Baaghi TV

Tag: افغان مہاجرین

  • افغان مہاجرین یورپ کیلیےخطرہ، سویڈن کا یورپی ممالک سے ایکشن لینے کا مطالبہ

    افغان مہاجرین یورپ کیلیےخطرہ، سویڈن کا یورپی ممالک سے ایکشن لینے کا مطالبہ

    افغان مہاجرین کی غیر قانونی سرگرمیاں اور جرائم یورپی ممالک کے لیے سنگین سکیورٹی خطرہ بن گئیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی، ایران اور ترکیہ کے بعد سویڈن نے بھی افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا۔ سویڈن کے وزیر برائے امیگریشن کا افغان مہاجرین سے متعلق سخت موقف سامنے آگیا ہےسویڈن نے یورپی یونین سے افغان مہاجرین کے لیے دستاویزات کا مشترکہ نظام مانگ لیا۔ سویڈش وزیر نے واضح کردیا کہ جرائم پیشہ افغان مہاجرین کو یورپ میں رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    سویڈش وزیر برائے امیگریشن کا کہنا تھا کہ جرائم میں ملوث افغان مہاجرین ہماری سوسائٹی کا ہرگز حصہ نہیں بن سکتےجرائم میں ملوث افغان مہاجرین کو ہر قیمت پر ملک بدر کیا جائے گا۔ جرائم پیشہ اور غیر قانونی افغان مہاجرین کی فوری ملک بدری پر تمام یورپی ممالک بھی متفق ہیں،سویڈش وزیر نے یورپی ممالک کو افغان مہاجرین کو ایک جگہ جمع کر کے چارٹر فلائٹس کے ذریعے ملک بدر کرنے کی تجویز بھی دی۔

  • چاغی میں  افغان مہاجرین کا کیمپ خالی، تمام افراد افغانستان منتقل

    چاغی میں افغان مہاجرین کا کیمپ خالی، تمام افراد افغانستان منتقل

    بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع سب سے بڑے افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل کو ضلعی انتظامیہ اور دالبندین رائفل کی مشترکہ کارروائیوں کے بعد مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے، جس کے بعد تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو رجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفل نے کیمپ میں رہائش پذیر تمام افغان مہاجرین کی باقاعدہ دستاویزی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں سرحد پار منتقل کیا۔ کیمپ کے خالی ہونے کے بعد انتظامیہ نے یہاں موجود خالی گھروں، دکانوں اور دیگر غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔موصولہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیمپ کے اندر خالی عمارتوں کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔ حکام کے مطابق تمام مہاجرین کو مکمل ریکارڈنگ اور تصدیق کے بعد ہی روانہ کیا گیا۔

    گردی جنگل کیمپ علاقائی سطح پر سب سے بڑا افغان مہاجر کیمپ تھا، جہاں تقریباً 70 ہزار افراد برسوں سے رہائش پذیر تھے۔ تمام مہاجرین کی واپسی کے بعد کیمپ اب مکمل طور پر خالی ہو چکا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ 26 نومبر 2025 سے لجّے افغان مہاجر کیمپ میں بھی کارروائیاں شروع ہو چکی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات ریاستی پالیسی کے مطابق کیے جا رہے ہیں، اور جیسے ہی لجّے کیمپ خالی ہوگا، وہاں موجود تمام غیر قانونی تعمیرات بھی ہٹا دی جائیں گی

    بنگلادیش، خالدہ ضیاء کی حالت نازک، آئی سی یو میں زیر علاج

    چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پرعمل شروع کر دیا گیا

  • افغان مہاجرین کے انخلا کے دوران خواتین، بزرگوں اور بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    افغان مہاجرین کے انخلا کے دوران خواتین، بزرگوں اور بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلا کے دوران کسی بھی مرحلے پر تحقیر آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں ہوگا جب کہ تضحیک آمیز رویوں کی شکایات پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔

    کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت افغان مہاجرین کے انخلا اور قلعہ عبداللہ کے امن و امان پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقت نے اجلاس کو بریفنگ دی اور انخلا کے عمل اور سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا،محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے انخلا کی وفاقی پالیسی پر صوبہ بھرپور عملدرآمد کروا رہا ہے اور انخلا کے عمل میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے افغان مہاجرین کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغان مہاجرین کے انخلا کے دوران مکمل تعاون اور معاونت فراہم کی جائے، تمام افراد کی عزت نفس کا خیال رکھنا حکومت کی اولین ترجیح وذمہ داری ہے ،خواتین کی معاونت و سہولت کے لیے عارضی بنیادوں پر فیمیل سیکورٹی اہلکار بھرتی کیئے جائیں، قلعہ عبداللہ سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے، لیویز اور پولیس ایریاز کی تقسیم سے قطع نظر بلاامتیاز کارروائی کی جائے،جرائم پیشہ عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور امن و امان کی بحالی کے لیے بلوچستان حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

    اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قلعہ عبداللہ کے ڈویژنل اور ضلعی انتظامی افسران کو بحالی امن کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا جب کہ بحالی امن کے لیے خصوصی اقدامات پر مبنی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، آئی جی پولیس، ڈی جی لیویز، کمشنر کوئٹہ ڈویژن بھی شریک ہوئےجبکہ ڈی آئی جی ژوب، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او قلعہ عبداللہ اور چمن نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

  • افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی رک گئی، پی او آر کارڈز میں توسیع زیر غور

    افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی رک گئی، پی او آر کارڈز میں توسیع زیر غور

    وزارت سیفران نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کریں۔

    وزارت سیفران کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈز کی مدت میں توسیع پر غور جاری ہے، اور حتمی فیصلے تک کسی بھی افغان مہاجر کو ہراساں نہ کیا جائے۔ وزارت داخلہ، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز آف پولیس (آئی جیز) کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ مہاجرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ان مہاجرین میں سے کئی ایسے افغان باشندے بھی شامل ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں، لہٰذا ان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

    را نے ہمیں پاکستان کے خلاف استعمال کیا، مودی نے دھوکہ دیا،بلوچ علیحدگی پسند رہنما کا اعتراف

  • غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ، مزید 1,296 افراد  روانہ

    غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ، مزید 1,296 افراد روانہ

    پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کےصوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز 1,296 غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے جبکہ 33 افغان باشندوں کو انگور اڈہ بارڈر کے راستے افغانستان روانہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اب تک 32,503 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

    صوبائی محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ ستمبر 2023 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 30 ہزار 286 افغان باشندوں کو خیبر پختونخوا سے ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے جن میں سے 19,228 افراد کو طورخم کے ذریعے بھیجا گیا۔

    وزیراطلاعات ،ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے

    بھارت کا نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

    ” غلامی سے غلامی تک ". تحریر :عائشہ اسحاق

  • غیر ملکیوں کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944  خاندان ملک بدر

    غیر ملکیوں کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944 خاندان ملک بدر

    ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور یکم اپریل سے لیکر اب تک 6700 افراد پر مشتمل 944 غیر ملکی خاندانوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

    امیگریشن ذرائع کے مطابق 17 ستمبر 2023 سے 31 مارچ 2025 تک کل 70494 افغان خاندان افغانستان لوٹ گئے، یہ افغان خاندان کل 469159 افراد پر مشتمل تھے۔ ملک بدر کیے گئے خاندانوں میں 2874 مرد، 1755 خواتین اور 2071 بچے، بچیاں شامل ہیں۔ ملک بدر غیر ملکیوں کو ملک کے مختلف شہروں سے لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ میں لایا گیا تھا جنہیں ضروری کارروائی کے بعد طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا۔

    دوسری جانب، رولپنڈی میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں و افغان باشندوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل اور ویزا کی معیاد ختم ہونے سمیت رہائش کا ثبوت یا دستاویزات نہ ہونے پر ایسے افراد کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔ یکم اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 353 افغان باشندوں کو تحویل میں لے کر ہورڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) کے حامل 119 افغان باشندوں کو تحویل میں لیا گیا اور رہائش سے متلعق ثبوت نہ ہونے یا دستاویزات پیش نہ کر سکنے پر 234 افغان باشندے کو حراست میں لیا گیا۔ ویزا معیاد ختم ہونے کی کیٹیگری میں ابھی تک کوئی بھی افغان باشندہ گرفتار نہیں ہوا۔

    تحویل میں لیے جانے والے تمام 353 افغان باشندوں کو ہورڈنگ سینٹر گولڑہ موڑ منتقل کر دیا گیا۔ گولڑہ موڑ کے قریب ہورڈنگ سینٹر کی سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس نے باقاعدہ سیکیورٹی پلان جاری کر رکھا ہے۔ سخت احکامات پر گولڑہ موڑ ہورڈنگ سینٹر پر پولیس افسران و اہلکار تین شفٹوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ہورڈنگ سینٹر مین کسی بھی افغان باشندے کو موبائل فون ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں۔راولپنڈی شہر کے تھانوں پر مشتمل راول ڈویژن سے مجموعی طور پر 117 افغان باشندوں کو تحویل میں لیکر ہورڈنگ سینٹر منتقل کیا گیا۔ کنٹونمنٹس اور گردونواح کے تھانوں پر مشتمل پوٹھوہار ڈویژن کے تھانوں کی حدود سے 147 افغان باشندوں کو تحویل میں لیکر ہورڈنگ سینٹر منتقل کیا گیا۔

    دیہی اور مضافاتی علاقوں پر مشتمل تھانوں کی حدود پر مشتمل صدر ڈویژن سے مجموعی طور پر 89 افغان باشندوں کو تحویل میں لیکر ہورڈنگ سینٹر منتقل کیا گیا۔ پی او آر کارڈ یا پروف آف ریذیڈینس رکھنے والے افغان باشندوں کو حالیہ مرحلے میں تحویل میں نہیں لیا جا رہا۔ ایسے افغان باشندے جو جرائم میں ملوث ہیں یا رہے یا ان کے خاندان کا کوئی فرد جرائم میں ملوث ہے تو اسکے پورے خاندان کو تحویل میں لیکر ڈیپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں و افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری رہے گا۔ پولیس کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی ہیں۔ہورڈنگ سینٹر میں تفصیلی اسکروٹنی کے بعد افغان سیٹیزن کارڈ و غیر قانونی رہائش کے حامل افراد کو عارضی کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔

    اسرائیلی دہشتگردی، جماعت اسلامی کا امریکی سفارتخانےکی طرف مارچ کا اعلان

    پی ایس ایل کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ

    سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

    پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے 5 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

  • افغان مہاجرین کو واپسی کی مہلت ختم ہو گئی

    افغان مہاجرین کو واپسی کی مہلت ختم ہو گئی

    پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ،جس کے بعد ان کو افغانستان بھیجے جانے کاسلسلہ شروع ہوجائیگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے لاہور میں ہونیوالے افغان مہاجرین جرگے میں افغان خاندانوں کے سربراہان اور بزرگ شریک ہوئے۔ افغان مہاجرین امن کمیٹی کے نائب صدر حاجی محمد نے کہا انہوں نے زندگی کے 45 سال پاکستان میں گزارے ہیں۔ پاکستان میں جو پیار،عزت ،احترام ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی واپسی مرحلہ وار کی جائے۔جن لوگوں کے پاس پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہیں انہیں اپنا کاروبار سمیٹنے کے لئے وقت دیاجائے۔ ہمارے ساتھ خواتین ،بچے ،بیمار اور بزرگ ہیں۔ حکومت مختلف تحصیلوں اور اضلاع کے لئے ان کی واپسی کے دن مقرر کرے۔

    افغان مہاجرین امن کمیٹی کے فوکل پرسن محمد خان نے کہا ہماری خواہش ہے کہ جس طرح پاکستان نے 45 سال تک ہماری مہمان نوازی کی ہے۔ اب واپسی کا عمل بھی باعزت ہونا چاہیے۔یہاں ہمارے دوست ہیں، شادیاں ہوئی ہیں، بچوں کی رجسٹریشن پاکستان میں ہوئی ہے۔ یہ سب کچھ اچانک چھوڑ کرجانا مشکل اور تکلیف دہ ہے لیکن ہم حکومت پاکستان کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

    یاد رہے کہ افغان امن کمیٹی جرگے نے واضع کیا کہ جو پاکستان کے امن اورسلامتی کے دشمن ہیں وہ ہمارے بھی دشمن ہیں۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق حکومت نے یقین دلایا ہے کہ واپسی کے عمل میں کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا اور واپس جانے والوں کیلئے خوراک اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

    پاکستان کو دہشتگردی جیسے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

    کرپشن اسکینڈل،عمران خان کے بعد فرانسیسی سیاستدان کو بھی "سزا”نااہل قرار

    عید کےروز عمران خان سےملاقات کیلئےکوئی جیل نہ پہنچا

    کراچی بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

    گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

  • افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ترجمان دفترخارجہ

    افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے واضح کردیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہوگی، افغان سرزمین پر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اہم ہے، دہشت گرد پناہ گاہیں پاک افغان تعلقات میں سنگین رکاوٹ ہیں، ہم اس مسئلے کے حل تک بات چیت جاری رکھیں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں، حریت رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے باعث تشو یش ہے، روس یوکرین محدود جنگ بندی خوش آئند ہے، امید ہے جنگ بندی کا سلسلہ جاری رہے گا پاکستان پر پابندی لگوانے کا بل ایک شخص کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، امریکا کی پاکستان کی کمپنیوں پر پابندیاں نامناسب ہیں، امریکا کا ٹی ٹی پی کو دہشت گرد تنظیم ماننا خوش آئند ہے۔

    آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے وزارت داخلہ کے اجلاس میں افغان باشندوں کے لیے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن پر سختی سے عمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہےاس حوالے سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو پہلے ہی نکالنے کی ہدایت کی جاچکی ہے۔

    سرکاری ادویات اور میڈیکل آلات فروخت کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا پلان واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی31 مارچ تک کی ڈیڈلائن افغان شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرےگی، پاکستان نے 2023 سے2025کے درمیان 8 لاکھ 44 ہزار 499 افغان باشندوں کو بےدخل کیاہے۔

    پشاور ہائیکورٹ کا شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

  • خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن شروع

    خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن شروع

    خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 31مارچ کے بعد افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن شروع کیا جائےگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ مختلف اضلاع میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کی جیوپرنٹنگ کاسلسلہ بھی مکمل کرلیاگیا،پشاور میں سب سےذیادہ رجسٹر اور غیر رجسڑڈ افغان مہاجرین رہائش پذیرہیں،جعلی پاکستانی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے والے افغان مہاجرین کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا گیاہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری اورنجی سکولوں میں موجود افغان مہاجرین کے بچوں کی تفصیلات بھی اکھٹی کرلی،کاروبار سے وابسطہ افغان مہاجرین کی بھی جان پرتال مکمل کرلی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ افغان مہاجرین کو پاکستان سے واپس بھجوانے کے منصوبے کا اگلا مرحلہ، دوسرے مرحلے میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوایا جائے گا، پاکستان میں تقریباً 8 لاکھ افراد افغان سٹیزن کارڈ پر ہیں۔قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بھی اسلام آباد راولپنڈی سے نکالنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ، وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع کردیا۔افغان شہریوں کی وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی سے منتقلی کیلئے 31مارچ کی ڈیڈ لائن ہے۔

    چین کا امریکی زرعی مصنوعات پر اضافی 15 فیصد محصولات کا اعلان

    آئی پی ایل پلیئرز کے فیملی ممبران پر نئی پابندی لگ گئی

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کا سحروافطار میں گیس لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار

    عاقب جاوید ہیڈ کوچ بننے کیلئے پس پردہ مہم چلا رہے تھے، سابق کوچ کا انکشاف

  • افغان کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا آغاز

    افغان کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا آغاز

    تیسرے ملک جانے کے خواہشمند افغانیوں کے قیام کی اجازت میں 30جون تک کی توسیع کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق افغان مہاجرین کو پاکستان سے واپس بھجوانے کے منصوبے کا اگلا مرحلہ، دوسرے مرحلے میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوایا جائے گا، پاکستان میں تقریباً 8 لاکھ افراد افغان سٹیزن کارڈ پر ہیں۔قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بھی اسلام آباد راولپنڈی سے نکالنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ، وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع کردیا۔افغان شہریوں کی وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی سے منتقلی کیلئے 31مارچ کی ڈیڈ لائن ہے۔

    دستاویز کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو 31 مارچ تک دوسرے شہروں اس کے بعد افغانستان منتقل کیا جائے گا جبکہ تیسرے ملک جانے کے خواہشمند افغانیوں کے قیام کی اجازت میں 30جون تک کی توسیع کی گئی ہے۔کسی اور ملک کے ویزے کے منتظر افغان شہری بھی اسلام آباد میں نہیں رہ سکتے، اگر ستمبر تک کسی اور ملک نے ویزہ نہ دیئے تو افغان باشندے غیرقانونی تصور ہوں گے۔خفیہ اداروں کی عملدرآمد رپورٹ وزارت داخلہ ہر 15 روز بعد وزراعظم آفس کو بھیجے گی۔

    قائد اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر ریاض کی صاحبزادی سے بات چیت،تحریر:سیدہ عطرت بتول نقوی

    موٹروے ایم ون پر حادثہ، 3افراد جاں بحق

    کراچی، ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی

    اے آئی ٹیکنالوجی، ایشیا کے بڑے بینک نے ہزاروں ملازمتیں ختم کردیں

    کراچی میں رمضان المبارک کے دوران ہیٹ ویو کا امکان