کو گرفتار کرکے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک دوسری کاروائی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک پولیس نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ٹانک پولیس سرگرم ہے جبکہ  ایک کاروائی میں دو اشتہاری سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 1140 گرام چرس، 890 گرام ہیروٸن، 310 گرام آئس، دو عدد پستول جبکہ 246 کارتوس برآمد کرلئے ہیں۔

     ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ٹانک پولیس ہر قسم کی جرائم کی بیخ کنی کیلئے سرگرم ہے جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر اصغر وزیر نے کڑی سیدال کی حدود میں ملزم کامران ولد گل رحمت سکنہ کڑی سیدال سے 800 گرام ہیروئن، 310 گرام آئس اور 01 عدد پیش قبض جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سمیع اللہ خان نے فرشہ موڑ کے نزدیک ملزم علی زمان ولد محمد امان سکنہ عمر اڈہ سے 700 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ  اسی طرح ایس ایچ او تھانہ جنڈولہ طارق خان نے حبیب الرحمن ڈیزل ایجنسی کے نزدیک ملزم سیف اللہ ولد تاثیر خان سکنہ چگملائی سے 350 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کیا علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ گل امام رحمت خان نے گشت کے دوران مقدمہ نمبر 173/22 بجرائم 337F(6)-337F(1) میں مطلوب مجرم اشتہاری گلاب نور ولد سے گل سکنہ نصران سمیت مقدمہ نمبر 34/23 بجرائم 401-400 میں نامزد 02 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسی طرح اے ایس آئی مہتاب خان نے چوکی شیخ اتار کے مقابل 02 ملزمان محمد عثمان ولد عبدالعزیز اور محمد سلیمان ولد رفعت اللہ ساکنان کلاچی سے 50، 50 گرام چرس جبکہ آئی ایچ سی تھانہ سٹی قیضار خان نے کمیٹی باغ میں ملزم ایاز خان ولد تیلا خان سکنہ وانہ SWTD سے 90 گرام ہیروئن اور 15 عدد کارتوس برآمد کرکے گرفتار کئے۔

    حزب اللہ کے مطابق ٹانک پولیس نے پچھلے 24 گھنٹوں میں دیگر کارروائیوں سمیت ٹوٹل 02 مجرمان اشتہاریوں، 03 ملزمان اور 03 نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے 1140 گرام چرس، 890 گرام ہیروٸن، 310 گرام، 02 عدد پستول اور 246 عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کئے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    جبکہ ایک اور کاروائی میں تھانہ پہاڑپور پولیس کی کاروائی کے نتیجہ میں کم سن بچے سے زیادتی کے ملزم سمیت شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلی گئی ہے. ترجمان کے مطابق تھانہ پہاڑپور پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل محمد عمران کنڈی ہمراہ ایس ایچ او ظفر عباس بچے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم سبطین سکنہ کاٹھ گڑھ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ دوسری کاروائی میں تھانہ پہاڑ پور پولیس نے علاقہ وانڈہ نرکانی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلدار سکنہ جھوک ماچھی پروآ کو گرفتار کرکے ملزم سے 01 عدد 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمہ درج اور پابند سلاسل کردیا۔

  • کراچی:14 سالہ دو سہیلیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں

    کراچی:14 سالہ دو سہیلیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں

    کراچی :کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو کی رہائشی 14 سالہ 2 سہیلیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں۔پولیس کے مطابق 14 سالہ کنزا بنت محمد جنید اور اس کی سہیلی 14 سالہ نائلہ دختر محمد نوید لاپتہ ہوگئیں۔

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    کنزا کے والد محمد جنید نے درخواست میں کہا ہے کہ نائلہ کورنگی نمبر دو میں گھر آئی تھی، دونوں گورنمنٹ ملت اسکول کورنگی ٹی ایریا میں ایک ساتھ پڑھتی ہیں اور دونوں کی دوستی بھی اسکول میں ہی ہوئی تھی۔درخواست کے متن کے مطابق دونوں بچیاں بوقت تین بجے دن گھر میں کام کررہی تھیں اور میں گھر کی چھت پر تھا، ساڑھے تین بجے گھر کی چھت سے نیچے آیا تو دونوں بچیاں گھر میں موجود نہیں تھیں، گھروالوں سے دریافت کیا تو معلوم ہوا دونوں بچیاں گھر سے باہر گئیں ۔

    کراچی؛سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونیوالی نرس کی لاش نکال لی گئی:شرمناک رویےکا شکار

    محمد جنید کا کہنا تھاکہ دیر ہوجانے پر تشویش ہوئی اور اسی اثنا میں نائلہ کے والد نوید بھی بیٹی کو لینے آگئے، دونوں نے مل کر بچیوں کو علاقے میں تلاش کیا اور معلومات حاصل کیں لیکن بچیوں سے متعلق معلومات نا ملنے پر پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس نے محمد جنید کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے، اغوا کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں اغوا کی دفعات 364 اے کے تحت درج کیا گیا۔