Baaghi TV

Tag: افغان

  • پاک افغان سیریز: اعظم خان،عماد وسیم،  احسان اللہ اوراسامہ میر کی شمولیت کا امکان

    پاک افغان سیریز: اعظم خان،عماد وسیم، احسان اللہ اوراسامہ میر کی شمولیت کا امکان

    لاہور: پاکستان اور افغانستان بورڈز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی: شارجہ میں افغانستان کے خلاف رواں ماہ ہونے والی تین ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر مشاورت شروع کردی گئی،اور اگلے چند روز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل …

    اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کاباقاعدہ اجلاس جلد متوقع ہے،ابتدائی طور پر 20 یا 22 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کا آپشن بھی رکھا جارہا ہے جس سے 16 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی جبکہ ٹیم کا اعلان ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل متوقع ہے-

    ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی کے بعد پاور ہٹر اعظم خان، آل راونڈر عماد وسیم، فاسٹ بولر احسان اللہ اور لیگ اسپنر اسامہ میر کی شمولیت یقینی دکھائی دے رہی ہے جبکہ بعض سنئیرز کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

    ڈیوڈ وارنر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    پاک افغان سیریز کے لیے قومی ٹیم 23 مارچ کو شارجہ روانہ ہوگی، جہاں ابتدائی طور پر 26، 27 اور 29 مارچ کو میچز کھیلنے کا مجوزہ شیڈول افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو بجھوایا گیا ہے۔

    لاجسٹک معاملات کو سامنے رکھ کر حتمی شیڈول پی سی بی کی مشاورت کے ساتھ افغانستان کرکٹ بورڈ اگلے ہفتے تک جاری کردے گا جبکہ سیریز کا میزبان افغانستان کرکٹ بورڈ ہے تاہم سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی دونوں بورڈز میں برابر تقسیم ہوگی، افغانستان کے خلاف سیریز میں عبوری کوچنگ اسٹاف ذمہ داریاں نبھائے گا-

    ایشیا کپ 2023 سے متعلق بابر اعظم کا بیان سامنے آ گیا

    افغانستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنی تھی تاہم خواتین کے پڑھنے، کھیلنے اور کام کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کے فیصلے پر بطور احتجاج کرکٹ آسٹریلیا ان میچز سے دستبردار ہوگیا جس پر افغانستان کی درخواست پر پی سی بی نے سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

    دوسری جانب افغان کرکٹرز نے سیریز کے لیے کابل میں ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

    ہم کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں،شان مسعود

  • این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال ناصر کا قاتل افغان شہری نکلا:انکشافات

    این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال ناصر کا قاتل افغان شہری نکلا:انکشافات

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال ناصر کا قاتل افغان شہری نکلا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ملزم کی عمر 16 سال ہے۔ گرفتار ملزم تاجک افغان ہے۔

    کراچی پولیس چیف نے کہا کہ واردات میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی شناخت کرلیا گیا ہے، ملزم کا ساتھی بھی تاجک افغان ہے۔ ملزم کے قریبی دوست عزیز کو شامل تفتیش کرلیاگیاہے۔

     

    جاویدعالم اوڈھو نے کہا کہ 15 دسمبر کو یونیورسٹی روڈپرنوجوان کوڈاکوؤں نےقتل کیا۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز 15 دسمبر کو این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے چائے خانے پر ڈکیتوں نے دھاوا بولا تھا، اس موقع پر چائے کے ہوٹل پر بیٹھے این ای ڈی کے طالبعلم بلال ناصر نے ایک ڈکیت کو دبوچنے کی کوشش کی جس پر ملزم کے ساتھی کی فائرنگ سے بلال زندگی کی بازی ہارگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بلال ناصر کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دوسری جانب مقتول بلال ناصر کی نماز جنازہ دستگیر میں ادا کردی گئی جس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علموں، مقتول کے دوستوں، عزیز و اقارب سمیت اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واقعے کیخلاف این ای ڈی کے طلباء نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا ذمہ دار پولیس اور حکومت کو قرار دیا۔

    احتجاج میں شریک امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہفتے کو یوم سیاہ اور پیر کو این ای ڈی میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان بھی تعزیت کیلئے مقتول بلال ناصر کے گھر پہنچے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

  • 5 افغان باشندوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    5 افغان باشندوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    انقرہ: ترکیہ کے دارالحکومت میں 5 افغان باشندوں کی ایک ہفتے پرانی لاشیں ملی ہیں جنھیں مبینہ طور پر تیز دھار چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔

     

    عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایک گھر سے 5 افغانیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں پر تیز دھار چاقو کے ضربوں کے گہرے زخم بھی موجود ہیں۔ مقتولین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولین کے لواحقین نے پولیس میں ان پانچوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی تاہم مزید تفصیلات ان کے اہل خانہ کو بھی معلوم نہیں۔

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ قتل کی لرزہ خیز واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی طور پر قتل کے محرکات کا اندازہ نہیں ہوسکا۔

    ادھر غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے واقعے کی تفصیلات اور مقتولین کی شناخت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ترک وزارت خارجہ کو ای میل کی تاہم فوری طور پر جواب نہیں دیا گیا۔

    تاحال مقتولین کے لواحقین بھی میڈیا کے سامنے نہیں آئے اور نہ ہی افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

    پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

    پاک افغان سرحد پر ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے افغانستان کی حدود سے پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان فرض پر قربان ہوگئے، مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کو بھی بھاری جانی نقصان پہنچا۔

    شہید ہونے والوں میں نائیک محمد رحمان عمر 32 سال کرک کے رہائشی،نائیک ماویز خان عمر 34 سال جمرود کے رہائشی ،سپاہی عرفان اللہ عمر 27 سال درگئی کے رہائشی شامل ہیں. آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کی سرحد استعمال کرنے کی شید مزمت کرتا ہے.

    شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی کارروائیوں کی اجازت نہیں دے گی۔پاک فوج دہشتگردی کی لعنت سے ملکی سرحدوں کے دفاع کا عزم کیے ہوئے ہے۔

  • پاک افغان کرکٹ میچ — نعمان سلطان

    پاک افغان کرکٹ میچ — نعمان سلطان

    پرسوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے جیت لیااس میچ میں افغانستان نے ایک ہارے ہوئے میچ کو جس جذبے کے ساتھ کھیلا اور اسے آخر تک لے کر گئے وہ انتہائی قابلِ تعریف ہے۔

    جبکہ پاکستان نے ایک ون سائیڈڈ میچ کو جس طرح اپنے لئے مشکل بنایا کہ ایک وقت میں پاکستانی شائقین کرکٹ ذہنی طور پر ہارنے کے لئے تیار ہو گئے وہ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کے لئے خاص طور پر لمحہ فکریہ ہے۔

    ویسے حیرانگی کی بات ہے ہمارے پاکستانی کھلاڑی جب غیر ملکی ٹیموں کی کوچنگ کرتے ہیں تو ان کی پرفارمنس میں واضح فرق نظر آتا ہے جیسے ماضی میں ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد اس کی مثال ہیں اور ابھی عمر گل افغانستان کے باؤلنگ کوچ ہیں، اور ان کی کوچنگ کے نتائج اس میچ میں واضح نظر آئے۔

    پرسوں کے میچ میں افغان کھلاڑی کی ساتھ آصف کےساتھ تلخ کلامی اور دھکا دینا بلاشبہ کوئی اچھا واقعہ نہیں ہے لیکن پریشر میچوں میں اس طرح کے واقعات ہو جاتے ہیں اور میچ کے بعد کھلاڑی یا ٹیم کے سینئر ان واقعات کو رفع دفع بھی کرا دیتے ہیں۔

    لیکن حیرانگی کی بات افغان کرکٹ شائقین کی طرف سے ہارنے کے بعد اختیار کرنے والا رویہ تھا ویسے عرب تارکینِ وطن کی طرف سے امن و امان خراب کرنے کی کوششوں سے انتہائی سختی سے نبٹتے ہیں اور جن لوگوں نے کل اسٹیڈیم میں بدمعاشی کی وہ ان کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے ۔

    کرکٹ کے میدان میں پاکستان بمقابلہ بھارت اور انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ایسے مقابلے ہیں جن میں اپنی ٹیم کی فتح شائقین کرکٹ کے لئے ہر چیز سے زیادہ اہمیت رکھتی ہےلیکن ان جذبات کی وجہ ماضی کے واقعات ہی۔

    اس کے علاوہ دیگر ٹیموں کے مابین مقابلے شائقین کرکٹ کے لئے کھیل سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتے لیکن افغانستان کی کرکٹ ٹیم کا جو رویہ دوران میچ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوتا ہے وہ دیگر ٹیموں کے ساتھ نہیں ہوتا جو کہ ایک معنی خیز بات ہے

    ہم افغانستان کو برادر اسلامی ملک کہتے ہیں اور افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کی بےبہا قربانیاں ہیں افغان مہاجرین کا بوجھ پاکستان نے اٹھایا ہوا ہے اس کے علاوہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ اسٹیٹس دلوانے میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہے۔

    ایسے عالم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیل کے مقابلے کو کھیل سے زیادہ جنگ بنانا کیا یہ افغان ٹیم اور شائقین کے اندرونی جذبات ہیں یا اس کے پیچھے آئی سی سی کی پالیسی ہے ۔

    کہ دونوں ٹیموں کے باہمی کرکٹ مقابلوں کو انتہائی جذباتی بنا کر زیادہ سے زیادہ کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کر کے آئی سی سی کی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔

    یاد رہے کہ عرب ممالک میں پاکستانی، بھارتی، بنگلہ دیشی اور افغانستان کے تارکین وطن کی اکثریت رہائش پذیر ہے اور پاکستان اپنے ملکی حالات کی وجہ سے ہوم سیریز مجبوراً یو اے ای میں کراتا ہےاس سوال کا جواب آنے والے وقت میں ہی معلوم ہو گا.

  • افغان تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ، پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیں

    افغان تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ، پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیں

    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست پر افغانستان کے تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی اور پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیں۔

    پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی مبینہ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں افغان تماشائیوں کی جانب سے کرسیاں پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں افغانستان کے شائقین پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں کے اوپر کرسیاں پھینکتے اور اسے توڑتے نظر آرہے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

    قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے تو ایسے میں نسیم شاہ نے فضل حق فاروقی کی ابتدائی دو گیندوں پر چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

    میچ کے دوران آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان گرما گرمی بھی ہوگئی تھی تاہم نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

  • پاک افغان حکام کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے مربوط کوششوں پر اتفاق

    پاک افغان حکام کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے مربوط کوششوں پر اتفاق

    پاکستان اور افغانستان کے حکام نے طورخم بارڈر پر ملاقات کی، ملاقات میں تجارت کے فروغ کے لیے مربوط کوششوں پر اتفاق کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حکام نے سرحد پار کرنے والی گاڑیوں کی تعداد 500 سے بڑھ کر 1200 ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ایف سی، این ایل سی، ایف آئی اے اور پولیس حکام نے شرکت کی جبکہ افغان وفد کی قیادت بارڈر سیکیورٹی کمانڈر مولوی خالد نے کی۔

    ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز محمد طیب کی صدارت میں کسٹمز ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستانی حکام نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ جس طرح پاکستان نے پیاز کی درآمد پر عائد ڈیوٹی ختم کی تھی اسی طرح افغانستان سے ٹماٹر اور کوئلے پر عائد ایکسپورٹ ٹیکس کو بھی ختم کیا جائے۔

    مذاکرات میں افغان فریق نے پاکستانی حکام کو یقین دلایا کہ وہ ان کی درخواست افغان وزارت تجارت تک پہنچائیں گے۔ افغان وفد نے مطالبہ کیا کہ افغانستان سے تازہ پھلوں کے درجنوں ٹرک کئی دنوں سے پاکستان میں داخل ہونے کے منتظر ہیں، خدشہ ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کے پھل خراب ہو سکتے ہیں۔

    پاکستانی حکام نے افغان حکام کو یقین دلایا کہ ٹرکوں کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا جائے گا۔ افغان حکام نے پاکستان میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 500 سے بڑھا کر 1200 کرنے پر پاکستانی فریق کا شکریہ ادا کیا۔

    پاکستانی ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز نے کہا کہ گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یومیہ 2000 گاڑیوں تک بڑھایا جائے گا۔ ملاقات کے دوران افغان حکام نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کسٹمز اور ایف سی کی کارروائیوں سے چائلڈ لیبر کا 80 فیصد خاتمہ ہو چکا ہے، امید ہے کہ اس کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

  • افغان لویہ جرگہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت تسلیم کرنےکا مطالبہ

    افغان لویہ جرگہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت تسلیم کرنےکا مطالبہ

    کابل: افغانستان میں ہونے والے لویہ جرگہ کے شرکا نے عالمی برادری سے طالبان حکومت تسلیم کرنےکا مطالبہ کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین روزہ لویہ جرگہ کا اختتام ہوگیا ہے، جرگے میں مختلف قراردادوں کی منظوری دی گئی۔

    جرگے میں منظور کی جانے والی قراردادوں میں کہا گیا ہےکہ امارت اسلامیہ کی حکومت جائز ہے، تمام علاقائی، بین الاقوامی ممالک خصوصاً اسلامی ممالک امارت اسلامیہ کی حکومت کو تسلیم کریں اور عالمی برادری افغانستان پر سے تمام پابندیاں ختم کرکے افغان اثاثے بحال کرے۔

    پاکستانی سفیرکی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کےڈپٹی سیکریٹری…

    جرگےکا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ کی دوسرے ممالک میں مداخلت کی پالیسی نہیں، دوسرے ممالک بھی افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

    دیگر قراردادوں میں موجودہ افغان حکومت کے خلاف مسلح مخالفت بغاوت ہونے، داعش سے کسی قسم کا تعلق ممنوع ہونے، منشیات کے خلاف امارت اسلامیہ کے فرمان کی حمایت، میڈیا کے ذریعے اشتعال پھیلانے والے علما کو روکنے اور ملک میں قومی اتحاد کی ترغیب دینے پر شرکا نے اتفاق کیا۔

    لویہ جرگہ میں 4 ہزار سے زائد افغان علما، سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

  • عالمی برادری کو افغان مہاجرین کو فراموش نہیں کرناچاہیے، دفتر خارجہ

    عالمی برادری کو افغان مہاجرین کو فراموش نہیں کرناچاہیے، دفتر خارجہ

    پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے ملک میں پناہ گزینوں کے لیے مثالی سخاوت، مہمان نوازی اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے، بین الاقوامی برادری کو افغان مہاجرین کی دیرینہ صورتحال کو فراموش نہیں کرناچاہیے، پاکستان اس وقت بھی30 لاکھ سے زائد افغانوں کی میزبانی کررہا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کےلئے کی جانے والی کوششوں میں ساتھ دیں۔ بیان میں کہا گہا ہے کہ پاکستان پناہ گزینوں کے عالمی دن کی یاد میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے، اس دن کو مناتے ہوئے ہم دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، یہ دن ہمیں یاددہانی کراتا ہے کہ ہم جبری نقل مکانی کے محرکات پر غور کریں اور تنازعات کی روک تھام اور ان کے حل سمیت پناہ گزینوں کے حالات کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

    دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دن بین الاقوامی بوجھ اور ذمہ داری کے اشتراک کے اصول کے تحت مہاجرین کے تحفظ کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنے کا بھی موقع ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان نے چار دہائیوں سے زائد عرصے سے دنیا کے سب سے بڑے اور طویل ترین مہاجرین کے حالات میں سے ایک کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر ڈالی ہے، پاکستان 30 لاکھ سے زائد افغانوں کی میزبانی کررہا ہے جبکہ 4 لاکھ روہنگیا باشندوں نے بھی پاکستان میں پناہ حاصل کی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے دنیا بھر میں نئے حالات ابھر رہے ہیں بین الاقوامی برادری کو افغان مہاجرین کی دیرینہ صورتحال کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، کووڈ سے جڑے سماجی، اقتصادی اور صحت کے چیلنجوں کے تناظر میں نئے بین الاقوامی عزم کی ضرورت ہے، افغان مہاجرین کے لیے باقاعدہ، متوقع اور مناسب مالی امداد کے ذریعے ان کی محفوظ اور باوقار واپسی کی ضرورت ہے۔

    دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کے استحکام اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا اہم ہے تاکہ مستقبل میں مہاجرین کے ملک سے انخلاء کے امکان کو روکا جاسکے۔ پاکستان نے اس دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی یو این ایچ سی آر کو دنیا بھر میں پناہ گزینوں اور میزبان کمیونٹیز کی حمایت کے قابل ستائش کام پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو این ایچ سی آر کے ساتھ اپنی قابل قدر شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا منتظر ہے، ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے لیے پائیدار حل کے لیے اس کی کوششوں میں تنظیم کا ساتھ دیں۔

  • افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی کی ایران میں اہم ملاقاتیں،وادی پنجشیرکے کمانڈراحمد مسعود سے مذاکرات

    افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی کی ایران میں اہم ملاقاتیں،وادی پنجشیرکے کمانڈراحمد مسعود سے مذاکرات

    قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں اس وقت ایران میں امارت اسلامیہ کے وفد نے مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود اور صوبہ ہرات کے سابق گورنر اسماعیل خان سے ملاقات کی ہے۔

    "ہاں، ہم نے احمد مسعود، کمانڈر اسماعیل خان اور دیگر افغانوں سے ملاقات کی۔ ہم نے ان سب کو یقین دلایا کہ وہ واپس آ سکتے ہیں اور بے فکر زندگی گزار سکتے ہیں،” متقی نے امارت اسلامیہ کے قطر میں قائم دفتر کے ترجمان محمد نعیم کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا۔

    ایرانی میڈیا نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ تہران نے اس ملاقات کی میزبانی کی، انہوں نے مزید کہا کہ افغان فریقین کے درمیان اچھی بات چیت ہوئی۔

    دریں اثنا، طالبان نے پیر کو تصدیق کی کہ انہوں نے ہفتے کے آخر میں طالبان مخالف اتحاد کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی۔

    یہ ملاقات اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات تھی، جس میں طالبان کی جانب سے اپنے سابق مخالفین کو شامل کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا۔ قومی مزاحمتی فرنٹ کے نام سے جانے والے اس اتحاد کی قیادت طالبان مخالف جنگجو احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کر رہے ہیں، جنہیں 2001 میں قتل کر دیا گیا تھا۔

    اگست کے وسط میں طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد یہ گروپ متحد ہو گیا جب افغان حکومت فرار ہو گئی اور افغان فورسز نے طالبان پر قبضے کے لیے بہت کم یا کوئی مزاحمت پیش نہیں کی۔ احمد مسعود کے ساتھ مغربی صوبہ ہرات کے سابق گورنر اسماعیل خان بھی شامل تھے۔

    تہران میں اتوار کی ملاقات طالبان اور ان کے مخالفین کے درمیان میل جول کی پہلی علامتوں میں سے ایک ہے۔

    سابق صدر حامد کرزئی اور قومی مصالحتی کونسل کے سابق سربراہ عبداللہ عبداللہ سمیت سابقہ ​​امریکی حمایت یافتہ افغان حکومتوں کے کئی سرکردہ رہنما طالبان کے قبضے کے بعد کابل میں ہی رہے۔