Baaghi TV

Tag: افغان

  • اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف  کارروائی کا حکم

    اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا گیا۔

    ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔شہر کی سکیورٹی اور عوام کے تحفظ کے لیے سخت احکامات جاری کئے گئے،ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

    ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں ،سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کریں،کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں،شہر میں گشت اور چیکنگ کو بامقصد بنایا جائے،شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،تمام افسران شہر کی سکیورٹی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے متحرک رہیں۔

    پاکستان کی سیاست سے کسی کو مائنس کرنا عوام کا اختیار ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

    وزیراعظم کا سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے پیغام جاری

    اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری

  • اسلام آباد:مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان گروہ کے 5 ارکان گرفتار

    اسلام آباد:مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان گروہ کے 5 ارکان گرفتار

    تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی میں ہراسمنٹ ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث منظم افغانی گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف بور کے پانچ عدد پستول اور آئس برامد ہوئے ہیں،گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان ، محمد ابراہیم خوشحال اور عین الحق کے ناموں سے ہوئی ہے،گرفتار ملزمان کےخلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ گروہ نے کم عمر لڑکوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کا بھی انکشاف کیا۔

    ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے جبکہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

    آئی لو محمد کا بورڈ لگانے پر بھارت میں مقدمہ،مسلمان سراپا احتجاج

    پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل

    پرتگال بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تیار، برازیل کابھی،اسرائیل کے خلاف بڑا اقدام

  • لندن:دوافغان پناہ گز ین  12 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور اغوا کے الزام میں  گرفتار

    لندن:دوافغان پناہ گز ین 12 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور اغوا کے الزام میں گرفتار

    افغان "پناہ کے متلاشیوں” کے ایک جوڑے پر نیویٹن میں ایک 12 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور اغوا کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    23 سالہ احمد ملاخیل نے 22 جولائی کی شام کو قصبے کی شیورل اسٹریٹ پر مبینہ طور پر بچے کے ساتھ زیادتی کی۔ اسے 26 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا اور اگلے دن اس پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ 23 سالہ محمد کبیر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر 31 جولائی کو 13 سال سے کم عمر لڑکی کے اغوا، گلا گھونٹنے ا اور عصمت دری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    کوونٹری مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش ہونے کے بعد اس جوڑے کو حراست میں لے لیا گیا ہے – ان کے کیس کی سماعت 26 اگست کو وارک کراؤن کورٹ میں ہوگی،ہفتہ کی سہ پہر کو پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فورس ابھی بھی واقعے کے گواہوں کی اپیل کر رہی ہے ، لیکن اس نے ان کے پس منظر کا ذکر نہیں کیا۔

    راہول گاندھی کا بی جے پی پر الیکشن چوری کا الزام ،بھارتی انتخابی نظام بے نقاب

    اس کے بعد نامعلوم ذرائع نے میل کو بتایا کہ واروکشائر پولیس نے کونسلرز اور مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ یہ ظاہر نہ کریں کہ یہ جوڑا "کمیونٹی تناؤ” کو ہوا دینے کے خوف سے پناہ کے متلاشی کیسے تھے،اخبار نے شیورل روڈ کے قریب ایک گھر سے سی سی ٹی وی کی تصویریں شائع کیں جن میں 22 جولائی کی رات 8 بجے کے قریب ایک شخص کو ایک سفید فام لڑکی کے ساتھ چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے-

    اسحٰاق ڈارسے ایران کے صدر کی ملاقات

  • واضع فیصلہ ہے کہ افغانیوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی،طلال چوہدری

    واضع فیصلہ ہے کہ افغانیوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی،طلال چوہدری

    اسلام آ باد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغان ہمارے بھائی ہیں لیکن فیصلہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے کیا گیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، اس حوالے سے بہت سارے شکوک و شہبات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ان لوگوں کو واپس بھیجا گیا جن کے پاس کوئی دستاویزات نہ تھیں، 13 فروری 2025 کو دوسرے مرحلے میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، تیسرے مرحلے میں پی او آر ہولڈرز کو واپس بھیجا جائے گا، 13 فروری کو کابینہ نے فیصلہ کیا اس پر پہلی میٹنگ 20 فروری کو کی گئی، وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا اب تک 8 لاکھ 57 ہزار 157 افراد کو واپس بھیجا گیا۔

    نیپرانے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    طلال چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی توسیع نہیں ہونے دی جارہی، افغان شہری ایک بڑی تعداد کی صورت میں پاکستان میں موجود تھے، افغان ہمارے بھائی ہیں لیکن فیصلہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے کیا گیا، پاکستان میں نارکوٹکس کی سپلائی افغانستان سے آتی ہے، دنیا کا 40 فیصد ڈرگز افغانستان میں پیدا کیا جا رہا ہے، وہی جرائم پیشہ اور دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم نے کئی سال تک اپنے افغان بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ کے پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں، 13 فروری کو فیصلہ ہوا اور ٹرانزٹ پوائنٹس تمام صوبوں میں بنائے، پنجاب میں 38 ٹرانزٹ پوائنٹس اسلام آباد میں ایک بنا افغان کارڈ ہولڈرز کو پہلے ان پوائنٹس پر رکھا جاتا ہے جس میں ہم نے کسی قسم کی عزت نفس میں کمی نہیں آنے دی، مہمانوں کے طور پر ان کی خدمت اور بعد ازاں رخصتی کی جاتی ہے اس حوالے سے ہماری خصوصی ہیلپ لائن بھی ایکٹو ہے۔

    بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا

    وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ یکم اپریل کے بعد 11 ہزار 230 افغان کارڈ ہولڈرز واپس جاچکے ہیں، بہت سارے افغان ابھی تک ان سینٹرز میں موجود ہیں، افغان کارڈ ہولڈرز 8 لاکھ 15 ہزار 245 پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں، پی او آر ہولڈرز 14 لاکھ 69 ہزار 522 پاکستان میں ر جسٹرڈ ہیں۔

    انہوں ںے کہا کہ حکومت کا واضع فیصلہ ہے کہ کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی، تمام غیر ملکیوں کے لیے ون ڈاکومنٹ رجیم کو فالو کرنا ہوگا، افغان شہریوں کو افغانستان میں رکھنا وہاں کی حکومت کی ذمہ داری ہے، اے سی سی کارڈ ہولڈرز کی مدت 31 مارچ کو ختم ہوچکی ہے اور پی او آر کارڈ ہولڈرز کو 30 جون تک مہلت دی گئی ہے۔

    پاکستانی ڈراموں کی شہرت کی اصل طاقت کیا ہے؟ فاطمہ بھٹو

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قومی ترانے کی بے حرمتی کرنیوالے افغان کی حمایت

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قومی ترانے کی بے حرمتی کرنیوالے افغان کی حمایت

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا قومی ترانے کی بے حرمتی کرنے والے افغان جنرل قونصلر کی حمایت میں سامنے آ گئے

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ قومی ترانہ میوزک کے ساتھ پلے کیا گیا اسلئے افغان سفارتکار کھڑے نہیں ہوئے، افغان حکومت نے اپنے ترانے سے بھی میوزک کو ہٹا دیا ہے، افغان قونصل جنرل نے مؤقف دے دیا ہے، ایسی کوئی بات نہیں کہ وہ ہمارے قومی ترانے کی عزت نہیں کرتے،علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ پرویز خٹک کا وزن 52 کلو، میرا وزن 118 کلو ہے، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کا قد 5 فٹ 8 انچ تھا، میرا قد 6 فٹ3 انچ ہے، جو بھی فیصلہ کرونگا اس پر عمل درآمد ہوگا،

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نےصوبہ میں چیک پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان اور ساتھ ہی جرگہ سسٹم بحال کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہم بہت سی غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کرنے لگے ہیں لیکن عوام بھی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں، صوبے میں جرگہ سسٹم دوبارہ کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے ضروری ہے کہ عوام کے ساتھ رابطے رہیں، حکومت کی اصل ٹیم عوام ہے، ہم نے عوام کو ریلیف دینا ہے،نوجوانوں کو روزگار دینا ہے، اسپتالوں کو فنڈز فراہم کر دیے گئے ہیں، مسائل حل کرنےکا وعدہ کرتا ہوں،بائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، قبائلی اضلاع میں جرگہ نظام بحال ہو گا، ادارے اور پولیس جرگے کے ساتھ مل کر امن وامان قائم کرنے میں کردار ادا کریں گے، ہم قبائلی علاقوں کے حالات سے غافل نہیں ہیں، ضم اضلاع میں امن وامان کی صورتِ حال نارمل ہو جائے گی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پختونخوا غیر ائینی طور پر سیاسی بیانات دے رہے ہیں۔ اس کی اوقات نہیں ہے۔ اس پر جب پریشر آجاۓ تو کہتا ہے کہ بلاول اور زرداری نے ایسا کرنے کو کہا۔ پی پی پی کے یہاں تین ممبر صوبائی اسمبلی ہے اور وہ بھی فارم 47 کے ہے۔ یہ ان کی کل اوقات ہے،اصل میں گورنر فیصل کریم کنڈی اہمیت چاہتا ہے، وہ بغیر ثبوت کے باتیں کرتا ہے، آئیںی طور پر گورنر کچھ نہیں کر سکتا، اس کی کوئی اہمیت نہیں،فیصل کریم کنڈی پر میں نے اسلام آباد کا گورنر ہاؤس بند کر دیا ہے، یہ چاہتا ہے کہ پشاور میں گورنر ہاؤس بھی بند کر دوں، گورنر ہاؤس کو ختم کرنے کی سمری پہلے سے موجود ہے، فیصل کنڈی پر گورنر ہاؤس راس نہیں آ رہا، ان کو میں کسی این ایکسی میں بھیجوں گا، اللّٰہ کے بندے آرام سے اچھے بھلے گورنر ہاؤس میں بیٹھے رہو، ٹک ٹاک بناتے رہو، ایک ٹک ٹاکر پنجاب میں بیٹھی ہے اور ایک گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا میں بیٹھا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ہونے والی ایک تقریب میں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سے پاکستان کے قومی ترانے کے احترام سے گریز نے سفارتی اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔تقریب کے دوران جب پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا تو تمام شرکاء اور دیگر سفارتی شخصیات نے احتراماً کھڑے ہو کر ترانے کو سنا، لیکن افغان قونصل جنرل نے اس پروٹوکول کا احترام نہیں کیا۔ یہ رویہ سفارتی اصولوں کے منافی قرار دیا جا رہا ہے، جہاں میزبان ملک کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے کو ایک بڑی سفارتی بے حرمتی سمجھا جاتا ہے۔یہ واقعہ نہ صرف افغان قونصل جنرل کی حرکت کی وجہ سے تنقید کا باعث بنا بلکہ خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسیوں پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی موجودگی میں اس طرح کا واقعہ پیش آنا حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، اور ناقدین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ افغان مہاجرین اور سفارتکاروں کو دی جانے والی چھوٹ کا غلط فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

    افغان عہدے دار کی قومی ترانے کی بے ادبی: دستاویزات کی کمی کا انکشاف

    افغان قونصلیٹ جنرل کی جانب سے پاکستانی قومی ترانے کی بے حرمتی کی خبروں کی تردید

    دفتر خارجہ کا افغان قونصل جنرل کے رویے پر شدید احتجاج، سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار

    فیصل واوڈا کی وزیراعلیٰ کے پی اور افغان قونصلیٹ کی قومی ترانے کی خلاف ورزی پر سخت الفاظ میں مذمت

  • جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث 6 افغان شہری گرفتار

    جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث 6 افغان شہری گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)پشاورزون نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث 6 افغان شہری گرفتار کر لئے

    نجیب اللہ نامی افغان شہری کو طورخم بارڈر پر گرفتار کیا گیا ملزم کے پاس جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور افغان تذکرہ برآمد کیا گیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم چمن بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہواملزم نے کوئٹہ میں مقیم قاری حافظ کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کئے ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حامل 5 مزید افغان شہریوں کو عثمانیہ ہاسٹل پشاور سے گرفتار کر لیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے مختلف پاکستانی شناختی کارڈز، پاکستانی پاسپورٹ اور افغان تذکرے بھی برآمد کئے گئے

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کر کے سعودی عرب براستہ کابل جانے کا ارادہ رکھتے تھے ،نادرااور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا،

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

  • بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

    بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

    بنوں کینٹ میں حملہ کرنیوالے ایک اور دہشت گرد کی شناخت ہو گئی ہے، دوسرا حملہ آور بھی افغان شہری نکلا

    بنوں کنٹونمنٹ بورڈ پر دہشتگردوں نے قبل حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کے آٹھ جوان شہید ہو گئے تھے، جبکہ دس حملہ آوروں کو پاک فوج کے جوانوں نے جہنم رسید کر دیا تھا،حملے کے بعد پاکستان نے افغانستان کے نائب سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا او ر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ افغانستان حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کرے.

    بنوں حملے کے حوالہ سے تحقیقات جاری ہیں،دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، بنوں میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک اور دہشت گرد کی شناخت ہوئی ہے ، وہ بھی افغانی نکلا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر "محاذ” نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بنوں کنٹونمنٹ حملے کے ایک اور حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے۔ قاری فضل عمر کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر کے ضلع سرخ سے تھا۔ قاری فضل افغان طالبان کا موجودہ جنگجو بھی تھا اور اس نے حافظ گل بہادر سے وابستہ جیش فرقان محمد گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی اور بنوں چھاؤنی پر حملے میں حصہ لیا تھا۔ وہ سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں جہنم واصل ہو گیا۔ اس کی شناخت کر لی گئی ہے اور دیگر حملہ آوروں کی شناخت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جنہیں جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔

    قبل ازیں ایک دہشت گرد کی پہلے شناخت ہو چکی ہے وہ بھی افغان شہری تھا، دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔ عثمان اللہ افغان طالبان کا موجودہ جنگجو بھی تھا اور اس نے حافظ گل بہادر سے وابستہ جیش فرقان محمد گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں دہشت گردوں نے‌حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کے آٹھ جوان شہید ہو گئے تھے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے، جو افغانستان سے کام کرتا ہے اور ماضی میں بھی پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔ پاکستان نے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال سے انکار کرے اور ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرے۔

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

  • پاکستان میں افغان نژاد کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق

    پاکستان میں افغان نژاد کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق

    پاکستان میں افغان نژاد کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :شمالی وزیر ستان کے علاقے سپن وام میں 28 فروری 2024ء کو ہلاک چھ دہشتگردوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    مقامی ذرائع نے آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے کالعدم ٹی ٹی پی کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے، ٹی ٹی پی کا افغان شہریوں پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں محمد انور ولد انگور خان اور شبیر جان عرف عابد کی رہائش خوست، حمزہ اور فرمان کا تعلق لوگر، گل جان کا تعلق پکتیکا سے ہے ، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں میں طلحہ عرف ضرار بھی شامل ہے۔

    ہلاک دہشتگردوں میں تیر تنگی، شمالی وزیرستان کا رہائشی 16 سالہ مبینہ خودکش بمبار عابد اللہ ولد جمال بھی شامل ہے ٹی ٹی پی کی جانب سے افغان شہریوں کا پاکستان کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال، افغان عبوری حکومت کے دعوؤں کی نفی اور سوالیہ نشان ہے۔

    خطے کی سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان عبوری حکومت کو اپنے شہریوں کو پاکستان کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں سے روکنے کیلئے ٹھوس اور مخلص اقدامات کرنے چاہئیں جب کہ عالمی برادری پاکستان میں ہونے والی افغان دہشتگردوں کی سرگرمیاں روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

  • افغان باشندوں کا انخلا،ڈیڈ لائن تک پاکستان چھوڑنا ہی ہو گا

    افغان باشندوں کا انخلا،ڈیڈ لائن تک پاکستان چھوڑنا ہی ہو گا

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا،

    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے،30 افغان خاندانوں کو لے کر 16 ٹرک طورخم بارڈر پہنچ گئے ۔ٹرکوں میں ساڑھے تین سو افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، قانونی تقاضے پورے ہونےکے بعد ان افراد کو افغانستان جانےکی اجازت دی جائےگی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغانوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا، اسلام آباد میں بستی مسمار کر دی گئی،اسلام آباد میں سی ڈی اے اور ضلعی انتطامیہ کے مشترکہ آپریشن میں مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیرقانونی افغان بستی مسمار کی گئی۔آپریشن میں اسلام آباد پولیس کی معاونت بھی سی ڈی اے کو حاصل تھی۔

    غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہا جر ین کے خلاف پشاور پولیس متحرک ہوگئی ،پولیس نے غیر قانونی افغان مہا جر ین کی فہر ستوں کی تیاری شروع کر دی ہے،ضلع بھر میں غیر قانونی مہاجر ین کے خلاف پشاور پولیس نے کر یک ڈوان کا فیصلہ کر لیا ہے،افغان مہاجرین کی بڑی تعداد خیبر پختونخوا میں دہشت گردی،بھتہ خوری،اغوا برائے تاوان اور سٹریٹ کرائمر میں ملوث پا ئے جا تے ہیں،پاکستانی شنا ختی کارڈ کے حامل افغان مہا جر ین کے خلاف بھی گھیر ا تنگ کیا جا رہا ہے،پاکستانی شنا ختی کارڈ بنا نے والے مہاجرین کا ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے،افغان مہاجرین کو کارڈ جاری کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جا ئے گی

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مقیم غیر ملکی شہریوں کا ابتدائی ڈیٹا تیار کرلیاگیا ہے-پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی خود واپس چلے جائیں۔پنجاب میں غیر ملکیوں کو خود واپس چلے جانا چاہیے ورنہ بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ کسی سے زیادتی نہیں ہوگی لیکن غیر قانونی طورپر مقیم کسی غیر ملکی کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔

    نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان افغان مہاجرین کے اخراج سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی ، ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی سے متعلق امور پر حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ پولیس فورس فارنرز ایکٹ کے تحت غیر قانونی غیر ملکیوں کو پکڑ کر فعال اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔مہم شروع کرنے سے پہلے ابتدائی مرحلے کی نشاندہی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ جان اچکزئی کومت بلوچستان ایپکس کمیٹی کی طرف سے دی گئی تمام ہدایات پر تندہی سے عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن کی رضاکارانہ وطن واپسی کے لیے 24 دن کا محدود وقت باقی ہے۔تارکین وطن اس ڈیڈ لائن کو آخری موقع سمجھ کر ضروری طریقہ کار کی تعمیل اور ٹرانزیشن کے عمل پر تعاون کریں۔

    واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، غیر ملکی جو پاکستان میں غیر قانونی رہ رہے ہیں انکو ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ دیں،

    غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات

    پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں

  • پاکستان میں حالیہ دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کےملوث ہونے کی تصدیق

    پاکستان میں حالیہ دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کےملوث ہونے کی تصدیق

    بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان علی اچکزئی کا کہنا ہے کہ 27 دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد افغان باشندوں کو بےدخل کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: جان علی اچکزئی کے مطابق ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بلوچستان میں دولاکھ 70 ہزار غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائے گا، بلوچستان میں پانچ لاکھ 84 ہزارافغان باشندوں میں سے 3 لاکھ 31 ہزارجسٹرڈ ہیں۔

    کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ قومی مفاد میں غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس جانے کے لئے 27 دن کی مہلت دی گئی ہے ملک میں دہشگردی کے واقعات میں افغانی ملوث رہے ہیں جنہیں مہلت ختم ہونے پر زبردستی ںے دخل کیا جائے گا ۔

    نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پرآنے والوں کے ساتھ دہشگردی بھی آتی ہے۔ جنوری سے اب تک 24 بم حملے ہوئے جن میں سے 14 میں افغان باشندے ملوث تھے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان باشندوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار ہے ، 5 لاکھ 84 ہزار افغان باشندوں میں سے 2 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ، 10 اکتوبر کو کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوگا،پاکستان کو کمزور ریاست کے طور پر نہ سمجھا جائے ، ہم کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کےملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق افغان دہشتگرد پاکستان میں عرصے سے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں بھی افغان دہشتگردوں کا ہاتھ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے چند مہینوں میں پاکستان میں ہونے والے 24 خودکش حملہ آوروں میں سے 14 افغانی تھے۔

    ذرائع کے مطابق 12 مئی 2023 کو مسلم باغ میں ہوئے حملے میں تحریک طالبان افغانستان کے 5 دہشتگرد ملوث تھے، 12 جولائی 2023 کو ژوب کینٹ پردہشتگردوں کے حملے میں 5 میں سے 3 افغانی دہشتگرد تھے جب کہ 30جنوری 2023کوپولیس لائنز پشاور کے خودکش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا اور 29 ستمبر 2023 کو ہنگو میں خودکش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سےتھا پاکستان میں ٹی ٹی پی جیسے دہشتگرد نیٹ ورک کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    ادھر کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے 9 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کارر و ائیوں میں 782 افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا ہےپولیس نےایک ماہ کی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرردی ہے، جس کے مطابق ملیرسے 135، کورنگی سے 114، شرقی سے 204 افغان شہری گرفتار کیا گیا ضلع غربی 58، وسطی سے 90، کیماڑی سے 126، سٹی سے 35 اور ضلع جنوبی سے20 افغان باشندوں کو گرفتارکیا گیا ہے، تمام افغان باشندے غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں، بعض افغان باشندے مختلف جرائم میں بھی ملوث پائے گئے ہیں، جرائم میں ملوث ملزمان پرعلیحدہ سے بھی مقدمات درج کیے گئے۔