Baaghi TV

Tag: افتخار ٹھاکر

  • بھارتی اداکار  ہمارے خلاف مجبوری میں ردعمل دیتے ہیں،افتخار ٹھاکر

    بھارتی اداکار ہمارے خلاف مجبوری میں ردعمل دیتے ہیں،افتخار ٹھاکر

    پاکستانی اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے بھارتی جارحیت پر انہیں منہ توڑ جواب دیا،جو ان کے بھارتی پنجابی دوستوں کو پسند نہیں آیا-

    اداکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو مزہ چکھانے کی بات کی اور بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر فضاؤں سے آؤ گے تو ہوا میں اڑا دیں گے، اگر پانیوں سے آؤ گے تو ڈبو دیئے جاؤ گے اور اگر زمینی راستوں سے آؤ گے تو زمین بوس کردیئے جاؤ گے، جو افواج پاکستان نے کرکے بھی دکھایا ہے لیکن میری یہ بات بھارتی پنجابی دوستوں کو پسند نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتا، لوگوں نے مجھ پر تنقید بھی کی، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان حسینیت کے پیروکار ہیں اور جو پانی بند کرنے کی دھمکی دے گا، وہ یزید کا پیروکار ہے میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، وہ لوگ بہت مجبور ہیں اور ہمارے خلاف مجبوری میں ردعمل دیتے ہیں۔

    سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات،مسلح افواج کو خراج تحسین پیش

    نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا

  • احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کا افتتاح،ملک بھر سے لوگوں کی شرکت

    احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کا افتتاح،ملک بھر سے لوگوں کی شرکت

    قصور
    احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کنگن پور کا افتتاح ،افتخار ٹھاکر،سیف اللہ خالد قصوری سمیت ملک بھر سے لوگوں کی شرکت

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے احمد تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ سال احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا جو کہ عوامی تعاون سے بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچا
    کل بروز 12 فروری کنگن پور میں ہسپتال کا افتتاح کیا گیا جس میں صدارتی ایوارڈ یافتہ کامیڈین و ایکٹر افتخار ٹھاکر نے خصوصی شرکت کی
    افتتاحی تقریب میں مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے سربراہ سیف اللہ خالد قصوری سمیت ملک بھر سے سیاسی،سماجی و صحافی شحضیات کے ساتھ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور احمد تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا اور ہسپتال سے تعاون کی یقین دہانی کروائی

  • انڈین پنجابی فلموں کا پاکستان میں ریلیز ہونا خوش آئند ہے افتخاد ٹھاکر

    انڈین پنجابی فلموں کا پاکستان میں ریلیز ہونا خوش آئند ہے افتخاد ٹھاکر

    معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر جنہوں نے انڈین پنجابی فلم ماں دا لاڈلا میں کام کیا ہے یہ فلم گزشتہ دنوں ریلیز ہوئی. فلم کو پاکستان میں خاصا پسند کیا گیا. اس ھوالے سے افتخار ٹھاکر کہتے ہیں کہ ہمارے فنکاروں‌کو بھارت میں بہت پسند کیا جاتا ہے اورمیرا انڈینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کافی اچھا رہا ہے. بہت اچھی بات ہے کہ انڈین فلمز پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہیں میں امید کرتا ہوں کہ گورنمنٹ کے لیول پر دونوں طرف سے کچھ ایسا ضرور ہو گا کہ ہماری فلمیں بھی بھارت میں ریلیز کی جائیں گی. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے جہاں

    جس کو اچھا کام ملے کرنا چاہیے. انڈٰین پنجابی فلم ماں دا لاڈلہ کے بعد ا سہیل احمد کی پہلی انڈین پنجابی فلم پاکستان میں ریلیز ہونے جا رہی ہے جو کہ بہت ہی خوش آئند ہے . ہم سب کو ایک دوسرے کے کام کو سپورٹ کرنا چاہیے ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے تو کام میں‌ ہہتری اور آسانیاں آئیں گی. ایک سوال کے جواب میں‌ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ایسا نہیں‌ ہے کہ انڈین فلمیں ہی میری ترجیحات میں ہیں جب جب پاکستانی اچھی فلمیں آفر ہوں گی میں ضرور کروں گا. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میرے مداح مجھے ہر روپ میں پسند کرتے ہیں.

  • افتخار ٹھاکر کس کے ہیں شکر گزار اور کیوں؟

    افتخار ٹھاکر کس کے ہیں شکر گزار اور کیوں؟

    کامیڈی میں اپنی الگ پہچان رکھنے والے اداکار افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے مداحوں کا بے حد شکر گزار ہوں کیونکہ انہوں نے ہر قدم پر مجھے بہت زیادہ محبت دی ہے.آج جس بھی مقام پر ہوں انہی کی محبت کے بدولت ہوں. میں جب سے شوبز میں آیا ہوں پہلے ہی دن سے بہت زیادہ محنت کی ہے اور خدا نے میری محنت کا صلہ بھی مجھے خوب دیا ہے. خدا کسی کی محنت کو ضائع نہیں جانے دیتا اگر نیک نیتی سے محنت کرتے رہیں اور کوششیں کبھی نہ روکیں تو یقینا اللہ تعالی آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرتا ہے. انہوں نے کہا سچے دل سے نکلی ہوئی دعا کبھی بھی رائگاں نہیں جاتی اسلئے جب بھی دعا مانگیں پورے دل سے مانگیں. یاد رہے کہ افتخار ٹھاکر کی انڈین

    پنجابی فلم ”ماں دا لاڈلا ” حال ہی میں پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے. اس فلم کے مرکزی کرداروں میں افتخار ٹھاکر کے علاوہ نسیم وکی ، قیصر پیا اور نیرو باجوہ ہیں. فلم میں افتخار ٹھاکر نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے. شائقین ان کی اس فلم کو کافی پسند کررہے ہیں. افتخار ٹھاکر کامیڈی پروگرام مذاکرات میں بھی کام کرتے ہیں اس میں وہ ہمیں مختلف روپ میں دکھائی دیتے ہیں،افتخار ٹھاکر وہ اداکار ہیں جن کو ہر سطح پر پذیرائی ملتی ہے.

  • مجھے کامیڈین ہونے پر فخر ہے افتخار ٹھاکر

    مجھے کامیڈین ہونے پر فخر ہے افتخار ٹھاکر

    سٹیج کے منجھے ہوئے اداکار افتخار ٹھاکر کہتے ہیں‌کہ مجھے فخر ہے کہ میں کامیڈی اداکار ہوں انہوں نے اپنے حال ہی میں ایک دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹیں آتی ہیں اور میں ان کا سبب بنتا ہوں.لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر کو جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسکو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہی نہیں نہ ممکن ہے. افتخار ٹھاکر نے مزید کہا کہ سٹیج معاشرے کی اصلاح کا زریعہ بن سکتا ہے اور اس کے لئے ہمیں کوشش بھی کرنی چاہیے اچھے سکرپٹ پر مبنی کھیل یہاں‌پیش کئے جانے چاہیں. جو سکرپٹ لکھتے ہیں ان کو خاص کر ذمہ داری کا

    مظاہرہ کرنا چاہیے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایسا ہو نہیں رہا جس کی وجہ سے سٹیج اپنے اصل سے ہٹ گیا ہے. افتخار ٹھاکر یہ بات ایک بار نہیں بار بار کہہ چکے ہیں کہ سٹیج پر باقاعدہ طور پر ہدایتکار ہونا چاہیے جو ڈرامہ کو ڈائریکٹ کرے ایک اچھا سکرپٹ ہو صرف اداکاروں پر ہی نہیں چھوڑ دینا چاہیے کہ وہ جو دل میں آئے خود ہی بول لیں اسی رویے نے سٹیج کو زوال پذیر کیا ہے تاہم ہم کوششش میں ہیں کہ سٹیج کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے تاکہ ماضی کی طرح اب بھی فیملیاں یہاں کا رخ کریں. یار ہے کہ سہیل احمد جیسے فنکاروں نے سٹیج کو خیرباد اسی لئے کہا تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ یہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نہیں کر سکتے.

  • سٹیج کی رونقیں کب بحال ہوں گی کے افتخار ٹھاکر نے کر دیا بڑا دعوی

    سٹیج کی رونقیں کب بحال ہوں گی کے افتخار ٹھاکر نے کر دیا بڑا دعوی

    سٹیج کے نامور اداکار افتخار ٹھاکر کہتے ہیں کہ دو سال کے اندر اندر سٹیج کی حالت بہتر ہو جایگی اور فیملیاں بالکل پہلے کی طرح اسکا رخ کریں گی. اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا کہ سٹیج فحش رقص سے نہیں چل سکتا میں یہ بات مانتا ہوں اور اس طرح کے ڈانس بالکل غیر ضروری ہیں. سٹیج کی تباہی اس وقت ہوئی جب یہاں انویسٹر گھسا جہاں بھی انویسٹر گھسے گا اسکا حال یہ ہو گا جو سٹیج کا ہوا. اچھا کونٹینٹ ہی سٹیج کو بچا سکتا ہے جو لوگ اچھا کونٹینٹ بنائیں گے وہ تو بچ جائیں گے اور اسی انڈسٹری میں رہیں گے باقیوں کو یقینا گھر جانا پڑے گا .اگر اچھا کونٹینٹ سٹیج پر لایا جائے تو میں دعوے سے کہتا ہوں کہ دو برس میں سٹیج کی حالت نہ صرف بدل جائیگی بلکہ فیملیاں اسکا رخ بھی کرنے لگیں گی.

    افتخار ٹھاکر نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ آج کل جو فلمیں بن رہی ہیں ٹیکلنکل اعتبار سے بہت زبردست ہیں مجھے بہت امید ہے کہ ہماری فلم کا ستارہ ایک بار پھر چمکے گا. اس وقت ہر کوئی اچھی کوشش کر رہا ہے بس فلم کو فلم سمجھنا چاہیے ، لاہور یا کراچی کی نہیں بلکہ پاکستان فلم انڈسٹری کی فلم کہلائی جانی چاہیے، میں تو یہی کہوں گا کہ سب مل کر کام کریں. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ سٹیج پر کامیڈینز کی واپسی جو ہوئی ہے اس کا سہرا میں سہیل احمد کے سر رکھتا ہوں.