Baaghi TV

Tag: افسوس

  • ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر صدر پاکستان اور وزیراعظم  کا گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

    ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم رہنماوں نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے،رہنماوں نےبرطانیہ کے شاہی خاندان اور برطانوی عوام سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا

    https://twitter.com/PresOfPakistan/status/1567934211637628940
    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے برطانیہ کے شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور برطانوی عوام سے ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا.سلام آباد سے جاری تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور برطانوی عوام سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال سے دنیا میں پیدا ہونے والا خلا پر کرنا مشکل ہو گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کو تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔


    وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے،وزیراعظم نے برطانیہ کے شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور برطانوی عوام سے ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پردل کی گہرائی سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.


    وفاقی وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہمارے زمانے کی اہم ترین شخصیت کی وفات پر انتہائی صدمہ ہوا،ملکہ الزبتھ دوم ایک عہد کی نمائندہ ہیں، ہمدردی اور امید کا ایک روپ تھیں،دکھ کی اس گھڑی میں ہم برطانیہ کے عوام، حکومت اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں.

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے، وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا برطانیہ کے شاہی خاندان اور برطانوی عوام سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ
    ملکہ الزبتھ دوئم نے انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ملکہ الزبتھ دوئم نے محروم معیشت طبقے کے لئے بے مثال کام کئے جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ، ملکہ الزبتھ دوئم کا پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلق اور لگاو تھا ۔ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال سے دنیا انسانیت سے محبت کرنے والی شفیق شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ ملکہ الزبتھ دوئم جیسی عظیم شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ملکہ الزبتھ دوئم کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، پنجاب حکومت شاہی خاندان اور برطانوی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے ملکہ برطانیہ کے انتقال سے ایک عظیم وراثت کا دور ختم ہو گیا۔

  • انتہائی افسوسناک حقیقت ہے کہ ہمارے کھانوں کے اشیاء میں ملاوٹ ہے ، رحمان ملک

    انتہائی افسوسناک حقیقت ہے کہ ہمارے کھانوں کے اشیاء میں ملاوٹ ہے ، رحمان ملک

    سابق وزیر داخلہ و چئیرمن سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا صحت مند خوراک کا حصول پر تربیتی سیمینار سے خطاب کیا۔ سینیٹر رحمان ملک سیمینار میں بطور مہمان خصوصی مدعو ہیں،
    صحت مند آبادی ملک کی معیار زندگی، اقتصادی اور معاشی ترقی کو بڑھاتی ہے، پاکستان میں بیماری میں اضافہ غیر محفوظ خوراک کیوجہ سے ہے، جس شرح سے پاکستان میں صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں وہ تشویشناک ہے،غیر محفوظ خوراک نئی قسم کی بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں جن کا علاج مشکل ہے،محفوظ اور صحت مند خوراک کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے،ریاست کا فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو محفوظ اور حفظان صحت کے کھانے کی دستیابی کو یقینی بنائے، محفوظ اور صاف ستھری خوراک تمام بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کی پہلی لائن ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملکوں میں غیر محفوظ اور غیر صحتمند اشیائے خورد و نوش فروخت ہو رہے ہیں، دارالحکومت سمیت پورے ملک میں کھانے کے معیار کی نگرانی کا کوئی اتھارٹی موجود نہیں ہے،یہ انتہائی افسوسناک حقیقت ہے کہ ہمارے کھانوں کے اشیاء میں ملاوٹ ہے، ہماری موجودہ قانونی نظام غذا میں ملاوٹ پر قابو پانے کے حوالے سے بہت کمزور ہے،
    ریستوراں اور اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں بھی غیر محفوظ کھانا پیش کیا جارہا ہے، اسکولوں اور کالجوں کے باہر ریڑھیوں پر غیر معیاری کھانے کی اشیاء اور مشروبات فروخت ہورہے ہیں، غیر صحتمند کھانا ہمارے بچوں کی صحت کو بھی بری طرح متاثر کررہا ہے، 2018 میں بطور چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ملاوٹ شدہ دودھ اور مردہ جانوروں کے گوشت فروخت کرنے کا نوٹس لیا تھا، ملاوٹ شدہ دودھ اور مردہ جانوروں کا گوشت اسلام آباد اور راولپنڈی میں فروخت کیا جا رہا ہے، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قانون سازی اور آئی سی ٹی فوڈ اتھارٹی کے قیام کی سفارش کی تھی، اسلام آباد و ملک کے ہر ضلع میں سلاٹر ہاؤس کے قیام کی بھی سفارش کی تھی، ملاوٹ شدہ دودھ اور مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دئیے تھے، خالص فوڈ اتھارٹی بل 2019 کو میری کمیٹی کو بھیج دیا گیا تھا، کمیٹی کے اجلاس میں خالص فوڈ اتھارٹی بل 2019 پر مکمل غور و خوض کے بعد اس کی منظوری دی گئی تھی، اس بل میں دارالحکومت میں فوڈ اتھارٹی کے قیام اور عہدیداروں کی تقرری کی درخواست کی گئی تھی،
    بل میں اشیائے خوردونوش کے نظم و نسق اور انتظام کے لئے ایک جامع طریقہ کار موجود ہے، بل میں ملاوٹ اور غیر صحتمند کھانوں کے کاروبار میں ملوث افراد کے لئے سزاؤں کا تعین بھی کیا گیا، جب تک وفاقی اور صوبائی سطح پر فوڈ اتھارٹی قائم نہیں ہوتے محفوظ خوراک کا حصول ممکن نہیں، قومی سطح پر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اتھارٹی کی اشد ضرورت ہے۔

  • ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ پر عثمان بزدار کا اظہار افسوس

    ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ پر عثمان بزدار کا اظہار افسوس

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انھیں ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کے باعث 2افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا-جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کااظہار کرتا ہوں – فائرنگ کرنے وا لے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے-واقعہ کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کاحکم دے دیاہے –
    شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی – فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق جس بھی پارٹی سے ہو بلا امتیاز قانونی کارروائی ہو گی-کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے – عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت نبھائیں گے۔ پرامن ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف قانون اپنا راستہ لے گا۔صوبے میں قانون کی پاسدار ی ِکی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی-
    قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔