Baaghi TV

Tag: افراد

  • نابینا افراد کے لیے منفرد گاؤں

    نابینا افراد کے لیے منفرد گاؤں

    دمشق: شام میں نابینا افراد کے لیے ایک ایسا گاؤں بسایا گیا ہے جو بصارت سے محروم افراد کو محفوظ اور آرام دہ زندگی فراہم کرتا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے شہر شام میں ایک گاؤں کو نابینا افراد کے حساب سے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں انہیں تمام ترسہولیات دستیاب ہیں اس گاؤں میں نابینا افراد کوبتایا جاتا ہے کہ انہیں دوران پرورش اور زندگی کے مختلف مراحل میں کیا حالات پیش آسکتے ہیں۔

    رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں …


    بین الاقوامی خبر رساں ادارے الجزیرہ نے شام کے اس گاؤں کی دستاویز کی ہے جہاں نابینا افراد کی پرورش، تحفظ اور زندگی کے حالات کے بارے میں روشنی ڈالی جاتی ہے۔

    اس گاؤں کو النور یا بریلی کے نام سے جانا جاتا ہے جسے نابینا افراد کے لیے محفوظ اور آرام دہ زندگی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے نابینا افراد کے لیے بنائے گئے اس گاؤں میں مختلف ادارے بھی موجود ہیں جبکہ وہاں عبادت گاہ اور اسکول بھی ہے جہاں نابینا افراد کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے جاتے ہیں۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فرد جرم عائد،کارروائی سیاسی انتقام ہے۔ٹرمپ


    یکساں طور پر، ‘بریل’ کی اصطلاح نابینا افراد کے ذریعے اور ان کے لیے استعمال ہونے والا تحریری نظام ہے اور 63 حروف کے کوڈ پر مشتمل ہے، ہر ایک چھ پوزیشن والے میٹرکس یا سیل میں ترتیب دیے گئے ایک سے چھ اٹھائے ہوئے نقطوں پر مشتمل ہے،یہ بریل حروف کاغذ پر لکیروں میں ابھرے ہوئے ہیں اور مخطوطہ پر انگلیوں کو ہلکے سے پھیر کر پڑھتے ہیں گاؤں میں عبادت گاہ اور ایک اسکول بھی ہے جہاں بصارت سے محروم افراد کو لیکچر دیا جاتا ہے۔

    رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں …

  • وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہیٰ معذورافراد کی آواز بن گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہیٰ معذورافراد کی آواز بن گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تمام معذورافراد کی آواز بن گئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں نابینا،گونگے وبہرے اوردیگرمعذوری میں مبتلا ملازمین کے لئے کنوینس الاؤنس بڑھانے،پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اور664خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔

    سیلاب متاثرین کو 50 ہزار روپے فی خاندان فوری طور پر فراہم کئے جائیں،وزیراعظم

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے معذور افراد کے وفد نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔معذورافراد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تمام مسائل سنے اوران کے حل کیلئے فوری احکامات دئیے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی نے اس موقع پر بتایا کہ پنجاب حکومت معذور افرادکو10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معذورافراد کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں معذور افراد جس میں نہ سن سکیں نہ چل سکیں سب شامل ہیں کیلئے پوسٹوں کو اپ گریڈکریں گے۔

     

    عطا تارڑ کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

     

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معذورافرادکیلئے 664 خالی آسامیوں پرفی الفوربھرتی کااعلان کیا کیا اورکہا کہ664خالی آسامیوں پر معذورافراد کی بھرتی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو آج ہی سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ثواب کا کام ہے، اس میں ایک سکینڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔افسوس کامقام ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے دور میں معذور افرادکے مسائل سے پہلوتہی کی۔آپ قوم کے بچے ہیں،پنجاب حکومت آپ کے مسائل حل کریگی اورآپ کو پورا احترام دیں گے۔

    معذورافرادنے مسائل حل کرنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے اظہار تشکرکیا۔معذور افراد نے وزیراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے محسن ہیں۔آپ نے ہمارے لئے اپنے سابق دور میں ادارے بنائے اورآج ہمارے دیرینہ مسائل حل کیے جس پر ہم آپ کے تہہ دل سے مشکو رہیں۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سیکرٹری خزانہ اوردیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

  • بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176ہو گئی

    بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176ہو گئی

    بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں بارش اور سیلاب کے باعث مزید 6افراد لقمہ اجل بن گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 176ہوگئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سیلاب متاثرین کیلئے5 ارب روپےکی منظوری

    پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 6 افراد بارشوں کی نذر ہوگئے، جن میں 5 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

    جاں بحق ہونے والے 176افراد میں 77 مرد، 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں ،اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں ۔بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 48 مرد،11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں۔

    لاہوراور کراچی پھرپانی پانی ہوگئے:مزید بارشوں کی پیشن گوئی

     

    مجموعی طور پر صوبے بھر میں 18 ہزار 87 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے، بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل 6 مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں۔

    بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بهر میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کى تفصيلات جارى کردیں۔

    رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 552اموات ہوئیں جبکہ 628افراد زخمی ہوئے جبکہ سیلاب اور بارشوں کے باعث 49ہزار 778مکانات کو نقصان پہنچا۔

    اين ڈى ايم اے کے مطابق ملک بھر کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

  • ڈی جی خان سیلاب میں پھنسے افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا،پی ڈی ایم اے

    ڈی جی خان سیلاب میں پھنسے افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا،پی ڈی ایم اے

    ضلع راجن پور کے درجنوں علاقے ندی نالوں میں طغیانی سے سیلاب سے شدید متاثر ہوئےہیں ۔ دریائے چناب میں چناب نگر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں سے 1 لاکھ 32 ہزار 675 کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

    راجن پور کا پورا ضلع 2010 کے بعد ایک بار پھر سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ علاقے میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ تو تھم گیا ہے۔ دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب کے سبب ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے چناب میں پانی کی بڑھتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور تمام متعلقہ محکموں کو فلڈ کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

     

    مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

     

    کشمور میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 83 هزار 80 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ اخراج 2 لاکھ 72 ہزار 937 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، گڈو بیراج کے بچاؤ بندوں پر بھی پانی کا دباؤ بڑھنے لگا۔

    فلڈ فور کاسٹنگ سنٹر کی رپورٹ کے مطابق 28 جولائی سے راولپنڈی،گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بارش اور طوفان کا امکان ہے.پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج ،راوی،چناب اور جہلم میں بھاری بارش اور طوفان کا امکان ہے۔اگلے 24 گھنٹے کے دوران ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان میں ریلیف آپریشن کے لیے دوسرے اضلاع سے بھی بھجوائی جانے والی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ڈی جی خان میں سیلابی علاقوں میں پھنسے افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔آئندہ 48 گھنٹوں میں مرالہ،خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب کا خدشہ ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے جہلم، راوی اور چناب کے نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کر دی ہے کہ تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں،اور فلڈ ریلیف کیمپس کے لیے محفوظ جگہ کا تعین کریں۔ملحقہ اضلاع سیلاب میں استعمال ہونے والی مشینری اور امدادی ٹیمیںوں کو متحرک رکھیں.

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کیا جائے اور برقی آلات سے دور رہیں جبکہ شہری دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے پرہیز کریں اور ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔ شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

  • اوکاڑہ، موضع لشاریاں میں مسلح افراد کا مکان پر قبضہ کرنیکی کوشش، مزاحمت پر مکینوں پر تشدد اور اغواء کی کوشش

    اوکاڑہ(علی حسین) موضع لشاریاں میں بیس مسلح افراد نے محنت کش جعفر علی کے مکان پر قبضہ کرنیکی کوشش کی۔ مزاحمت پر گھریلو سامان اٹھا کر گلی میں پھینک دیا۔ جعفر علی کی دو بیٹیوں اور بیوی حلیمہ پر تشدد کیا۔ داماد عمران اور بھانجے رفیق کو اغواء کرکے ایک ڈیرے پر لے گئے ۔ دیہاتیوں کے آنے پر انہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • اوکاڑہ:موضع اکبر میں زہریلا دہی کھانے سے تین بچوں سمیت دس افراد کی حالت غیر

    اوکاڑہ:موضع اکبر میں زہریلا دہی کھانے سے تین بچوں سمیت دس افراد کی حالت غیر

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی قصبے موضع اکبر میں زہریلا دہی کھانے سے تین بچوں سمیت 10 افراد جن میں عورتیں بھی شامل ہیں کی حالت غیر ہوگئی ہے، جن کو علاج کے لیے ہسپتال میں ریفر کردیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں دودھ اور دہی میں ملاوٹ کا دھندہ عروج پر ہے۔ عوام الناس نے حکام اور محکمہ فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملاوٹ کرنیوالے اور عوام کی جانوں سے کھیلنے والے پیشہ ور عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائے۔

  • بصیرپور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے خودکشی کرلی.

    بصیرپور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے خودکشی کرلی.

    اوکاڑہ(علی حسین) بصیرپور میں گھریلو جھگڑا پر ایک خاتون سمیت تین افراد نے زھریلی گولیاں کھا لیں. وقاص نامی نوجوان کی دوماہ قبل شادی ھوئی قرضہ واپس نہ ھونے پر گندم والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا.
    مقامی پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ھی موقعہ پر پہنچ گئی مقامی ھسپتال پہنچایا گیا مگر تینوں دم توڑ گئے۔

  • اوکاڑہ: نواحی علاقے 42 جیڈی میں بکرے چور دو افراد گرفتار

    اوکاڑہ: نواحی علاقے 42 جیڈی میں بکرے چور دو افراد گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین) نواحی گاؤں 42 جیڈی تھانہ گوگیرہ کی حدود میں بکرے چور گرفتارشہباز اور صدی نامی دو ملزمان شریف نامی محنت کش کا بکرا چوری کر کے بھاگ رہے تھے کہ اہلیان گاؤں نے پکڑ لیا ۔ پولیس تھانہ گوگیرہ نے ملزمان کو گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا ہے.

  • اوکاڑہ: تھانہ ستگھرہ کی حدود میں ایک شخص پر فائرنگ

    اوکاڑہ: تھانہ ستگھرہ کی حدود میں ایک شخص پر فائرنگ

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے قریب تھانہ ستگھرہ کی حدود میں ایک موٹر سائیکل سوار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ تنویر ولد منظور موٹر سائیکل پر 28/2R جارہا تھا۔ نامعلوم موٹر سائیکل مسلح افراد فائرنگ کرکے زخمی دیا۔ زخمی ہونیوالے شخص کا تعلق 19/1R سے ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔