Baaghi TV

Tag: افغآنستان

  • برطانوی شہزادے ہیری نےہیلی کاپٹرحملےمیں25 بےگناہ افغان قتل کردیئے

    برطانوی شہزادے ہیری نےہیلی کاپٹرحملےمیں25 بےگناہ افغان قتل کردیئے

    لندن :برطانوی شہزادے کے ہاتھ بھی افغان عوام کے خون سے رنگین ہیں،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مظلوم عوام کو خاک و خون میں نہلانے میں جہاں امریکہ سر فہرست ہے وہیں برطانیہ بھی کسی سے کم نہیں ہے بلکہ برطانیہ کے شاہی خاندان نے بھی افغانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملک کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے اپنی آنے والی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔

    شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا کہ انہوں نے افغانستان میں دوران ڈیوٹی 6 فضائی مشن کیے۔ 38 سالہ برطانوی شہزادہ نے نیٹو افواج کے دور میں افغانستان کے دو دورے کیے تھے جن میں پہلا فارورڈ ایئرکنٹرولر کے طور پر تھا جبکہ دوسری بار 2012،13 میں جنگی ہیلی کاپٹر اڑایا۔ شہزادہ ہیری نے 10 سال تک برطانوی فوج میں کیپٹن کے عہدے تک خدمات انجام دیں۔

    شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں پر فخر ہے اور نہ ہی کوئی شرمندگی ہے، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔شہزادہ ہیری کی متنازع کتاب کی اشاعت رکوانے کیلئے برطانوی شاہی خاندان کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 جنوری کو شائع ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کے کتاب میں شہزادہ ولیم سے متعلق بھی انکشافات اور الزامات ہیں، شہزادہ ہیری نے الزام لگایا ہے کہ شہزادہ ولیم نے 2019 میں گھر میں مجھے مکا مارا اور گھسیٹا۔

    شہزادہ ہیری نے کتاب میں یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ شاہی اور اشرافیہ کی روایات کے مطابق پہلا بیٹا ہی اعزازات، طاقت اور خوش قسمی کا وارث کیوں ہوتا ہے؟

    واضح رہے کہ افغانستان کے مظلوم عوام کو خاک و خون میں نہلانے میں جہاں امریکہ سر فہرست ہے وہیں برطانیہ بھی کسی سے کم نہیں ہے بلکہ برطانیہ کے شاہی خاندان نے بھی افغانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے ہیں۔

  • برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری رکھےگا:محمد صادق

    برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری رکھےگا:محمد صادق

    اسلام آباد:برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری رکھےگا:محمد صادق .اطلاعات کے مطابق افغانستان میں پاکستان کے سفیر حمد صادق نے کہا کہ پاکستان اپنے برادراسلامی ملک افغانستان کے بچوں کی تعلیم وتربیت کےلیے ہرممکن حد تک تعاون فراہم کرتا رہے گا

            

    اس سلسلے میں تقسیم اسناد کی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے محمد صادق کا کہنا تھا کہ مجھے افغان یونیورسٹیوں کے لیکچررز کی تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی، اس موقع پرانہوں نے باور کراتے ہوئے کہا کہ نسٹ کی طرف سے پیش کردہ، ٹرین گنگ افغان ماہرین تعلیم کے لیے تربیت کے سلسلے کا حصہ تھی۔

    یاد رہے کہ تقریب کا اہتمام پہلی کھیپ کے ان 30 افغانوں کے لیے کیا گیا جنہوں نے اپنی تربیت مکمل کی۔اس پروگرام کے دو مراحل میں 240 ماہرین تعلیم کو اگلے مہینوں میں تربیت دی جائے گی۔افغانستان کے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر قلندر عباد نے تربیت حاصل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کیں.ان کا کہنا تھا کہ صلاحیت کی تعمیر/اعلیٰ تعلیم اہم شعبے ہیں جہاں پاکستان افغانستان کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون کر رہا ہے۔

    میں تربیتی پروگرام کا اہتمام کرنے پر NUST کا شکر گزار ہوں۔ NUST اور کئی دیگر پاکستانی یونیورسٹیاں مستقبل کے کورسز کا انتظام کریں گی۔

  • کراچی: منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن:6 ملزمان گرفتار

    کراچی: منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن:6 ملزمان گرفتار

    کراچی :ضلع ساؤتھ پولیس نے منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس دوران پولیس نے مختلف علاقوں سے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتارکرلیئے ہیں ،

    پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ڈیفنس پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں 5 ملزمان جبکہ تھانہ کلفٹن کے ہاتھوں 1 ملزم گرفتارہوا ہے

    ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کی شناخت مزمل، کلیم، زاہد، جمیل اور قمر کے ناموں سے ہوئی، مذکورہ بالا گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 10 کلو سے زائد چرس اور درخشاں کی حدود سے 1 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے

    دوسری طرف کلفٹن پولیس کی کاروائی میں گرفتار ملزم کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے 70 گرام چرس برآمد ہوئی
    ملزم ندیم اس سے قبل بھی منشیات کے ایک بڑے مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے

    ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جنہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ شہر بھر میں منشیات فروشوں کو منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ہیںملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا تھا ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش خاندان کے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش منشا خاندان کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے سات کلوگرام چرس،ایک سو نوےگرام آئس اوردولاکھ روپے نقد بھی برآمد ہوئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان اسکول اور کالجزسمیت متعدد علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے، منشیات فروش گروہ کے خلاف پہلے بھی چھپن مقدمات درج ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف حساس اداروں کی اطلاع بھی موصول ہوئی تھی۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • افغانستان میں مغربی ثقافت کی کوئی جگہ نہیں: افغان طالبان

    افغانستان میں مغربی ثقافت کی کوئی جگہ نہیں: افغان طالبان

    قطر میں طالبان دفتر کے سربراہ سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک اسلامی ملک ہے اور خواتین کے حقوق کے معاملے میں افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

    امریکی میڈیا کو انٹرویو میں سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں لاکھوں لڑکیاں پرائمری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔تعلیم، اعلیٰ تعلیم، عوامی صحت اور داخلہ کی وزارتوں میں خواتین کام کر رہی ہیں، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دیگر مسائل حل کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ نے افغان طالبان کے 2 وزرائے تعلیم کے بیرون ملک سفرپرپابندی لگا دی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری پر عمل پیرا ہے، کسی کو بھی افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ ہماری پالیسی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    افغان طالبان کا ایک بار پھ منجمند اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

    سہیل شاہین کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کی پامالی کے خلاف افغان خواتین کے مظاہرے ہوتے رہے ہیں اور بہت سی خواتین کو سرکاری ملازمتوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دیگر مسائل حل کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، افغانستان ایک اسلامی ملک ہے، خواتین کے حقوق کے معاملے میں افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

  • کابل:طالبان نے اپنی حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ دہرایا

    کابل:طالبان نے اپنی حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ دہرایا

    کابل :طالبان حکام نے علما کے اجتماع میں دنیا کے دیگر ممالک سے اپنی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا لیکن لڑکیوں کے اسکول کھولنے جیسے مطالبات پورے کرنے کے بارے میں کوئی عندیہ نہیں دیا۔

    رائٹرز کے مطابق افغانستان میں طالبان حکام اور علماء، عمائدین اور قومی سرکردہ شخصیتوں کے اجتماع کے بعد جاری اعلامیے میں کہا کہ ہم علاقائی، بین الاقوامی اور خاص طور پر اسلامی ممالک سے کہتے ہیں کہ وہ ‘امارت اسلامی افغانستان’ کو تسلیم کرکے تمام پابندیاں ختم اور مرکزی بینک کے منجمد اثاثے جاری کریں اور افغانستان کی ترقی میں مدد کریں۔ امارات اسلامی افغانستان سے موسوم طالبان حکومت کو اب تک باضابطہ طور پر کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

    طالبان اپنے اعلان سے پیچھے ہٹ گئے ہیں جس میں انہوں نے کہا کیا تھا کہ تمام اسکول مارچ میں کھل جائیں گے، جس کے بعد ہائی اسکولوں کی کافی لڑکیوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے جبکہ اس فیصلے کو مغربی ممالک نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ جو عام طور پر قندھار میں رہتے ہیں اور عوامی مقامات پر کم ہی نظر آتے ہیں تاہم وہ کابل میں منعقدہ اس اجتماع میں شریک ہوئے اور کہا کہ غیرملکیوں کو احکامات نہیں دینا چاہئیں۔

    واضح رہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے فنڈنگ روکنے اور سخت پابندیوں کے نفاذ سے افغانستان کی معیشت بحران کا شکار ہے، ان ممالک کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو انسانی حقوق، خاص طور پر خواتین کے حقوق کے بارے میں اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی تمام اقوام می شرکت سے جامع اور وسیع البنیاد حکومت کا قیام ایک لازمی امر ہے۔
    حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں پائلٹ سمیت سات افراد شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے جوزجان میں طالبان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں تین افراد جاں بحق، سات زخمی ہو گئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کی شام کو ہیلی کاپٹر جس میں دس افراد سوار تھے، تکنیکی خرابی کے باعث جوزجان کے مرکز شبرغان شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

  • اقوام متحدہ نے افغان طالبان کے 2 وزرائے تعلیم کے بیرون ملک سفرپرپابندی لگا دی

    اقوام متحدہ نے افغان طالبان کے 2 وزرائے تعلیم کے بیرون ملک سفرپرپابندی لگا دی

    نیویارک:ایک طرف دنیا افغآن طالبان کی حکومت کوتسلیم کرنے پرغورکررہی ہے تو دوسری طرف عالمی ادارے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی طالبان پرپابندی سے متعلق کمیٹی نے طالبان کے وزیرتعلیم اورنائب وزیرتعلیم پرسفری پابندی عائد کردی۔

    اس سلسلے میں یہ بھی خبریں‌ گردش کررہی ہیں کہ اقوام متحدہ کی طرف سے افغآن طالبان کے وزیرتعلیم عبدالباقی حقانی اورنائب وزیرتعلیم سید احمد شاد خیل کا استثنیٰ ختم کرکے بیرون ملک سفر پرپابندی عائد کردی۔اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان کے وزیرتعلیم اورنائب وزیرتعلیم پرسفری پابندیاں وعدے کا باوجود افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولزنہ کھولنے پرلگائی گئی ہے۔

    ادھراس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نائب وزیراعلیٰ تعلیم لطف اللہ خیرخواہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیرمنصفانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے صورتحال کو مزید نازک بنا دیں گے۔اقوام متحدہ کی جانب سے 15 طالبان عہدیداروں پرمذاکرات کے لئے بیرون ملک سفر کے استثنیٰ کی مدت کل ختم ہوئی تھی جس کے بعد 13 طالبان عہدیداروں کے لئے سفری استثنیٰ میں دوماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

    یاد رہےکہ اس سال جنوری کے مہینے میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ رواں سال مارچ سے ملک بھر میں لڑکیوں کے تمام اسکولز کھول دیئے جائیں گے۔ لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے نئے سال کا آغاز 21 مارچ سے ہوتا ہے اور رواں برس نئے سال کی شروعات سے لڑکیوں اور خواتین کے لیے اسکول کالجز کھول دیئے جائیں گے لیکن مخلوط تعلیم کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی۔

    افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ ہم لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں تاہم مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور علیحدہ عمارتوں کے انتظامات سمیت نصاب میں تبدیلی کے باعث لڑکیوں کے اسکول کھولنے میں کچھ وقت لگا۔

    واضح رہے کہ افغانستان کے منجمد فنڈز کی بحالی کے لیے طالبان حکومت پر لڑکیوں کے اسکول کھولنے اور خواتین کو ملازمتوں پر آنے کی اجازت دینے کے لیے شدید دباؤ تھا اور طالبان نے عالمی قوتوں سے لڑکیوں کے اسکول کھولنے کا وعدہ کیا تھا۔طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ساتویں کلاس سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد تھی تاہم کچھ صوبوں میں پرائمری اسکول کھلے ہوئے ہیں۔

  • سابق نائب افغان صدر رشید دوستم سمیت40جلا وطن افغان رہنماؤں کا قومی مزاحمت کونسل بنانےکا فیصلہ

    سابق نائب افغان صدر رشید دوستم سمیت40جلا وطن افغان رہنماؤں کا قومی مزاحمت کونسل بنانےکا فیصلہ

    انقرہ: ترکی کے دارالحکومت میں سابق افغان نائب صدر اور جنگجو کمانڈر رشید دوستم کی میزبانی میں ہونے والے ایک اجلاس میں جلاوطن 40 افغان رہنماؤں نے طالبان کے خلاف قومی مزاحمت کی اعلیٰ کونسل بنانے کا اعلان کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے گزشتہ برس اگست کے وسط میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے پر کئی مخالف جنگجو، سیاست دان اور رہنما ملک چھوڑ کر چلے گئے جن میں سب سے نمایاں رشید دوستم تھے۔

    ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مقیم طالبان مخالف کمانڈر رشید دوستم نے اپنے حلیفوں اور دیگر افغان جنگجو رہنماؤں کو ایک دعوت پر مدعو کیا اور طالبان کے خلاف ایک مشترکہ محاذ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    شرکاء نے متفقہ رائے سے ایک مزاحمتی کونسل تشکیل دیدی جس کے بانی ارکان میں صوبہ بلخ کے گورنر عطا محمد نور، ہزارہ کمیونٹی کے رہنما محمد محقق اور نیشنل ریزسٹنٹس فرنٹ (این آر ایف) کے احمد ولی مسعود شامل ہیں۔طالبان کے مخالف جنگجو عبدالرب رسول نے بھی حمایت کا یقین دلایا۔

    کونسل کے ارکان نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ جنگ اور تباہی کو ختم کرکے موجودہ مسائل کے حل کے تلاش کے لیے تمام فریقین اور طبقات کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔ کوئی بھی ایک گروپ طاقت کے استعمال اور دباؤ کے ذریعے مستحکم حکومت قائم نہیں کرسکتا۔

    عبدالرشید دوستم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل کا مقصد افغانستان کے مسائل کو مذاکرات سے حل کرنا ہے۔ طالبان نے افغانستان کے تمام فریقین اور طبقات کو حکومت میں شامل نہیں کیا تو ملک ایک بار پھر خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے ہی طالبان نے جلاوطن افغان سیاستدانوں اور رہنماؤں سے رابطے کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہریوں، قبائلی اور اسلامی رہنماؤں پر مشتمل ایسی اسمبلی بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے جس میں ‘قومی اتحاد’ پر بحث کی جائے گی۔

  • مذاکرات کیلئے افغان طالبان کا وفد ناروے روانہ:امریکی سینیٹرز نے بھی جوبائیڈن کو کہہ دیا

    مذاکرات کیلئے افغان طالبان کا وفد ناروے روانہ:امریکی سینیٹرز نے بھی جوبائیڈن کو کہہ دیا

    کابل :امریکا حکام سے مذاکرات کیلئے افغان طالبان کا وفد ناروے روانہ:امریکی سینیٹرز نے بھی جوبائیڈن کو کہہ دیا،اطلاعات کے مطابق امریکا حکام سے مذاکرات کیلئے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان وفد ناروے روانہ ہوگیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کا وفد اوسلو میں امریکی حکام سے ملاقاتیں کرےگا، افغان طالبان ناروے کےحکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، افغان طالبان کاوفد چار روزہ دورے پرناروے گیا ہے،افغان طالبان وفد کےناروے میں قیام میں توسیع کا بھی امکان ہے۔

    امریکی کانگریس کے 13 ارکان نے افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے صدر جو بائیڈن کو خط لکھاہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ افغان عوام کی مدد نہ کی تو افغانستان ایک بار پھر ہمارے دشمنوں کا محفوظ ٹھکانہ نہ بن جائےگا۔

    دوسری جانب افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقھار بلخی نے امریکی صدر بائیڈن کے اس بیان کو مسترد کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان متحد ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اختلاف رائے غیر ملکی حملہ آوروں نے اپنی بقاء کیلئے پیدا کیا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ افغانستان سے افواج اس لئے واپس بلالیں کیونکہ افغانستان کو ایک حکومت کے تحت متحد کرنا ممکن نہیں

  • افغانستان میں سخت انسانی بحران ہے:امریکا افغان اثاثوں کی بحالی پرعمل کرے:افغان حکومت

    افغانستان میں سخت انسانی بحران ہے:امریکا افغان اثاثوں کی بحالی پرعمل کرے:افغان حکومت

    کابل: افغانستان میں سخت انسانی بحران ہے:امریکا افغان اثاثوں کی بحالی پرعمل کرے:اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت نے جوبائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکا میں منجمد افغان فنڈز کی فوری بحالی کے مطالبے پر توجہ دے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے امریکا انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے منجمد افغان فنڈز کو فوری طور پر بحال کرے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ذبیح اللہ مجاہد نے مزید لکھا کہ امریکا کو عالمی آواز کا مثبت جواب دینا چاہیے اور افغانستان کے فنڈز جاری کردینے چاہیئے تاکہ انسانی بحران کے شکار ملک اپنے عوام کو سہولیات اور آسانی فراہم کرسکے۔

    ترجمان طالبان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں رونما ہونے والے ڈراؤنے خواب کو روکنے کے لیے منجمد فنڈز بحالی میں پہل کرے۔

    گزشتہ برس اگست میں طالبان نے افغانستان کا اقتدار سنبھالا تھا جس کے بعد امریکا نے افغان مرکزی بینک کے تقریباً 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے اثاثے منجمد کردیئے جب کہ کئی مغربی ممالک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے بھی فنڈز اور ترقیاتی سرگرمیاں معطل کر دیں۔

    عالمی فنڈز منجمد ہونے اور معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث افغانستان میں بھوک و افلاس نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ غربت، مہنگائی اور بیروزگاری جیسے عفریت پر قابو پانے کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے جس کے لیے طالبان حکومت اور اقوام متحدہ کئی بار عالمی برادری کو خبردار کرچکے ہیں۔