Baaghi TV

Tag: افغان باشندے

  • خیبر پختونخوا حکومت کا کریک ڈاؤن:1000سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار

    خیبر پختونخوا حکومت کا کریک ڈاؤن:1000سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار

    خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات کے بعد پولیس نے صوبے میں مقیم غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جو گزشتہ چند سالوں میں افغان کے خلاف پشاور میں بڑی کارروائی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مقیم افراد خصوصاً افغان باشندوں کے خلاف کارروائی حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپوں کے بعد شروع ہوئی ہے، حکام کے مطابق اس سے قبل دیگر صوبوں کی نسبت پشاور اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں افغان باشندوں کیخلاف نسبتاً کم سختی تھی۔

    خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ پاک افغان سرحدی کشیدگی کے پیش نظر کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات شروع کردیے ہیں، شہر بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ڈویژنل ایس پیز کی سربراہی میں کارروائیوں کے دوران 1044 غیر قانونی مقیم افراد گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار کیے گئے افراد افغان باشندے ہیں جو بغیر کسی قانونی حیثیت یا دستاویز کے پاکستان میں مقیم تھے گزشتہ 2 سالوں میں افغان باشندوں کو واپسی کے احکامات کے بعد پشاور میں یہ سب سے زیادہ گرفتاریاں ہیں جو 2 روز میں عمل میں آئی ہیں۔

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ،پاکستان میں بھی پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

    پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی صوبائی حکومت کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے، جس کے لیے متعلقہ تھانوں کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کر رہی ہیں،کارروائی صرف غیر قانونی مقیم باشندوں کے خلاف جاری ہے، حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد پشاور پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی شروع کر کے سکیورٹی سخت کر دی ہے۔

    امریکا کی اپنے شہریوں کو سعودی عرب سمیت مشرقِ وسطیٰ کے 14ممالک فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت

    پولیس کی جانب سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے لیکن حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپوں کے بعد بارڈر بندش سے افغان باشندوں کی واپسی بھی متاثر ہوئی ہے گرفتار افغان باشندوں کی جلد واپسی نہ ہونے سے انہیں تھانوں اور پھر جیل میں رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے،کیونکہ تھانوں اور جیل میں جگہ کم پڑ گئی ہے،گرفتار افغان باشندوں کو عدالت کی جانب مہلت دی جا رہی ہے کہ بارڈر کھلنے تک ضمانت پر رہ سکتے ہیں، عدالتیں انسانی ہمدردی کی بنا پر عارضی ضمانتیں دے رہی ہیں-

    ایرانی حملوں سے متحدہ عرب امارات اور بحرین میں تین زونز کو نقصان پہنچا،ایمیزون کی تصدیق

  • افغانستان: بغلان میں مزار پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

    افغانستان: بغلان میں مزار پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

    افغانستان کے صوبے بغلان میں صوفی بزرگ کے مزار پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ ناہرین ضلع کے دور دراز علاقے میں ایک مسلح شخص نے مزار پر جاری ہفتہ وار تقریب کے دوران شرکا پر فائرنگ کی۔ناہرین ضلع کے ایک رہائشی نےبتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے زائرین سید پاشا آغا کے مزار پر تقریب میں شریک تھے اور جیسے ہی شرکا نے صوفی نعرے لگانے شروع کیے تو حملہ آور نے فائرنگ شروع کر دی، مزار پر فائرنگ سے اموات کا انکشاف اس وقت ہوا جب لوگ صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے وہاں پہنچے۔واضح رہے کہ اپریل 2022 میں صوبہ قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 33 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔افغانستان میں 2021 سے طالبان حکام کی جانب سے زمام اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بم دھماکوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم انتہا پسند گروہ اور خطے کی شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ خراسان ایسے اہداف کو نشانہ بناتی ہے جنہیں وہ ’ بدعتی’ تصور کرتی ہے۔

    سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

    چیمپئینز ٹرافی بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچ گئی

  • افغان باشندوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے پر4  افسران سمیت 16 ملزمان  گرفتار

    افغان باشندوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے پر4 افسران سمیت 16 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے والے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور نادرا کے 4 افسران سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے والے بین الاقوامی ریکٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 4 ایجنٹس، 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان کے مطابق ایک دوسری کاروائی میں جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ تیار کرنے میں ملوث نادار کے 4 افسران اور ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا کارروائی نادرا اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کی شکایت پر عمل میں لائی گئی جس کے دوران مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کی تیاری

    ایف آئی اے ترجمان کےمطابق ملزمان تفتیش جاری ہے جس کی روشنی میں افغان باشندوں کے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث مزید نادرا اورپاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران اور ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    این اے 119 کے ضمنی الیکشن پر سعد رفیق کو ٹکٹ ملنے کا امکان

    علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور

  • کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر گئے؟یو این  افغان مشن نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

    کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر گئے؟یو این افغان مشن نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

    جنیوا: اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے15 ستمبر 2023 سے 13 جنوری 2024 کے درمیان پاکستان چھوڑ کر جانے والے افغان باشندوں کے تازہ ترین اعدادو شمار جا ری کر دیئے-

    باغی ٹی وی : آئی او ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر 2023 سے 13 جنوری 2024 کے درمیان 5 لاکھ 200 افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر گئے، یکم نومبر کے آس پاس ابتدائی عروج کے بعد سے ان سرکاری سرحدی مقامات کو عبور کرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل کمی آئی ہے لیکن یہ 15 ستمبر سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

    اقوام متحدہ کے افغان مشن نے پیر کے روز ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 17 لاکھ افغانوں کے لیے یکم نومبر کو دی گئی ڈیڈ لائن سے پہلے کے دنوں میں زیادہ تر افراد واپس روانہ ہوئےکچھ افغانوں کو جبری طور پر واپس آنے پر مجبور کیا جا سکتا ہےاور انہیں گرفتاری یا بدسلوکی کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔

    یرغمالیوں کے لواحقین نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں جاری اجلاس پر دھاوا بول دیا

    دوسری جانب تجارتی ڈرائیوروں کے لئے دستاویزات کے قواعد پر تنازع کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان مصروف ترین سرحدی کراسنگ دسویں روز بھی بند رہی یہ تنازع دونوں اطراف کے ڈرائیوروں کے لیے ویزا اور پاسپورٹ کے مطالبے پر مرکوز ہےوہ دستاویزا ت جو بہت سے افغانوں کے پاس نہیں ہیں کیونکہ پاکستان نے سرحد پار نقل و حرکت پر کریک ڈاؤن کیا ہے۔

    سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے،اسلام آباد پولیس

    سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار کا کامیاب تجربہ

  • غیر قانونی مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست خیبر پختونخوا پولیس کو ارسال کر دی گئی

    غیر قانونی مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست خیبر پختونخوا پولیس کو ارسال کر دی گئی

    پشاور: غیر قانونی مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست خیبر پختونخوا پولیس کو ارسال کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی :غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہےگزشتہ روز بھی 2 ہزارغیر قانونی مقیم 959 افغان باشند ے اپنے ملک چلے گئے، 17 ستمبر سے اب تک طورخم بارڈر سے 2 لاکھ 21 ہزار 440 غیر ملکی اپنے وطن جا چکے ہیں۔

    محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو بھیج دی ہے جس میں 6 ہزار سے زیادہ بچے اور 5 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار اپنے ملک جانے کا نوٹس دیا لیکن یہ لوگ نہیں گئے، فہرست میں شامل افراد کو رواں ماہ کے آ خر تک ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

    ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے،نگران وزیراعظم

    واضح رہے کہ 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا گیا،افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

    فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنےپر ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا،ایلون …

    17 نومبرکو 2398 غیرقانونی افغان باشندے اپنےملک چلے گئے،2398 افغان شہریوں میں 691 مرد، 558 خواتین اور 1149 بچے اپنے ملک چلے گئے افغانستان روانگی کے لیے 213 گاڑیوں میں 490 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے،اب تک کل 232,862 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہےچمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جارہے ہیں،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں،پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

    فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنےپر ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا،ایلون …

  • خواتین کو ہراساں کرنے والے افغان باشندوں کو عدالت میں پیش کردیا

    خواتین کو ہراساں کرنے والے افغان باشندوں کو عدالت میں پیش کردیا

    ایبٹ آباد پولیس نے 14 اگست کے روز خواتین کو ہراساں کرنے اور ریاست مخالف نعرے لگانے والے 6 گرفتارافغان باشندوں کو عدالت میں پیش کر دیا-

    باغی ٹی وی:پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ان 6 افراد پر یوم آزادی کے دن ہنگامہ آرائی کرنے کا الزام ہےملزمان نے 14 اگست کی ریلی میں فیملیز کو ہراساں کیا، اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی، اس کے علاوہ ریلی میں ریاست مخالف نعرے بازی بھی کی،ملزمان کی ریاست مخالف ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کیا، ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف زیردفعات123A,124A,153,34,137,14پی پی سی 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ملزمان کو ایبٹ آباد میں پہلی دفعہ خواتین پولیس اہلکاروں کے حوالے کیا گیا جنہوں نے ملزمان کوعدالت میں پیش کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول پاکستان نے 4 مطلو ب ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزمان کو ابوظبی سے گرفتار کر کےاسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں ارباب خلیل، علی رضا، منیر حسین اور محمد خان شامل ہےملزم ارباب خلیل اسلام آباد پولیس اورعلی رضا فیصل آباد پولیس، ملزم منیر حسین اور محمد خان جہلم اورڈیرہ غازی خان پولیس کو مطلوب تھے گرفتار ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔

    نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت کو لندن طلب کر لیا

  • غیر قانونی طور پرکراچی میں داخل ہونے والے7 افغان باشندے گرفتار

    غیر قانونی طور پرکراچی میں داخل ہونے والے7 افغان باشندے گرفتار

    کراچی: عوامی کالونی پولیس نے غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کرکے کراچی میں داخل ہونے والے7 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورنگی عوامی کالونی پولیس نے علاقہ گشت کے دوران کورنگی سنگر چورنگی کے قریب سے 7 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا ۔

    افغانی باشندے غیر قانونی طورپر بنا کسی مُلکی شناخت کے کورنگی سنگر چورنگی پر گروہ کی صورت میں مشکوک حالت میں موجود تھے۔

    گرفتار افغان باشندوں کے نام بظاہر خداداد،سرفراز، عبدالخالق، عبداللہ، ابراھیم, طاہر، مولاداد اور شاری گل معلوم ہوئے ۔ ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ فنگر پرنٹ سے چیک کیا جارہا ہےگرفتار افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔

    قبل ازیں سہراب گوٹھ پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو ملک بدر کرنے کےلیے ایس ایس پی سے سفارش کی تھی ڈی ایس پی سہراب گوٹھ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کو خط ارسال کیا تھا-

    ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ افغان باشندوں کی بڑی تعداد روزانہ کی بیناد پر کراچی آکر سہراب گوٹھ سمیت ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی طور پرمقیم ہو رہی ہےجبکہ غیر قانونی طورپرمقیم یہ افغان باشندے زمینوں پر قبضے ، منشیات فروشی ، کلنگز اور اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم بیان حلفی سے منحرف

    ڈی ایس پی نے خط میں لکھا تھا کہ گزشتہ رات پولیس نے سہراب گوٹھ سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 26 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے سہراب گوٹھ تھانے میں ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ جس طرح ماضی میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد ڈی پورٹ کیے جاتے رہے ہیں اسی طرح سے اعلیٰ حکام سے درخواست کی جائے کہ گرفتار افغان باشندوں کو بھی ڈی پورٹ کیا جائے۔

    دوسری جانب پناہ گزینوں اور وطن واپسی کی وزارت (ایم او آر آر) نے کہا تھا کہ گزشتہ ماہ 50 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو ایران سے ملک بدر کیا گیا ہے۔

    کراچی سمیت ملک بھر میں مہنگا آٹا مزید مہنگا

    وزارت کے حکام کا کہنا تھا قائم مقام افغان وزیر اور ایرانی سفیر بہادر امینیان نے افغان مہاجرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا-

    کابل میں ایران کے سفیر بہادر امینیان نے کہا تھا کہ روزانہ تقریباً 3 ہزار افغان غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہو رہے ہیں اور اتنی ہی تعداد ویزے اور قانونی دستاویزات کے ساتھ ایران کا سفر کر رہے ہیں-