Baaghi TV

Tag: افغان حکومت

  • افغانستان  فی الفور دھشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے ، وزیرِ اعظم

    افغانستان فی الفور دھشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے ، وزیرِ اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہورہی ہیں، برادر اسلامی ملک انہیں لگام ڈالے اوراپنی دھرتی کے استعمال کی اجازت نہ دے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایون فیلڈ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران میں قتل ہونے والی مزدورں کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، حکام کو میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کی ہدایت کردی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کررہی ہیں، افغان حکومت دہشت گرد تنظیموں کو لگام ڈالے، افغانستان برادر اور ہمسایہ ملک ہے، اب یہ افغانستان پر منحصر ہے کہ ہمسائے کے طور پر رہتا ہے یا تنازعات کے ساتھ رہنا چاہتا ہے، دوحہ معاہدہ تھا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی، ہم نے افغان عبوری حکومت کو کئی بار اس حوالے سے پیغام بھی بھیجا ہے، پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کررہا ہوں، تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہماری منزل ہے، بیلاروس کا دورہ نہایت ہی کامیاب رہا، اپنے دورے کے دوران وہاں کی فیکٹریوں کا معائنہ کیا، معدنیات کے حوالے سے مشینری بھی بیلا روس میں بنتی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے سے نوازا ہے، بیلاروس زراعت کے حوالے سے خصوصی تعاون کرے گا، وہاں کی زراعت کی مہارت سے ہم بھی فائدہ اٹھائیں گے، دورے کے دوران وہاں مختلف شعبوں کے افراد سے ہماری سیر حاصل گفتگو ہوئی، ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آج سے پاکستان میں اوورسیز کنونشن کا آغاز ہو رہا ہے جو تاریخی قدم ہے، کنونشن میں اوورسیز پاکستانی آئیں گے، اوورسیز پاکستانی دن رات محنت کرکے پاکستان کا نام روشن اوراربوں ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں، کنونشن میں ان کے جائز مطالبات کو غور سے سنیں گے، ہم سپر پاکستان سپیڈ سے قوم کی خدمت کررہے ہیں، پنجاب سپیڈ بھی پاکستان سپیڈ تھی، اب سپر پاکستان سپیڈ ہے، شبانہ روز محنت سے کامیابی مل رہی ہے، اجتماعی کاوشوں اور قوم کی دعاؤں سے ہم یہ منزل حاصل کریں گے، پاکستان کے عوام اور افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا

    فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن

    ننکانہ: بیساکھی میلے کی خوشی میں شاندار آتشبازی، فضاء رنگ و نور سے جگمگا اٹھی

    آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

  • افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانےکا فیصلہ

    افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانےکا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشت گردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانےکا فیصلہ کرلیا،جبکہ وفاقی سطح پر ایف آئی اےکےکاؤنٹر ٹیررازم ونگ کو بھر پور طریقے سے فعال کیا جائےگا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، وزیر داخلہ آزاد کشمیر اور وزیر داخلہ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے،تمام صوبوں بشمول آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز داخلہ اور آئی جیز نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

    تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی،بجلی گھر کے تمام 17 پیداواری یونٹ بند

    وفاقی وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردی سے نمٹنےکے لیے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں، صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا،اجلاس میں صوبوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار کو بڑھانے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے مؤثر سدباب کے لیے صوبائی سطح پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو مکمل طریقے سے فعال کیا جانا انتہائی ضروری ہے اور اس ضمن میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر ہر ممکن مدد فراہم کریں گے وفاقی سطح پر ایف آئی اےکےکاؤنٹر ٹیررازم ونگ کو بھر پور طریقے سے فعال کیا جائےگا۔

    بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر دریافت

    اجلاس میں نیشنل اور پراونشل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹرز کے قیام پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیابریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹرز کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے اور تمام صوبوں میں پراونشل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹرز کے قیام پر کام جاری ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنظیم نو کے بعد اسے نیشنل ریزرو پولیس میں تبدیل کیا جارہاہے اجلاس میں بہتر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے لئے دھماکہ خیز مواد کو وفاقی سبجیکٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشت گردی کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ: کولیمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر نے استعفیٰ دے دیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ادارے غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمدکو یقینی بنائیں گے-

  • دوحہ معاہدہ؛ سرزمین  استعمال نہ ہونے دینے کا وعدہ کیا تھا. وزیر داخلہ

    دوحہ معاہدہ؛ سرزمین استعمال نہ ہونے دینے کا وعدہ کیا تھا. وزیر داخلہ

    نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے دوحہ معاہدے میں اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کا وعدہ کیا، توقع ہے افغان حکومت وعدے کی پاس داری کرے گی جبکہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ نگران حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے برائی کے خلاف انتہا کو جائیں گے، شرم کا مقام ہےکہ ہمارے اپنے لوگ ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں اور بہت بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

    خیال رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے 48 چھاپے مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث 49 افراد کو گرفتار کیا، چند عناصر اسمگلنگ کے بعد ذخیرہ اندوزی کی طرف آرہے ہیں اور ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گے، عدالتوں سے سزا دلوائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ جو بھی غیر قانونی کام میں ملوث ہوگا اسے نہیں چھوڑیں گے، جب تک ہیں آخری منٹ تک پاکستان کی بہتری کےلیے کام کریں گے، کوئی جتنا بڑا سرکش ہو ہم اسےنہیں چھوڑیں گے۔

    نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ چترال میں دہشتگردوں نے حملہ کیا فوج اور عوام نے اسے ناکام بنایا، ہم بندوق اور تشدد کے زور پرکسی کو اپنا ایجنڈا نہیں لانےدیں گے، ہم ماضی میں نہیں جانا چاہتے،مختصر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے دوحہ معاہدے کے تحت دنیا سے وعدہ کیا ہے، اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور افغان حکومت سے یہی توقع ہے کہ دوحہ معاہدے کے تحت اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر
    نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ وزیر خارجہ نے گزشتہ روز بتادیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا حملہ افغانستان کی طرف سے ہی ہوا، یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ حملے میں افغان لوگ بھی شامل تھے یا صرف کالعدم ٹی ٹی پی کے تھے، یہ اہم نہیں کہ حملہ کون کرتا ہے ہمارے لیے سب دہشت گرد ہیں جس نے بھی حملہ کیا اس کاجواب دیں گے اور وہ نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 6 بچے دہشتگردوں کے چنگل میں ہیں، امید ہے بچوں کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

  • خواتین پر پابندیاں عائد کرنا ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اقوام متحدہ ہمارے فیصلوں کا احترام کرے،افغان حکومت

    خواتین پر پابندیاں عائد کرنا ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اقوام متحدہ ہمارے فیصلوں کا احترام کرے،افغان حکومت

    کابل: افغانستان حکومت نے کہا ہے کہ خواتین پر پابندیاں عائد کرنا ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اقوام متحدہ ہمارے فیصلوں کا احترام کرے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے لیے مشکلات پیدا کرنا نہیں چاہتےاور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ افغانستان کے اندرونی معاملات کسی کے لیے مسائل پیدا نہیں کریں گے اس لیے ہمارے اندرونی فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

    افغان مسئلے پر چین کا مؤقف؛ 11 نکاتی اعلامیہ جاری

    انہوں نے کہا کہ خواتین پر پابندی کے فیصلے میں کوئی تفریق نہیں ہے لیکن اس کے برعکس مذہبی اور ثقافتی مفادات کو نظر میں رکھتے ہوئے ہم لوگوں کے تمام حقوق کے لیےپرعزم ہیں افغانستان کے پاس اپنے پاؤں پر کھڑے ہونےکی صلاحیت موجود ہے اور ملک کو درپیش مسائل اقتصادی اور بینکنگ سسٹم پر عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے ہیں۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے اقوام متحدہ کے رکن ممالک اثاثے منجمد کرنے، بینکنگ، سفری پابندیوں اور دیگر پابندیوں کے مسائل حل کریں تاکہ افغانستان اقتصادی، سیاسی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں ترقی کر سکے۔

    واضح رہے کہ اگست 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد طالبان حکام نے اسلام کی سخت تشریح کے ساتھ ملک میں خواتین کو ملازمتوں سے روکنے، پردہ کرنے، بغیر مرد ساتھی کے عوامی مقامات میں نہ نکلنے جیسی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور بعدازاں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

    لیک ہونیوالی حساس امریکی دستاویزات میں چین کا روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادےکا …

    افغان طالبان کی طرف سے گزشتہ برس دسمبر میں ملک میں کام کرنے والی بین الاقوامی فنڈ تنظیموں میں خواتین کی ملازمت پر پابندی عائد کرنے کے بعد اس میں توسیع کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے لیے کام کرنی والی خواتین پر بھی پابندی عائد کردی ہے جس سے ان پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔

    اقوام متحدہ نے کہا کہ خواتین کی ملازمت پر پابندی اس مشکل ترین انتخاب کرنے پر مجبور کر رہی ہے کہ آیا کہ افغانستان میں سرگرمیاں جاری رکھنی چاہئیں یا نہیں وہ اس پابندی کو تسلیم نہیں کرے گا کیونکہ یہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت غیرقانونی ہے۔

    اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    خواتین پر بڑھتی ہوئی پابندیاں 1996 اور 2001 کے درمیان طالبان کی پہلی حکومت کی ایک جھلک ہے جب اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ وہ انسانی حقوق بالخصوص لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں۔

    خیال رہے کہ افغان طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد امریکا نے فوری طور پر افغان سینٹرل بینک میں رکھے گئے 7 ارب ڈالر کے اثاثے منجمند کردیئے تھے جس کی وجہ سے ملک کو متعدد مسائل سے دوچار ہونا پڑا۔

  • افغان طالبان نے آئی ایم ایف اوردیگرمالیاتی اداروں کے بغیربجٹ تیارکردکھایا

    افغان طالبان نے آئی ایم ایف اوردیگرمالیاتی اداروں کے بغیربجٹ تیارکردکھایا

    کابل :افغان طالبان نے آئی ایم ایف اوردیگرمالیاتی اداروں کے بغیربجٹ تیارکردکھایا،اطلاعات کے مطابق افغآن طالبان کا غیر ملکی امداد کے بغیر قومی بجٹ تیار کرنے کا دعویٰ کرکے دنیا کو حیران کردیا ،ادھرافغان طالبان کی اس کامیابی کے پیچھے پاکستان کی حکمت قراردی جارہی ہے

    اس حوالے سے تازہ خبروں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بغیر کسی غیر ملکی امداد کے مالی سال 2022 کا قومی بجٹ تیار کرکے اس کی حتمی منظوری کے لیے پیش کردیا ہے اوراگلے چند دنوں تک اس بجٹ کو منظور کرکے افغانستان میں ترقیاتی ، صحت وتعلیم اور دیگرمنصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا

    فرانسیسی خبر ررساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق افغان وزارت خزانہ کادعویٰ ہے کہ انہوں نے قومی بجٹ 2022 کا مسودہ دو دہائیوں میں پہلی بار غیر ملکی امداد کے بغیر تیار کرلیا ہے۔

    اے ایف پی کے مطابق افغان وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل نے بجٹ کا حجم نہیں بتایا لیکن ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا یہ مسودہ شائع ہونے سے پہلے منظوری کے لیے کابینہ کے پاس جائے گا۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان افغان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم اس بجٹ کو اپنی ملکی آمدنی سےتیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال اگست میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد غیر ملکی مالی امداد روک گئی تھی جبکہ مغربی ملکوں نے طالبان کو بیرون ملک موجود اربوں ڈالرز کے اثاثوں تک رسائی فراہم نہیں کی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ 2021 کا بجٹ گزشتہ افغان حکومت نے آئی ایم ایف کی رہنمائی سے تیار کیا تھا۔