Baaghi TV

Tag: افغان پناہ گزین

  • ایران سے افغان پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر واپسی جاری

    ایران سے افغان پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر واپسی جاری

    اقوام متحدہ کی مہاجرین ایجنسی کے مطابق ایران سے افغانستان واپس آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ صرف 4 جولائی کو 50 ہزار سے زائد افغان شہری ایران سے افغانستان داخل ہوئے، جب کہ رواں برس اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ سے زائد افغان واپس جا چکے ہیں۔

    ایران نے افغان پناہ گزینوں کو واپسی کے لیے 6 جولائی کی ڈیڈ لائن دی تھی، جس کے بعد افغانوں کی واپسی کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا۔ متعدد افراد کو ان کی مرضی کے بغیر بسوں میں بٹھا کر سرحد پر منتقل کیا گیا، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک مزید 10 لاکھ افغان ایران سے واپس بھیجے جا سکتے ہیں۔ایرانی اقدامات پر ہلال احمر نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل-ایران حالیہ کشیدگی کے بعد افغان پناہ گزینوں کی جبری واپسی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    واپس آنے والے بیشتر افغانوں کے پاس رہائش، روزگار یا بنیادی سہولیات موجود نہیں، جس کے باعث ان کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی اس بڑے پیمانے پر واپسی نے امدادی نظام پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔واپس آنے والوں کی مدد کے لیے 3 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی مالی اپیل کی گئی ہے، تاہم تاحال اس کا صرف 10 فیصد ہی جمع ہو سکا ہے، جو انسانی بحران کو مزید سنگین بنانے کا خدشہ پیدا کر رہا ہے۔

    کراچی میں بدترین ٹریفک جام، اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

    اربوں روپے کے فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 149 ملکی و غیر ملکی افراد گرفتار

    افغان طالبان کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کو تسلیم کرنے سے انکار

    پاک فضائیہ کی بھارت سے جھڑپ میں کارکردگی قابل ستائش، چینی ایئر چیف کا اظہارِ تحسین

    اٹلی:ایک شخص سیکیورٹی توڑ کر جہاز کے انجن میں جا گھسا، ہلاک

  • جرمنی میں ڈے کیئر سینٹر سے آئے ہوئے بچوں پر چاقو سے حملہ

    جرمنی میں ڈے کیئر سینٹر سے آئے ہوئے بچوں پر چاقو سے حملہ

    جرمنی میں چاقو بردار شخص نے ڈے کیئر سینٹر سے آئے ہوئے بچوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیاکے مطابق جرمنی کے شہر اسکافنبرگ کے ایک پارک میں چاقو بردار شخص نے بچوں پر حملہ کردیا، حملے میں 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا جب کہ بچوں کو بچانے کی کوشش میں ایک 41 سالہ شخص بھی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، حملہ آور نے پولیس کو دیکھ کر پارک سے چھلانگ لگائی اور ریل کی پٹریوں پر بھاگنے لگا جس کے باعث اسکافنبرگ میں ٹرین سروس مختصر طور پر معطل کر دی گئی۔

    بعد ازاں پولیس نے تعاقب کے بعد حملہ آور کو حراست میں لے لیا جو افغان باشندہ ہے اور تارکین وطن کی حیثیت سے پناہ گزین کیمپ میں رہ رہا تھا پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جسے بطور گواہ پیش کیا جائے گا تاہم فوری طور پر ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ وہ حملہ آور کا ساتھی تھا۔

    :پی آئی اے کے دو ملازمین موبائل فون اسمگل کرنے پر فارغ

    مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور افغان پناہ گزین کا نفسیاتی علاج بھی کرایا گیا تھا جرمنی کے چانسلر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر وضاحت کریں کہ ملزم ابھی تک جرمنی میں کیوں اور کیسے رہ رہا تھا۔

    واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ایک سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں راہ گیروں کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے تھے، اسی طرح جون میں اسلام مخالف ریلی میں افغان شخص نے گستاخ رسول پر چاقو سے حملہ کردیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا تھا، اگست میں مغربی شہر سولنگن میں ایک اسٹریٹ فیسٹیول میں چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تھے اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی اور پولیس نے ایک شامی پناہ گزین کو گرفتار کیا تھا۔

    آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف پورا ہوگیا،فیصل واوڈا

  • افغان خواتین کی سیاسی پناہ سے متعلق یورپی عدالت نے  فیصلہ سنا دیا

    افغان خواتین کی سیاسی پناہ سے متعلق یورپی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    یورپی یونین کی اعلی عدالت نے افغان خواتین کو سیاسی پناہ دینے سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا۔

    غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی عدالت انصاف نے فیصلہ دیا ہے کہ افغان خواتین کو سیاسی پناہ دینے کے لیے صرف جنس اور قومیت ہی کافی ہے۔ای سی جے نے فیصلہ سنایا کہ طالبان کی طرف سے خواتین کے خلاف اختیار کیے گئے امتیازی اقدامات ظلم کی کارروائیاں ہیں جو کہ پناہ گزینوں کی حیثیت کو تسلیم کرنے کا جواز ہیں۔سویڈن، فن لینڈ اور ڈنمارک پہلے ہی سیاسی پناہ حاصل کرنے والی تمام افغان خواتین کو پناہ گزین کا درجہ دے چکے ہیں۔یہ فیصلہ آسٹریا کی جانب سے 2015 اور 2020 میں پناہ کی درخواست دینے کے بعد دو افغان خواتین کی پناہ گزین کی حیثیت کو تسلیم کرنے سے انکار کے بعد آیا ،دونوں خواتین نے انکار کو آسٹریا کی سپریم ایڈمنسٹریٹو کورٹ کے سامنے چیلنج کیا جس نے پھر ای سی جی سے فیصلہ طلب کیا تھا۔ای سی جے کیس کی دستاویز میں کہا گیا کہ ایف این نے عدالت کو بتایا کہ اگر ایک خاتون کے طور پر انہیں افغانستان ڈی پورٹ کیا جاتا ہے تو انہیں اغوا کا خطرہ لاحق ہو جائے گا، وہ اسکول جانے سے قاصر ہوں گی اور شاید وہ اپنی کفالت کرنے سے قاصر ہوں گی۔

    کراچی میں منوڑا کے ساحل پر دو خواتین سمیت چار افراد ڈوب گئے

    پاکستانی ٹیم کا بدترین شکست کا باعث بننے والی بیٹنگ لائن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ