Baaghi TV

Tag: افغان فورسز

  • نوشکی :  پاکستان نے افغان فورسز   کی جارحیت ناکام بنا دی

    نوشکی : پاکستان نے افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنا دی

    نوشکی میں پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے جارحیت کی گئی، پاکستان نےبھی جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

    باغی ٹی وی: سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے نوشکی میں پاک افغان بارڈر پر غزنالی سیکٹر میں جارحیت کی گئی، افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی، افغانستان کی طرف سے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ پاک فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کے دوران پیش آیا، پاکستان نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی، پاک فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا پاکستان کا اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، افغان فورسز کو جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پہلے بھی کی جا چکی ہے، پاکستانی فورسز علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی۔

  • طورخم سرحد پر افغان فورسز کیجانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ

    طورخم سرحد پر افغان فورسز کیجانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ

    خیبر: طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان آنے والے افغان مریض کے ساتھی کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں، افغان شہری کو واپس بھیجنے پر افغان فورسز کے اہلکار مشتعل ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان فورسز نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو احتجاجاً بند کردیا تھا سرحدی گزرگاہ کی بندش سے پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

    کوئٹۃ سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    واضح رہے کہ افغان مریضوں کو پاکستان آمد کےلیے سفری دستاویزات سے استثنیٰ حاصل ہے۔ افغان مریض کےساتھ آنے والےرشتہ دارکےلیے سفری دستاویزات لازمی ہیں۔